تبادلۂ خیال صارف:Adilch/وثق اول
السلام علیکم!
خوش آمدید! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوگے۔
کسی بھی قسم کی مدد کے لیے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
- جب آپ کسی سے تبادلہٴ خیال کر رہے ہو تو آخر میں~~~~ لکھ کر اپنے دستخط ضرور کریں۔
- کسی بھی صفحہ میں ترمیم کرنے کے لیے آپ ترمیم کریں پر کلک کریں۔ترمیم کرنے کے بعد صفحہ محفوظ کریں پر کلک کریں تو آپ کی صفحہ میں ترمیم محفوظ ہو جائے گی۔
- نیا مضمون بنانے کے لیے نیچے دیے گیے خانے میں مضمون کا نام لکھیں اور نیا مضمون پر کلک کریں۔
- مزید معاونت کے لیے ادھر کلک کریں۔
Wisesabre 08:35, 18 اگست 2005 (UTC)
شکریہ عادل
ترمیمآپ نے عمدہ کام کیا ہے سیف اللہ 21:47, 4 فروری 2006 (UTC)
مضامین میں دستخط
ترمیمعادل صاحب آپ سے چند گزارشات ہیں:
- کوئی بھی نیا مضمون لکھ کر اس کے آخر میں اپنے دستخط شامل نہ کیا کریں۔ اپنے دستخط صرف تبادلۂ خیال کے صفحہ پر اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کریں۔
- زمرہ کے نام کے اول و آخر افقی لکیر نہ ڈالا کریں۔ وکیپیڈیا زمرہ کے نام کو سب سے آخر میں لے جاتا ہے جس سے دو مسلسل افقی لکیریں نظر آتی ہیں۔
- مضمون کے عنوان کو مضمون میں دہرایا نہ کریں۔
آپ کی کاوشیں گراں قدر ہیں اور آپ کی آمد ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ یونہی لکھتے رہیے!
حیدر 23:12, 9 جون 2006 (UTC)
جی بہتر
ترمیمآپ سب کا شکریہ لیکن حیدر بھائی اب تک میں جتنے مضامین میں اپنے دستخط کر چکا وہ تو اب ٹھیک، لیکن آئندہ نہیں ہوں گے۔ انشا اللہ --Adilch 23:19, 9 جون 2006 (UTC)
- شکریہ! آپ کے بیشتر مضامین میں سے آپ کے دستخط میں نے حذف کیے ہیں۔ حیدر 23:21, 9 جون 2006 (UTC)
آج کی بات
ترمیمآپ جو بھی متن آج کی بات میں رکھنا چاہتے ہیں وہ مجھے بھیج دیجیۓ یا پھر اپنے اسی صفحہ پر لکھ دیجیۓ میں اسے آج کی بات پر لگا دوں گا۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ سیدھے ہاتھ پر دیۓ گۓ مینیو سے -- خصوصی صفحات -- پر جایۓ اور پھر -- تمام صفحات -- پر جاکر ڈراپ ڈاؤن مینیو میں Template کو منتحب کرکے ---- Template:آج کی بات ---- کو تلاش کیجیۓ ، جب آپ آج کی بات کی ٹیملیٹ کھولیں گے تو آپ کو اس میں وہ جگہ لکھی ہوئی بتا دی گئی ہے کہ جہاں آپکو لکھنا ہوگا۔ وسلام ۔ افراز
اسلام وعلیکم
ترمیماسلام وعلیکم عادل کیا حال ہے؟ آپ کا اور میرا بلاگ سپاٹ پر پہلے بھی تعارف ہو چکا ہے۔ میں وہاں wisesabre کے لقب سے لکھتا تھا/ہوں۔
میرا فی الحال مقصد یہ تھا کہ آپ کو مطلع کر دوں کہ افراز صاحب نے منصوبہ:منتظمین پر آپ کو تجویزکیا ہے۔ اس سلسہ میں وہاں اپنی راۓ دیں، کہ آیا آپ خود بھی چاہتے ہیں یا نہیں۔
آپ کے امتحانات ہوگئے کیا؟ سیف اللہ 04:05, 11 جون 2006 (UTC)
- جی عملی طور پر آپ کے پاس اب بھی تمام اختیارات ہیں جو منتظم بنے کے بعد ملتے ہیں۔ ان میں اصافہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی صفحے کو ڈلیٹ کر سکتے ہیں اور کسی بھی صارف سے وکی پیڈیا میں ترمیم کرنے کا حق لے سکتے ہیں، آپ آہستہ آہستہ سیکھ جائیں گۓ انشاللہ۔
- آپ کی تعریف بلاوجہ نہیں کی تھی بلکہ اس وقت میں یہ سوچ رہا تھا کہ آپ کو غیر مناسب جواب دیں گۓ۔ آپ نے معذت کر لی تھی ،جو کے پاکستانیوں میں عام رواج نہیں ہے۔ سیف اللہ 08:23, 11 جون 2006 (UTC)
بڑی نوازش
ترمیمبہت بہت شکریہ افراز بھائی۔۔۔ میں کوشش کروں گا کہ اس میں کامیاب ہو جائوں۔ البتہ ایک نمونہ میں ادھر چھوڑے جارہا ہوں۔اگر ممکن ہو سکےتو اسکو آپ آج کی بات پر لگا دیں ۔ شکریہ ایک دفعہ پھر۔
نمونہ
ترمیمامیر المومنین کی طرف سے.....
ترمیمبسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللہ کے بندے عمر رض ! امیر المومنین کی طرف سے
نعمان بن مقرن کے نام
السلام علیک!
اس معبود کا سپاہی گزار ہوں جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں۔
مجھے معلوم ہوا ہے کہ ایرانیوں کی ایک فوج تم سے لڑنے نہاوند میں جمع ہوئی ہے۔ میرا خط پا کر اللہ کے حکم اور مدد سے ان مسلمانوں کے ساتھ، جو تمھارے پاس ہیں، نکل کھڑے ہو۔۔۔ ان کو پتھریلے یا دشوار گزار راستوں سے نہ لے جانا، نہ ان کو ان کے جائز حق سے مرحوم کرنا، نشیبی جنگلوں سے بھی ان کو ہر گز نہ گزارنا۔ کیونکہ مجھے ایک مسلمان کی جان ایک لاکھ دینار سے زیادہ عزیز ہے۔
مہر
والسلام
--Adilch 04:18, 11 جون 2006 (UTC)
آپکی تحریر
ترمیمآپکی تحریر کردہ آج کی بات صفحہ اول پر لگا دی گئی ہے۔ اگر نظر نہ آرہی ہو تو ایک بار اپنے براؤزر کی ہسٹری صاف کرکہ صفحہ دوبارہ اپ لوڈ کیجیۓ گا۔ افراز
شکریہ
ترمیمشکریہ جناب عالی۔۔۔ اب میں کل ، آج کا بات پر کچھ لگانے کی کوشش کروں گا۔۔۔۔ اس کے لیے اب مجھے کل ہی کچھ پوسٹ کرنا ہو گا نہ؟؟؟ کہ میں آج بھی اپنی تحریر کو کل کے لیے محفوظ کر سکتا یوں۔۔۔ میری بات آپکو مکمل طور پر سمجھ آرہی ہے نہ۔۔۔۔؟ --Adilch 05:57, 11 جون 2006 (UTC)
صفحہ کی مناسبت کے لحاظ سے
ترمیمآپ آج کی بات کیلیۓ اپنی تحریر اسی صفحہ پر آج بھی لکھ سکتے ہیں جب بھی آپ چاہیں ۔ بس آپ سے ایک گذارش ہے کہ بات سطحی نہ ہو، اس میں گہرائی اور کوئی بلند مقصد ہو۔ اور یہ کہ براہ کرم اسکو اگر 70 تا 80 الفاظ تک محدود رکھیں تو نوازش ہوگی۔
ہیڈنگ ، پیراگراف اور لیفٹ ٹو رائٹ
ترمیمآج کی بات میں تبدیلی کرتے ہوۓ براہ کرم خوبصورتی اور نفاست کا خیال رکھیۓ۔ آج کی بات میں ہیڈنگ اور پیراگراف نہ بنایۓ۔ اسکے علاوہ وثق کے لیۓ بناۓ گۓ right to left option کو مت بگاڑے ۔ مہربانی ۔
template: قومی شاعر
ترمیم
یہ سانچہ تو میں نے بنا لیا ہے لیکن اسکو استعمال کیسے کرنا ہے؟؟؟؟؟ مثلاا اگر علامہ اقبال کے لیے کرنا ہو تو؟؟؟
دیکھیں ریتخانہ ویسے میں تجویز کروں گا کہ اس سانچے کو استعمال کرنے سے پہلے مکمل طور پر اردو میں ڈھال لیں ،ورنہ بعد میں مسلہ ہوگا سیف اللہ 11:12, 11 جون 2006 (UTC)
یہ دیکھ لیں
ترمیمtemplate:Infobox_Governor اس میں بھی جانشن استعمال ہوا ہے جو کہ میرے خیال میں غلط ہے۔ [[http://urduseek.com/ ]] [[http://www.urduword.com/Home/index.cgi ]] سے بھی استفادہ کرتے رہیں۔(ان میں سے جو ویب سائٹ بند ہے ، وہ زیادہ اچھی ہے۔ امید ہے وہ جلد میسر ہو جاۓ گی۔ سیف اللہ 17:13, 12 جون 2006 (UTC)
عادل ۔۔۔
ترمیممبارک ہو جناب، آج سے آپ بھی منتظم ہیں۔ بس عدل اور عقل سے کام لیتے رہیں۔ سیف اللہ 19:07, 12 جون 2006 (UTC)
اردو ویکیپیڈیا +1000 آرٹیکلز
ترمیمحوصلہ افزائی کا شکریہ
نیاز مند، محمد عمران 17 جون 2006
زمرہ جات
ترمیماگر آپ انگریزی ویکیپیڈیا کے زمرہ جات کو follow کر لیا کریں تو آپ کو آسانی رہے گی اور زمرہ جات کی تنظیم میں بھی کوئی نقص نہیں ہوگا۔ مزید یہ کہ براۓ مہربانی دس بڑے زمرہ جات میں نۓ زمروں کا اضافہ نہیں کیجیۓ کیونکہ اس طرح کرنے سے تو دس کا مفہوم ہی ختم ہوجاۓ گا ۔ شکریہ
جسم انسانی
ترمیمجسم انسانی کو براہ راست حیاتیات میں رکھنا ایسا ہی ہے کہ جیسے آپ اپنے کسی امریکی دوست کو چٹھی لکھیں اور لفافے پر پتہ کی جگہ امـــــریــــکـــہ لکھ دیں۔ جسم انسانی کے لیۓ مناسب ترین زمرہ ----انسانی تشریح ---- ہے۔ پھر انسانی تشریح کو آپ تشریح میں کھ سکتے ہیں ، اور تشریح بنیادی طبی علوم میں اور پھر طب وصحت سے ہوتی ہوئی بات جاۓ سائنس کے زمرے تک جو کہ دس بڑے زمرہ جات میں ایک زمرہ ہے۔ تشریح کا مطلب طب و حیاتیات میں Anatomy ہوتا ہے ----- اگر آپ کو بات مشکل لگی ہو تو اب آپ انسانی جسم کے زمرہ کو دیکھ لیجۓ میں نے درست کردیا ہے۔ آپ کی تحریر دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ ماشااللہ
اگر
ترمیمربطی ریشے سے اگر آپ کی مراد وہ چیز ہے جو کہ جلد اور گوشت کے درمیان پائی جاتی ہے تو پھر اسکا درست طبی (medical) نام لفافہ ہے. میں نے لفافہ نام کا مضمون آپکے ربطی رشے کے مواد سے بنا دیا ہے ، اب آپکو چاہیۓ کہ یا تو مضمون کی تحریر پر نظر ثانی کیجیۓ یا پھر ربطی ریشے کو حذف کردیجیۓ ۔ ربطی ریشے تو بے شمار اقسام کے ہوتے ہیں جنکو ligaments کہا جاتا ہے اور انکی اردو --- رباط --- ہوتی ہے جسکی جمع --- اربطہ --- کی جاتی ہے۔
- تعلق میرا انڈیا سے ہے اور بی یو ایم ایس (یونانی) میں کرنے کے بعد آج کل آیوروید کی ترویج و ترقی کے لیۓ ایک ادارے میں کام کررہا ہوں۔
کیا بتائیں
ترمیمبلاؤں کے بارے میں تو ہماری معلومات بہت ناقص ہیں صاحبزادے ، کیا بتائیں۔ آپ ماشااللہ تعلیم یافتہ ہیں الفاظ کے استعمال میں احتیاط کرلیا کریں تو بہتر ہوگا۔ آیوروید بھی طب یونانی سے ملتا جلتا ہی ایک طبی علم ہے جو کہ انڈیا میں رائج ہے۔
جسم انسانی کا زمرہ
ترمیمجسم انسانی سے وابستہ تمام مضامین میں ان میں سے کوئی زمرہ رکھیۓ جو کہ جسم انسانی میں موجود ہیں۔ مثلا اگر آپکا مضمون جسم انسانی کے کام کے بارے میں ہوتو اسمیں فعلیات (physiology) کا زمرہ اور اگر ساخت کے بارے میں ہو تو اسمیں تشریح (anatomy) کا زمرہ رکھیۓ ۔ اس طرح آپکا مضمون درست مقام پر اور جسم انسانی کے زمرے میں خود بخود آجاۓ گا۔ اور پھر جسم انسانی کو 1-حیاتیات 2-تشریح یا 3-بنیادی طب کے تینوں زمروں میں تلاش کیا جاسکتا ہے۔
زمرہ جات
ترمیمعادل صاحب آپ زمروں کے سلسلے میں پریشان نہ ہوں ۔ آپ کو جو لکھنا ہو وہ لکھتے رہیۓ اگر کوئی ترمیم ضروری ہوئی تو میں کردونگا۔ بس ایسا کیجیۓ کہ اگر آپکا مضمون انسانی جسم کے بارے میں ہو تو آپ صرف اس میں ایک ہی زمرہ رکھیں [ [ category : جسم انسانی ] ] ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر جسم انسانی کو حیاتیات ، بنیادی طبی علوم اور اور تشریح اور فعیلیات ہر جگہ سے تلاش کیا جاسکتا ہے ------------- اب ٹھیک ہے نا ؟ آپ کو اس طرح انسانی جسم کے مضامین میں صرف ایک ہی زمرہ کھنا پڑے گا اور آپکو آسانی رہے گی ------------- دوسرا حل یہ ہے کہ آپ اپنے مضمون کو انگریزی ویکیپیڈیا میں تلاش کریں اور جو categories انگریزی ویکیپیڈیا میں دی گئی ہوں وہی آپ بھی اپنے مضمون میں رکھ دیجیۓ ۔ دونوں صورتوں میں سے جسے بھی آپ مناسب سمجھیں اختیار کرلیجۓ ۔
حمودالرحمن کمشن
ترمیمابھی کمشن کی رپورٹ پر بہت سا کام باقی ہے اور تقریبا ایک مہینے میں ، میں اسے مکمل کر پاوں گا۔ اس لییے اگر رپورٹ مکمل ہوجاتی اردو ویب پر تو پھر اگرآپ یہاں پوسٹ کرتے تو اچھا ہوتا۔Wahab
مشکلات
ترمیمعادل صاحب برا نہیں مانیۓ گا مگر آپ نہ صرف دوسروں کے لیۓ مشکلات پیدا کررہے ہیں بلکہ ویکیپیڈیا کو بھی پیچیدہ بنا رہے ہیں ۔ براہ کرم کوئی مضمون لکھنے سے پہلے ایک نظر دیکھ لیا کیجیۓ کہ وہ مضمون اسی نام سے یا کسی متبادل نام سے موجود تو نہیں ، اگر موجود ہو تو اسی میں ترمیم یا اضافہ کیجیۓ ۔ آپ نے جو بوعلی سینا لکھا ہے وہ پہلے سے ابن سینا کے نام سے موجود ہے۔ کم از کم آپ سے جو کہ خود ایک علم شمارندہ کے طالب علم ہیں ایسی اغلاط کی امید نہیں کی جاسکتی۔ شکریہ
نظام شمسی
ترمیمالسلام وعلیکم امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ میں نے نظام شمسی پر ایک سانچہ ترتیب دیا تھا جو میں تو آج تک استعمال نہیں کرسکا لیکن اگر آپ کے کسی مضمون میں اس کی ضرورت ہو تو ضرور استعمال کریں
نظام شمسی |
---|
سورج · عطارد · زہرہ · زمین · مریخ · مشتری · زحل · یورینس · نیپچوں · پلوٹو |
--Fkehar 08:53, 19 دسمبر 2006 (UTC)
اقوال
ترمیمعادل بھائی گو ذاتی طور میں اقوال کو صفحہ اول پر دینے کے سلسلے میں غیرجانبدار ہوں۔ آپ دیوان عام پر دیگر اصحاب کی راۓ لے لیجیۓ، اگر کسی جانب سے اعتراض نا آیا تو میں صفحہ اول پر شعر کے خانے کے اوپر اقوال کا خانہ بنانے کے لیۓ تیار ہوں۔ افراز
فہد صاحب اور عادل صاحب کے شمسی نظام کے سانچے کی خصوصیات کو ایک ہی سانچے میں یکجا کیا گیا ہے، اس صفحہ پر دیکھ لیجیۓ۔ اگر مناسب لگے تو وہیں سے کاپی کر لیجیۓ، اور موجودہ نظام شمسی کے سانچے میں یا کسی اور نام سے بنا لیجیۓ۔ ابھی نظام شمسی کے دو سانچے موجود ہیں جو کہ مناسب بات نہیں، اس سے نظام میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ افراز
- شرمندہ نہ کرو بھائی، کہاں کا حکم؟ کیسا حکم؟ --- میں نے تو آپکی اور فہد صاحب کی ناراضگی کے ڈر سے نمونہ بھی تجربہ گاہ پر بنا کر دیا تھا۔ میرا خیال ہے کہ میری طرف سے کچھ حذف کیا جانا مناسب نہیں، اب باقی کام بھی آپ اور فہد صاحب جیسے مناسب سمجھیں کر لیجیۓ۔ مشورے انشااللہ دیتا رہوں گا ، کوئی مانے نہ مانے۔ افراز
- عادل صاحب، براہ کرم اپنے مضامین میں انگریزی ویکیپیڈیا کے اسی مضمون کا ربط لازمی دیا کیجیۓ۔ جہاں آپ مضمون لکھنے پر اتنا وقت صرف کررہے ہیں وہیں دو منٹ لگا کر انگریزی ویکی کے اسی مضمون کا ربط دینے میں آپ کو کوئی مشکل نہیں ہوگی۔ افراز
اقوال
ترمیمعادل صاحب، مجھے صفحہ اول پر کوئی جگہ اقوال کا خانہ بنانے کے لیۓ موزوں نہیں ملی ۔ بالاخر چند نۓ الفاظ کے خانے کو اقوال زریں کے خانے میں بدل دیا ہے۔ آپ اپنا قول سانچہ {{اقوال}} میں لکھ دیا کیجیۓ ، جو یہاں موجود ہے ۔ براہ کرم قول لکھتے وقت ان گذارشات پر غور کیجیۓ گا جو کہ اس سانچے میں تحریر کرتے وقت آپ کو ملیں گی۔ افراز
- زمرہ:مذاہب و عقائد پہلے سے موجود ہے۔ افراز
- اس تصویر کے ساتھ تو اس سے زیادہ بہتر نہیں کیا جاسکتا جتنا آپ نے کردیا ہے، مگر اونچائی ضرورت سے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ اگر بعد میں کوئی اور مناسب تصویر ملی تو آپ سے مشورہ کروں گا ، فی الحال تو اسی طرح چلنے دیجیۓ۔ افراز
- منتخب مضمون میں تصویر لگانے کا سانچہ اس جگہ موجود ہے ۔ براہ کرم اسکا تبادلہ خیال صفحہ پڑھ لیجیۓ گا۔ افراز
- لیجیۓ جناب تصویر بائیں جانب آگئی ہے اب۔ افراز
شعر
ترمیمالسلام وعلیکم! برادر میرے پاس کلیات اقبال کا ایک پرانا نسخہ Scan ہوا رکھا ہے جس میں سے یہ شعر میں نے وکیپیڈیا کو دیا۔ اس کلیات میں خطاطی انتہائی اعلی معیار کی ہے اب تو ان پیج اور دیگر سافٹ ویئرز نے آکر خطاطی کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ --Fkehar 04:24, 23 دسمبر 2006 (UTC)
- عادل صاحب ایک مشورہ ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ، سلسلہ اقوال زریں کے خانے میں ، مزید اقوال کیلیۓ کا ربط ہے، یہ دراصل ویکی اقتباسات کا ربط ہے۔ تو مشورہ یہ ہے کہ جب آپ نیا قول تبدیل کیا کریں تو اگر چاہیں تو پچھلا قول ویکی اقتباسات پر رکھ دیں۔ افراز
نامعلوم اور رنگی رموز
ترمیم- ویکی اقتباسات پر وہ اقوال جنکے کہنے والے کا نام فی الحال نہیں معلوم ہو، تو انکو نامعلوم کی سرخی یا زمرہ کے تحت رکھے جاسکتے ہیں جیسا کہ اردو دائرہ المعارف پر زمرہ:نامعلوم میں وہ مضامین رکھے جاتے ہیں جنکا زمرہ فی الحال معلوم نہ ہو۔
- کلر کوڈز سے آپ کی مراد اگر HTML COLOR CODES ہیں تو یہ آپ کو انگریزی ویکیپیڈیا کے اس صفحہ پر مل جائیں گے۔
- فی امان اللہ :-)
افراز
پنجاب کے اضلاع
ترمیمالسلام وعلیکم عادل صاحب، امید ہے کہ مزاج بخیر ہوں گے۔ برادر آپ نے پاکستان کے اضلاع نامی مضمون میں پنجاب کے اضلاع کی فہرست میں تبدیلیاں کی ہیں اور کے نام کے لنکس سے ضلع ہٹادیا ہے۔ برادر آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ اب ان پر کلک کرنے سے براہ راست شہر تک پہنچا جاسکتا ہے لیکن میرا مقصد شہر کی جانب لنک کرنا نہیں بلکہ ضلع کی جانب کرنا تھا۔ ضلع پر ایک الگ مضمون ہونا چاہئے جس میں اس میں شامل تحصیل اور دیگر شہر اور رقبہ و آبادی وغیرہ ہوں۔ اگر میری بات نہیں سمجھے تو بتادیں۔ --Fkehar 09:37, 28 دسمبر 2006 (UTC)
- میں آپ کی اس رائے سے متفق ہوں کہ جب تک ان اضلاع کے نام سے مضامین شامل نہیں ہوتے تب تک ان کو شہروں کے نام سے لکھا جائے لیکن بہرحال یہ مستقل حل نہیں میں خود کوشش کروں گا کہ اضلاع پر مقالے لکھوں۔ --Fkehar 09:48, 28 دسمبر 2006 (UTC)
monobook
ترمیماگر آپ کی مونوبوک میں ترمیم کام نہ کر رہی ہو، تو اس کی وجہ شاید یہ ہو سکتی ہے کہ آپ شروع میں "سٹار" لگانا بھول گئے ہوں۔
* {font-family: "Tahoma";}
--Urdutext 20:22, 30 دسمبر 2006 (UTC)
- مناسب اور خوبصورت تبدیلیاں ہیں! آپ نے بہت محنت کی ہے اس پر، ماشااللہ۔ افراز
زمرہ
ترمیم- عادل صاحب Chemistry کے لیۓ زمرہ کیمیاء کے نام سے موجود ہے
- ایک اور بات یہ کہ زمرہ جات کوشش کیجیۓ کہ وہی رکھے جائیں جو کہ انگریزی ویکی پر ہیں ، ورنہ بعد میں خاصی مشکلات ہونگی۔ افراز
ایلوا اور ایکونائٹ
ترمیمبراہ کرم تبادلہ خیال کے صفحات پر دیۓ گۓ تبادلۂ خیال:ایلوا اور تبادلۂ خیال:ایکونائٹ کے اردو ناموں پر غور فرمائیۓ۔ دنیا میں کوئی ایک جگہ تو ایسی ہو جہاں اردو پڑھنے والوں کو اردو نام دستیاب ہوں، اب کسی کو اگر اردو ویکیپیڈیا پر آکر بھی Tree کی جگہ شجر یا درخت کے بجاۓ ٹری لکھا ہوا ملے تو اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہوگی اور اس ساری محنت کا فائدہ کیا ؟ انگریزی ہی میں پڑھنا ہے تو انگریزی ویکیپیڈیا پر سب کچھ موجود ہے۔ افراز
- جی بہتر ابھی کردیتا ہوں۔ آپ کی اجازت چاہیۓ تھی۔ افراز
عید مبارک
ترمیمعادل چوہدری صاحب السلام وعلیکم و عید مبارک، آپ نے گذشتہ چند دنوں میں میرے پسندیدہ موضوعات سمیت دیگر پر بہترین مقالے لکھے ہیں۔ --Fkehar 08:37, 3 جنوری 2007 (UTC)
ریاضی مضامین
ترمیماسلام علیکم، آپ کا مثلث پر لکھا مضمون آج ہی نظر سے گزرا۔ ابتدائی ریاضی اور ہندسیہ پر ایسے مضامین کی اشد ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آپ ان موضوعات کے لیے وقت نکالتے رہیں گے۔ --Urdutext 03:28, 21 جنوری 2007 (UTC)
سلام
ترمیمالسلام وعلیکم! عادل صاحب کیا حال ہیں آپ کے؟ یہ بتائیے کہ آپ کتنے عرصے کے لئے غیر حاضر رہیں گے یا واپسی ہوگئی ہے۔ Fkehar 10:39, 1 فروری 2007 (UTC)
- سلام علیکم عادل صاحب، سب سے پہلے تو ہزار نوازش اور شکریہ آپ نے اعزاز سے نوازا۔ سانچہ افواج بائیں جانب ہوگیا ہے۔ آپنے کہیں کہا تھا کہ آپ آسان اردو کے حق میں ہیں :-) میں بھی ہوں ، مگر بھائی کیا کروں مجبوری ہے۔ ایک بار پھر شکریہ :-) افراز
تصاویر
ترمیمتصاویر کے لیے تفصیلی (descriptive) نام استعمال کرنا بہتر ہے۔ اس کے علاوہ حقوق کا کوئی سانچہ بھی لگا دیا کریں۔ ابھی یہ سانچے دستیاب ہیں۔ سانچہ:دائرہ عام۔صارف # سانچہ:دائرہ عام۔مصنف #
سانچہ:منسوب --Urdutext 12:48, 24 فروری 2007 (UTC)
- ماشااللہ ، عادل صاحب خوب لکھ رہے ہیں۔ بہترین ! سمرقندی
گروپ
ترمیمالسلام وعلیکم عادل صاحب امید ہے خیریت سے ہوں گے، ایک گذارش عرض ہے کہ آپ جتنے بھی گروپ نامی مضامین بنارہے ہیں ان کا ایک ری ڈائریکٹ جی کے نام سے بھی بنادیں مثلاً گروپ 8 عام طور پر جی 8 کے نام سے معروف ہے۔ اس لئے اس کا بنانا ضروری ہے۔ امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے۔ والسلام Fkehar 06:39, 28 فروری 2007 (UTC)
- لیجیۓ عادل بھائی ، کیا آپ کو معلوم ہے کی تصویر دائیں سے بائیں کردی ہے :-) سمرقندی
کیاوکیپیڈیاواقعی ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے؟
ترمیممیرے خیال میں آپ وکیپیڈیاسے یہ دعوے کرنابندکردیںکہ "ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے۔"کیونکہ یہ جھوٹ کے سواکچھ بھی نہیں۔حقیقت تویہ ہے کہ وکیپیڈیاپرمتعصب اورتنگ نظر لوگوںکی اجارہ داری ہے جوکہ اپنی مرضی کے خلاف کچھ بھی برداشت کرنے کو تیارنہیں ہیں۔ جس کا واضح ثبوت ہے میری آءی ڈی iamsaaجوکہ ڈاءریکٹ بلاک کردی گءی اورمیرے بناءے گءے صضحات حذف کردءے گءے ہیں۔میرے خیال میں یاتووکیپیڈیاپر ایک خاص مکتبہ ء فکر کے تنگ نظروتعصب پرست لوگوںنے قبضہ کیاہواہے۔ میں وکیپیڈیاسے انتہاءی مایوس ہواہوں۔میں روزنامہ ڈان کا راءٹربھی ہوںاورانشاء اللہ اس معاملے کو میں یہیںپر ختم نہیں کروںگا۔
والسلام سیدعامرعلی
شکریہ
ترمیمعادل بھائ، آپ کی یکجہتی کا بہت شکریہ :) --Uchohan 21:12, 4 مئی 2007 (UTC)
عادل بھائ، آپ کے خوش اسلوب الفاظ کا میں بے حد مشکور ہوں، شکریہ --Uchohan 00:02, 17 مئی 2007 (UTC)
عادل بھائ، مجھے یاد رکھنے کا اور میری حمایت کرنے کا میں پھر سے شکریہ ادا کرتا ہوں، دعاوں میں ضرور یاد رکھتے رہیے گا۔ --عثمان وقاص چوہان 01:46, 24 اپريل 2008 (UTC)
خوش آمدید؟؟
ترمیمالسلام وعلیکم عادل صاحب! کیا آپ کے امتحانات ختم ہو گئے، وکی پر مستقل واپسی ہوئی یا نہیں؟ Fkehar 11:22, 11 مئی 2007 (UTC)
منصوبہ آسان
ترمیمعادل صاحب سلام علیکم۔ ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے چند بہت خوبصورت سائنسی مضامین لکھے تھے، جن کا سلسلہ امید ہے کہ آپ جاری رکھیں گے۔ آپ کے اندر سائنسی مضامین کو بیان کرنے کی بہت عمدہ صلاحیت ہے۔ اس سلسلے میں اگر کوئی مضمون پہلے سے موجود ہو مگر آپ سمجھتے ہوں کہ وہ عام آدمی یا ایک طالب علم کیلیۓ سمجھنا مشکل ہوگا تو اسکے لیۓ وہی طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے جو آپ نے AIDS کے مضمون کیلیۓ کیا تھا،
- یعنی اصل عنوان میں (آسان) کا اضافہ کردیا جاۓ اور ایک نیا صفحہ بنا دیا جاۓ۔
- پھر ان دونوں مضامین کو مزید دیکھیے میں link دے دیا جاۓ۔ اور مضمون کی ابتداء میں بھی ایک سطر لکھی جاسکتی ہے (جیسا ایڈز کے دونوں مضامین میں کیا گیا ہے)
- کسی بھی عنوان کے دونوں مضامین یعنی اردو اصطلاحات والے اور آسان اصطلاحات والے میں زمرہ جات ایک ہی رکھے جائیں۔
مثال کے طور پر اگر computer پر موجودہ مضمون آپ سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو سمجھنے میں مشکل ہوگی تو براہ کرم ایسا ہی کیجیۓ کہ ایک اور صفحہ ایڈز (آسان) کی طرح بنا کر دونوں مضامین کو جوڑ دیجیۓ۔ اس طرح ہم اس ویکیپیڈیا کو ان طالب علموں کیلیۓ مزید آسان اور معلوماتی بنا سکتے ہیں کہ جن کو فی الحال اردو اصطلاحات سے واقفیت نہیں ہے۔ اس طرح ہم ہر سائنسی مضمون میں کر سکتے ہیں تاکہ ہر سائنسی مضمون موجودہ رائج الفاظ کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی موجود ہو۔ امید ہے کہ آپ اس بات پر غور فرمائیں گے۔ آخر میں دعا آپ کے امتحانات میں اچھے درجے سے کامیاب ہونے کی۔ سمرقندی
راگ موسیقی کے صفحات
ترمیمعادل بھائ، میں آپ کی راگ موسیقی کے صفحات کے متعلق راۓ لینا چاہتا تھا۔ بہت شکریہ --Uchohan 03:29, 16 مئی 2007 (UTC)
واپسی مبارک
ترمیمالسلام وعلیکم عادل بھائی! امید ہے خیریت سے ہوں گے، کراچی کے حالات آپ کے علم میں ہوں گے اس لیے میں گذشتہ چند روز سے یہاں نہیں آ پایا۔ اس دوران آپ کے امتحانات ختم ہوگئے اور آپ شاید مستقل طور پر واپس آگئے۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ امتحان میں امتیازی نمبروں سے پاس ہوں۔ تین چار ماہ بعد اردو وکی پر مستقل واپسی پر آپ کو کیسا لگا؟ نئے مضامین کیسے ہیں؟ کون سے نئے لوگ اچھا کام کر رہے ہیں؟ اور وکی پہلے سے بہتر ہوا یا نہیں اس بارے میں اپنی رائے ضرور بتائیے گا۔ میرے قرآن پروجیکٹ کے حوالے سے مضامین بھی دیکھ لیں اور اردو نقشہ جات بھی۔ اور ہاں اپنے ایران عراق جنگ والے مضمون میں مزید مواد ڈال دیں، اسے منتخب مقالہ بنانا ہے ؛-) والسلام Fkehar 07:38, 16 مئی 2007 (UTC)
زمرہ
ترمیمعادل صاحب سلام ۔ کیمیائی عناصر کے لیۓ زمرہ:عناصر استعمال ہو رہا ہے ، شکریہ ۔ سمرقندی
جسامت خط
ترمیمFONT SIZE کو کم کر کہ 170 سے 150 فیصد کیا ہے ، براہ کرم اپنے COMPUTER کی HISTORY اور CACHE صاف کر کہ REFRESH کر کہ دیکھے اب ٹھیک ہے؟ اور ہو سکے تو ایک بار پھر اپنے COMPUTER کا عکس دکھا دیجیۓ گا تاکہ اندازہ ہو جاۓ۔ سمرقندی
حالات
ترمیمالسلام وعلیکم عادل صاحب! الحمد للہ ہم سب خیریت سے ہیں البتہ میرے ایک دوست اور ایک دوست کے بھانجے ان واقعات میں شہید ہوئے ہیں، ان کے لیے دعائے مغفرت کیجیے گا۔ والسلام Fkehar 04:38, 17 مئی 2007 (UTC)
آپ کا شکریا عادل بھائی
ترمیمآپ کا بہت شکریہ عادل بھائی۔ اگر مجھے کسی مدد کی ضرورت پیش آئی تو میں آپ کو ضرور ضہمت دوں گا۔
--Ahsaniqbal93 06:09, 18 مئی 2007 (UTC)
ذیلی زمرہ
ترمیم- ذیلی زمرہ جات بنانے کا کیا طریقہ ہے؟؟ مثلا اگر میں زمرہ سیاسیات اور زمرہ معاشیات میں بالترتیب ذیلی زمرے سیاسی اصطلاحات اور معاشی اصطلاحات بنانا چاہتا ہوں تو مجھے کیا کرنا ہو گا۔ عادل
- سلام عادل صاحب۔ آپ نے کہیں شائد ذیلی زمرہ بنانے کا پوچھا تھا ، مسلئہ حل ہو گیا ؟ ذیلی زمرہ بنانے کیلیۓ ذیلی زمرہ کا صفحہ بنا کر اس میں وہ زمرہ رکھ دیجیۓ جس کا اسکو آپ ذیلی زمرہ بنانا چاہتے ہیں۔ جیسے اگر سیاسیات کا ذیلی زمرہ سیاسی اصطلاحات بنانا ہے تو ایک صفحہ زمرہ:سیاسی اصطلاحات کا بنائیے اور اس میں زمرہ:سیاسیات رکھ دیجیۓ۔ سمرقندی
- یہ معلومات یہاں معاونت: زمرہ جات بھی ہیں۔
--Urdutext 15:05, 26 مئی 2007 (UTC)
- عادل صاحب، ایک نظر اس زمرہ زمرہ:امیدوار براۓ حذف شدگی کو دیکھ لیں۔
--Urdutext 15:05, 26 مئی 2007 (UTC)
مقام
ترمیمعادل بھائ بس آپ کی دعائیں چاہیے ہیں۔ آگر آپ کو وہ معلومات چاہیے ہیں تو اس URL پہ تشریف لے چلیے:
http://stats.wikimedia.org/EN/TablesWikipediaUR.htm
یہاں پر مندرجہ ذیل نام سے ایک فہرست ہے:
37recently active wikipedians, excl. bots, ordered by number of contributions۔
لیکن مجھے آپ کا نام تھوڑا نیچے جا کہ اس فہرست میں نظر آتا ہے:
20recently absent wikipedians, ordered by number of contribution
لگتا ہے کہ آپ میری طرح دوسری مصروفیات کی وجہ سے ویکیپیڈیا پہ آجکل اتنا نظر نہیں آۓ۔ اس URL پہ آپ کو بہت سی دلچسپ معلومات ملیں گی۔ سلام --Uchohan 17:18, 12 اگست 2007 (UTC)
- ) عادل بھائ امید ہے کے انجنرنگ کے امتہانوں میں آپ کے زبردست نمبر آیئنگے۔ میں آج کل ایک انٹرنشپ کر رہا ہوں نیشنل بینک آف کینیڈا کے ساتھ۔ چناچہ مجھے بھی ویکیپیڈیا پر بھیٹنے کا کوئ وقت نہیں ملتا :( افسوس - --Uchohan 15:23, 18 اگست 2007 (UTC)
خوش آمدید
ترمیمالسلام وعلیکم برادر عادل! ارے بھائی ایسے غائب مت ہو جایا کریں، مجھ سمیت تمام ساتھی پریشان ہو جاتے ہیں :) کہیں سے آپ کا موبائل نمبر ملا تھا، آپ کو کال کی لیکن آپ نے فون نہ اٹھانے کی قسم کھا رکھی تھی شاید :) ۔ خیر! سنائیں کہاں تھے؟ اور آجکل کیا مصروفیات ہیں؟ تعلیمی سلسلے کا کیا چکر چل رہا ہے؟ خیر اندیش و دعاگو فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
چلیں جی! ہم دعاگو ہیں اور منتظر بھی :) حالات سے آگاہ کرنے کا بہت شکریہ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
وعلیکم السلام
ترمیمآپ نے عزت دی بھت شکریہ میں کوشش کروں گا کہ جتنا ھو سکے اپنا فرض نبھا سکوں
قدیر منگریو --Qadeer Mangrio 18:15, 15 ستمبر 2007 (UTC)
بھت شکریہ
ترمیماب میں کیا لکھوں ۔ آپ کی کرم نوازی بھا گئ۔
--Qadeer Mangrio 18:33, 15 ستمبر 2007 (UTC)
پہلی مدد
ترمیممیں آپ والے نام کی طرح اپنا نام کیسے بنائوں یہ جو آپ کا اس طرح ہے۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
--Qadeer Mangrio 18:44, 15 ستمبر 2007 (UTC)
سندھ
ترمیم- مین سندھ کی تاریخ اور مشھور سندھی ھستیون کے بارے میں انشاء اللہ لکھون گا۔
- معں نے شروعات کردی ہے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اس میں بھی شرکت کرتا رھون گا۔
مہران منگریو تبادلہ خیال | میرا حصہ
--Qadeer Mangrio 15:34, 16 ستمبر 2007 (UTC)
Shahafi
ترمیممحترم عادل صاحب، میرا نام باسط اعجا زہے اور میں ایک ٹی وی چینل کے لئے کام کرتا ہوں۔ یہ کچھ عرصے میں آن آئیر آئے گا۔ وکی پیڈیا اردو سے کافی عرصے سے واقف ہوں۔ اب آپ کی ان کوششوں کو ٹی وی پر لانا چاہتا ہوں۔ اس کے لئے آپ سے بات کرنا ہو گی اور ملاقات کرنا ہو گی۔ آپ اس میں کتنا اور کس شکل میں حصہ ڈال رہے ہیں یہ بھی بتانا ہو گا۔ آپ مجھ سے 03024473149 فون نمبر یا basit.ijaz@dinraat.tvپر رابطہ کر سکتے ہیں۔
i love you.......
Hello Adilch, I wrote an article about de:Imran Khan for the german wikipedia, and I would like to add your picture to this article. Can you tell me the license of your image (i.e. GFDL, CC-BY)? Is it possible to upload this image to commons? Greetings from Germany, Holger --85.176.245.49 22:55, 14 نومبر 2007 (UTC)
سلام
ترمیمالسلام علیکم عادل صاحب! بہت دنوں بعد آئے اور بہت خوب پیغام لے کر آئے۔ آپ کے صفحۂ صارف پر مودودی صاحب کا لکھا گیا مشہور "نوشتۂ دیوار" پڑھ کر خوشی ہوئی۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- عادل صاحب سلام علیکم۔ آپ کا حالیہ مضمون دیکھا بہت خوشی ہوئی ، دعا ہے کہ آپ اسی طرح خوبصورت مضامین کا اضافہ کرتے رہیں۔ دو گذارشات ہیں۔ 1- انگریزی ویکی پر آپ کو امراض کے مضامین کی ابتداء میں سانچہ Infobox_Disease ملے گا ، اس کو اردو میں انگریزی کے حساب سے منتقل کیا جاچکا ہے اور اب آپ کو صرف انگریزی ویکی سے copy کر کہ اردو ویکی پر paste کرنا پڑے گا ، اگر چاہیں تو Name کی جگہ انگریزی مضمون کا نام ہٹا کر اپنے مضمون کا نام لکھ دیں اور بس ۔۔۔۔ مثال کے طور پر اب اپنا بواسیر والا مضمون دیکھیۓ تو آپ کو باآسانی اندازہ ہو جاۓ گا۔ 2- دوسری بات یہ ہے کہ جب inter wiki links کسی انگریزی مضمون سے copy کرے جائیں تو اس میں خود انگریزی کا link نہیں ہوتا اور اسے خود لکھنا پڑتا ہے ، دیکھیۓ آپ کے مضمون میں انگریزی Hemorrhoid کا ربط نہیں آیا۔ سمرقندی
- سلام علیکم عادل بھائی۔ fossil کے بارے میں محجرات کے لفظ پر توجہ دلانے پر نہایت مسرت اور خوشی ہوئی کے اس قسم موضوعات پر توجہ دینے والے کم ہی ہیں اور اس سے آپ کے اعلیٰ ادراک اور آگہی کا اندازہ ہوتا ہے، وضاحت میں نے تبادلۂ خیال:حیوان المہیب پر پیش کر دی ہے ایک نظر دیکھ لیجیۓ اور کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجیۓ گا۔ دوسری بات آپ کے نمونے کے طور پر مضامین کا انتخاب کرنے کے بارے میں تھی ، میں انشااللہ کوشش کروں گا کہ کوئی ایک الگ سے صفحہ بنا دوں جس پر سائنسی ہی نہیں بلکہ تاریخی اور ادبی اور مذہبی مضامین کے صفحات بھی نمونے اور راہنما کے طور پر چسپاں ہوں تاکہ آپ کے کہنے کے مطابق نۓ لکھنے والوں کو سہولت ہو۔ سمرقندی
Hello کے قطعہ کی تدوین
ترمیمDearest کے قطعہ کی تدوین
Hi! I write to ask you whether you could help me create a Urdu (.ur) stub-article of
This article, which I would really Love for you to help me create a short stub version
This would mean the world to me, it's difficult to imagine how much All my best (:
Fariishta 00:29, 26 دسمبر 2007 (UTC)
اھلاً وسھلاً
ترمیمالسلام علیکم عادل بھائی! کیا حال ہیں؟ سمرقندی بھائی کے صفحہ پر یہ خوشخبری ملی ہے کہ اس مرتبہ آپ طویل قیام کے لیے آئے ہیں، کیا واقعی؟ سمرقندی صاحب کی غیر حاضری کی وجوہات دیوان عام میں یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- بہت شکریہ جناب عالی! میں الحمد للہ ٹھیک ہوں، آپ جیسے نوجوانوں کو یہاں دیکھ کر یقین جانیں بہت خوشی ہوتی ہے۔ سمرقندی صاحب کے جانے کا افسوس مجھ سے زیادہ کس کو ہوگا، ان سے رابطہ کرنے کی کوشش میں ہوں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ آپ کے دونوں منصوبے سن کر دل بہت خوش ہوا کہ آپ روزانہ ایک دو مضامین کے علاوہ جامعہ میں بھی اس حوالے سے مہم چلانے کا پروگرام رکھتے ہیں اللہ آپ کو کامیابی عطا کرے۔ خدا کے لیے کے تبادلۂ خیال کے صفحے پر آپ کے لیے ایک پیغام ہے اسے ضرور ملاحظہ کیجیے فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
اقوال
ترمیمعادل آپ ایسے کریں کے میرے صفحے پر پوسٹ کردیں۔ میں انشاللہ 6 فروری کے بعد آپ کا کام کردوں گا۔ویسے آپ ابھی بھی لاہور ہوتے ہو؟ میں روز FC کالج کے سامنے سے گزرتا ہوں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 04:41, 1 فروری 2008 (UTC)
گرفتار
ترمیمالسلام علیکم عادل صاحب! کیسے مزاج ہیں؟ آپ کو دوبارہ سرگرم دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے لیکن آپ کے صفحۂ صارف پر آپ کے "ذوق" میں نئے اضافے نے تشویش میں مبتلا کر دیا کیونکہ اس کے بعد تو غالب بھی نکمے ہو گئے تھے ورنہ وہ بھی آپ کی طرح بڑے کام کے آدمی تھے (ازراہ مذاق برا مت منائیے گا)۔ خوش رہیں فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ