ٹائیگر ترمیمی دوڑ کے تعلق سے چند اہم باتیں

@BukhariSaeed اور Obaid Raza: صاحبان

آداب!

یہ خوش آئند بات ہے کہ بھارت پاکستان، دونوں ملکوں سے صارفین ٹائیگر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم جس طرح پہلے اصل ترمیمی دوڑ کے منتظمین نے اعلان کیا، انفرادی انعامات کے لیے بھارتی صارفین اہل ہیں، جبکہ غیر بھارتی صارفین ویکی لسانی زمرے (بہ طور کمیونٹی کی شکل میں ہی) اہل ہوں گے۔ چنانچہ روی شنگر کا اعلان ملاحظہ فرمایئے:

Individual prizes will be given only for Indian residents

However, all Wikipedians are welcome to contribute articles so the community can win the prize

I have invited Tamil Wikipedians from Srilanka and Bengali Wikipedians from Bangladesh to participate

If the community wins the prize, we can invite them for the community training event provided they manage to get visa on their own

مارچ اور اپریل کے مہینوں اور اسی طرح آگے کے مہینوں کے انعام یافتگان کا اعلان میٹا کے اس ربط پر مخصوص لسانی ویکی کے ناظمین کی جانب سے اعلان کیا جانا ہے:

https://meta.wikimedia.org/wiki/Project_Tiger_Editathon_2018/Winners

--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:49، 29 اپریل 2018ء (م ع و).

@Hindustanilanguage:! انعام و اعزاز کی شق پہلے ہی سے پاکستانی صارفین کی نگاہ میں تھی، پاکستانی صارفین انعام پانے کے لیے نہیں بلکہ اردو کی فوقیت کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ :)  —خادم—  مورخہ 30 اپریل 2018ء، بوقت 1 بج کر 38 منٹ (بھارت) 08:08، 30 اپریل 2018ء (م ع و)
@محمد شعیب:، مجھے لگتا ہے کہ آپ نے میرا نوشتہ غور سے نہیں پڑا۔ دراصل میں نے صاحب موصوف سے ان ویکی ساتھیوں کے تعاون کے بارے میں استفسار کیا تھا، جس کے جواب میں انفرادی انعام کی تخصیص اور کمیونٹی انعام کی عمومیت کی کوئی گنجائش نکل آئی، جیسا کہ اوپر مذکور ہے۔ اس کے علاوہ کچھ وقت پہلے پاکستانی صارفین کے لیے بھی الگ سے لیاپ ٹاپ / کروم بُک کی وکالت میں نے ہی فیس بک کے اردو ویکی پیڈیا چیاٹ میں کی تھی اور اس کے لیے گوگل یا کسی اور کے تعاون پر زور دیا تھا، شاید آپ کو یاد ہو۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:59، 30 اپریل 2018ء (م ع و)
اوہ، اچھا! معذرت چاہوں گا کہ آپ کی مراد تک نہ پہنچ پایا۔ آپ کے استفسار کا جواب بہتر طور پر طاہر بھائی اور عبید بھائی دے سکتے ہیں۔ :)  —خادم—  مورخہ 1 مئی 2018ء، بوقت 11 بج کر 56 منٹ (بھارت)
میرے خیال سے شاید ٹائیگر ترمیمی دوڑ میں انعام پاکستانی ویکیپیڈیا صارفین کے لیے ممکن نہیں ہے۔ شاید کسی دوسری ترمیمی دوڑ میں ممکن ہو— بخاری سعید تبادلہ خیال 06:53، 1 مئی 2018ء (م ع و)
دو الگ ملک ہونے کا تو یہی المیہ ہے۔ شاید اسی طرح زندگی میں کبھی لاہور اور کراچی دیکھنا تو شاید مجھ جیسے شخص کے لیے کبھی ممکن ہی نہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:57، 1 مئی 2018ء (م ع و)
مزمل بھائی شاید آپ میرا مطلب غلط سمجھ گئے، میری مراد یہ ہے کہ میٹا کے ترمیمی دوڑ والے صفحہ پر کچھ ایسا ذکر نہیں کہ فاتح غیر بھارتی صارفین کو بھی انعام ملے گا۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 08:14، 1 مئی 2018ء (م ع و)
ہمارا اصل مقصد سامنے رکھنا ضروری ہے اور اسی کے مطابق ہمیں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، اردو زبان میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے باحوالہ مستند مواد مہیا کرنا، باقی سب فروعی چیزیں ہیں۔ ترمیمی دوڑ کا مقصد سست رفتاری کو پہیا لگانا ہوتا ہے۔ جیسے اب لگا ہے۔ یہ 100 سے زیادہ (500 کا ہندسہ ہمارا ہدف ہونا چائیے) مضامین ایسے ہیں جن کو پڑھنے کے لیے آنے والا مایوس نہیں ہو گا۔ اور ہمیں مزید قارئین اور صارفین ملیں گے، ہمارا اصل انعام یہی ہوتا ہے! محنت کا پھل قاریئین کی تعداد ہے۔

ہمیں اچھی طرح علم ہوتا ہے کہ کون سی دوڑ میں حصہ لینے سے کچھ کر پائیں گے اور کون سی ہمارے لیے اہم نہیں۔ ویکی ڈیٹا پر 3 ماہ قبل ایک بھارت متعلقہ سلسلہ ہوا تو اس کو اردو میں شروع کرنے کے باوجود باقاعدہ صارفین کو آگاہ نہیں کیا، کیوں کہ علم تھا کہ جو لوگ پہلے سے ویکی ڈیٹا پر کام نہیں کر رہے، ان کے لیے فوری طور پر یہ کام تیز رفتاری سے کرنا دلچسپی کا با‏عث نہیں ہو گا۔ پھر بھی دو صارفین اردو ویکی کے پہلے 15 میں شامل تھے۔ اس کا انعام بھی ہمیں پاکستان میں بھیجنے سے معذرت کر لی منتطمین نے، کہ ہم یہ پاکستان (یقینی طور پر خرچ کی وجہ سے ) نہیں بھیج سکتے۔ (بھارت میں کسی کا پتہ پوچھا کہ اس کو بھیج دیں، تو وہ ہم کو پاکستان بھیج دے، میں نے تو کوئی جواب نہیں دیا) یہ منصوبہ شروع کرتے وقت بخاری سعید کو واٹس ایپ پر میں نے کہا تھا کہ تعارفی صفحے پر یہ وضاحت شامل کر دیں کہ پاکستانی صارفین کو ممکنہ طور پر انعام وغیرہ نہیں دیا جائے گا (پاکستانی صارفین کے لیے خود سے کچھ سوچتے ہیں)۔ اصل وجہ اس میں شامل ہونے کی یہ تھی کہ اردو جنتی پاکستانی زبان ہے، اتنی ہی ہندوستانی زبان ہے اس لیے بڑے شرم کی بات ہوتی کہ اردو والے اس میں اپنا حصہ شامل نہ کریں۔ میں دل سے چاہتا ہوں کہ بھارتی صارفین کا اس میں حصہ پاکستانی صارفین سے زیادہ ہو، تاکہ کوئی بولے تو یہ نہ کہے کہ بنگالی اور اردو والے تو بنگلہ دیش اور پاکستان سے مضامین لے رہے ہیں، اس لیے بہت آگے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا برادری ایک بڑی، متحرک اور منظم برادری ہے اور اردو ویکی ایک بڑا، متحرک اور معیاری ویکیپیڈیا ہے، ہمیں یہ چیز پہلے ویکیپیڈیا پر متحرک جملہ زبانوں کے متحرک صارفین کو باور کرانا ہے۔ اس سے جو فوائد بلا واسطہ اور بالواسطہ حاصل ہو سکتے ہیں۔ وہ یک سطری مضامین کا انبار لگانے سے نہیں ہوں گے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:31، 1 مئی 2018ء (م ع و)

بے شک یہ المیے کی بات ہے کہ یہ مسابقت اور اسی طرح کی کوئی اور دوڑ ملک کے ساتھ مخصوص ہوتی ہے۔ جیسا کہ m:Project_Tiger_Editathon_2018 پر لکھا ہے کہ Wikimedians all over the world are welcome to participate in this initiative and improve the topic list identified. However, only users residing in India will be eligible to receive the individual prizes.

--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:36، 2 مئی 2018ء (م ع و)

حذف شدہ موضوع

السلام علیکم بخاری صاحب، میرا ایک مضمون حذف کر دیا گیا ہے، کہ غیر معروف شخصیت یا بغیر حوالہ جات کہ، میں کچھ دن شہر سے باہر تھا اور حوالہ جات بھی شامل کرنے والا تھا، لیکن اب وہ مضمون مجھے کہیں مل نہیں رہا ہے، کے جس پر میں اضافہ کر سکون، گوگل پر سرچ کرنے پر نام تو نظر آ رہا ہے لیکن مضمون نہیں، براہ مہربانی، اس میں حوالہ جات شامل کرنے دیے جائیں، تاکہ اس کو پبلش کیا جا سکے۔ مضمون" مخدوم سید اکبر حسین شاہ" سید عدنان شاہ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:12، 6 مئی 2018ء (م ع و)

 Y ' میں نے اس امید سے حذف شدہ مضمون بحال کیا ہے کہ آپ اس میں حوالہ جات شامل کر دیں گے۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 18:15، 6 مئی 2018ء (م ع و)

Project Tiger organizing

@Obaid Raza اور محمد شعیب: Hi, thanks a lot for organizing Project Tiger for Urdu Community. I looked randomly at some of the submissions and I am not sure if all of them are based on the given list of topics? Could you please clarify and confirm that the rules are followed? Please get in touch with me to discuss further logistics regarding this contest organizing. You can reach me at ravidreams at gmail dot com or ping me in Facebook. My id is ravidreams. Thanks. --Ravidreams (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:39، 9 مئی 2018ء (م ع و)

شکریہ!

  ستارہ برائے ٹائیگر ترمیمی دوڑ 2018ء
ٹائیگر ترمیمی دوڑ 2018ء کے لیے آپ کے تعاون کا شکریہ! امید ہے کہ آپ اردو زبان کی ترویج کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے اور ان مضامین میں مزید بہتری لائیں گے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:00، 1 جون 2018ء (م ع و)


عبد رشید ملتانی کا سلسلہ

عبد رشید ملتانی کا سلسلہ ہمدانیہ ہے نہ کہ قادریہ۔ عبد رشید ملتانی سید علی ھمدانی سے بیت ہوے_سید علی ھمدانی کا شیخ عبدقادد جیلانی سے بییت نیی ہے -ان دو بزگوں میی 150سال کا فرق ہے - عبد رشید ملتانی نے سید علی ھمدانی سے بیت ہوے-سید علی ھمدانی نے مہمود مزقانی سے بیت ہوے نہ کہ شیخ عبدا لقادر جیلانی سے-سید علی ھمدانی اود شیخ القادر جہلانی سے 150سال کا فرق ہے - Hamadani suffism (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:13، 5 جون 2018ء (م ع و)

@Hamadani suffism: بھائی اس بات کا آپ کے پاس کوئی حوالہ ہے؟— بخاری سعید تبادلہ خیال 23:34، 6 جون 2018ء (م ع و)
آپ شاہ ھمدان سے تارف ہے -ان کی ولادت 714ھ 786ھ شاہ ہمدان میر سید علی ھمدانی نے کشمیر اور شمالی پاکستان بنجاب اور kpk میی اسلام میی اسلام کی تبلیغ کی Hamadani suffism (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:02، 7 جون 2018ء (م ع و)

اجتماعی پیام

عالی جناب، اردو اور عبرانی ویکیپیڈیا کے باہمی تعاون کے معاملے میں شعور پیدا کرنے کے لیے بہتر ہے آپ اجتماعی پیام کے ذریعے بھی ہمارے صارفین کو اطلاع دیں۔ نیز اور بھی ذرائع جیسے کہ واٹس ایپ کا بھی آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:30، 6 جون 2018ء (م ع و)

جی مزمل بھائی واٹس ایپ پر سب کو کہہ چکا ہوں، ایک بار سب کو اجتماعی پیغام بھی دے دیتا ہوں۔ :) — بخاری سعید تبادلہ خیال 23:32، 6 جون 2018ء (م ع و)
ماشاءاللہ، مجوزہ منصوبے کے لیے اچھی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر اس دوران پاکستان اسرائیل تعلقات کے مضمون کو منتخب مضمون کا درجہ دلایا جائے، تو شاید اس سے بھی ہم ایک مثبت پیام روانہ کر سکیں گے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:36، 7 جون 2018ء (م ع و)
سب سے پہلے ہمیں مِل کر سُرخ روابط ختم کرنا ہوں گے (امید ہے @محمد شعیب: برادر بھی ہماری مدد کریں گے)۔ انشا اللہ 20 جون سے پہلے ہی منتخب بنا لیں گے۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 00:38، 7 جون 2018ء (م ع و)

خلاصہ ترمیم

آپ کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

اردو ویکیپیڈیا پر آنجناب کی شراکتیں ہمارے لیے باعث صد مسرت ہیں۔ اس وقت آپ کی خدمت میں ایک عرض گزارنی ہے جس کا مقصد ویکی ترمیم کاری کے ایک اہم کام کی جانب آپ کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ جب آپ اردو ویکیپیڈیا پر کوئی ترمیم کرتے ہیں تو خانہ ترمیم کے بالکل نیچے آپ کو ایک چھوٹا مستطیل خانہ نظر آئے گا جس کے سامنے "خلاصہ ترمیم" لکھا ہوتا ہے۔ یہ کچھ اس طرح نظر آتا ہے:
یہ خانہ خلاصہ ترمیم درج کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ چنانچہ جب بھی آپ ویکیپیڈیا پر ترمیم کریں تو اپنی ترمیم مکمل کرنے کے بعد اور اسے محفوظ کرنے سے قبل یہاں اپنی ترمیم کا اختصار کے ساتھ خلاصہ درج کر دیا کریں۔ اس خانے میں درج کردہ عبارت حالیہ تبدیلیوں، صفحات کے تاریخچوں، فرق صفحات، زیر نظر صفحات وغیرہ میں نظر آتی ہے۔ نیز آپ کے خلاصہ ترمیم درج کرنے سے وہ صارفین جو مذکورہ صفحات پر نگاہ رکھتے ہیں انہیں بیک نظر آپ کی ترمیم کی نوعیت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔
امید ہے آئندہ آپ اس عرض معروض پر عمل کرکے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گے۔ ممنون! :)  —خادم—  مورخہ 26 جون 2018ء، بوقت 7 بج کر 59 منٹ (بھارت)
«Veritasphere/وثق 7» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔