Tayyabkhan2015
(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں
|
---|
محترم Tayyabkhan2015! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 03:17, 28 جون 2015 (م ع و)
ویکیپیڈیا کیا ہے؟
ترمیممحترم!
ویکیپیڈیا ایک انسائیکلوپیڈیا ہے۔ اس پر صرف معروف/مشہور شخصیات پر ہی مضامین لکھے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ آپ اس معیار پر پورے نہیں اترتے اسلیے اپنے متعلق آپ اپنے صارف صفحہ پر معلومات دے سکتے ہیں۔ جو یہ ہے صارف:Tayyabkhan2015۔
آپ کے ابو کا پڑھ کر افسوس ہوا۔ میں سمجھ سکتا ہوں ، میں خود یتیم ہوں، اور اس کرب سے گزر رہا ہوں۔ امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے۔ آپ اپنے شہر سے متعلق مضمون لکھ سکتے ہیں۔ اسی صفحہ پر جو بڑا تعارف ہے اوپر اس میں جو جو ربط ہیں ان پر جا کر ان کو پڑھیں آپ کو سب سمجھ آ جائے گی کہ کیسے لکھنا ہے اور کیا لکھنا ہے۔--« عبید رضا » 03:40, 28 جون 2015 (م ع و)
- آپکا پرانا صارف صارف:Tayyabkhan2014 موجود ہے، لیکن آپ نے نیا کھاتا صارف:Tayyabkhan2015 بنایا ہے۔ ویکیپیڈیا پر دہرا کھاتا بنانا منع ہے۔ آپ ایک کھاتہ منتخب کر لیں تا کہ دوسرے کھاتہ پر پابندی لگا دی جائے۔
- جیسا کہ آپ کو پہلے بھی بتایا گیا ہے کہ غیر معروف ذاتی شخصیات کے نام سے صفحات نہیں بنائے جا سکتے۔ لیکن آپ بار بار ایسا کر رہے ہیں(آپ اپنی ذاتی معلومات صرف اپنے صفحہ صارف پر رکھ سکتے ہیں۔)۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اب آپ یہاں اب تعمیری کام شروع کریں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:45, 28 جون 2015 (م ع و)