تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/وثائق/۲۰۱۲-دوسری سہ ماہی

وثق یہ صفحہ وثائق سابقہ تبادلہ خیال صفحہ پر مشتمل ہے۔ براہ کرم اس صفحہ کے اندرجات حذف یا تبدیل نہ کریں۔ اگر آپ کسی موضوع پر لب کشائی کرنا چاہتے ہیں تو حالیہ تبادلۂ خیال صفحہ پر کریں۔

گذارش ترمیم

السلام علیکم طاہر محمود صاحب، امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ عاجز آپ کی خدمت میں ایک گذارش کرنا چاہتا ہے، امید ہے قبول فرمائیں گے۔ کالج جیسے اسماء کے سلسلہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی متعین ہے، براہِ کرم ان ناموں کی ترمیم و تصحیح کے بعد تبدیل نہ کریں۔ معاف فرمائیے گا پہلی ملاقات میں ہی گذارش کرڈالی آپ سے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 15:18, 30 مئی 2012 (UTC)

  • بہت شکریہ طاہر صاحب، آپ کی بات بالکل صحیح ہے۔ اس لیے آپ نے ملاحظہ کیے ہونگے کہ خانہ معلومات میں گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور ہی لکھا گیا۔ لیکن صفحہ کا نام ویکی کی حکمت عملی کے مطابق ہونا میرے خیال میں ضروری ہونا چاہیے۔ ویسے آپ بڑے ہیں جو آپ مناسب سمجھے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:54, 31 مئی 2012 (UTC)

خوش آمدید ترمیم

اسلام علیکم طاہر محمود صاحب۔ وکیپیڈیا میں خوش آمدید۔ ماشا اللہ آپ نے آتے ہی زور و شور کے ساتھ کام شروع کردیا ہے۔ امید ہے آپکا اور ہمارا ساتھ دور تک چلے گا۔ اگر کسی قسم کی مدد درکار ہو تو ضرور بتائیے گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 17:03, 30 مئی 2012 (UTC)

معذرت ترمیم

طاہر صاحب، بار بار تکلیف دہی کی معذرت کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ امید ہے جناب معاف فرمائیں گے۔ عرض یہ ہے کہ دیال سنگھ کالج لاہور، دلی اور کرنال سب پر صفحات موجود ہیں۔ آپ مضمون لکھنے سے قبل یقین کر لیا کریں۔ ویسے آپ کے بنائے ہوئے صفحات زیادہ بہتر ہیں۔ اس لیے میرے خیال سے پہلے سے موجود صفحات کو redirect کرنا بہتر ہوگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:09, 31 مئی 2012 (UTC)

توجہ درکار ترمیم

طاہر محمود صاحب، آپ کی آمد سے اردو ویکی میں خاصی ہلچل پیدا ہوگئی۔ جس تیز رفتاری سے آپ مضامین کی فہرست میں اضافہ فرما رہے ہیں یہ بڑی خوش آئند بات ہے۔ آپ جیسے افراد کی یہاں اشد ضرورت ہے۔ تاہم ایک درخواست ہے، یہاں خالص و بے غبار اردو کے استعمال کی ہمت افزائی اور اسے فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے، اور انگریزی گزیدہ اردو کو انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے۔ امید ہے آپ بھی ویکی کی اس حکمت عملی کے مطابق اپنی قلمی کاوشوں کو جاری رکھیں گے۔ جتنا ہو سکے انگریزی الفاظ سے اجتناب برتیں اور انکے اردو متبادل تلاش کریں جو اسی ویکی پر آسانی سے دستیاب ہیں، اگر تلاش کے بعد بھی میسر نہ آئے تو ویکی پر ہی کسی ساتھی سے دریافت کرلیں۔ مخلص --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:46, 31 مئی 2012 (UTC)

  • بے پناہ شکریہ پیغام محبت و یگانگت کیلیے۔
redirect کیلیے خود ویکی میں رجوع مکرر کی اصطلاح مستعمل ہے۔
اور show stopper کا متبادل عاجز کے خیال میں مانعِ تماشا یا نمائش روک ہونا چاہیے۔
مزید یہ عرض ہے کہ تبادلۂ خیال کے بعد اپنے پیغام کے آخر میں یہ رمز استعمال کیا کریں --~~~~ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:20, 31 مئی 2012 (UTC)



گزارشات ترمیم

جناب طاہر صاحب، ماشاء اللہ آپ کی سرگرمیاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ میں اس دائرۃ المعارف پر چونکہ منتظم کی خدمات سرانجام دے رہا ہوں اس لئے آپ سے ایک دو گزارشات کرنی تھیں۔

  • جب آپ نیا مقالہ بنانے جائیں تو پہلے تحقیق کر لیں کہ اس موضوع پر پہلے کوئی مقالہ موجود تو نہیں ہے۔ آپ نے کھجور پر مقالہ بنایا لیکن اس سے پہلے کھجور پر میں ایک مقالہ بنا چکا ہوں جو آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ چنانچہ مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مجھے آپ کا بنایا ہوا مقالہ حذف کرنا پڑے گا کیونکہ پہلے مقالہ میں زیادہ مواد موجود ہے۔ امید ہے آپ ناراض نہیں ہوں گے۔
  • دوسرا یہ کہ جب آپ پہلے سے موجود کسی مقالہ/مضمون میں ترامیم کریں تو بجائے ہر ترمیم کے بعد محفوظ کرنے کے آپ تمام ترامیم ایک ہی دفعہ کر کے ایک ہی دفعہ محفوظ کریں تو ہمیں دیکھ بھال میں آسانی ہو گی۔
  • تیسرا یہ کہ جب آپ کوئی نیا مضمون بنائیں تو اس میں زمرہ جات اور انگریزی بین الویکی ربط ضرور داخل کر دیا کریں تا کہ مضامین کی زمرہ بندی ہو سکے اور دوسرے وکیپیڈیاؤں پر اردو کا ربط داخل ہو سکے۔

مجھے امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے، میری دعا ہے کہ آپ زور و شور سے اردو وکیپیڈیا کی ترقی و ترویج کے لئے کام کرتے رہیں۔ شکریہ۔۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 05:24, 2 جون 2012 (UTC)

کہجور کو میں حذف کیے دیتا ہوں، مزید آپ اگر انگریزی سے اردو ترجمہ کر کے مضمون بنانا چاہیں تو انگریزی صفحہ میں اردو ربط دیکھ لیا کریں اگر اس مضمون کا اردو مقالہ موجود ہوا تو غالب امکان ہے کہ انگریزی وکیپیڈیا پر اردو ربط موجود ہو گا۔ اس طرح دہرے مضامین/مقالہ جات نہیں بن سکیں گے--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 07:38, 2 جون 2012 (UTC)
  • طاہر بھائی، انگریزی وکیپیڈیا پر اس مضمون میں بائیں طرف دیگر وکیپیڈیاؤں کی فہرست (جس میں یہ مقالہ موجود ہے) دستیاب ہے اور اس میں آپ دیکھیں اردو عنوان کھجور کے نام سے موجود ہے۔ یہاں ملاحظہ فرمائیں۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 08:02, 2 جون 2012 (UTC)

معذرت ترمیم

ساجد امجد ساجدصاحب٫

کھجور کا صفحہ نہ ملنے پر اسے تخلیق کیاتھا- شاید عربی "ك" لور "ک" میں فرق کی وجہ سے غلطی ہوی - معذرت

"كھجور کی اقسام" کواپنے صفحہ کا حصہ بنانے کا شکریہ (بندے کی انگریزی وکیپیڈیا پر کاوش)

طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 05:58, 2 جون 2012 (UTC)


"كهجور" اور "کھجور" دکھنے ميں ایک سے ہیں مگر دونوں ميں فرق ہے-

دونوں حروف سے "تلاش" پر الگ الگ صفحہ کھلتا ہے- یہ فرق مجھے معلوم نہیں تھا- آپکی نشاندی پر تلاش کیا-

طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 06:28, 2 جون 2012 (UTC)

== ترمیم

محمد شعیب صاحب،

ميرے ناقص علم ميں قوائد کی رو سے ملک٫ شہر٫ شخص٫ جگہ٫ ععمارت٫ ادارہ کا نام اسم معرفہ کی قسم اسم علم ہے-

اگر کسی نام کا مصدقہ اردو ترجمہ موجود ہو جیسے (Cyprus) قبرص٫ (University of the Punjab) جامعۂ پنجاب٫اسے ضرور استعمال کرنا چاہے لیکن اپنی منشا پر کسی اسم معرفہ کا ترجمہ کر دینا مناسب نہیں-

(Green Land) کو گرین لینڈ ہی لکھا جاۓ گا سبز زمین نہیں

میرا اغتراض صفحہ "دانشگاہ ديال سنگھ لاہور" پر ہے جسے ميرے خيال ميں "دیال سنگھ کالج لاہور" ہونا چاہیے (اسم معرفہ)

البتہ "لاہور کالجوں کا شہر ہے" بجاۓ "لاہور دانشگاہوں کا شہر ہے" لکھنا درست ہے - (استعمال بطور اسم نکرہ)

اگر آپکے پاس "دانشگاہ ديال سنگھ لاہور" لکھنے کی کوئی دليل یا داستاويز ہے تو براۓ مہربانی بتا ديں- ميں ضرور تسليم کروں گا-

[گورنمنٹ دیال سنگھ کالج واضح نظر آ رہا ہے]

--46.184.31.231 13:26, 1 جون 2012 (UTC) بتانے کا شکریہ

طاھر محمود


صرف مراح کیلۓ(Caspar Weinberger بهوت کا بچہ شراب بند کباب)

  • بہت خوشی ہوئی آپ کا پیغام پڑھ کر۔ اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ تقریباً تمام ہی ممالک میں یہ دیکھنے میں آیا ہے بالخصوص بھارت میں ہم دیکھتے رہتے ہیں کہ ہر دانشگاہ جامعہ مدرسہ کا نام مقامی زبان میں الگ اور انگریزی میں الگ۔ بلکہ لطف کی بات یہ ہے کہ علاقائی زبانوں میں کسی ادارہ کا نام ملکی و بین الاقوامی زبان میں ترجمہ کر دیا جاتا ہے۔ گویا بیک وقت دو یا زائد اسماء معرفہ استعمال ہوتے ہیں۔ اب اگر دیال سنگھ کالج لاہور کا نام بدقسمتی سے اردو میں نہیں لکھا گیا تو یہ زبان کی جانب سے بے حسی و سردمہری کی علامت ہے۔ دیگر ممالک میں تو اس حوالہ سے کافی بیداری پائی جاتی ہے۔ آپ نے شہر کے نام کی جو مثال دی ہے (قبرص) یہ خود اس بات کی غماز ہے کہ زندہ زبانیں ہر چیز کو بعینہ قبول نہیں کرتیں بلکہ اسکو اپنی زبان کے مزاج میں ڈھال کر اختیار کرتی ہیں۔ عہد صحابہ میں ممالک و شہروں کے نام میں اس طرح کی مثالیں بکثرت موجود ہیں۔ اور موجودہ دور میں ان ناموں کو استعمار پسند قوتوں نے کس طرح تبدیل کر کے اختیار کیا اس سے آپ بخوبی واقف ہونگے۔ ایک مثال مزید عرض کرتا ہوں، مسلم سائنس دانوں کے نام اسم معرفہ کی قبیل سے تھے لیکن آج انگریزی کتابوں میں کس بگڑی شکل میں لکھا جاتا ہے انکا نام۔ ہم تو بہرحال اس حرکت کے مرتکب نہیں  ۔ دیال سنگھ کالج میں صرف اسی حصہ کا ترجمہ کیا گیا ہے جو لسانی حیویت کے حوالہ سے ضروری ہے۔ دیال سنگھ کا ترجمہ نہیں کیا گیا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:46, 1 جون 2012 (UTC)
  • اس بحث میں نہ پڑیں اور جو جیسے کام کرنا چاہتا ہے اسے کرنے دیں۔ یہ بحث یہاں بہت پرانی ہے اور کافی تجربہ کار ساتھی بھی اس کا کوئی ایسا حل تلاش نہیں کرپائے جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو۔ اس بحث کے نتیجے میں ہم نے ہمیشہ ساتھی کھوئے ہیں او میں نہیں چاہتا کہ ایک بار پھر ایسا ہو۔ جس نقطۂ نظر کے لوگ زیادہ محنت کریں گے آخر کار وہ نقطۂ نظر جیت جائے گا  ۔ میری رائے میں اس کا منطقی حل نکالنا نہ وکیپیڈیا کے بس میں ہے اور نہ ہی اس کی ذمہ داری ہے۔ اس کا درست حل صرف ایک قومی یا دوقومی حکومتی ادارہ ہی نکال سکتا ہے کیونکہ ان کے پاس اپنی سفارشات پر عمل کروانے کی طاقت ہوگی۔ ہماری کوششیں صرف ہمارے اپنے درمیان بدمزگی پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔ دوسری زبانوں میں اکثر یہ کام حکومتی اداروں نے ہی کیا ہے۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 14:59, 1 جون 2012 (UTC)
  • بجا فرمایا کاشف بھائی آپ نے۔ آئندہ اس حوالہ سے ان شاءاللہ آپ کو شکایت نہیں ہوگی۔   --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:11, 1 جون 2012 (UTC)
  • طاہر محمود صاحب، آپکا سوال نیا نہیں، کافی پرانا ہے۔ یہ بحث یہاں پر کم و بیش 2005ء سے کسی نہ کسی شکل میں چل رہی ہے۔ ان تمام سالوں میں وکیپیڈیا کے رضاکار اس سوال کا کوئی ایسا جواب تو تلاش نہ کرپائے جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو، تاہم ہر بار جب اس بحث نے زور پکڑا، کوئی نہ کوئی ساتھی ناراض ہوکر ساتھ چھوڑ گیا۔ بہتر ہے کہ ہم دوبارہ اس بحث کو تازہ نہ کریں۔ آپ دیال سنگھ کالج کے معاملے میں حساس لگتے ہیں، آپ مقالے کو اپنی مرضی کے نام پر تبدیل کردیں، میں بحیثیت منتظم یقین دلا سکتا ہوں کہ اس معاملے میں آپکا ساتھ دوں گا۔ لیکن اس سوال کو اردو وکیپیڈیا کی پالیسی کے تناظر میں طول نہ دینے کی گذارش کروں گا کیونکہ ایسا کرنے کے نتائج میں کئی بار دیکھ چکا ہوں۔ آپ رائج ناموں کو پسند کرتے ہیں تو ان ناموں سے مقالات لکھیں۔ جو مقالات آپ شروع کریں گے ان کے ناموں کے سلسلے میں آپکو میری حمایت حاصل ہوگی۔ اللہ تعالی آپ کا زورِ قلم اور زیادہ کرے، اگر آپ نے بڑی تعداد میں رائج ناموں سے مقالات لکھے تو آپ کا نقطۂ نظر خود بخود پالیسی بن جائے گا۔ شکریہ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 15:35, 3 جون 2012 (UTC)

درخواست ترمیم

اسلام علیکم،

اردو ویکیپیڈیا پر کچھ اہم مقالات موجود نہیں ہیں۔ ان مقالات کی فہرست آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ ان موضوعات پر مقالات شروع کر کے آپ وکیپیڈیا کی ترویج اور ترقی میں مدد کرسکتے ہیں؛ چاہے یہ مقالات چند سطری بھی ہوں۔ اس طرح کی دیگر اہم فہرستوں اور شماریات کے لیے مندرجہ ذیل جدول دیکھیں۔

یہ اعداد و شمار اگست 2012ء تک کے ہیں۔

--کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 16:04, 3 جون 2012 (UTC)

باب پاکستان ترمیم

طاہر صاحب، ویکی پر آپ کے نئے نئے موضوعات پر مضامین دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ میں نے باب پاکستان بنانے کی کوشش کی ہے، لیکن اس میں مزید مواد، اصلاح اور معلومات کی ضرورت ہے۔ آپ اگر ایک نظر ڈال لیں اور جو کمی نظر آئے اسکی نشاندہی یا از خود دور کرنے کی کوشش کریں تو بہت خوشی ہوگی  ۔ ممنون --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 20:33, 4 جون 2012 (UTC)

اصطلاحات ترمیم

طاہر بھائی، جیسا کہ کاشف بھائی نے آپ کو وضاحت کر دی ہے کہ اسی بحث کی وجہ سے ہمارے کچھ قابل ترین اور محنتی دوست وکیپیڈیا سے کنارہ کشی کر چکے ہیں، ان میں میرے لئے جو سب سے زیادہ تکلیف دہ بات ہے وہ ہے سمرقندی بھائی کی، ان کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے انہوں نے نہایت محنت اور تحقیق کے ساتھ اصطلاحات سازی کی تھی۔

جہاں تک دیال سنگھ کالج کی تصاویر کا تعلق ہے تو اس پر کالج ہی لکھا ہوا ہے، پاکستان میں بھی بہت سی جامعات وغیرہ پر انگریزی نام ہی لکھے ہوئے ہیں جو اردو زبان کے ساتھ ناانصافی ہے مثال کے طور پر یہ تصویر ملاحظہ کیجئے، جامعہ زرعیہ فیصل آباد کو نہایت ڈھٹائی سے انگریزی ہی میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر لکھ دیا گیا ہے۔

بہرحال، جیسا کہ کاشف بھائی نے عرض کیا کہ آپ جس نام سے مقالہ جات بنانا چاہیں، بنائیں بعد میں کبھی ضرورت محسوس ہوئی تو باہمی مشورہ سے عنوانات کو منتقل کر دیا جائے گا۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 05:45, 5 جون 2012 (UTC)

عرض حال ترمیم

طاہر صاحب، ویکی پر operating system کے لیے عملیاتی نظام کی اصطلاح مستعمل ہے۔ میرے خیال میں آپ دیگر ساتھیوں سے بھی مشورہ کر لیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:14, 5 جون 2012 (UTC)

  • عملیات=process کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ operating کے لیے "اشتغالی" جو وکیپیڈیا پر استعمال ہو رہا ہے وہی مناسب ہے۔ کوشش کریں کہ ایک ہی اصطلاح کے لیے مختلف الفاظ استعمال نہ ہوں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 12:17, 5 جون 2012 (UTC)

بے حد شکریہ ترمیم

بہت بہت شکریہ طاہر صاحب  ۔ آپ نے میری غلطی درست کردی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:31, 5 جون 2012 (UTC)

آپریٹنگ سسٹم ترمیم

آپریٹنگ سسٹم کے لیے اشتغالی نظام ہی استعمال کریں۔ یہی ویکی پر رائج ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:52, 5 جون 2012 (UTC)

مدد درکار ترمیم

طاہر صاحب، یہ مضمون ابھی نامکمل ہے۔ کیا آپ سے مکمل کر سکتے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:04, 5 جون 2012 (UTC)

جواب ترمیم

جی طاہر صاحب اصطلاح مناسب ہے۔ آپ مضمون شروع کریں بعد میں کسی جانب سے مزید بہتر متبادل آنے کی صورت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:31, 5 جون 2012 (UTC)

مکرر گزارشات ترمیم

  • جب آپ پہلے سے موجود کسی مقالہ/مضمون میں ترامیم کریں تو بجائے ہر ترمیم کے بعد محفوظ کرنے کے آپ تمام ترامیم ایک ہی دفعہ کر کے ایک ہی دفعہ محفوظ کریں تو ہمیں دیکھ بھال میں آسانی ہو گی۔
  • جب آپ کوئی نیا مضمون بنائیں تو اس میں زمرہ جات اور انگریزی بین الویکی ربط ضرور داخل کر دیا کریں تا کہ مضامین کی زمرہ بندی ہو سکے اور دوسرے وکیپیڈیاؤں پر اردو کا ربط داخل ہو سکے۔ بین الویکی روابط میں سب سے پہلے عربی، پھر فارسی، پھر انگریزی اور بعد کے روابط اصل ترتیب کے ساتھ وارد ہوتے ہیں۔
  • اردو دائرۃ المعارف پر انگریزی ویکیپیڈیا کا حوالہ نہ دیا کریں، اگر حوالہ دینا چاہیں تو بیرونی ربط کا حوالہ دیا کریں۔

مجھے امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے، میری دعا ہے کہ آپ زور و شور سے اردو وکیپیڈیا کی ترقی و ترویج کے لئے کام کرتے رہیں۔ شکریہ۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 17:23, 6 جون 2012 (UTC)

طاہر صاحب صفحہ کا عنوان آپ خود تبدیل کر سکتے ہیں. اس کے لیے صفحہ کے اوپر بائیں جانب ستارہ کے بازو ایک نشان نظر آئے گا اس پہ طق کرنے سے عنوان تبدیلی کا صفحہ کھل جائے گا.
مزید یہ کہ کسی بھی مضمون میں تمام موجود بین الویکی روابط ڈالنے کے بجائے صرف انگریزی کا ربط داخل کرنا کافی ہے باقی روابط روبہ خود دال لے گا.--محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:51, 7 جون 2012 (UTC)

نام فضاء "باب" ترمیم

اردو وکیپیڈیا پر ایک نئی نام فضاء بنام "باب" کی ضرورت ہے تاکہ مختلف ابواب درست طریقے سے تخلیق کیے جاسکیں۔ وکیمیڈیا کے ذمہ داران کے مطابق یہ نام فضاء تخلیق کرنے کے لیے رائے شماری کروانا ضروری ہے۔ اس رائے شماری کا آغاز یہاں کردیا گیا ہے۔ برائے مہربانی اپنی رائے کا اظہار کریں۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 14:28, 7 جون 2012 (UTC)

کلیدی تختہ ترمیم

طاہر صاحب، آپ کونسا کلیدی تختہ استعمال کر رہے؟ بنیادی طور [CRULP کا کلیدی تختہ http://www.crulp.org/software/localization.htm] بہتر ہوتا ہے اور ہم سب یہی استعمال کرتے ہیں۔ یہ میں اس لیے کہ رہا ہوں کہ آپ کی تحریروں میں کچھ اغلاط ہوتی ہیں جو بادی النظر میں کبھی کبھی سمجھ میں بھی نہیں آتی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:14, 9 جون 2012 (UTC)

مزید ایک درخواست، آپ جب بھی کوئی عبارت تحریر کریں تو براہ کرم نئی سطر شروع کرنے سے قبل فضاء space نہ دیا کریں   --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:29, 9 جون 2012 (UTC)

ہالہ ترمیم

طاہر صاحب، تکیہ ھالہ کے بجائے ہالہ لکھنے میں کوئی قباحت؟   --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:04, 10 جون 2012 (UTC)

  • جی، لیکن میری معلومات کی حد تک اسی کو اردو میں ہ سے لکھا جاتا ہے۔ مزید تصدیق کیلیے آپ یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:19, 10 جون 2012 (UTC)

ینی چری ترمیم

آپ کو شاید انگریزی لفظ Janissary سے دھوکہ ہوا ہے۔ ینی چری ہی درست ہے۔ اگر اردو میں ترجمہ کرنا ہی ٹھہرا تو نئی فوج جیسے متبادل اختیار کیے جاسکتے ہیں۔ ینی مطلب نیا اور چری کا معنی فوج۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:01, 11 جون 2012 (UTC)

  • مزید تفصیل کے لیے دیکھیں یہ صفحہ۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:06, 11 جون 2012 (UTC)
  • صحیح فرمایا آپ نے۔ تلفظ یہی ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ کا تجویز کردہ لفظ اختیار کر لیا جائے تو یہ دشواری پیش آئیگی کہ بہت سے لوگ اس کا معنی جاں نثار ہی سمجھنے لگیں گے، جب کہ یہ بالکل غلط ہوگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:44, 11 جون 2012 (UTC)
  • ترکی کو انگریزی میں پڑھ کر۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا مطلب نہیں سمجھ سکا، معاف فرمائیے گا۔
اور تاریخ اسلام کے مصنف اکبر شاہ صاحب ترکی زبان سے ناواقف تھے، ان کے بجائے ثروت صولت صاحب (یہ ترکی سے واقف ہیں) کی کتاب ملت اسلامیہ کی مختصر تاریخ میں دیکھ کر بتا سکتے؟ میرے پاس اس وقت یہ کتاب موجود نہیں ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:04, 11 جون 2012 (UTC)
  • مجھے یاد نہیں، اسی لیے میں نے آپ سے دریافت کیا۔ لیکن خیر اس سے بھی بہترین حوالہ دستیاب ہوگیا۔ اسرار عالم صاحب جو لسانیات کے بہت بڑے ماہر ہیں اور خود کئی زبانوں کی مہارت رکھتے ہیں انہوں نے اپنی کتاب میں یہی لفظ اختیار کیا ہے۔ اب میں ڈاکٹر حمیداللہ صاحب کی کتابوں میں تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یہ عالم اسلام کے مسلم ماہر لسانیات تھے۔ آپ ینی چری پر عربی ویکی میں بھی ایک نظر ڈال لیجیے --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:24, 11 جون 2012 (UTC)

سلاطین عثمانی ترمیم

ارےنہیں طاہر صاحب، آپ ایسا بالکل مت سمجھیں۔ مجھے تو بہت اچھا لگا اور بہت خوشی بھی ہوئی  ۔
آپ نے بہت اہم چیز کے جانب توجہ دلائی ہے۔ غازی بیگ بہت سے عثمانی سلاطین کا لقب ضرور تھا لیکن تمام سلاطین کا نہیں تھا۔ آپ ذرا اس فہرست کو ملاحظہ فرمالیں۔ پھر اگر آپ کہیں تو اصلاح کردیں گے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:16, 11 جون 2012 (UTC)

  • آپ اپنی ترجیحات میں کوئی دوسرا نویسہ شامل کر لیں، امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا جیسا کہ میں یہاں استعمال کیا ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 15:29, 12 جون 2012 (UTC)

Article requests ترمیم

Hi, Mr. Mahmood.

Do you do article requests for the Urdu Wikipedia? There are some subjects I would like to see in Urdu. Thanks WhisperToMe (تبادلۂ خیال) 05:41, 14 جون 2012 (UTC)

سانچہ سازی ترمیم

یہ میں آپ کو عملی طور پر دکھا سکتا ہوں، اگر آپ تیار ہوں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:11, 14 جون 2012 (UTC)

رجوع مکرر ترمیم

طاہر صاحب، آپ کسی بھی شخصیت یا تنظیم پر مضمون لکھیں جن کا تعلق مغرب سے ہو تو ان کا انگریزی عنوان سے بھی رجوع مکرر بنا دیں، تا کہ کوئی اگر انگریزی میں لکھ کر بھی تلاش کرے تو مطلوبہ صفحہ تک پہنچ جائے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:31, 14 جون 2012 (UTC)

رجوع مکرر بنانے کے لیے آپ خانۂ ترمیم کے اوپر موجود جدول کی زریہ کے دائیں جانب والی redirect کی زریہ (button) کو دباکر مطلوبہ صفحہ کا نام لکھ دیں تو رجوع مکرر بن جائیگا۔
Barcelona کے لیے ہمارے قدیم و جدید مؤرخین نے برشلونہ ہی استعمال کیا ہے، اس لیے میرے خیال میں برشلونہ ہی صحیح رہیگا۔ اور بارسلونا کے نام سے رجوع مکرر بنا لیا جائے تو بہتر ہوگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:21, 14 جون 2012 (UTC)
  • پھر میرے خیال میں ساجد بھائی سے کہہ کر دونوں صفحات کو ضم کر لینا بہتر ہوگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:33, 14 جون 2012 (UTC)

درخواست ترمیم

طاہر صاحب، آپ جب بھی کوئی مضمون یا پیغام لکھیں یا ویکی پر کہیں بھی کچھ لکھیں تو دو سطروں کے درمیان خلا نہ دیا کریں۔ اگر درمیان سطر کو ختم کر کے نئی سطر بنانا ہو تو یہ رمز <br> لگا کر بغیر خلا دیے دوسری سطر شروع کردیں، یا خانہ ترمیم کے اوپر نئی لکیر کے نام سے زریہ موجود ہے اسے بھی استعمال کرسکتے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:08, 15 جون 2012 (UTC)

سانچۂ اشتغالی نظام ترمیم

طاہر صاحب، میں نے اشتغالی نظام کے لیے از سر نو اردو میں سانچہ ترتیب دیا ہے، آپ اب یہ صفحہ ملاحظہ کریں۔ اس سانچہ میں مندرجہ ذیل صفحات کی ضرورت ہے:

اگر آپ ان صفحات پر مضامین لکھ دیں تو مہر بانی ہوگی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:55, 15 جون 2012 (UTC)

  • بہت بہت شکریہ طاہر صاحب، آپ نے میری حقیر درخواست قبول کیے۔
اب {{خانہ معلومات اشتغالی نظام }} مکمل نظر آرہا ہے۔ اگر کوئی کمی یا نقص نظر آرہا ہو تو بتائیے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:48, 19 جون 2012 (UTC)

تکسیر حراست ترمیم

جیل بریکنگ کے لیے تکسیر حراست کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے، آپ کا کیا خیال ہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:09, 19 جون 2012 (UTC)

  • شکریہ طاہر صاحب  ۔ دیگر زبانوں مثلاً عربی و فارسی میں بھی جیل بریکنگ کا متبادل ہی لکھا جا رہا ہے، اس لیے میرا خیال ہے اردو میں بھی متبادل استعمال ہونا چاہیے۔

ہیکنگ ترمیم

hacking کے لیے کیا متبادل تجویز کریں گے آپ؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:23, 19 جون 2012 (UTC)

  • عربی میں قرصان (قزاق) کی اصطلاح استعمال کی جارہی ہے، اور فارسی میں رخنہ گر (رخنہ انداز)۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:35, 19 جون 2012 (UTC)
  • میرے خیال میں اردو میں قرصان یا قرصنہ مناسب نہیں۔ شکستگی یا رخنہ اندازی زیادہ درست رہیگا۔ اگر کسی متبادل پر اتفاق ہو جائے تو پھر hacks وغیرہ تمام مشتقات کے متبادل آسانی سے بنائے جا سکتے ہیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:56, 19 جون 2012 (UTC)

گذارش ترمیم

طاہر صاحب، آپ کا صفحۂ صارف و تبادلۂ خیال بہت خوبصورت نظر آرہا ہے  ۔ ماشاء اللہ۔

  • ایک گذارش تھی اردو ویکی کی حکمت عملی کے حوالہ سے، انگریزی حروف ہمیشہ ابجد صغیر میں ہی لکھیں، خواہ وہ اسم معرفہ ہی ہوں۔ جیسے Corruption Perceptions Index کو corruption perceptions index وغیرہ۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:30, 20 جون 2012 (UTC)

سانچہ خوش آمدید ترمیم

بالکل اسی انداز میں میں اردو میں بھی ہو رہا ہے۔ ملاحظہ کریں تبادلۂ خیال صارف:عبدالخالق فلاحی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:55, 20 جون 2012 (UTC)

پرچم برطانیہ ترمیم

اس کے لیے آپ کو کاشف بھائی سے رجوع کرنا ہوگا۔ تاہم فی الوقت یہ سانچہ {{flag|UK}} استعمال کر سکتے ہیں۔ (  مملکت متحدہ) --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:54, 20 جون 2012 (UTC)


  • آپ سے پہلے بھی دو تین دفعہ گزارش کر چکا ہوں کہ جب آپ کوئی نیا مضمون بنائیں تو اس میں زمرہ جات اور انگریزی بین الویکی ربط ضرور داخل کر دیا کریں تا کہ مضامین کی زمرہ بندی ہو سکے اور دوسرے وکیپیڈیاؤں پر اردو کا ربط داخل ہو سکے۔ میری بات کا برا مت منائیے گا وکیپیڈیا کا یہی طریقہ کار اور اسلوب ہے۔ امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 10:01, 21 جون 2012 (UTC)

ساجد امجد ساجد صاحب- میں نے تمام مضامین میں انگریزی بین الویکی ربط داخل کیا ہے- اگر مضمون آپ کی نظر سے گزرا ہے جس میں انگریزی بین الویکی ربط نہیں تو بتا دیجئے میں داخل کر دوں گا- زمرہ جات کے بارے میں علم نہیں رکھتا ایک دفعہ رہنمائی کر دیجئے- ویسے اگر میری وجہ سے آپکو زیادہ زحمت ہو رہی ہے تو بتا دیجیے- یہاں میرا مقصد آپکو تنگ کرنا نہیں- طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 10:23, 21 جون 2012 (UTC)

  • بین الویکی روابط تو موجود ہوتے ہیں لیکن زمرہ جات کے لئے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح میں نے آپ کے بنائے ہوئے مضامین پر زمرہ جات داخل کیے ہیں۔ آپ جو بھی مقالہ انگریزی سے اردو ترجمہ کریں تو انگریزی وکیپیڈیا پر اس انگریزی مضمون کے زمرہ جات کو علیحدہ علیحدہ کھول کر ان کے اردو متبادل جو صفحے کے انتہائی بائیں جانب دیے ہوتے ہیں ان میں اردو کا ربط معلوم کر لیں اور پھر وہی متبادل اردو مضمون کے زمرہ جات میں داخل کر دیں۔ اگر آپ سمجھ نہ پائے ہوں تو بتائیے گا میں مثال کے ساتھ عرض کر دوں گا۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 10:26, 21 جون 2012 (UTC)

I apologize for ALL the inconvenience that my fellow Urdu Wikipedians has suffered because of me. Tahir Mahmood--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 10:35, 21 جون 2012 (UTC)

متبادلات ترمیم

میری رائے میں بالترتیب خویش پروری، سارقیت اور دوست پروری ہونا چاہیے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:08, 21 جون 2012 (UTC)

طاہر صاحب، آپ اردو ویکیپیڈیا سے کہیں ناراض ہو کر تو نہیں چلے گئے؟ اگر خدانخواستہ ایسی بات ہے تو ہمیں آپ کے فراق کا بہت دکھ ہوگا۔ یقین جانیے اس ویکیپیڈیا کو آپ جیسے مخلص، محنتی، باصلاحیت اور فعال رکن کی بے انتہا ضرورت ہے۔ بہت خوشگوار دن بیتے ہیں آپ کے ساتھ۔ آپ یہ لطف ہم سے نہ چھینیں اور للہ آپ واپس آجائیں۔ آپ کا شدت سے منتظر --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:58, 22 جون 2012 (UTC)

پرچم برطانیہ ترمیم

آپ کے لیے یہاں ایک نیا پیغام ہے۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 15:14, 23 جون 2012 (UTC)

«Tahir mq/وثائق/۲۰۱۲-دوسری سہ ماہی» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔