مختلف ویکیپیڈیاؤں میں جدید صارفین کو پیغام خوش آمدید روبہ کے ذریعہ دیا جاتا ہے۔ تاکہ انسانی صلاحیت اور وقت کا استعمال دیگر اہم امور میں صرف ہو۔ البتہ جدید صارفین کو خوش آمدید کہنا بھی ایک انتہائی اہم کام ہے اس لیے ایک ایسا سانچہ تیار کرلیا جاتا ہے جس کے ذریعہ اس فرض کی ادائیگی کا اہتمام ہوسکے۔
اردو ویکیپیڈیا پر کچھ عرصہ سے {{خوش آمدید}} دیا جارہا ہے۔ اور یہ کام صارفین ہی کررہے تھے، فی الوقت یہ کام روبہ کررہا ہے اور تجربہ کامیاب رہا۔ لیکن ضرورت اس کی ہے کہ اس روبہ کو ویکیمیڈیا ٹول سرور پر چلایا جائے تاکہ میرے شمارندہ یا معیل میں خرابی کی وجہ سے کام التوا کا شکار نہ ہو، مثال کے طور پر عربی ویکیپیڈیا۔ اس سلسلہ میں روبہ خوش آمدید کے علیحدہ کھاتہ کی ضرورت ہوگی۔ اور کوشش ہوگی کہ تصادفی دستخطیں شامل کرلی جائیں۔
کیا نیا کھاتہ بنا کر علیحدہ روبہ کا انتظام کیا جائے اور اسے ویکیمیڈیا ٹول سرور پر چلاجائے اس سلسلہ میں احباب اپنی تائیدی یا تنقیدی رائے پیش فرمائیں۔

  • تائید ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 20:17, 6 اکتوبر 2012 (UTC)
  • تائید ۔ ویسے اس بارے میں حتمی رائے کاشف بھائی کی اہم ہوگی، وہی اس میدان کے شہسوار ہیں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 06:05, 7 اکتوبر 2012 (UTC)
  • تائید روبہ کے ذریعہ خوش آمدید بہت اہم ہے۔ ہر صارف کو لازما پہغام مل جائے گا۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 07:28, 7 اکتوبر 2012 (UTC)
  • تائید ۔ کاشف بھائی پہلے ہی ایک روبہ سے یہ کام کر رہے تھے، اس لئے سمرقندی بھائی نے درست فرمایا کہ ان کی رائے اس بارے میں نہایت اہم ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 07:45, 7 اکتوبر 2012 (UTC)
  • تائید -- رحمت عزیز چترالی 04:00, 8 اکتوبر 2012 (UTC)
  • تائید - میرے بنائے ہوئے روبہ میں یہ خرابی ہے کہ وہ ونڈوز پر بنا ہوا ہے اور ٹول سرور پر نہیں چلتا۔ اگر شعیب بھائی نے ٹول سرور پر چلنے والا روبہ بنا لیا ہے تو یقیناً وہ زیادہ بہتر ہے کیونکہ پھر وہ دن میں 24 گھنٹے چل سکتا ہے اور میرے روبہ کی طرح اسے میرے کمپیوٹر کو آن کرنے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 00:51, 11 اکتوبر 2012 (UTC)
  • درخواست دے دی گئی ہے۔ --محمد شعیب 04:30, 11 اکتوبر 2012 (UTC)

نتیجہ

ترمیم

الفی روبہ جو ٹول سرور پر چلتا ہے، خوش آمدید کا پیغام دینا شروع کردیا ہے۔

ٹھیک کھا Adeelbhai (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:31, 27 اپریل 2017 (م ع و)

مدرسه عربیه تعلیم الاسلام بائی پاس روڈ میرپور ماتهیلوضلع گھوٹکی سندھ پاکستان ناظم مدرسه مفتی غلام الله کولاچی

ترمیم

قرآن و سنت کی تعلیم Mirpur sindh (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:14، 4 اگست 2018ء (م ع و)

گاوں فقیریے والا قصور

ترمیم

گاوں فقیریے والا قصور کی تحصیل قصور کا ایک قدیم اور خوب صورت گاوں ہے ۔کہا جاتا ہے کہ اسے 500 ایکڑ کے مالک بابا فقیر محمد نے آباد کیا ۔یہاں کی زمین سونا اگلتی تھی لیکن 1960ء میں آنے والے سیلاب کے باعث اس کی زرخیزی کم ہو گئی ۔یہ قصور کی یو ۔سی 22 ، شیخ عماد کہنہ میں واقع ہے ۔اس کے پڑوس میں کوٹ مراد خان،شیخ بھاگو،دولے والا،ٹولو والا اور نظام پورہ واقع ہیں۔یہ N.A-138 میں واقع ہے۔اس کی کل آبادی تقریبا 6000 ہے ۔اس کی مشہور شخصیات میں چوہدری صلاح الدین ایڈووکیٹ(سابق جنرل سیکرٹری قصور بار) اور حاجی عبد المجید شامل ہیں ۔یہاں پر ایک پرائمری سکول بھی واقع ہے۔یہاں پر ایک لائبریری بنائی گئی لیکن وہ بحال نہ ہو سکی اور تباہ حالی کا شکار ہے ۔یہاں پر انتخابی مہم چلانے والے لوگوں کو گیس لگوا کر دینے کے جھانسے پر ووٹ لیتے ہیں اور اگلے 5 سال تک کبھی گاوں نہیں آتے ۔عوام کا مطالبہ ہے کہ یہاں ہر گیس کی سہولت فراہم کی جائے Muhammad Okasha Mehar (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:25، 4 جولائی 2020ء (م ع و)

عبدالرحمن شیخ نصرتی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:41، 24 مئی 2021ء (م ع و)
واپس "آغاز کار" پر