تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/وثائق اول/دھم
گوگل ارتھ
سلام
گوگل نے پاکستان کا مکمل نقشہ تیار کرنے کے لیے گوگل میپ میکر پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ میں سے شاید کوئی شخص اس پر کام کر رہا ہے یا نہیں، اگر آپ اس پر کام کر رہے ہیں تو بہت اچھا ہے بصورت دیگر آپ کو اس پر کام کرنے کی دعوت دوں گا۔ گوگل میپ میکر پر نقشے تیار کرنا بہت آسان ہے، لیکن پاکستان کا نقشہ بنانا مشکل اس لیے ہے کہ کسی بھی ذریعہ سے معلومات دستیاب نہیں ہیں، اور ہمارے صاحب اختیار جنہیں یہ کام کرنے چاہیے انہیں اس کام میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ تو صاحب جو رستہ باقی بچتا ہے وہ خود یعنی کہ اپنی مدد آپ کے تحت کا ہی ہے، یعنی ہر کوئي اپنے حصہ کا دیا جلاۓ۔ جس کے پاس جو معلومات ہیں اپنے شہر کی، اپنے علاقہ کی، اپنے ملک کی وہ گوگل میپ میکر کے ذریعے گوگل ارتھ پر پاکستان کا مکمل نقشہ بنانے کے لیے فراہم کرے۔
[گوگل میپ میکر پر پاکستان کا زیر تیاری نقشہ http://www.google.com/mapmaker?gw=10&ll=31.518099,74.341822&spn=0.028426,0.067635&t=h&z=15]
شکریہ
- واقعی قابل توجہ بات ہے۔ نقشوں میں ہمارے فہد صاحب کا شوق ہے۔ شاید وہ شامل ہو سکیں۔--Urdutext 01:28, 23 جولائی 2008 (UTC)
گزارش بسلسہ املاء پڑتالگر
میں املا پڑتالگر فائر فاکس کی ایڈآن سائٹ پر ڈال چکا ہوں لیکن کوئی بھی Review نہ ہونے کی وجہ سے یہ اب تک پبلک نہیں ہو سکا ہے۔ یعنی آپ اسے وہاں سے ڈاونلوڈ کر کے انسٹال نہیں کرسکتے جب تک کہ آپ کے پاس ایڈآن ڈویلپر اکاونٹ نہ ہو۔ میں اسے پبلک ایڈآن بنانا چاہتا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے استعمال کرسکیں اور اس سلسلے میں مجھے آپ کی مدد درکار ہے۔
برائے مہربانی وہاں پر اپنا اکاونٹ بنائیں اور اسے وہاں سے ڈاونلوڈ کر کے وہاں پر اپنے Reviews ڈالیں۔ Reviews کے بغیر یہ ایڈآن پبلک نہیں ہو سکتا۔ فائرفاکس کی ویب سائٹ پر اس کا ربط یہ ہے۔
https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/7981
شکریہ
کاشف عقیل 16:57, 22 جولائی 2008 (UTC)
- میری نظر میں اس سے پہلے اجازہ کا مسلئہ حل کرنا ہو گا۔ آسان طریقہ یہ لگتا ہے کہ محفل سے cc3 کی اجازت لے لی جائے اور پھر سارے کو cc3 کے تحت جاری کر دیا جائے۔--Urdutext 01:25, 23 جولائی 2008 (UTC)
- کاشف صاحب، کیا یہ تنصیب گر Thunderbird کے لیے بھی کام کر سکتا ہے؟--Urdutext 10:16, 1 اگست 2008 (UTC)
جی ہاں۔ یہ مندرجہ ذیل اطلاقیوں پر کام کرتا ہے
- FireFox 2.0 - 3.0.1
- ThunderBird 2.0 - 3.0a1
- SeaMonkey 1.1a - 2.0a1
کاشف عقیل 15:58, 1 اگست 2008 (UTC)
- میرے پاس تھنڈربرڈ میں نصب تو ہو گیا ہے، مگر کام نہیں کرتا۔ --Urdutext 02:31, 2 اگست 2008 (UTC)
- دلچسپ صورتحال ہے۔ میں نے الفاظ کی فہرست کو براہ راست نقل کر کے بھی دیکھا مگر کام نہیں کر رہا۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے تھنڈربرڈ یونیکوڈ کے لیے املاء پڑتالگر استعمال ہی نہیں کر رہا۔ کیا کسی نے تھنڈربرڈ میں عربی یا فارسی Spell Checker استعمال کرنے کی کوشش کی ہے؟ یہ زبانیں بھی تھنڈربرڈ کے موقع جال پر دستیاب نہیں ہیں۔ کاشف عقیل 16:41, 2 اگست 2008 (UTC)
تمہاری خوش فہمی تمہاری غلط فہمی ہے
- اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس اردو ویکی پر انگریزی کے رائج الآقانی الفاظ کو اردو کے حروف میں لکھ کر آپ اپنے ملک کی بہت بڑی خدمت کر رہے ہیں تو معاف کیجیۓ گا یہ آپ کی خوش فہمی دراصل آپ کی ناواقفیت اور کم ذہنی و غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ آپ کے لکھے ہوۓ کو آپ کے وطن الاعظم کے 0.1 فیصد سے بھی کم خوش نصیب دیکھ پائیں گے۔
- اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اردو ویکی کو آپ اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کے لیۓ جیسے چاہیں ویسے استعمال کرتے رہیں تو یہ آپ کی خوش فہمی دراصل آپ کی غلط فہمی کا نتیجہ ہے؛ اردو ویکی کا تعلق کسی خاص ملک یا کسی خاص قوم سے نہیں یہ تو عالمی منصوبہ ایک حصہ ہے۔ نا کہ آپ کی جاگیر۔
- کیا آپ کے خیال میں انگریزی کی اصطلاحات کو اردو حروف میں لکھ دینے سے آپ اردو ویکی کو اپنے ملک کے لیۓ ایک فلاحی منصوبہ بنادیں گے؟؟ بہتر اور اولین قدم یہ ہے کہ اگر آپ کے دل میں اپنی قوم کا اتنا ہی درد ہے تو اپنے ارد گرد 70 فیصد جاہل اور ان پڑھ قوم کو پڑھنا سکھایۓ۔
- سائنس کھبی بھی کسی بھی قوم میں جب آئی ہے تو اسکی اپنی زبان میں ہی آئی ہے۔ سائنس نا تو زبان غیر میں اپنائی جاسکتی ہے اور نا ہی سمجھی جاسکتی ہے۔ دو کتابیں انگریزی کی پڑھ کر اپنے آپ کو علامہ نا سمجھیۓ اقبال کی توہین نا کیجیۓ۔
- ناچیز کا تجربہ کہتا ہے کہ موجودہ حالت میں یہ قوم ، مستقبل قریب میں بدلنے والی نہیں؛ اس کی حالت بدلنے میں (اگر اللہ کی رحمت نے اپنا کرم کیا تو) کم از کم تین نسلوں کا عرصہ درکار ہے۔ آج کی نسل کی خاطر اردو کے اس عظیم حوالہ جاتی منصوبے کو اخباراجاتی نا بنایۓ۔ آپ کتنا بھی انگریزی کے الفاظ اردو زدہ کر کر کہ لکھ دیں ، موجودہ نسل بدلنے والی نہیں؛ موجودہ نسل پر اپنے ساتھ ساتھ ، دوسروں کی عرق ریزی سے کی گئی محنت کو مٹی میں نا ملایۓ۔ آج سے دو نسلوں بعد آنے والوں کو مدنظر رکھ کر لکھیۓ۔
- اپنے لکھے ہوۓ الفاظ میں یکسانیت قائم رکھیۓ ، آسان کرنے کی خاطر رنگ برنگے الفاظ لکھ لکھ کر ابہام کے پہاڑ نا لگایۓ۔ سائنس میں کوئی لفظ بھی اپنی تاریخ کے بغیر نہیں آتا ، رنگ برنگے الفاظ سے ذہن منتشر ہوتا ہے نا کہ یکسو ہو کر قابلِ تفکر و فہم آشنا۔ آج تک آپ کی قوم میں کوئی ایک سائنسی لغت بھی اسی لیۓ دستیاب نا ہوسکی کہ اردو کی روح سے ناواقف اردو دانوں نے کبھی اصطلاحات کی یکسانیت پر توجہ نا دی ؛ توجہ دینا انکے بس کی بات ہے بھی نہیں کہ اصطلاحات کو وسیع نظر سے ہر شعبۂ SCIENCE میں سمجھنے اور درست استعمال کرنے کے لیۓ ہر شعبۂ SCIENCE کا علم ہونا چاہیۓ۔
- اردو کے اپنے الفاظ تلاش کرنے کی کوشش میں اصطلاحات کی جگہ عبارات نا لکھیۓ۔ اردو کے الفاظ ہیں ہی نہیں، اگر آپ کو نہیں معلوم تو اس سے یہ حقیقت ختم نہیں ہوجاتی کہ اردو میں ہر ہر لفظ عربی سے ہی آیا ہے۔ بہتر ہے کہ اردو میں لکھنے سے پہلے ، خود آپ ، اردو کو سمجھنے کی کوشش کیجیۓ۔ سمرقندی
--
- اب یہ احساس عام لوگوں میں بھی پھیل رہا ہے کہ انگریزی الفاظ اردو میں بولنا یا لکھنا معیوب حرکت ہے۔[2]--Urdutext 10:21, 1 اگست 2008 (UTC)
اوپر کی بحث میں جن صاحب نے انگریزی سائنسی اصطلاحات کو اردو ترجمہ نہ کرنے اور انہیں انگریزی ہی میں رائج رکھنے کی بات کی ہے ان سے التماس ہے کہ یہی بات وہ فرانسیسی، ہسپانوی، اطالوی، فارسی، عربی، چینی وغیرہ بولنے والوں کو بھی سمجھائیں کیونکہ وہ بے وقوف سائنسی اصطلاحات کا اپنی زبان میں ترجمہ کر کے وقت ضائع کر رہے ہیں۔ انھیں آپ جیسے دانشمندان کی بہت ضرورت ہے۔ فرانسیسی لوگوں نے تو لفظ کمپیوٹر تک کا اپنی زبان میں ترجمہ کر رکھا ہے۔ ہیں نا پاگل۔ کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ وہ غلام نہیں؟ ۔--سید سلمان رضوی 11:29, 1 اگست 2008 (UTC)
- اردو ویکی پر اب تک application کے لیۓ نفاذ کی اصطلاح آتی رہی ہے، اردو میں اطلاق اس مقصد کے لیۓ زیادہ مستعمل معلوم ہوتا ہے اور اس خیال کا اظہار ایک بار اردو ٹیکسٹ صاحب نے بھی کیا تھا۔ applied کے لیۓ نفاذ کو اطلاق سے بدلنے کا ارادہ ہے اگر کسی ساتھی کے ذہن میں کو مشورہ یا اعتراض ہو تو براہ کرم آگاہ کیجیۓ۔ تین روز تک اعتراض نا آنے کی صورت میں اجازت تصور کر لیا جاۓ گا۔ سمرقندی
- میری رائے میں اطلاق زیادہ بہتر اصطلاح ہے۔ کاشف عقیل 01:23, 2 اگست 2008 (UTC)
IRC cloak
معاونت:IRC پر اردو وکیپیڈیا IRC کے جن صارفین نے m:IRC cloaks کی درخواست نہیں دی، وہ اب دے سکتے ہیں[3]۔ --Urdutext 21:14, 9 اگست 2008 (UTC)
راۓ شماری براۓ ترتاش
جناب محبوب عالم صاحب کی جانب سے لفظ لیزر کا متبادل ---- ترتاش ---- رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، براۂ کرم سمرقندی اور محبوب عالم کے صفحات تبادلۂ خیال پر قطعہ ---- لفظ برائے لیزر ---- ملاحظہ کیجیۓ اور اپنی اتفاقی یا انکاری راۓ سے آگاہ کیجیۓ، تین روز تک کوئی راۓ نا آنے کی صورت میں ایسا کرنے کی اجازت تصور کرلیا جاۓ گا۔ --سمرقندی 00:24, 11 اگست 2008 (UTC)
- تائید ---- زبان کی گہرائیوں کے اعتبار سے میرا شمار تو کسی طفل مکتب میں بھی نہیں ہوتا کہ وہ مکتب کی فضا میں بہت کچھ سیکھتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود روبالہ اور ترتاش جیسی اصطلاحات نے یقین جانیں دل جیت لیا ہے۔ محبوب عالم صاحب کی پیش کردہ یہ اصطلاح اردو سے ان کی محبت اور لگن کی عکاس ہے۔ میں اس کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- کسی بھی شے کا نام اس چیز کی نمائندگی کا مظہر ہوتا ہے لیکن لفظ ترتاش کس طرح سے لیزر کا متبادل ہوسکتاہے؟ کیونکہ لیزرکے عام معنی اردو میں شعاع، روشنی سے لئے جاتے ہیں تو ترتاش اس کے لئے کس طرح سے مناسب ہوگا؟ کیا اس کے لئے شعاع کا لفظ زیادہ قریب اور زیادہ مناسب نہیں؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:31, 12 اگست 2008 (UTC)
- مضمون ترتاش (LASER) اب مکمل وضاحت ------ سانچہ اصطلاح برابر ، لفظ کا ماخذ اور اسکا اردو میں رائج ہونا ------ کردی گئی ہے ؛ براۂ کرم ایک نظر مضمون کو دیکھ لیجیۓ اور کوئی اعتراض ہو تو آگاہ فرمایۓ۔ --سمرقندی 12:47, 12 اگست 2008 (UTC)
تجویز
- جناب محبوب صاحب نے internet اور network کے لیۓ درج ذیل متبادل اختیار کرنے کی تجویز پیش کی ہے ، انکے لیۓ فی الحال بالترتیب ؛ شبکہ اور شراکہ کے متبادلات استعمال ہو رہے ہیں۔
- net work = جالِ کار
- inter net = جالِ بین
- ذاتی طور پر مجھے ایسا کرنے پر کوئی اعتراض نہیں صرف یہ ہے کہ انکو مرکب کر کہ ایک لفظی شکل دے دی جاۓ تاکہ زیر کے استعمال کی قباحت بھی نا رہے باقی اور تلفظ کی ادائیگی میں بھی رورانی آجاۓ یعنی کہ ۔۔۔
- net work = جالکار
- inter net = جالبین
- ایک خیال یہ بھی ہے کہ جال چونکہ www میں web کے لیۓ آچکا ہے اس لیۓ net کے لیۓ شبکہ (یعنی جال) سے شبک اور شب لے کر یوں بھی بنایا جاسکتا ہے۔
- net work = شبکار
- inter net = بینشبکہ
- inter net = شببین
- دیگر ساتھیوں کی راۓ مطلوب ہے ، جو نام زیادہ رواں اور ادا کرنے میں بہتر محسوس ہو براۂ کرم آگاہ فرمایۓ۔ براۂ کرم ایک بار یہ غور بھی فرما لیجیۓ گا کہ ان الفاظ کی تبدیلی سے آپ کے تحریر کردہ کسی مضمون میں کوئی علمی نقص تو نہیں آرہا ؟ اگر ان متبادلات پر اتفاق ہوگیا تو پھر جہاں جہاں بھی شبکہ اور شراکہ استعمال ہوچکے ہیں وہاں وہاں سے چن چن کر انکو تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا جاۓ گا۔ --سمرقندی 02:52, 13 اگست 2008 (UTC)
اردو مدد
صفحہ اول سے "اردو مدد" کے دو ربط ہیں۔ ایک یہاں امدادی ہدایات برائےاردو آتا ہے۔ یہ مضمون پڑھ کے اردو لکھنا تو کجا خودکشی کرنے کو دل کرتا ہے۔ اردو فونٹ اور کلیدی تختہ بارے تمام معلومات "پڑھنے میں دشواری" والے ربط میں ڈال دی گئ ہیں اور اس مضمون کے آخر میں مفید ربط (مثلاً keyboard gadget) بھی دے دیے گئے ہیں۔ میری تجویز ہے کہ "اردو مدد" والا ربط صفحہ اول سے ہٹا دیا جائے۔ اس تجویز پر اعتراض نہ آنے کی صورت میں یکطرفہ کاروائی کی جائے گی۔ شکریہ۔ --Urdutext 23:45, 13 اگست 2008 (UTC)
- تائید ----- صرف ایک بات یہ کہ اردو امداد والا ربط ہٹانے کے بعد وہاں کسی نا کسی صفحے کا ربط دینا ضروری ہوگا بصورت دیگر table میں سطور کا تناسب بگڑا ہوا لگے گا۔ اردو امداد کے بعد وہاں کس صفحے کا ربط رکھنا چاہیۓ؟ --سمرقندی 05:57, 14 اگست 2008 (UTC)
- ایک طریقہ یہ ہے کہ "پڑھنے میں دشواری" اور "اردو مدد" دونوں ایک ہی صفحہ کی طرف کر دیے جائیں، کیونکہ ایک ربط تصویری ہے۔
--Urdutext 10:16, 14 اگست 2008 (UTC)
- جیسے آپ مناسب سمجھیں۔ ایک اور راۓ یہ ہے کہ موجودہ اردو امداد کو انداز مقالات سے بدل دیا جاۓ ؛ کیونکہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ لکھنے والے بعض اوقات مضمون کی ابتداء ہی سرخی سے کردیتے ہیں ، بعض لکھنے والے سرخیوں میں رنگ بھرنے کی کوشش بھی کرچکے ہیں وغیرہ وغیرہ اور ایسی باتوں کا تذکرہ اس صفحے میں کردیا گیا ہے ، جیسے جیسے ضرورت ہوگی مزید اضافہ جات بھی کیۓ جاسکتے ہیں۔ --سمرقندی 12:27, 14 اگست 2008 (UTC)
- بہتر تجویز ہے۔ تبدیل کرتا ہوں۔--Urdutext 22:55, 14 اگست 2008 (UTC)
حوالہ جات
web اور internet
میرے خیال میں web کا اُردو میں ترجمہ کرنے کی ضرورت نہیں. اِس لفظ کو اُردو میں اِسی طرح استعمال کیا جائے تو بہتر رہے گا. یعنی ‘‘ویب’’ (عربی اور فارسی میں بھی یہی استعمال ہوتا ہے) اور لفظ ‘‘جال’’، net کے لئے بہتر رہے گا. اِس طرح:
website : ویب موقع یا موقع ویب (عربی) یا ویبگاہ (ویب گاہ) (فارسی)
webpage: ویب صفحہ یا صفحہ ویب (فارسی)
world wide web: جال محیط عالم (اُردو ویکی پر زیرِ استعمال، اِس میں web کیلئے ‘‘جال’’ کا لفظ مستعمل ہے جو کہ صحیح ہے صرف اِس اصطلاح میں). اگر اِس کیلئے صرف ‘‘ویب’’ ہی (مخصوص لفظ کے طور پر) استعمال کیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں.
web browser: کیلئے اُردو ویکی پر ‘‘مصتفح جال’’ استعمال ہورہا ہے. جو کہ غلط تو نہیں لیکن لفظاً اَدا کرنے میں تھوڑا مشکل ضرور ہے. اِس کیلئے اگر ‘‘ویب تلاشہ’’، ‘‘ویب مصفحہ’’، ‘‘ویب سُراعہ’’، ‘‘ویب جانچہ’’ یا ‘‘ویبگر (ویب گر)’’ وغیرہ استعمال کئے جائیں تو بہتر رہے گا.
--محبوب 11:03, 14 اگست 2008 (UTC)
- محبوب صاحب آپ کی بات کو میں سمجھ رہا ہوں ، لیکن دائرۃ المعارف پر ہمارا معیار عربی ویکی یا فارسی ویکی نہیں بلکہ ------ اس سے ہٹ کر چلتے ہیں جو رستہ عام ہو جائے ------ لہٰذا عربی اور فارسی میں اگر web جوں کا توں استعمال ہوتا ہے تو اسکا مطلب یہ تو نہیں ہونا چاہیۓ کہ ہم لوگ بھی لازمی ایسا ہی کریں۔ عربی اور فارسی میں تو ایسے لاتعداد الفاظ جوں کے توں انگریزی سے لے کر مستعمل ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر اردو میں مل جاتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ ناچیز کی گذارش کو سمجھنے کی کوشش فرمائیں گے۔
- متصفح جال میں متصفح اصل میں متصفحہ کے انداز میں ہی ادا ہوتا ہے ، لیکن آپ کی بات مناسب لگتی ہے کہ اردو پڑھنے والے عربی کی نزاکت سے اکثر ناواقف ہی ہوتے ہیں اس لیۓ اسکو متصفح جال سے متصفحہ جال کی جانب رجوع مکرر کردیا جاۓ۔ --سمرقندی 11:31, 14 اگست 2008 (UTC)
ویب
جی میں آپ کی بات سے اِتفاق کرتا ہوں. مگر، یہاں مسئلہ دو الفاظ کا ہے یعنی web اور net. اگر اِن کیلئے مناسب الفاظ اِستعمال نہ کئے گئے تو اِن سے ماخوذ اِصطلاحات بھی غلط ہوجائیں گی. یہاں میں ایک بات واضح کرتا چلوں کہ میرا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ اُردو ویکی کو صرف عربی یا فارسی ویکی کی اِصطلاحات استعمال کئے جانے چاہئیں. web کیلئے ویب ہی کا لفظ استعمال کرنے سے میرا مراد یہ ہے کہ اِس کیلئے ایک الگ اِصطلاح کا اطلاق ہونا چاہئے نا کہ ایسی اصطلاح جو net کے ساتھ متصادم ہو. اگر web یا world wide web کیلئے ہم صرف ‘‘ویب’’ ہی بطورِ مخصوص لفظ کے استعمال کریں تو یہ معاملہ حل ہوسکتا ہے. اِس سے ماخوذ اِصطلاحات جیسے webpage، website اور webbrowser وغیرہ کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا.
آپ نے بجا فرمایا کہ اُردو ویکی پر ایسے الفاظ و اِصطلاحات استعمال کئے جانے چاہئیں کہ جو عام ہوجائیں. ایسے میں اگر ہم اصل اُردو الفاظ استعمال کرتے ہیں تو بہت اچھا رہے گا. لہؒذا، web اور net کیلئے اُردو میں الفاظ بالترتیب ‘‘جالا’’ اور ‘‘جال‘‘ ہیں. تو web کیلئے لفظ ‘‘جالا’’ یا ‘‘جالہ’’ استعمال ہوسکتا ہے. آپ کا کیا خیال ہے؟ --محبوب 15:14, 14 اگست 2008 (UTC)
- net کے لیۓ شبکہ اور web کے لیۓ جال مناسب نہیں ؟ --سمرقندی 02:17, 15 اگست 2008 (UTC)
- net کیلئے شبکہ استعمال کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا. ایسے میں net سے مربوط یا ماخوذ اِصطلاحات کا کیا ہوگا؟ مثلاً networking یا network اور internet؟؟؟ web کیلئے سائل کی تجویذ شدہ لفظ پر غور فرمائیے. اِسے استعمال کرنے میں بھی آسانی رہے گی. میں ایک مرتبہ پھر اِن الفاظ و اِصطلاحات کو آپنے کے سامنے رکھتا ہوں تاکہ آپ کو اُن کو جانچنے میں دِقت نہ ہو:
- web : ویب
- webbrowsing : ویبگری
- webbrowser : ویبگر
- world wide web : ویب / ویب محیط عالم
- net : جال
- network : جالکار
- networking : جالکاری
- internet : جالبین
- : --محبوب عالم 09:47, 15 اگست 2008 (UTC)
ذرا غور سے پڑھیۓ
چند وضاحتیں عرض کر رہا ہوں ان پر غور فرما کر فیصلہ کیجیۓ گا
- web کے لیۓ ویب کا لفظ قابل قبول نہیں کہ ہر لفظ کی اردو مطلوب و مقصود ہے۔
- شراکہ کا لفظ شرکت یا شراکت سے نہیں بنا ہے بلکہ یہ شراک سے بنا ہوا لفظ ہے جسکے معنی مستند ترین عربی لغات میں بھی جال کے آتے ہیں ، حتی کہ کسی اچھی فارسی لغت میں بھی net کے معنی تور کے دیکھے جاسکتے ہیں اور اسی تور سے شراک کی مراد عربی میں لی جاتی ہے ان الفاظ کو فارسی اور عربی سے انگریزی لغات میں lace اور entwine جیسے معنوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔ یعنی شراکہ partnership کے معنوں کہ نزدیک تو لگتا ہے مگر اپنے حقیقی معنوں قواعد کے اعتبار سے شراک سے بنا ہے جن کو جوتوں کے سوراخ میں جالے کی طرح پرویا جاتا ہے اور جیسے ایک network مختلف مقامات کو مربوط کرنے کا فعل انجام دیتا ہے اسی طرح یہ شراکہ کا لفظ بھی اسی مفہوم میں استعمال کیا گیا ہے۔ چونکہ شراکت کا لفظ عام فہم ہے اور اسی مقصد میں شراک (entwine) سے لفظ شراکہ لیا گیا تھا لہذا اسی شراکت کا اس میں تذکرہ کیا گیا جبکہ شرک سے ماخوذ اشتراک سے شارک اور پھر شارکہ بنتا ہے۔ یہ ایسی ہی کوشش ہے جیسی جالکار اور جالبین جیسے الفاظ بنانے کے لیۓ کی جارہی ہے۔ network پر موجودہ درست صفحہ یہاں نہیں (not here) بلکہ یہاں (here) پر موجود ہے۔
- network کے لیۓ شراکہ کی جمع قواعد کی رو سے شراکات کی جاتی ہے۔ جالکار کی جمع networks کے لیۓ کیا ہوگی ؟؟ جالکارات ؟
- internet کے لیۓ شبکہ کی جمع قواعد کی رو سے شبکات کی جاتی ہے۔ جالبین کی جمع کیا ہوگی ؟؟ جالبینات ؟
- مندرجہ ذیل الفاظ بناۓ جاسکتے ہیں اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ اگر دیگر ساتھی متفق ہوں تو مجھے internet کے لیۓ جالبین اور network کے لیۓ جالکار کی اصطلاحات پر کوئی اعتراض نہیں۔
- net اور web کے معنوں میں woven کے قریب ایک اور اصطلاح تور پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔
- حبالہ بھی web کے لیۓ زیر غور کیا جاسکتا ہے۔
- web = حِبالہ / شبکہ / تور
- web browsing = تصفحۂ حبالہ / تصفحۂ شبکہ / تصفحۂ تور
- web browser = متصفحۂ حبالہ / متصفحۂ شبکہ / متصفحۂ تور
- world wide web = حبالہ محیط عالم / شبکہ محیط عالم / تور محیط عالم
- net = جال
- networking = جالکار / شراکہ
- internet = جالبین
--سمرقندی 03:36, 17 اگست 2008 (UTC)
جالکار اور جالین کی
بہت اچھی تجویذ پیش کی ہے آپ نے. مجھے بہت اچھی لگی. ویسے جالکار اور جالبین کی جمع میرے خیال میں جالاتِ کار (جالاتکار) اور جالاتِ بین (جالاتبین) ہوسکتی ہیں. ذرا غور فرمائیے گا.
آپ کی تجویذ کردہ الفاظ ‘‘حبالہ’’ اور ‘‘تور’’ پر میں نے غور کیا. حبالہ عربی میں جال کو کہاجاتا ہے. تور کے بارے میں کچھ کہنے سے قاصر ہوں. اگر ہم حبالہ کو (جو کہ میرے خیال میں ذرا لمبا لفظ ہے) اگر مختصر کرکے ‘‘حِب’’(بطورِ خاص لفظ برائے web کے) استعمال کریں تو کیسا رہے گا؟ یا حبل؟
- web: حبل / حب / تور
- webbrowsing: حبل گردانی / حب گردانی / تور گردانی
- web browser: حبل گردان / حب گردان / حبل گردان / تور گردان
- world wide web: حبل / حب / حبالہ / تور / حبل عالم / تور عالم / تور محیط عالم
- net: جال
- networks: جالاتکار
- internets: جالاتبین
میرے خیال میں ‘‘تور’’ کا لفظ ویب کیلئے موزوں رہے گا. (ویسے یہ لفظ مجھے کچھ عجیب بھی لگتا ہے اِس وجہ سے کہ میری مادری زبان پشتو ہے اور پشتو میں تور ‘‘کالے’’ (کالا رنگ، یا کالی کوئی چیز) کو کہتے ہیں.
تجاویز
- web = حِبالہ
- www = حبالہ محیط عالم
- browser = گر
- browsing = گری
- net = جال
- network = جالکار
- networks = جالکارات
- internet = جالبین
- internets = جالبینات
- لفظ شراکہ بھی network کے معنوں میں غلط نہیں ہے اور اس سے درج ذیل متبادلات بنتے ہیں۔
- network = شراکہ
- networks = شراکات
- networking = شراکیت
- گو یہ سچ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر متعدد الفاظ انگریزی کے ہم پلہ بناۓ گۓ ہیں مگر جب ایک مناسب لفظ موجود ہے تو پھر اس کے لیۓ ہم پلہ لفظ بنانا ، بات کو پیچیدہ بنانے کے مترادف نہیں ہوگا ؟ ایک ایسے لفظ (شراکہ) کی قبولیت ، ایک ایسے لفظ کی نسبت زیادہ ہونے کی امید ہے جو کہ خود ساختہ ہو۔ کیا خیال ہے آپ حضرات کا ؟؟
- اگر جالکار اور جالبین ہی منتخب کیۓ جاتے ہیں تو پھر انکی جمع بطور مرکب ہی درست ہوگی نا کہ واحد اسم خاص کے لحاظ سے ؛ یعنی انکی جمع بالترتیب ، جالکارات اور جالبینات ہی کرنا درست بھی ہے اور آسان بھی۔
- web کو حبل لکھنا غلط تو نہیں مگر حبالہ لکھنا ہی بہتر ہے کیونکہ زیادہ روانی سے ادا ہوتا ہے۔
- browsing کے لیۓ درست لفظ تصفحہ ہی ہے جبکہ browser کے لیۓ متصفحہ ----- صرف اس وجہ ایک موجود لفظ کو نکال باہر کرنا کہ وہ مشکل ہے ، نامناسب لگتا ہے۔ پھر بھی اگر آپ لوگ زور دیتے ہیں تو اوپر درج گر اور گری کو اپنایا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 12:05, 18 اگست 2008 (UTC)
- تائید میں محبوب عالم صاحب کی پیش کردہ تجاویز سے اتفاق کرتاہوں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:50, 18 اگست 2008 (UTC)
- میری حقیر رائے میں 1،2،5،6،7،،8،9، اچھے ہیں، مگر browsing کے لیے متصفحہ ہی بہتر ہے۔ "شراکہ" نسبتاً اجنبی معلوم ہوتا ہے۔ یہ رائے کسی زبان دانی کے علم کی بنا پر نہیں مگر جو بھلا معلوم ہوتا تھا وہ بتا دیا۔ فیصلہ آپ لوگ زبان دانی کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہی کریں۔ --Urdutext 01:15, 19 اگست 2008 (UTC)
جالکارات و جالبینات
جی میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں. لیکن اگر بغور دیکھا جائے تو جالکار اور جالبین کی جمع جالات کار اور جالات بین ہی درست آتے ہیں. معنوی لحاظ سے بھی اور ادائیگی کی لحاظ سے بھی. اگر ہم اِن کی مرکباتی جمع بنائیں گے تو اِن کی معنی پر اثر پڑے گا. یعنی جالکارات میں کار کی جمع بن رہی ہے جال کی نہیں. جبکہ یہاں جال کی جمع مقصود ہے کام کی نہیں. جالکارات کا مطلب ہوگا کام کے جال (جمع). اور ویسے بھی انٹرنیٹ یا جالبین کی جمع کی ضرورت بھی نہیں پڑتی. دُنیا میں صرف ایک ہی انٹرنیٹ ہے دوسرا کوئی نہیں. میرا مطلب ہے کہ internet کو میں نے کہیں پر internets نہیں دیکھا. آپ کا کیا خیال ہے؟
شمارندہ
اُردو ویکی پر computer کیلئے فارسی اِصطلاح ‘‘شمارندہ’’ زیرِ استعمال ہے. اگر اِس اِصطلاح کے ساتھ ساتھ عربی کا لفظ ‘‘حاسب’’ بھی استعمال کیا جائے تو کیسا رہے گا؟. لفظ ‘‘حاسب’’ معنوی لحاظ سے بھی دُرست ہے اور اَدا کرنے میں بھی مشکل نہیں ہے. --محبوب عالم 18:03, 14 اگست 2008 (UTC)
- محبوب صاحب آپ نے رجوع مکرر بنا ہی دیا ہے اس لیۓ میرے خیال میں اب مزید کسی تبدیلی کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی۔ ویسے اردو کے سیاق و سباق میں حاسب اور حاسوب دونوں ہی ، compute اور / یا computer کی نسبت calculate اور / یا calculator کے مفہوم کے زیادہ نزدیک آجاتے ہیں۔ کیا ایسا نہیں ؟؟ --سمرقندی 02:02, 15 اگست 2008 (UTC)
- جی آپ نے بجا فرمایا. لیکن ایسے تو متعدد الفاظ ہیں جو ایک ہی چیز کی طرف اِشارہ کرتے ہیں لیکن ہم اُنہیں الگ چیزوں کیلئے استعمال کرتے ہیں. جیسے ‘‘لاسلکی’’ اور ‘‘بے تار’’. دوسرا یہ کہ ہمیں آسان الفاظ ڈھونڈنے چاہئیے جو استعمال کرنے میں آسان ہوں. calculator کیلئے تو آسان لفظ زیرِ استعمال ہے یعنی حسابگر. اِس لئے حاسب کو کمپیوٹر کیلئے استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہئے. ویسے بھی تمام عرب دُنیا میں کمپیوٹر کیلئے حاسب یا حاسب الآلی زیرِ استعمال ہے. لہٰذا میرے خیال میں کمپیوٹر کیلئے دونوں اِصطلاحات صحیح ہیں: یعنی شمارندہ اور حاسب. --محبوب عالم 09:37, 15 اگست 2008 (UTC)
ناقل اور ناقلہ
اُردو ویکی پر Vehicle کیلئے لفظ ناقل اور locomotive کیلئے ناقلہ زیرِاستعمال ہے. vehicle کیلئے ناقل صحیح ہے لیکن locomotive کیلئے ناقلہ کا لفظ دُرست نہیں لگتا. ناقلہ اسم فاعل ہے اور اِس کا اسم نقل اور فعل نقل کرنا ہے. لہٰذا یہ لفظ copier کی معنی ہے. میرے خیال میں یہ لفظ copier کیلئے ہی استعمال ہونا چاہئے. اور locomotive کیلئے کوئی دوسرا لفظ ڈھونڈنا چاہئے.
- محبوب صاحب آپ کسی بھی مستند عربی لغت میں دیکھ سکتے ہیں کہ عربی قواعد کی رو سے ------ ناقلہ / ناقلۃ ------ کے معنی transporter کے ہی ہوتے ہیں ، عربی کی ۃ اردو میں عربی تلفظ کے لحاظ سے یا تو ہ سے تبدیل ہوجاتی ہے یا پھر بعض اوقات ت سے۔ --سمرقندی 01:56, 15 اگست 2008 (UTC)
متبادلات
gadget کے لیۓ چند متبادلات درج زیل ہیں
- کل پرزہ (جمع : کل پرزے)
- حدثہ (جمع : احداث) ---- contraption / gadget
- عدہ (جمع : عدد)
- چل پرزہ (جمع : چل پرزے)
--سمرقندی 10:45, 17 اگست 2008 (UTC)
چند الفاظ درکار ہیں
- Allaby = میرے خیال میں تو اس مراد فردی اسم کی ہے، اگر کسی اور مفہوم میں آتا ہے تو براۂ کرم بتا دیجیۓ۔
- Furnace = تنور
- Marketing = بازاریابی
- Market = بازار
- Leader = راہنما
- Corporate = شرکہ (جمع : شرکات)
- Stock Exchange = سہامی منڈی (ویسے اس پر سلمان صاحب کی راۓ بھی درکار ہے)
کیلئے مناسب الفاظ بتا دیں
- مزید اسے بھی دیکھ لیجیۓ dictionary of economics and business)
- سہامی منڈی پر میری رائے یہاں دیکھی جا سکتی ہے: تبادلۂ خیال:سہامی منڈی۔۔ --سید سلمان رضوی 13:48, 17 اگست 2008 (UTC)
- فرنس کیلیئے بھٹی بہتر نہیں؟ اور Market Leader کو رہنمائے بازار کہیں کیا؟
- Retail بھی
matrix
اُردو ویکی پر ایک مقالہ ‘‘میٹرکس’’ کے نام سے ہے. جبکہ اُردو ریاضی میں میٹرکس کو ‘‘قالب’’ کہاجاتا ہے. میں نے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک ریاضی اردو میں پڑھی ہے. اور ہماری ریاضی کی کتابوں میں میٹرکس کے لئے ‘‘قالب’’ کا لفظ ہی مستعمل تھا. کیا میٹرکس کیلئے قالب کا لفظ موزوں نہیں؟ --محبوب عالم 18:35, 18 اگست 2008 (UTC)
matrix
اُردو ویکی پر ایک مقالہ ‘‘میٹرکس’’ کے نام سے ہے. جبکہ اُردو ریاضی میں میٹرکس کو ‘‘قالب’’ کہاجاتا ہے. میں نے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک ریاضی اردو میں پڑھی ہے. اور ہماری ریاضی کی کتابوں میں میٹرکس کے لئے ‘‘قالب’’ کا لفظ ہی مستعمل تھا. کیا میٹرکس کیلئے قالب کا لفظ موزوں نہیں؟ --محبوب عالم 18:35, 18 اگست 2008 (UTC)
- اس کے لیے "مصفوفہ" استعمال ہو رہا ہے (اگرچہ ریاضی کے مضامین میں "میٹرکس" ہی لکھا ہے)۔ "قالب" میرے نزدیک مناسب نہیں، یہ "سانچہ" کے زیادہ قریب ہے۔--Urdutext 01:19, 19 اگست 2008 (UTC)
- ویسے محبوب صاحب، ہم نے تو "میٹرکس" گیارھویں جماعت میں پڑھی تھی۔ زمانہ ترقی کر گیا کہ آٹھویں جماعت تک ہی پڑھا دیتے ہیں۔--Urdutext 01:24, 19 اگست 2008 (UTC)
سانچہ
اردو میں موجود موجودہ سانچہ براۓ کیمیائی معلومات استعمال میں بہت وقت طلب ہے۔ سانچہ:Chembox new کے نام سے کیمیائی مرکبات کا سانچہ انگریزی رموز کے ساتھ ہی اردو ویکی پر منتقل کردیا ہے اب صرف اتنا کرنا ہوگا کہ جو بھی مضمون کا مرکب ہو اسکو انگریزی سے جوں کا توں نقل و چسپاں کر لیا جاۓ۔ مثال کے لیۓ اوزون دیکھیۓ۔ --سمرقندی 03:28, 22 اگست 2008 (UTC)
کیا ایسا ممکن ہے؟
میں یہ چاہتا ہوں کہ اردو وکی پیڈیا جلد از جلد 10،000 مضامین سے آگے نکل جائے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور ماہِ رمضان میں عموماً دفتری اُمور اتنے زیادہ دقیق و توجہ طلب نہیں ہوتے یا یہ کہہ لیں کہ کام کا بوجھ عام دنوں کی نسبت تھوڑا کم ہوتا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم وکی پیڈیا کے فعال ممبران و منتظمین کے ساتھ مل کر 10،000 کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ماہ رمضان کا فائدہ اُٹھائیں اور ایسی مہم چلائیں کہ ماہِ رمضان کے دوران زیادہ سے زیادہ مضامین لکھے جائیں۔ اس ضمن میں نئے فعال ممبران کو یہ پیشکش بھی کی جاسکتی ہے کہ اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ مضامین (جامع اور مستند مضامین) لکھنے والوں کو اردو وکی پیڈیا کا منتظم بھی بنایا جاسکتا ہے۔--اسپریچولسٹ
جناب! آپ کی رائے مجھے بہت اچھی لگی. اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ممکن ہے. میرے خیال میں ہر کسی کو، چاہے وہ نئے ممبران ہوں یا پُرانے، اُردو ویکی کو اپنی اوّلین ترجیح بنانی چاہئے. اور مجھے اُمید ہیں کہ تمام دوست اِس مقصد میں بھرپور ساتھ دیں گے. اُردو ویکی پر منتظم بننے کی خواہش تو سب کی ہوگی. لیکن میرے خیال میں ہمیں اِس خواہش سے بڑھ کر کام کرنا چاہئے. ہمیں اُردو ویکی کی خدمت نہایت لگن اور جذبے سے کرنی چاہئے. کیونکہ اِس ویکی کی اِرتقاء و مضبوطی ہمارے لئے باعثِ عزت و مسرّت ہے. محبوب عالم
- السلام علیکم جناب! آپ کی رائے تو بہت اچھی ہے لیکن اصل مسئلہ جو اردو وکیپیڈیا پر ہمیشہ پیش رہا ہے وہ صارفین کے درمیان روابط کی کمی اور ایک مضبوط ٹیم کی صورت میں نہ جمع ہو پانا ہے اور اسی لیے کسی صارف کے اچانک غائب ہو جانے کے بعد کسی کو علم بھی نہیں ہوتا کہ وہ کدھر ہیں؟ دیگر چوپالوں (forums) پر یہ صورتحال بالکل نہیں وہاں جو کام بھی ہوتا ہے ایک منظم اور مربوط شکل میں اجتماعی صورت میں ہوتا ہے اس لیے اس کی رفتار کہیں زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس لیے میرے خیال میں تو زیادہ بہتر یہ ہوگا کہ ہم ایک باقاعدہ ٹیم کی شکل اختیار کریں جو روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے سے رابطے میں ہو اس کے لیے IRC زیادہ بہتر ہے۔ باقی ایک ماہ میں دو ہزار مضامین کا ہدف ناممکن نہیں اگر 15 صارف روزانہ 5 مضامین لکھیں تو یہ روزانہ 75 مضامین بنتے ہیں جو ایک ماہ میں کُل 2250 مضامین ہوں گے۔ اس طرح ہم با آسانی 10 ہزار کا ہدف پورا کر لیں بلکہ فی صارف روزانہ 4 مضمون پر بھی ہم یہ ہدف با آسانی حاصل کر سکتے ہیں بس کے لیے ہمیں 15 صارف اکٹھا کرنا ہوں گے۔ اس حوالے سے دیگر ساتھیوں کی اگر کوئی رائے ہو تو وہ یہاں پیش کر سکتے ہیں میں روزانہ 5 مضامین کی ذمہ داری لینے کو تیار ہوں۔ اللہ ہمت دے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- فہدصاحب کی بات بہت مناسب ہے، میرے خیال میں ہم اگر روزانہ کم از کم چار مضامین کا ہدف رکھ کر چلیں تو یقیناً ماہِ رمضان کے مبارک مہینے میں یہ مبارک کام سرانجام دے سکیں گے۔ جہاں تک بات ایک مضبوط و مربوط ٹیم بنانے کی ہے تو میں اس سے بھی مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ بغیر ٹیم ورک کے کوئی بھی پروجیکٹ کامیابی سے ھمکنار نہیں ہوسکتا۔ رہی بات IRCکی تو معذورت کے ساتھ اس میں قباحت یہ ہے کہ میں نے کبھی کوئی چیٹنگ سوفٹ وئیر استعمال نہیں کیا، ہوسکتا ہے میری طرح اور بھی لوگ ہوں جوکہ ایسے سوفٹ استعمال نہ کرتے ہوں یا استعمال کرنا پسند نہ کرتے ہوں۔ اس لئے بہتر ہے کہ ہم برقی رابطے کے ذریعے اپنے رابطوں کو مضبوط کریں اور ایسے ساتھیوں کی ٹیم تیارکریں جو کہ ہنگامی بنیاد پر کم از کم چار مضامین روزانہ لکھ سکیں۔ میں اس کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:54, 25 اگست 2008 (UTC)
- اسپریچولسٹ صاحب کی بات بہت مناسب ہے اور اس پر عمل بھی کیا جانا چاہیۓ۔ پھر اس پر فہد صاحب کا مشورہ بھی بہت مناسب لگتا ہے۔ پر مسئلہ تو یوں ہے کہ ہمارے پاس لکھنے والے 15 نہیں 5 ہیں۔ اب اگر ہر کوئی ؛ اسپریچولسٹ ، فہد ، اردوٹیکسٹ ، محبوب اور سمرقندی ؛ اب اگر یہ سب ہر روز 5 نہیں بلکہ کم از کم 13 مضامین لکھیں تو ایک ماہ میں 2000 ہزار کا حدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 07:36, 25 اگست 2008 (UTC)
- کیا ایسا ممکن نہیں کہ ہم باقی منتظمین و غیر فعال ساتھیوں کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کریں؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:41, 25 اگست 2008 (UTC)
ہم تو صبر کرچکے ہیں
- اس بارے میں تو میں بس یہی کہہ سکتا ہوں جناب کہ ۔۔۔۔۔
پسِ مــردن بناۓ جـائیں گے ســاغر مـری گِل کے
لبِ جاں بخش کے بوسے ملیں گے خاک میں مل کے
- ایک اور عرض کیۓ دیتا ہوں ۔۔۔۔۔
اب جس کا جی چاہے روشنی حاصل کرے
ہــم نے تــو جــلا کـہ دل سرِ عــام رکھ دیــا
سمرقندی 09:49, 25 اگست 2008 (UTC)
- سمرقندی صاحب آپ کا کہنا درست ہے کہ لکھنے والے لوگ 5 ہی ہیں، لیکن میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر یہ تعداد 15 تک کر لی جائے تو ہدف با آسانی حاصل ہو سکتا ہے۔ فی الحال تو میں خود باقاعدگی سے حاضر نہیں دے پا رہا، لیکن پھر بھی آج سے میری پوری کوشش ہوگی کہ کچھ کر دکھاؤں۔ آپ اور دیگر ساتھی دعا کریں کہ اللہ ہمت دے۔ اسپریچولسٹ صاحب! اس سلسلے میں غیر فعال ساتھیوں سے رابطہ کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے، رابطوں کے آغاز کے لیے کیا حکمت عملی اپنانی چاہیے؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- میرے رائے تو یہ ہے کہ اردو وکی پیڈیا کی قدآور شخصیات جو کہ فعال ہونے کے ساتھ ساتھ طویل عرصہ سے جانفشانی کے ساتھ اس وکی پیڈیا کو سنوارنے میں مصروفِ عمل ہیں، اگر یہ حضرات بذریعہ برقی خط ساتھیوں سے رابطہ کریں اور انہیں اپنے عزائم و مقاصد سے آگاہ کریں تو عین ممکن ہے کہ کچھ پیش رفت نظر آئے کیونکہ ان لوگوں کو طویل وابستگی کی وجہ سے تمام فعال و غیر فعال ساتھی بخوبی جانتے ہوں گے اور ان کی آواز پرہوسکتا ہے کہ زیادہ اچھے انداز میں لبیک کہیں۔ یہ میری ناقص رائے ہے، باقی جیسا آپ مناسب سمجھیں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:07, 25 اگست 2008 (UTC)
- بہت مناسب رائے ہے، سمرقندی و دیگر ساتھیوں کی رائے کے بعد اس پر کل پرسوں ہی عملدرآمد کرتے ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- مصیبت یہ ہے کہ اکیلے رہ رہ کر ہر کام اکیلے کرنے کی عادت سی ہوگئی ہے اور کسی سہارے کی تلاش میں دماغ کام نہیں کرتا۔ لہذا میں یہ کام آپ حضرات پر چھوڑتا ہوں ، ہاں یہ ہے کہ میرے کرنے کے لائق کوئی خدمت ہو تو حاضر ہوں ، جو آپ لوگ کہیں گے کرنے کے لیۓ تیار ہوں۔ --سمرقندی 14:39, 25 اگست 2008 (UTC)
- مجھے آپ کی بات سے اخٹلاف ہے سمرقندی صاحب کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ سب سے اہم کردار اس مہم میں آپ ہی ادا کرسکتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ مرکزی کردار آپ کا ہی ہے۔ سب سے زیادہ کام آپ کرتے ہیں اور سب سے زیادہ وقت بھی آپ ہی دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں رابطے سے لے کر حوصلہ افزائی اور تمام کام کی نگرانی میں سمجھتا ہوں، آپ کو کچھ زیادہ ہی جانفشانی اور بے لوثی کا مظاہرہ اس مہم کے دوران کرنا ہوگا کیونکہ ہمارے پاس وکی پیڈیا کے لئے کام کرنے والوں کی مثال دیتے وقت سب سے پہلی مثال آپ ہی کی ہوگی اور اگر آپ اس مہم کی سرپرستی نہیں کرینگے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہماری یہ مہم کامیاب نہیں ہوسکے گی۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:44, 26 اگست 2008 (UTC)
- چلیۓ جناب ، شروع کرتے ہیں اس مجوزہ مہم کو۔ اب آپ اور فہد صاحب بتایۓ کہ کس طرح آغاز کیا جاۓ ؟ کس کو e-mail کریں ؟ کیا e-mail پیغام کے لیۓ کوئی ایک متفقہ متن نہیں بنا لیا جاۓ پہلے ؟ --سمرقندی 06:27, 26 اگست 2008 (UTC)
- بہت شکریہ۔ بے شک اس کے لئے ایک متن بنانا ناگزیر ہے۔ ایک ایسا متن بنایا جائے جوکہ نہ صرف سب کے لئے دلچسپی کا باعث ہو بلکہ اس کو پڑھ قاری کا اشتیاق و توجہ وکی پیڈیا کی جانب مبذول ہو جائے۔ سب سے پہلے یہ فیصلہ کریں کہ متن کے لئے زبان اردو ہو کہ انگریزی؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:34, 26 اگست 2008 (UTC)
- ثنائی اللسان (bilinugal) کے بارے میں کیا خیال ہے۔ پیچیدگی کا اندشہ لاحق ہو تو پھر کسی ایک زبان میں ہی بہتر ہوگا۔ --سمرقندی 06:39, 26 اگست 2008 (UTC)
- مہم کے آغاز کا پہلا مرحلہ تو بلاشبہ تمام منتظمین کو ای میل کرنا ہوگا اور اس کے لیے ہمیں متن صرف ایک زبان یعنی "اردو" میں رکھنا ہوگا کیونکہ اس وکیپیڈیا کی زبان یہی ہے۔ ویسے کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ ایک ای میل اردو وکیپیڈیا کے تمام صارفین (جنہوں نے اپنا برقی پتہ درج کیا ہو) کو پہنچ جائے؟؟؟ اگر ایسا ہے تو دوسرے مرحلے میں تمام وکی صارفین کو پیغام بھیجیں گے۔ پیغام تحریر کرنے کے لیے سمرقندی صاحب سے بہتر اور کون ہوگا؟؟؟ :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- میں فہد صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، مزید اگر وکی پیڈیا کے تمام صارفین کو برقی خطوط ارسال کرنا ممکن ہو جائے تو یقیناً ہماری کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:00, 26 اگست 2008 (UTC)
- پیغام تیار کرنے کی کوشش کروں گا مگر جناب اسے ارسال کرنے کا درست اور مفید ترین راستہ اردوٹیکسٹ اور ثاقب صاحب ہی سے معلوم ہوگا۔ --سمرقندی 10:07, 26 اگست 2008 (UTC)
- میری ناقص رائے میں سب کو خط بھیجنا spam کے زیر آتا ہے۔ اردو وکیپیڈیا کی برقی فہرست موجود ہے جس کی رکنیت سب منتظمین کے لیے لازم (بحکم ثاقب صاحب) ہے۔ صارفین کے لیے بھی ترغیب ہے۔ اس فہرست کی اطلاع دوسرے چوپالوں پر بھی دی گئ تھی مگر کسی جوش و خروش کا مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ پھر بھی اسی فہرست کو استعمال کرنا چاہیے اور صارفین کو اس فہرست کی رکنیت حاصل کرنے کی دعوت دینا چاہیے۔ اس وقت پاکستانی شہروں میں آدھا دن بجلی غائب رہتی ہے، آٹا خریدنے کے لیے قطار میں لگنا پڑتا ہے، گرمی کا موسم زوروں پر ہے، ایسے میں کسی کو وکیپیڈیا پر لکھنے کی کیا ترغیب ہو؟ --Urdutext 10:28, 26 اگست 2008 (UTC)
- بجا فرمایا ، علم اور وہ بھی سائنسی و دنیاوی علم ، اسکے لیۓ پہلی اور اھم ترین شرط ------ علم سے محبت کے ساتھ ساتھ ------ بنیادی ضروریات زندگی کی جانب سے ذہن کا پرسکون ہونا ہے۔ ورنہ عرب ممالک میں پیسہ اور بنیادی معاشری ڈھانچہ گو ہندوستان اور پاکستان سے لاکھ گنا بہتر ہونے کے باوجود علم ناپید ہے، ہر شۓ مستعار ہے۔ لیکن یہ اھم ترین بات نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ علم دوستی کے لیۓ پہلے مالی مسائل ، روزگار ، زندگی میں سہولیات (عیش و عشرت نا سہی بنیادی ضروریات تو میسر ہوں) گرمی میں پنکھا تو چل جایا کرتا ہو ، بازار تک جانے کے لیۓ صاف ستھری گاڑی میں بیٹھنا تو نصیب ہوتا ہو۔ بہرحال بات طویل ہو جاۓ گی، ہمت کر کہ برقی فہرست کو استعمال کر کہ دیکھ لیتے ہیں۔ --سمرقندی 10:47, 26 اگست 2008 (UTC)
- ذرا ایک نظر ریتخانہ پر ڈال لیجئے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:52, 26 اگست 2008 (UTC)
- ماشااللہ بہت خوبصورت تحریر اور انداز بیان ہے، میرے خیال میں تو یہ نہایت مناسب ہے اور اس ہی کو پیغامات ارسال کرنے کے لیۓ بخوبی اپنایا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 02:26, 27 اگست 2008 (UTC)
- میرے خیال میں نیک کام میں دیر نہیں کرنی چاہیئے!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:32, 27 اگست 2008 (UTC)
- آج فہد یا اردو ٹیکسٹ اور محبوب صاحب میں سے کسی کی راۓ آئی نہیں ، متن پر کسی دیگر ساتھی راۓ بھی آجاۓ تو پھر مناسب نہیں ہوگا ؟ ایک دن اور دیکھ لیتے ہیں۔ کیا خیال ہے آپ کا؟ --سمرقندی 09:36, 27 اگست 2008 (UTC)
- بالکل، بغیر اتفاقِ رائے کے کوئی بھی قدم مناسب نہیں ہوگا۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:44, 27 اگست 2008 (UTC)
- تحریر تو یقیناً علمی ہے، مگر لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے مختصر اور دلچسپ فقروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بھی بتانا چاہیے کہ لکھنے والوں کو خود کیا فائدہ ہو گا۔ قوم کی خدمت کے جزبہ والی باتیں زیادہ کارگر نہیں ہوتی۔ انتخابِ منتظم کا طریقہ کار پہلے سے طے ہے اور اسی لیے اس کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ --Urdutext 10:35, 27 اگست 2008 (UTC)
تائید میں آپ صاحبان سے اتفاق کرتا ہوں. تمام دوستوں کو بذریعۂ برقی خط آگاہ کیا جائے. بہتر یہی ہوگا کہ اسپریچولسٹ صاحب کا مرتب شدہ مضمون ریتخانہ ہی سب کو بھیج دیا جائے. ہمارے پاس سوائے برقی خط کے اور کوئی چارہ نہیں ہے.
میری ایک اور رائے یہ ہے کہ مذکورہ عمل پر زیادہ وقت صرف نہیں کرنا چاہئے. کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم کافی دوستوں کو راغب کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے. اِسے میری نا اُمیدی سمجھئے یا کم عقلی. رائے ہے، اتفاق و نا اتفاقی ہوسکتی ہے.
محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ
|
- اردو ٹیکسٹ صاحب کی بات میں بھی وزن ہے ، جناب اسپریچولسٹ صاحب کی اجازت سے کل متن میں معمولی ترامیم کرنے کی جسارت چاہوں گا امید ہے کہ جناب اسپریچولسٹ صاحب ایسا کرنے کی اجازت فرمائیں گے۔ یہ ترامیم بھی ریتخانے میں ہی کی جائیں گی اور جب اتفاق راۓ ہو جاۓ گا تو پھر اسکو ارسال کر دیا جاۓ گا۔ جناب اسپریچولسٹ صاحب اور دیگر ساتھی بھی اگر چاہیں تو متن کو مزید بہتر کرنے کے لیۓ ترامیم اور مشورے فراہم کیجیۓ۔ اس طرح ہم مل کر ایک مفید عبارت تیار کرنے میں انشااللہ کامیاب ہو جائیں گے۔ --سمرقندی 16:33, 27 اگست 2008 (UTC)
- وکی پیڈیا کے مروجہ قوانین کے مطابق یہاں موجود کوئی بھی مضمون کسی کی ملکیت نہیں اور کوئی بھی صارف یا منتظم اس میں بہتری کے لئے ترمیم و اضافہ کرسکتا ہے۔ آپ جو مناسب سمجھیں اور جیسا بہتر سمجھیں کریں اور اس کام کو پایہء تکمیل تک پہنچائیں۔ خصوصاٍ سمرقندی صاحب، آپ کی تو میں بہت عزت کرتا ہوں، ایسی بات کرکے شرمندہ نہ کیا کریں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:32, 28 اگست 2008 (UTC)
- ریتخانہ میں سمرقندی صاحب کا متن پسند آیا۔ معلوم نہیں کہ آج کل ثاقب صاحب اپنی ڈاک دیکھتے ہیں یا نہیں اس لیے ممکن ہے کہ برقی فہرست کی رکنیت حاصل کرنے میں تاخیر ہو۔ تجویز ہے کہ فہد صاحب (جو پہلے سے فہرست کے رکن ہیں)، یہ خط آج کل میں روانہ کر دیں۔ اس کے علاوہ مختلف چوپالوں پر بھی چسپاں کر دیویں۔ --Urdutext 23:46, 28 اگست 2008 (UTC)
- میرے خیال میں تقریباً تمام ساتھیوں کی رائے آچکی ہے، فہد صاحب شاید مصروفیت کی بناء پر رائے کا اظہار نہیں کرسکے لیکن مجھے قوی اُمید ہے کہ وہ بھی ہمارے ہم خیال ہونگے۔ اب تاخیر مناسب نہیں ۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:01, 29 اگست 2008 (UTC)
- چونکہ رمضان کا مبارک مہینہ سر پر آ پہنچا ہے، اور فہد صاحب یہاں پہنچ نہیں پا رہے، اس لیے پیغام کو میں برقی فہرست پر روانہ کر رہا ہوں۔ --Urdutext 03:08, 31 اگست 2008 (UTC)
- بہت شکریہ ، اب دیکھتے ہیں کہ ؛ کتنی زرخیز ہے یہ مٹی۔ سمرقندی 03:27, 31 اگست 2008 (UTC)
- جناب محبوب صاحب نے اس جانب توجہ دلائی ہے کہ اردو ویکی پر kinematics کے لیۓ جنبشیات اور dynamics کے لیۓ حرکیات آرہا ہے ؛ اب kinetics کے لیۓ کیا لفظ اختیار کیا جاۓ ؟ محرکیات کا لفظ engine کے لیۓ محرکیہ کی جمع کے زمرے میں آجاتا ہے اس لیۓ ناقابل استعمال ہے۔ حراک کا لفظ animation کے لیۓ آچکا ہے اس لیۓ حراکیات animation سے تعلق کا ابہام پیدا کرے گا۔ اب ناچیز کے خیال میں ایک ہی بہتر لفظ رہ گیا ہے اور وہ ہے ------ حرکت ------ سے ------ حرکتیات ------ اب آپ حضرات اپنی راۓ دیجیۓ کہ kinetics کے لیۓ حرکتیات کا لفظ بہتر ہے ؟ یا کوئی اور بہتر متبادل آپ کے ذہن میں ہے ؟ --سمرقندی 16:33, 27 اگست 2008 (UTC)
kinematics
تائید مجھے آپ کی رائے پسند ہے. حرکتیات اِس کا نعم البدل ہوسکتا ہے. یہ بولنے میں بھی آسان ہے.
محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ
|
- کیمیائی مرکبات کو اردو ویکی پر لانے کا کام جاری ہے۔ ان میں اضافہ کرنا درکار مگر اضافہ کرنے سے پہلے فی الحال درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا لازمی ہے۔
- انکے اردو ناموں کا فیصلہ وقت طلب ہے جو بعد میں ہوتا رہے گا۔
- کسی بھی قسم کا Redirect فی الحال نہیں بنایا جاۓ۔ اور انکے ناموں کو فی الحال جوں کا توں رہنے دیا جاۓ۔
- ابھی ان تمام کو زمرہ : کیمیائی مرکبات میں ہی رہنے دیا جاۓ ، انکے ذیلی اور مناسب زمروں میں منتقلی کا کام اگلے مرحلے میں ہوگا۔ جب تمام مرکبات منتقل ہو جائیں اسکے بعد۔
سمرقندی 09:15, 30 اگست 2008 (UTC)
معاف کیجیۓ گا ، میں محوِ حیرت ہوں
معاف کیجیۓ گا صاحبو !! میں محوِ حیرت ہوں کہ اس قدر فاش غلطیاں کیوں کی جارہی ہیں ؟؟ ہر روز میرا خاصا وقت نۓ داخل ہونے والے مضامین کو دیکھنے اور یہ تصدیق کرنے میں صرف ہو جاتا ہے کہ وہ درست ہیں کہ نہیں ۔ میں کسی پر بھی ذاتی طور پر اعتراض نہیں کر رہا مگر یہ حقیقت ہے کہ ایسا آۓ دن ہو رہا ہے۔ محبوب صاحب سے معذرت کے ساتھ کہ آپ نے جو صفحہ غیرموصل کا بنا کر اسکو insulator لکھ دیا تو کیا یہ غلطی ایک دائرۃ المعارف پر ممکن ہے؟؟ غیرموصل اور insulator میں اتنا ہی فرق ہے جس قدر زمین اور آسمان میں۔ غیر موصل nonconductor کو کہا جاتا ہے۔ اگر آپ ذرا سا وقت لگا کر insuslator تلاش کر لیتے تو آپ کو لازمی طور پر insulator کا لفظ اردو ویکیپیڈیا پرپہلے سے موجود مل جاتا۔ insulator کا لفظ غیرموصل آپ نے برقیات میں تو کہہ دیا ، وراثیات میں کیا کریں گے؟؟ محبوب صاحب میں یقین کیجیۓ کہ آپ کی قابلیت کی بہت قدر کرتا ہوں ، مگر صرف اتنی درخواست کروں گا کہ کچھ لکھنے سے پہلے تصدیق کر لیا کیجیۓ۔ ایسا آپ کے پچھلے مضامین میں بھی دیکھنے میں آیا ہے، براہ کرم برا نہیں مانیۓ گا مجھے صرف یہ خطرہ ہے کہ اگر میں یہاں نہیں رہا کہ زندگی کا کسی کو کچھ پتا نہیں تو ایسا نا ہو کہ اس دائرۃ المعارف پر اسی طرح کی غلطیاں جمع ہوتی چلی جائیں۔ خیرخواہ۔ سمرقندی 03:44, 31 اگست 2008 (UTC)
اردو وکیپیڈیا کے بارے معلومات
اسلام علیکم دوستو !!
جناب عرض یہ کرنا تھا کے اردو وکیپیڈیا کے بارے میں تو معلومات ہی بہت کم لوگوں کو ہے انگریزی کے بارے میں تو لوگو! کو پتا ہے پر اردو کا نہیں ویسے بھی بہت کم لوگ ہے جو اس طرف آتے ہیں اس کی سب سےبڑی وجہ ہے کے لوگ کمپیوٹر پر اردو لکھنا نہیں جانتے اس کے بارے میں اردو بلاگنگ میں[ http://focus.urdutech.net/ منظرنامہ] میں بھی کافی بحث ہوئی ہے ۔ ضرورت اس چیز کی ہے کے مختلف فورم پر جاکر لوگوں کو اردو وکیپیڈیا کے بارے میں تو معلومات دی جائے میں بھی یہاں پر اردو بلاگنگ کے وینس میں خاور صاحب کی اپیل پر آیا ہو اور کوشش کروں گا کے یہاں پر اچھے اور معلوماتی مقالے تحریر کروں۔
اکرام -از اسلام آباد
- اکرام صاحب، میرے خیال میں وکی پیڈیا ایک ایسا دائرۃ المعارف بن چکا ہے کہ جس کے بارے میں ہر اُس شخص کو علم ہے، جو کہ شبکہ استعمال کرتا ہے اور جو ایک بار وکی پیڈیا سے شناسا ہو جائے، اُسے یہ بھی پتہ چل جاتا ہے کہ وکی پیڈیا تقریباً ہر زبان میں دستیاب ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرف نہ آنے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ لوگ اردو لکھنا نہیں جانتے بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ لوگ اردو میں لکھنا نہیں چاہتے، کیونکہ آج ہم لوگوں کا ضمیر اتنا مر چکا ہے کہ ہم اپنی تہذیب و ثقافت کو اپنے ہی ہاتھوں ختم کررہے ہیں۔ بہرحال یہ تو دل کے پھپھولے پھوڑنے والی بات ہے۔ رہی بات اردو بلاگنگ کی تو صاحب یہ تجربات بھی کئے جاچکے ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ یہاں کام کرنے والوں کی تعداد کا ہے جو کہ انتہائی قلیل ہے۔ آپ مٹبت انداز میں آگے بڑہیں انشاء اللہ ہر ممکن تعاون پیش رہے گا۔ آپ کا یہ مضمون دائرۃ المعارف کے لئے مناسب نہیں ہے، اس لئے اس کو حذف شدگی کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:33, 5 ستمبر 2008 (UTC)
- آج سے ایک ڈیڑھ سال قبل تو شاید یہ شکوہ کرنا بجا ہوتا کہ اردو وکیپیڈیا کے بارے میں لوگ نہیں جانتے لیکن میرے خیال میں موجودہ صورتحال میں تو ایسا بہت کم ہی ہوگا کہ کسی کو وکیپیڈیا کے اردو حصے کے بارے میں سرے سے معلوم ہی نہ ہو۔ انٹرنیٹ پر جتنے بھی اردو سے وابستہ افراد ہیں وہ سب اس عظیم ویب سائٹ کے بارے میں بخوبی جانتے ہیں لیکن بات وہی اسپریچولسٹ صاحب والی آجاتی ہے کہ لوگ اردو میں لکھنا ہی نہیں چاہتے۔ میں بہت عرصہ سے کسی ایسی ویب سائٹ کی تلاش میں تھا جو وکیپیڈیا پر روزانہ ہونے والی حاضریوں کی تعداد بتائے اور آج ایک ویب سائٹ ملی لیکن اس میں اردو کا براہ راست ربط نہ پایا خیر ایک "اُستادی" کر کے اس ویب سائٹ کو بھی منا ہی لیا اور اس نے اردو وکیپیڈیا پر روزانہ ہونے والی حاضریوں کے بارے میں کچھ حیران کن اعداد و شمار بیان کیے ہیں۔ مثلاً گذشتہ ماہ اگست 2008ء میں صفحۂ اول پر 14806 حاضریاں دی گئیں یعنی اوسطاً روزانہ حاضری 477 سے زائد ہے۔ دیگر ماہ کے اعداد و شمار جو اس ویب سائٹ نے حاصل کیے ہیں اس کے مطابق سال رواں 2008ء میں ماہ فروری میں 16100، مارچ میں 14600 اور اپریل میں 15700 حاضریاں دی گئیں۔ واضح رہے کہ یہ صرف صفحہ اول پر دی گئی حاضریاں ہیں براہ راست دیگر روابط پر دی جانے والی حاضریاں اس میں شامل نہیں اور کیونکہ ویب سائٹ اردو کے لیے براہ راست معلومات نہیں دے رہی اس لیے کئی ماہ اور ایام کے اعداد و شمار درمیان سے غائب ہیں۔ آپ یہ ویب سائٹ اس ربط سے ملاحظہ کیجیے اور اوپر address bar میں مضامین اور ماہ کو تبدیل کر کے مختلف اعداد و شمار حاصل کیجیے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
تجاویز
السلام علیکم! عزیزانِ من.
اُردو ویکی پر انگریزی اِصطلاح Telephone کیلئے لفظ ‘‘ہاتف’’ (عربی سے ماخوذ) زیرِ استعمال ہے. میرے خیال میں اِس کیلئے اِصطلاح ‘‘بعید سماع’’ استعمال ہونی چاہئے. یہ اِصطلاح دو عربی الفاظ کا مرکّب ہے: بعید (دُور) Tele کی معانی ہے اور سماع (سننا یا غور سے سُننا) Phone سے ملتا جلتا لفظ ہے. بعید سماع سے مترادف ایک اَور اِصطلاح پہلے سے ہی اُردو ویکی پر موجود ہے اور وہ ہے ‘‘بعید نُما’’ یعنی Television. نیز، بعید سماع کی جمع ‘‘بعید اسماع’’ ہے.
دوسری تجویز وِکی لُغت کے بارے میں ہے. ہمیں چاہئے کہ اُردو ویکی کے ساتھ ساتھ اِس منصوبے کی طرف بھی توجہ دیں. تمام صارفین سے گزارش ہے کہ وہ کوئی بھی مقالے تحریر کرنے کے بعد اُس میں آنے والے مشکل الفاظ کی معانی ویکی لُغت پر ضرور دے دیا کریں. تاکہ یہ منصوبہ بھی پیش رفت کرتا رہے. شکریہ!
محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ
|
اسقدر واضح غلطی
میں تو یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ تبادلۂ خیال:ہاتف پر سماع کی اسقدر واضع وضاحت کے باوجود سماع پر زور کیوں ہے؟ تبادلۂ خیال کی عبارت نیچے دوبارہ درج کر دیتا ہوں کوئی فیصلہ کرنے سے قبل اس پر غور فرما لیجیۓ گا۔۔۔۔۔
- یہاں phone ، سماع کے لیۓ نہیں بلکہ آواز یا کلام کے لیۓ آتا ہے اس لیۓ درست لفظی ترجمہ ہی کرنا ہے تو وہ ------ بعید تکلم ------ ہوگا اور آپ کو اس ویکیپیڈیا پر متعدد جگہوں پر لکھا ہوا مل بھی جاۓ گا، مثال کے طور پر Plate T دیکھیۓ۔ اور یا پھر ------ بعید گو ------ بھی کیا جاسکتا ہے مگر انکی جمع کیسے بنے گی، اس پر بھی غور کرنا ہوگا۔ ویسے میرے خیال میں ہاتف استعمال میں آسان بھی ہے اور موجود بھی اور یہی بہتر رہے گا۔ باقی دیگر ساتھیوں سے مشورہ کر لیجیۓ یا دیوان عام میں بات کو پہنچا دیجیۓ۔
جناب عرض مکرر ہے کہ یہاں phone کا لفظ سماع یا سماعت (hearing) کے معنوں میں نہیں آتا بلکہ آواز ، کلام ، صوت (sound) کے معنوں میں آتا ہے۔ لہذا اگر ترجمہ لفظی ہی مطلوب ہے تو وہ ---- بعید تکلم ---- ہوگا ؛ تکلم کا لفظ ہر اردو لغت میں مل جاۓ گا اور پھر بھی مشکل لگے تو ---- بعید گو ---- اپنایا جاسکتا ہے۔ اللہ آپ کو بڑی بڑی غلطیاں کرنے سے بچاۓ ، آمــین! --سمرقندی 13:54, 25 ستمبر 2008 (UTC)
- 'بعید تکلم' ہی بہتر لگتا ہے اور پہلے ہی سے استعمال میں ہے۔--سید سلمان رضوی 16:39, 25 ستمبر 2008 (UTC)
اس پیغام کو نظر انداز کردیجیۓ کہ یہ ایک تجربہ ہے جو ریتخانہ میں موجود حبہ یا button کی کارکردگی کی جانچ کے لیۓ کیا جارہا ہے۔ --سمرقندی 09:08, 30 ستمبر 2008 (UTC)
راۓ درکار
java سے لکھا جانے والا کلیدی تختہ تو نہیں بن سکا کیونکہ مجھے کہیں سے css کے رموز دستیاب نہیں ہوسکے ، آپ کے علم میں کسی site پر ایسے رموز دستیاب ہوں تو ضرور آگاہ فرمایۓ گا ، ایک بار رموز مل جائیں گے تو انکو رکھنا کوئی اتنا مشکل کام نہیں ہوگا۔ فی الحال میں نے تدوینی خانے کے نیچے ایک urdu onscreen keyboard دے دیا ہے ، اس پر کلک کر کہ تدوینی خانے میں لکھا جاسکتا ہے اور پھر اگر تلاش کرنا ہو تو اسی لکھے ہوۓ کو تلاش کے خانے میں copy paste کیا جاسکتا ہے۔ اس پر اپنی راۓ سے آگاہ فرمایۓ گا۔ اگر اسکا کوئی مفید استعمال نظر نہیں آۓ تو اسے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اور اگر اسکا کوئی استعمال نظر آتا ہے تو پھر اس میں مزید حرف (ں ، ؤ ، ئ ء اور زیر زبر وغیرہ) بھی شامل کیۓ جاسکتے ہیں۔ اپنی راۓ سے آگاہ کیجیۓ۔ --سمرقندی 12:25, 30 ستمبر 2008 (UTC)
- میری ناقص رائے میں اس طرح کی تختی دینے سے ناآگاہ لوگوں میں یہ تاثر پکڑے گا کہ شاید اردو کو فارہ سے ہی لکھا جاتا ہے۔ اس لیے میرے خیال میں اس کا استرجع کرنا ہی بہتر ہے۔ اس کے علاوہ سوچ بچار کے بعد میں سلمان صاحب کی اصل تجویز سے بھی اتفاق کرنے سے قاصر ہوں کہ تلاش پر کھلنے والی تختی لگا دی جائے۔ اس سے میڈیاوکی کا ظاہری ڈھانچہ تبدیل ہوتا ہے جو وکیپیڈیا جیسے منصوبہ کے لیے قابل اعتراض ہے۔ اس کے بجائے ہمیں قوم کی تربیت پر وقت صرف کرنا چاہیے کہ اردو کلیدی تختہ نصب اور استعمال کرنا سیکھیں۔ --Urdutext 23:50, 30 ستمبر 2008 (UTC)
- جی بہتر ، سلمان صاحب کے جواب کا انتظار کر لیتے ہیں۔ پھر استرجع کر دینگے۔ ویسے gadgets کا کلیدی تختہ بھی مناسب کام کرتا ہے۔ --سمرقندی 02:29, 1 اکتوبر 2008 (UTC)
تجربہ
یہ ایک صفحۂ اول پر دیۓ جانے والے button کی آزمائش کے لیۓ ایک تجربہ ہے۔ --سمرقندی 11:32, 1 اکتوبر 2008 (UTC)
اااااااا== اُردو چوپال ==
خاکسار نے اُردو چوپالوں پر زیادہ تر انگریزی استعمال ہونے کی وجہ سے ایک چوپال پر ‘‘اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟’’ کے نام سے ایک موضوع شروع کیا. انتظامیہ کی طرف سے جوابات کے بارے میں جاننے کیلئے درج ذیل پتہ ملاحظہ فرمائیے:
--محبوب عالم 13:32, 2 اکتوبر 2008 (UTC)
- انگریزی میں سوال کیا جاتا ہے:
who is talking the talk?
who is walking the walk?
آسان اردو کی راگ تو بہت لوگ آلاپتے ہیں، مگر لکھ کر کوئ دکھا نہیں سکا۔ ایسے ویسے لوگ وکیپیڈیا پر اپنے پسند کے مضامین ڈالنا چاہتے ہیں/تھے، جنہیں شاید منع کیا گیا ہو، وہ اب دل کی بھڑاس نکالتے ہوں۔ --Urdutext 23:33, 2 اکتوبر 2008 (UTC)
- بھائی اس چوپال کا میں منتظم ہوں اور ہم اپنے فورمز پر آسان اور بامعنی اردو (اردو وہ جو سب بولتے اور سمجھتے ہیں) کو لکھ بھی رہے ہیں اور اس کو فروغ دینے کہ اپنی سی کوشش بھی کر رہے ہیں؟
کیا بتانا پسند کریں گے کہ کن بنیادوں پر اراکین کو نئے موضوع ڈالنے سے منع کیا جاتا ہے اور کیوں؟ میرا ایک سوال یہ بھی ہے کہ وکی پیڈیا کا کام معلومات کی فراہم ہے یا ایک نئی زبان کی تخلیق؟ براہ کرم اگر جوابات ارسال کریں تو بندہ ناچیز ممنون رہے گا۔
[ منتظمین]
- منتظمیں صاحب، بات چیت کے لیے وکیپیڈیا پر کھاتہ بنانا ضروری ہے۔ نئے موضوع پر لکھنے پر کوئ پابندی نہیں۔ فرقہ وارانہ تحریر سے منع کیا جاتا ہے، یا نقل شدہ تحریر وغیرہ۔ مقالہ جات کا اصلاح کی جاتی ہے۔ دیکھو انداز مقالات۔ انگریزی کلمہ تویسی کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ آپ کے چوپال سے واقفیت نہیں۔ مگر اگر آپ نئے لوگوں کو اردو خط میں لکھنے کی طرف مائل کر رہے ہیں تو اردو کی خدمت کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں کلاوارو سے لوگوں کو متعارف کروائیں تاکہ اردو روانی سے لکھنے والوں کی کھیپ تیار ہو سکے۔ اگر آپ کو سائنس سے شغف ہے تو "نئ زبان" کی بات آپ کو نہیں کرنا چاہیے۔ -Urdutext 02:34, 4 اکتوبر 2008 (UTC)
- محبوب بھائی سے درخواست ہے کہ جو افراد اس چوپال پر بیٹھ کر اردو ویکیپیڈیا کے الفاظ پر الزامات لگا رہے ہیں ان سے ذرا merocrine کی اردو ہی پوچھ لیجیۓ؛ اگر بتادی گئی تو اسے ہی اس ویکیپیڈیا پر استعمال کر لیں گے۔ --سمرقندی 00:52, 3 اکتوبر 2008 (UTC)
- کیا آپ لفظ polka کا اردو ترجمہ بتا سکتے ہیں؟ ’
[عبدالقدوس ] جناب! آپ کے خیال میں compress, compressed اور compressor کیلئے اُردو میں کیا اِصطلاح ہونی چاہئے. خاکسار درج ذیل الفاظ کی تجویز دیتا ہے:
- دبانا یا دابنا - compress
- دَب شدہ - compressed
- دابگر - compressor (آلہ ہو یا انسان ہو ، دابگر ہی رکھنا چاہیۓ)
- داب پذیری - compressibility
- داب پذیر - compressible
- داب - compression
- دابیہ - compressional
- دابی - compressive
براۂ مہربانی! اپنی آراء سے آگاہ فرمائیے. شکریہ! --محبوب عالم 14:40, 2 اکتوبر 2008 (UTC)
- داب کو بنیاد بنا کر compress سے متعلقہ الفاظ کو اختیار کرنے کا آپ کا یہ خیال نہایت مناسب ہے بس اس قدر درخواست کروں گا کہ اس میں سے فشار اور فشار سے ماخوذ الفاظ کو الگ کردیا جاۓ اور صرف داب کی بنیاد پر تمام الفاظ اختیار کرلیۓ جائیں۔ اصل صفحات پر منتقل کرنے سے قبل مناسب ہو گا کہ چند روز ان متبادلات پر سوچنے کا وقت فراھم کردیا جاۓ تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ ان سے کہیں کسی مرکب لفظ میں مشکل یا ابہام تو نہیں آۓ گا۔ --سمرقندی 02:53, 3 اکتوبر 2008 (UTC)
جناب من! انگریزی لفظRiskکابعنیہ اردوترجمہ کیا ہےBonjore
- risk = اختطار
حیاتیاتی اِصطلاحات
صاحبان! درج ذیل حیاتیاتی اِصطلاحات کی کیا معانی ہوسکتی ہیں:
- Autecology = بيئيات ذاتیہ (ویسے aut فی الحقیقت ، خود ، کے نزدیک تر ہے مگر یہاں کسی بھی خود سے کام نہیں چلتا نظر آتا اور اسی لیۓ ، خود یا اپنے آپ کے یا ذاتی سے نزدیک لفظ اختیار کیا گیا ہے)
- Autotroph = خود تغذی --- autotrophy = خود تغذیہ --- autotrophic = خود تغذیائی
- Heterotroph = غیر تغذی --- heterotrophy = غیر تغذیہ --- heterotorphic = غیر تغذیائی
- Endotherm = داخلی حرار --- endothermic = داخلی حراری
- Ectotherm = ظاہر حرار / بر حرار --- ectothermic = ظاہر حراری / بر حراری (ecto ظاہر یا بر کیلیۓ آتا ہے اسے exo کا متبادل نا سمجھا جاۓ)
- Poikilotherm = متغیر حرار / متغیر الحرار --- poikilothermic = متغیر حراری
نیز، اگر آپ کی اجازت ہو تو خاکسار درج بالا ‘‘ داب ’’ کی اِصطلاحات کو استعمال کرنا چاہتا ہے. شکریہ! --محبوب عالم 15:22, 6 اکتوبر 2008 (UTC)
- اجازت کی کیا بات ہے صاحب ، بسمہ اللہ کیجیۓ۔ --سمرقندی 13:36, 7 اکتوبر 2008 (UTC)
وکیپیڈیا کے فونٹ
وکیپیڈیا کے فونٹ تبدیل کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ دیکھیں
اس وقت css میں یہ شزرہ تبدیل کر کے
#content { font-family: "Urdu Naskh Asiatype", "Times New Roman", "Nafees Web Naskh", "Nafees Naskh", "Nafees Pakistani Naskh", "Microsoft Sans Serif", Tahoma;!important }
یہ
#content { font-family: "Sans Serif", "Tahoma", "Nafees Web Naskh";!important }
یا یہ
#content { font-family: "Tahoma", "Sans Serif", "Nafees Web Naskh";!important }
کر دیا جائے گا۔ یعنی sans serif یا tahoma کو فوقیت دی جائے گی۔ اپنی رائے دیں کہ کس کو فوقیت دی جائے (یا کوئ اور تجویز بھی دی جا سکتی ہے)۔ --Urdutext 23:40, 7 اکتوبر 2008 (UTC)
ایپل میں اردو فونٹ
ایپل کمپیوٹر میں شروع سے ہی اردو خط کافی رواں ہےـ Nafees Web Naskh میری نظر میں سب سے رواں ہے، جب تک کہ نستعلیق دستیاب نہ ہو جائے ـ لیکن ایک بات کا خیال رکھنا ضروری ہے: جب فائر فاکس ۳ نکلا تو نفیس ویب نسخ OS X میں دکھنے لگاـ پڑھنا تو بہت آسان ہے لیکن بہت سارے حروف جو پہلے ٹھیک نظر آتے تھے اب ساکن نظر آتے ہیں ـ مثلاً بیچھ کی ہ ساکن ہ نظر آتی ہے، جسکی وجہ سے پڑھنے میں دشواری ہوتی ہےـ مجھے اسکی وجہ نہیں معلوم لیکن اگر آپ خط بدلنا چاہتے ہیں تو اس مسئلہ پر ضرور غور کیجئے گاـ --قائلہ 23:56, 8 اکتوبر 2008 (UTC)
- اس قسم کے مسائل سے جان چھڑانے کا حل یہی نظر آتا ہے کہ کوئی عالمی خط استعمال کیا جاۓ اور وہ اردو ٹیکسٹ صاحب کے بیان کے مطابق Sans Serif اور Tahoma ہی نظر آتے ہیں۔ انشااللہ جلد اس پر کوئی فیصلہ کر لیا جاۓ گا۔ --سمرقندی 00:01, 9 اکتوبر 2008 (UTC)
- یہ مسئلہ کافی عرصہ بعد دوبارہ اٹھایا گیا ہے، جس کے لیے شکریہ۔ میں پہلے بھی ٹاھوما کی حمایت کر چکا ہوں کیونکہ (کم از کم میری نظر میں) یہ سب سے واضح اور کھلا خط ہے البتہ چند بزرگ حضرات شکایت کرتے ہیں کہ پڑھنے کے قابل نہیں۔ علاوہ ازیں نفیس ویب نسخ بہت اعلی خط ہے جو بلاشبہ یہاں بنیادی خط کے طور پر استعمال کیے جانے کے لائق ہے۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ بہت بھدا اور ناقص خط ہے اور کسی بھی طرح پڑھنے کے لیے مناسب نہیں اس لیے میری رائے میں ٹاھوما اور نفیس ویب نسخ کو اولیت دی جائے۔ ان میں پہلی ترجیح نفیس ویب نسخ اور دوسری ٹاھوما ہے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- میرے شمارندے پر nafees web naskh نام کا وہ شاندار خط تھا ہی نہیں کہ جس کا اس قدر دھوم دھام سے چرچا کیا جاتا ہے، سوچا کہ آخر کیا کیا جاۓ؟ مجبوری تھی کہ دیکھنا بھی تھا ، خط کو crulp والوں کے موقع پر جاکر زیراثقال کیا ، نصب کیا اور پھر اردو ویکی کے آموختار کے صفحے پر اسکا دیدار کیا۔ سبحان اللہ صاحب !! سبحان اللہ ! اللہ کی شان ہے کہ اس نے صدمے سے دل کی حرکت کو بند نا ہونے دیا ورنہ ناچیز آج یہ تحریر یہاں لکھنے کے قابل نا ہوتا۔ حیران ہوں کہ nafees web naskh میں ایسی کیا خوبی ہے کہ اس کا اس قدر چرچا کیا جاتا ہے۔ صاحب ایسا نازیبہ خط رکھنا ہی ہے تو پھر css میں تبدیلی کی کیا ضرورت ؟ موجودہ خط ہی چلنے دیجیۓ نا۔ تبدیلی تو اس لیۓ کی گوارہ کی جارہی ہے جو کسی کے شمارندے پر ہ کا مسئلہ ہوتا ہے کسی کے شمارندے پر ي اور ی کا مسئلہ ہوتا ہے اور ان قسم کے مسائل سے جان چھڑانے کے لیۓ تبدیلی کی جارہی ہے تو پھر کوئی مقامی خط کیوں چنا جاۓ ۔ م س کا ms sans serif اور tahoma ہی ایک انتخاب رہ جاتا ہے ، tahoma بھدا ہے مگر پھر بھی پڑھنے میں ms sans serif کی نسبت آسان ہے ، ms sans serif تھوڑا سا خوشخطی کے قریب لگتا ہے مگر نوکدار اور پڑھنے میں مشکل ہے۔ میرا خیال ہے کہ یا تو یہی رہنے دیں جو ابھی ہے، یا پھر tahoma کو پہلی اور ms sans serif کو دوسری ترجیح دے دیجیۓ۔ باقی دیگر ساتھی جو مناسب سمجھیں ، میں نے صرف اپنی راۓ دی ہے ، انتخاب وہی کر لیا جاۓ جس کے حق میں زیادہ راۓ آجاۓ۔ --سمرقندی 09:19, 9 اکتوبر 2008 (UTC)
- اس معاملہ میں میں سمرقندی صاحب سے اتفاق کرتی ہوں ـ فونٹ بدلنے کے مسائل زیادہ لگ رہے ہیں اور فوائد کم ـ مجھے نفیس ویب نسخ سے اتنی نفرت نہیں جتنی سمرقندی کو ہے لیکن مقامی خط والی بات بجا ہےـ --قائلہ 09:35, 9 اکتوبر 2008 (UTC)
- "نفیس ویب نسخ" صرف اردو کے حروف دکھاتا ہے۔ عربی کے ہ اور ی نہیں۔ آپ جیسے ماہر صارفین کے لیے فونٹ کا مسلئہ نہیں، چونکہ آپ اپنی ذاتی monobook.css میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ معین فونٹ اسطرح کے ہونے چاہیے کہ عام پڑھنے والے کو بغیر کوئ فونٹ نصب کیے صحیح نظر آئے۔ اس سلسلہ میں ونڈوز، لینکس، اور میک کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے۔ اب تک کی بحث سے یہ بنتا ہے
#content { font-family: "Urdu Naskh Asiatype", "Tahoma", "Nafees Web Naskh";!important }
اسطرح زیادہ تر ونڈوز والوں کو "تاہوما" نظر آئے گا چونکہ انھوں نے ایشیاٹائپ نصب نہیں کیا ہو گا۔ لینکس پر زیادہ تر "نفیس ویب نسخ"۔ میک کے لیے اگر کوئ تجویز ہے تو بتائیں (نفیس کے علاوہ ایسا فونٹ جو پہلے سے OS/X میں ہو)۔ ثاقب صاحب کا انتظار کرنے کے بعد تبدیلی کی جائے گی۔--Urdutext 10:54, 9 اکتوبر 2008 (UTC)
- تبدیلی کر دی گئ ہے۔ "ایشیا ٹائپ" کو نہیں نکالا جا رہا کیونکہ اس پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔ زیادہ تر اصحاب کو کوئ فرق نظر نہیں آئے گا، مگر ونڈوز پر (جن اصحابِ دانش نے ایشیاٹائپ نصب نہیں کیا ہؤا) Tahoma نظر آنا چاہیے۔ ایپل پر Geeza Pro، اور لینکس پر نفیس (اگر آپ نے تاہوما وغیرہ نصب نہیں کیا ہوا)۔ اگر کوئ مسلئہ ہو تو مطلع کریں یا خود واپس پلٹ دیں۔--Urdutext 02:11, 11 اکتوبر 2008 (UTC)
momentum
اُردو لغات میں momentum کیلئے ‘‘معیار حرکت’’ اور ‘‘مقدار حرکت’’ کے معانی لکھئے گئے ہیں. میرے خیال میں اِس کیلئے اِسی انگریزی لفظ کی طرح یک لفظی اِصطلاح اپنانی چاہئیے. آپ صاحبان کی رائے درکار ہے. --محبوب عالم 19:57, 10 اکتوبر 2008 (UTC)
- یہ اردو اور فارسی میں ہی ملتے ہیں اس قسم کے بے سروپا الفاظ ، عربی کی طبیعیات و طب دونوں علوم کی کتب میں momentum کے لیۓ ----- عزم ----- کا لفظ آتا ہے۔ اور یہی انگریزی کے معنوں میں moment اور momentum دونوں کا بہترین متبادل ہے۔ اگر ہر صورت میں تفریق ہی مطلوب ہو تو moment کے لیۓ عزمہ ، اور momentum کے لیۓ عزم کیا جاسکتا ہے ، عزم کی جمع عزوم کی جاتی ہے۔ --سمرقندی 00:46, 12 اکتوبر 2008 (UTC)
منتخب مضامین
اسلام و علیکم! میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ منتخب مضامین کے لئے کوئی واضح طریقہء کار وضح نہیں کیا گیا، یعنی کہ کس طرح کے مضامین منتخب کئے جاسکتے ہیں، ایک منتخب مضمون کن کن صفات و خصوصیات سے آراستہ و پیراستہ ہونا چاہیئے اور ایک مضمون منتخب ہونے کے بعد کتنے عرصے تک مرکزی صفحہ پر رہے گا۔میرے خیال میں ان سب چیزوں کی نشاندہی یا وضاحت کے لئے ایک مضمون کی اشد ضرورت ہے۔ مزید ہمارے مرکزی صفحے (صفحہء اول) میں یکستانیت نہیں ہونی چاہیئے تا کہ ہمارے مستقل قارئین یکسانیت سے اُکتا نہ جائیں۔ والسلام--اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:14, 21 اکتوبر 2008 (UTC)
وعلیکم السلام! محترم! منتخب مضامین کے ضمن میں واقعی ابھی تک کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کی گئی جس کی اشد ضرورت ہے اور اس سے بھی زیادہ ضرورت اس امرکی ہے کہ وکیپیڈیا کو متحرک رکھا جائے اور خصوصاً صفحہ اول اور ابواب کے مضامین میں کم از کم ہر ہفتے تبدیلی کی جائے۔ اس سے صارفین پر اچھا اثر پڑتا ہے ورنہ جو صورتحال اس وقت صفحہ اول کی ہے اس سے لگتا ہے کہ اس ویب سائٹ پر کوئی آتا ہی نہیں کہ گزشتہ کئی ماہ سے اس پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ میرا مطالبہ ہےکہ منتخب مضمون، اقوال، کیا آپ کو معلوم ہے، وغیرہ میں ہر ہفتے تبدیلی کی جائے۔ منتخب مضامین کے حوالے سے وہی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جو انگریزی وکیپیڈیا کی ہے اس سے اردو وکیپیڈیا کا معیار بہت اعلٰی ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں انگریزی وکیپیڈیا پر یہ مضمون موجود ہے۔ اس کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ مجھے انتہائی شرمندگی ہے کہ میں وکیپیڈیا پر کام کا تسلسل کھو بیٹھنے کے باعث یہاں مستقل کام نہیں کر پا رہا۔ میرے حق میں دعا کیجیے کہ میں "کھویا گیا جذب قلندرانہ" دوبارہ حاصل کر لوں کیونکہ خود دوڑ سے باہر ہوں اور دوسروں کو تاکید و تجاویز دوں، یہ کچھ اچھا نہیں لگتا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
لفظ برائے radio
اصطلاح | term |
---|---|
شع |
ray |
میری ادنیٰ تحقیق کے مطابق عربی کتب میں radio کا کوئی متبادل نہیں اور اِس کیلئے الرادیو ہی لکھا گیا ہے. میرا نقطۂ نظر یہ ہے کہ ہمیں ابھی حال کے بارے میں سوچنا چاہئیے اور ایسے اِصطلاحات استعمال کرنے چاہئیں جو آسان بھی ہوں اور انگریزی زدہ بھی نہ ہوں، جس سے اُردو ویکی پر آنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی اور ثقیل اِصطلاحات کے استعمال کا الزام بھی نہیں لگے گا. مستقبل میں اگر ضرورت پڑی تو اِن اِصطلاحات میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے.
radiate (فعل): ‘‘روشن ہونا’’، ‘‘چمکنا’’، ‘‘شعاعیں نکلنا’’ وغیرہ.
radiation (اسم): ‘‘شعاع ریزی’’ اور ‘‘اشعاع’’ (الف پر زیر) .
radiational (اسم): ‘‘اشعاع’’ یا ‘‘شعاع ریزی’’ کا عمل ، ‘‘اشعاعی’’
radiative (اسم): ‘‘اشعاعی’’
radiant (اسم صفت): ‘‘اشعاع’’
radiant (اسم): ‘‘شعاع ریز’’، ‘‘شعاعی’’، ‘‘مشع’’، ‘‘تابناک’’، ‘‘درخشندہ’’، ‘‘تابندہ’’، ‘‘درخشاں’’.
radiant energy: ‘‘شعاعی توانائی’’
radiator (اسم): (طبیعیات) ایک آلہ جو اشعاعی توانائی خارج کرتا ہے؛ ‘‘مشعہ’’ یا ‘‘مشعاع’’
radio (اسم صفت): اشعاعی عمل سے؛ ‘‘اشعہ’’، ‘‘اشعاعیہ’’
radio (اسم): برقناطیسی امواج کے ذریعے اشارات کی ترسیل و وصولی؛ ‘‘اشعہ’’
radio (فعل): ‘‘اشعہ’’ یا ‘‘اشعیت’’
radioactivity (اسم): ‘‘تابکاری’’
radioactive (اسم صفت): ‘‘تابکار’’
radio biology (اسم): حیاتیات کی ایک شاخ؛ ‘‘اشعہ حیاتیات’’
میرے خیال میں اشعہ اِس سے قدرے مختصر ہے، اشعہ میں صرف تین حروف کی آواز ظاہر ہوتی ہے جبکہ اشعاعیہ میں چھ حروف کی. دوسری بات یہ کہ اشعاعیہ ایک اسم صفت ہے اور یہ اسم کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا جبکہ اشعہ دونوں اسم اور صفت کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے.
یہ ضروری نہیں کہ کسی بھی اِصطلاحی سلسلہ کیلئے صرف عربی کے الفاظ ہی استعمال کئے جائیں، بلکہ فارسی کے الفاظ بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں کیونکہ یہ اُردو کی فطرت ہے. بعض جگہوں پر تمام عربی الفاظ استعمال کرنے سے اُردو کے اپنے اُصولوں میں تضاد پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے. اِس لئے کچھ اِصطلاحات فارسی کے استعمال کرنے سے یہ تضاد ختم ہوجاتا ہے اور نئے اِصطلاحات جنم لیتی ہیں جو ادائیگی میں آسان، خوبصورت اور مختصر عام فہم ہوتی ہیں. اِس کی مثال درج بالا radio ہے. radioactivity کیلئے عربی میں کوئی ایسی اِصطلاح زیرِ استعمال نہیں اور اگر ہو بھی تو اُسے استعمال کرنے سے radio سے ماخوذ دوسرے اِصطلاحات پر اثر پڑے گا. --محبوب عالم 10:06, 24 اکتوبر 2008 (UTC)
سانچہ کیسے بنائیں
اکثر اوقات مضامین میں انگیریزی کیطرح سانچوں کی ضرورت پڑتی ہے جیسے کرکٹ کے کھلاڑیوں کیلیئے موجود ہے۔ مگر کئی جگہ ایسے سانچے موجود نہیں ہیں اور نہ ہی ان کو بنانے کا کوئی طریقہ درج ہے۔ حال مین آسام بم دھماکوں پر لکھتے ہوئے مجھے شدت سے دہشتگردی کے واقعات کے سانچے کی ضرورت ہے اگر کسی کو اس بارے میں علم پے تو برائے مہربانی سانچہ بنانے کا طریقہ درج کردیں۔ شکریہ
علوی نستعلیق فونٹ
اگر آپ نے یہ فونٹ استعمال نہیں کیا تو کر کے دیکھیں۔ بات اب دعوٰں سے آگے جا کر حقیقت بن گئی ہے۔ یہ متصفح جال میں بھی خوب چلتا ہے۔ وکیپیڈیا پر "ۓ" اور حروف کو کھینچنے والی "ـ" اس پر صحیح نظر نہیں آتے، اس لیے ان حروف کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے۔ زیر اثقال کے لیے یہ ربط ہے http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=167 --Urdutext 02:32, 2 نومبر 2008 (UTC)
- آپ نے درست کہا ، یہ واقعی اچھا font ہے اور نستعلیق بھی ہے۔ میرے پاس ms word پر تو چل رہا ہے مگر اسے ویکیپیڈیا پر کس نام سے رکھا جاۓ تو کام کرے گا؟ میں نے تدوین کے خانے میں < font face = " Alvi Nastaleeq ;"> رکھ کر دیکھا مگر کام نہیں کر رہا۔ ms word پر یہ Alvi Nastaleeq v1.0.0 کے نام سے آرہا ہے مگر ویکیپیڈیا کے تدوینی خانے میں اس نام سے رکھنے پر بھی نظر نہیں آرہا۔ --سمرقندی 03:11, 2 نومبر 2008 (UTC)
- میرے پاس تو فائرفاکس میں "Alvi Nastaleeq" کے نام سے چل رہا ہے، دیکھیں
http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B5%D8%A7%D8%B1%D9%81:Urdutext/monobook.css شاید IE کو پورا نام چاہیے ہوتا ہو۔ --Urdutext 03:34, 2 نومبر 2008 (UTC)
- یہ فانٹ زبردست ہے. حروف کھینچنے والی خط یعنی ‘‘ـ’’ عربی رسم الخط سے ہے، اگر اُردو نستعلیق سے دوسرے (عربی) رسم الخط میں ہو تو یہ کام کرے گی، نستعلیق میں یہ استعمال نہیں ہوسکتی. جہاں تک ‘‘ۓ ’’ کا تعلق ہے تو یہ بھی خاکسار نے نہ تو کبھی استعمال کیا ہے اور نہ ہی اُردو ویکی سے پہلے کبھی کسی جگہ دیکھا ہے. میرے خیال میں اِس کا استعمال ترک کردینا چاہئے. اِس کی جگہ ‘‘ئ’’ اور اُس کے بعد ‘‘ے’’ کا مرکب استعمال کرنا چاہئیے یعنی ‘‘ئ + ے’’ سے ‘‘ئے’’ بنتا ہے جو علوی نستعلیق میں بھی صحیح نظر آتا ہے. --محبوب عالم 10:15, 2 نومبر 2008 (UTC)
- ۓ کا استعمال بالکل درست مقامات پر کیا گیا ہے، اور اردو میں یہ مستعمل بھی ہے، مثال کے طور پر جاۓ اور بجاۓ جیسے الفاظ میں یہی ۓ آتا ہے۔
- میں نے بھی علوی فونٹ کو دیکھا ہے جو واقعی بہت اچھا ہے۔ اس میں تین چیزیں قابلِ ذکر ہیں۔ ایک یہ کہ کیا یہ مفت ہے۔ اس کے حقوق کس کے پاس ہیں کیونکہ اس کے ساتھ کوئی اجازہ منسلک نہیں۔ دوسری بات یہ کہ اس کی ٹی ٹی ایف فائل 9 ایم بی سے زیادہ بڑی ہے کیا اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا؟ تیسرے یہ کہ اگر اردو کے ساتھ انگریزی کے الفاظ درمیان میں ہوں تو کیسے نظر آتے ہیں؟ لیکن نوری نستعلیق پر مبنی اس فونٹ کی خوبصورتی میں کوئی شبہ نہیں۔--سید سلمان رضوی 10:50, 2 نومبر 2008 (UTC)
- فی الحال یہ فانٹ ایپل میں بالکل نہیں چل رہاـ تین حروف کے بعد یہ پورے صفحہ پر بکھر جاتا ہے اور وائرس سا لگنے لگتا ہےـ ٘میں نے اسے ٹیکسٹ ایڈٹر میں ڈالا تو یہ نتیجہ پایاـ فائرفاکس اور سی منکی اردو میں اس کا انتخاب کرنے سے زیادہ کوئی فرق نہیں پڑاـ امید ہے یہ رپورٹ کسی کے کام آئے گی ـ --قائلہ 10:55, 2 نومبر 2008 (UTC)
- جناب! یہ فانٹ بالکل مفت ہے اور ونڈوز (فائرفاکس + انٹرنیٹ ایکسپلورر) پر زبردست چلتا ہے. جہاں تک دوسرے عملیاتی نظامات میں کام کرنے کی بات ہے تو اُس سے میں واقف نہیں. تاہم، یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئیے کہ یہ ایک مکمل نستعلیق فانٹ نہیں ہے، ابھی اِس کا پہلا نسخہ ریلیز ہوا ہے. آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا. اُردو ویکی پر بھی یہ خوبصورت نظر آتا ہے، مگر میرے خیال میں فانٹ کی جسامت کو زیادہ کرنے کی ضرورت ہے. --محبوب عالم 14:59, 2 نومبر 2008 (UTC)
- یہ font خوشخط تو ہے مگر چند شمارندی نقائص میں (جو microsoft کے اردو fonts کے سوا تمام اردو fonts میں ہے) سب سے اھم نقص یہ ہے کہ دو سطور کے درمیان بہت زیادہ فضاء (space) آتی ہے، ایک اور قابل ذکر نقص یہ کہ چھوٹی جسامت کرنے پر اسکی ناصرف یہ کہ خوشخطی معدوم ہو جاتی ہے بلکہ بے توازن لگنے لگتا ہے۔ فی الحال اسے اردو ویکیپیڈیا پر لانے سے اجتناب لازم ہے۔ --سمرقندی 03:14, 3 نومبر 2008 (UTC)
- اس فونٹ کا اجازہ صارفین کے لیے مفت ہے۔
- ہجے "آۓ" درست یے مگر "گۓ" غلط ہے۔
- ہوسکتا ہے کہ آپ ۓ کے استعمال پر درست ہوں ، لیکن اگر گۓ کو گۓ نہیں لکھا جاۓ گا تو کیا لکھیں گے؟ اس روۓ خط اردو لغت کو بھی ملاحظہ فرمایۓ۔
- عزیزِ من! ‘‘ۓ ’’ اصل میں دو حروف ‘‘ ء ’’ اور ‘‘ے’’ کو ملا کر بنایا گیا ہے. یعنی پہلے ء اور پھر ے کو ملانے سے ۓ بنا. اگر املائی لحاظ سے دیکھا جائے تو اِسے کی اصل حالت ‘‘ ئے ’’ (ء + ے ) ہے. اِس کا اندازہ آپ ‘‘ ئ ’’ سے لگالیجئے. لفظ ‘‘گئی’’ کو اگر آپ ‘‘گئ’’ (گ + ئ) لکھیں گے تو یہ حرفاً غلط ہے۔ --محبوب عالم 12:30, 3 نومبر 2008 (UTC)
- آپ دونوں حضرات علم شمارندہ کے یقینی طور پر مجھ ناچیز سے بہت بہتر ماہر ہیں لیکن ئ اور ے کو ملا کر ۓ بنانے کا کوئی منطقی جواز نہیں سواۓ اس کے کہ اردو صوتی تختوں (جناب اردو ٹیکسٹ صاحب کے مطابق) پر ۓ الگ سے نہیں دیا جاتا۔ یہ تو خامی کلیدی تختوں کی ہوئی جسے بنیاد بنا کر معیاری کلیدی تختوں میں دی گئی ۓ کو نظر انداز کیوں کر کیا جاسکتا ہے؟ حد تو یہ ہے کہ ہاتھ سے لکھنے پر بھی براہ راست ۓ ہی لکھا جاتا ہے ؛ کم از کم مجھے آج تک کسی اردو کے معلم نے ۓ کی وہ تشریح نہیں سنائی جو آپ حضرات بیان فرما رہے ہیں۔ ناچیز اپنی کم علمی پر معذرت خواہ ہے۔ --سمرقندی 13:00, 3 نومبر 2008 (UTC)
- بھئی قصہ مختصر. ۓ اصل میں ئ + ے کو ملاکر بنایا گیا ہے اور اِیسا آسانی کی خاطر کیا گیا ہے. تاکہ ئ + ے یعنی دو حروف کو دبانے کی بجائے ایک ہی بٹن ۓ کی دبائیں اور کام ختم. میں گزشتہ 8 سال سے اُردو کمپوزنگ کے شعبہ سے منسلک ہوں. اور زیادہ تر اُردو ان پیج استعمال کرتا رہا ہوں. وہاں پر بھی ایسا کوئی حرف نہیں ہے. میں نے اُردو ویکی پر آنے سے پہلے کبھی بھی چلائے کو چلاۓ نہیں دیکھا. اگر آپ غور فرمائیں تو چلائے زیادہ صحیح لگتا ہے بنسبت چلاۓ کے. ۓ کا لفظ کسی مقصد کیلئے نہیں ہے سوائے آسانی کے. اور اِسے بنایا بھی عجیب طرح سے ہے یعنی ے پر ء ایسا لگتا ہے جیسے بزور اُس پر لگادیا گیا ہو. اور یہی وجہ ہے کہ یہ بعض فانٹس میں صحیح نظر نہیں آتا. --محبوب عالم 13:55, 3 نومبر 2008 (UTC)
- بیشتر اوقات یوں لکھا جاتا ہے: "گئے=گ+ئ+ے"۔ صوتی کلیدی تختوں پر عموماً "ۓ" موجود ہی نہیں ہوتا۔
- 9 میگابائٹ کے باوجود یہ متصفح جال میں اچھی رفتار سے چلے ہے
- کسی بھی نستعلیق کے لیے بین سطر فاصلہ بڑھانا پڑتا ہے، کیونکہ الفاظ کی عمودی اُونچائی لفظ میں حروف کے تابع ہوتی ہے (پہلے سے مقرر نہیں ہوتی)۔
- انگریزی کے لیے بہتر ہے کہ آپ اول فونٹ صرف انگریزی کا تجویز کریں، اور اس کے بعد علوی، مثلاً
* {font-family: "Bitstream Vera Sans", "Alvi Nastaleeq";}
یہاں bitstream صرف انگریزی کا فونٹ ہے۔
- قائلہ، یہ فائرفاکس میں درست نظر آنا چاہیے۔ آپ اپنی Special:Mypage/monobook.css مِلف میں یہ سطر چسپاں کر کے دیکھیں
* {font-family:"Alvi Nastaleeq", "Nafees Web Naskh";}
یا اگر فونٹ کا نام "Alvi Nastaleeq V1.0.0 نظر آتا ہے تو سطر یہ ہو گی
* {font-family:"Alvi Nastaleeq V1.0.0", "Nafees Web Naskh";}
--Urdutext 11:41, 3 نومبر 2008 (UTC)
حروف پر بحث
مقتدرہ قومی زبان سے تعلق رکھنے والے اصحاب کے مطابق مطابق نیچے دیے ہجے درست ہیں
- (1)
- آۓ = آ + ۓ
- آئ = آ + ئ
جبکہ ادارہ تحقیقات اردو اور انپیج کا پس منظر رکھنے والوں کے مطابق درج ذیل ہجے درست ہیں
- (2)
- آئے= آ + ئ + ے
- آئی = آ + ئ + ی
دیکھیں شمارندہ پر نایکساں اردو حروف۔ مقتدرہ نے کافی دیر بعد فونٹ نکالا (پاک نستعلیق ) جو بوجوہ کامیاب نہیں ہو سکا، اور ان کا تختہ بھی کچھ سرکاری اداروں کے کوئی استعمال نہیں کرتا، اس لیے صورت (1) مقبول نہیں ہو سکی۔ "روزنامہ جنگ"، بی بی سی، اور چوپالیں سب صورت (2) استعمال کرتے ہیں اور یہی مروج فونٹ میں صحیح نظر آتا ہے۔ بحث یہ نہیں کہ شرعاً کیا درست ہے، بلکہ یہ ہے کہ مروج کیا ہے۔
کلیدی تختہ پر U600[1] کے سارے حروف دینا ممکن نہیں ہوتا، کوشش یہ ہوتی ہے کہ کم سے کم حروف دیے جائیں جن سے سارے الفاظ لکھے جا سکیں۔ جیسا کہ محبوب صاحب نے اوپر بتایا کہ کچھ مرکب حروف سے ایک حرف بنیا جا سکتا ہے، مثلاً
- ے + ٔ = ۓ = ۓ
یکرمزی میں اسے normalization [2] کہتے ہیں۔ اس لیے تختہ میں "ۓ" دینے کی ضرورت نہیں رہتی۔ ادارہ کے نئے صوتی تختہ (اخراجہ 1۔1) میں "ؤ" بھی نہیں دیا گیا، کیونکہ
- و + ٔ =ؤ
یہ الگ بات ہے کہ کچھ فونٹ میں یہ "ؤ" جیسا نہیں دِکھتا، مگر یکرمزی کے قوانین کے مطابق برابر ہے۔ (البتہ علوی نستعلیق میں صحیح نظر آتا ہے)۔
ھمزہ کے مسائل اردو میں متنازعہ ہیں۔ یہ دلچسپ مضمون [3] دیکھیں۔
رسائی
ماشااللہ ! آپ کی پہنچ و رسائی اس قدر (نام نہاد ہی سہی) بڑے اور اھم اداروں تک ہے اور یہ خوشی کی بات ہے؛ کیا ان اداروں کے افراد کو اردو وکیپیڈیا کی جانب راغب نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ان اداروں کا کوئی اکا دکا اھم رکن بھی ویکیپیڈیا کی جانب آگیا تو خاصا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ --سمرقندی 03:01, 4 نومبر 2008 (UTC)
- یہ معلومات چوپال اور برقی فہرست پڑھنے سے اخذ کی گئی ہیں، ذاتی طور پر کسی اہم شخص کو نہیں جانتا۔--Urdutext 11:57, 4 نومبر 2008 (UTC)
نسخ یا نستعلیق (رائے شماری)
امر واقع ہے کہ اردو نستعلیق میں ہی پڑھی جاتی ہے۔ "علوی نستعلیق کے اجراء کے بعد اردو وکیپیڈیا کے پاس نستعلیق نہ تجویز کرنے کا کوئی بہانہ نہیں رہا۔ میری تجویز ہے کہ صرف متن کے لیے "علوی نستعلیق" کو اول کر دیا جائے۔
- content { font-family: "Alvi Nastaleeq", "Tahoma", ........
اس سے جن لوگوں نے یہ فونٹ نصب کیا ہو گا، کو مضمون کا متن نستعلیق میں نظر آئے گا۔ حاشیے اور لکھتے وقت نسخ ہی رہے گا۔ صفحہ اول پر جہاں font face لکھے گئے ہیں، تبدیلی نہیں ہو گی۔ زیادہ تر لوگوں نے (اردو دنیا سے نابلد) چونکہ علوی نستعلیق نصب نہیں کیا ہو گا، انہیں "تاہوما" ہی نظر آتا رہے گا (یا "ایشیا نسخ" جنہوں نے بی بی سی سے یہ نصب کیا ہؤا ہے)۔
--Urdutext 11:57, 4 نومبر 2008 (UTC)
- رائے شماری (تائید یا مخالفت)
- تائید خاکسار، جناب urdutext صاحب کے خیالات سے متفق ہے. (ایک اور بات، اگر اُردو ویکی کی ترمیمی خانہ کے نیچے دئیے گئے ‘‘ابجد’’ پر غور فرمائیں تو آپ دیکھیں گے کہ اِس میں ‘‘ۓ’’ تو موجود ہے لیکن ‘‘ئ’’ نہیں ہے. اب اگر کوئی ’’ۓ’’ کو استعمال کرتے ہوئے لفظ ‘‘تائید’’ لکھنا چاہے تو وہ یوں رونما ہوگا: ‘‘تاۓد’’ یا ‘‘تاۓید’’. یہ لفظ صرف ‘‘ئ’’ کو استعمال کرکے ہی لکھا جاسکتا ہے. صاحبان نے ‘‘ئ’’ سے (اپنی ذاتی خیالات کی) نالانی کی وجہ سے اُردو ویکی کو مفلوج کردیا ہے). محبوب عالم
- جناب محبوب صاحب نہات صدمہ ہوا آپ کی تحریر پڑھ کر؛ آپ تو ذاتیات پر اتر آۓ، میرے خیال سے میں نے تو کسی جگہ کسی بھی شخص کو ذاتی طور پر مخاطب نہیں کیا ، ۓ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ہی تو کیا تھا۔ اگر آپ کو ئ سے اتنا ہی انس و لگاؤ ہے تو مجھے نا سہی کسی بھی دیگر پرانے ساتھی کو پیغام دے دیتے وہ ئ کو بھی تدوینی خانے کے نیچے شامل کردیتا ، اور آپ چاہیں تو ابھی بھی یہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 05:00, 5 نومبر 2008 (UTC)
- جناب! تاکید کہ آپ کو میری بات ناگوار گزری ہوگی لیکن میرا ہدف قطعاً ذاتیات نہیں تھا. میں نے تو صرف ایک غلطی کی نشاندہی کردی اور بس. پھر بھی اگر آپ نے میری اس نکتہ چینی کا برا منایا ہو تو خاکسار ہاتھ جوڑ کر معافی چاہتا ہے. --محبوب عالم 13:42, 5 نومبر 2008 (UTC)
- جناب محبوب صاحب نہات صدمہ ہوا آپ کی تحریر پڑھ کر؛ آپ تو ذاتیات پر اتر آۓ، میرے خیال سے میں نے تو کسی جگہ کسی بھی شخص کو ذاتی طور پر مخاطب نہیں کیا ، ۓ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ہی تو کیا تھا۔ اگر آپ کو ئ سے اتنا ہی انس و لگاؤ ہے تو مجھے نا سہی کسی بھی دیگر پرانے ساتھی کو پیغام دے دیتے وہ ئ کو بھی تدوینی خانے کے نیچے شامل کردیتا ، اور آپ چاہیں تو ابھی بھی یہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 05:00, 5 نومبر 2008 (UTC)
- تائید میں علوی نستعلیق کے حق میں رائے رکھتا ہوں۔ تسلیم کہ اس میں ابھی چند خامیاں ہیں لیکن وقتاً فوقتاً اس میں بہتری آتی رہے گی جس سے ہم فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایک قابل استعمال نستعلیق خط کے ہوتے ہوئے ہم نظروں پر گراں گزرنے والے نسخ خطوں سے استفادہ کریں، کچھ مناسب نہیں لگتا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- تائید میرے خیال میں نستعلیق کو رائج کیا جا سکتا ہے۔ لیکن پہلے کچھ دنوں تک کچھ منتخب صفحات (خصوصاً جن میں اردو کے درمیان انگریزی الفاظ موجود ہوں) کو علوی تستعلیق میں امتحان کے طور پر رائج کیا جا سکتا ہے۔ اگر اس سے مسائل پیدا ہوئے تو یہ فیصلہ واپس لیا جا سکتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ اردو نسخ کو ٹاہوما سے پہلے رکھا جانا چاہئے کیونکہ ٹاہوما ہر ایک کے پاس ہوتا ہے۔ --سید سلمان رضوی 11:00, 5 نومبر 2008 (UTC)
- تائید، میرے خیال میں اب نستعلیق کے رائج کرنے میں حیل و حجت سے کام نہیں لینا چاہیئے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 13:20, 5 نومبر 2008 (UTC)
تشنہ لبی
اگر پڑتال ہی کرنا ہے تو کسی بھی مضمون مثال کے طور پر سرطان کے تدوینی خانے پر سب سے اوپر مندرجہ ذیل رمز رکھیۓ اور صفحے کی نمائش کر کہ نتیجہ ملاحظہ فرما لیجیۓ۔۔۔۔
< font face =”alvi nastaleeq v1.0.0” >
علوی
- آپ کو تمام سرخیوں کا زیریں خط ، سرخی کی عبارت پر چڑھا ہوا نظر آۓ گا (دیکھیۓ تصویر)۔
- آپ کسی بھی سطر پر mouse لے جایۓ آپ کو cursor نہیں بنے گا۔
- آپ کسی بھی سطر کو mouse سے select فرمانے کی کوشش کیجیۓ وہ selection بے قابو ہوگا ، یعنی آپ صفائی سے صرف ایک لفظ یا آدھا لفظ select نہیں کر سکیں گے۔
- جو سطر select کرنی تھی وہ تو select نہیں ہوتی بلکہ اس پر نیلا رنگ چڑھ جاتا ہے اور نیچے والی سطر select ہو جاتی ہے۔
- جو selection ہوگا بھی تو اس میں mouse سے نیچے والی سطر select ہو جاۓ گی نا کہ وہ جہاں آپ mouse پھیرتے ہیں۔
نسخ
- ہر سرخی میں عبارت کے نیچے لکیر درست جگہ پر نظر آتی ہے جبکہ نستعلیق میں عبارت پر چڑھ جاتی ہے۔
- موجودہ اردو نسخ میں جس سطر پر mouse پھیرا جاۓ گا وہی select ہوتی ہے۔
- موجودہ اردو نسخ میں selection کے حصے کا نیلا رنگ صرف اسی حصے پر آتا ہے جس کو select کیا گیا ہو۔
- موجودہ اردو نسخ میں ایک ایک لفظ الگ الگ select کیا جاسکتا ہے۔
مانا کہ دیگر دستیاب اردو خط خوشخط نہیں اور انکو اردو نقطۂ نظر سے اندھا کہا جاسکتا ہے؛ اب یہ علوی خط چوں کہ خوشخط ہے اس لیۓ دیگر نقائص رکھنے کے باوجود اس کی حیثیت ------ اندھوں میں کانا راجا ----- والی ہوگئی ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ جلد بازی نا کیجیۓ ابھی موجود font سے بالکل درست کام چل رہا ہے اور ہوسکتا ہے کہ سال چھـ ماہ میں کوئی اور بہتر font دستیاب ہو جاۓ یا اسی علوی کا version سامنے آجاۓ۔ چونکہ آج تک کوئی بہتر نستعلیق تھا ہی نہیں جو کہ internet پر چلایا جاسکتا ہو اس لیۓ اب یہ جو علوی font ملا ہے جیسا بھی ہے ویسا ہی سہی کے طور پر قبول کیا جارہا ہے جو کہ مناسب بات نہیں۔ وہ جو کہتے ہیں نا کہ ------ تشنہ لبوں کو تو پانی کی بوند ہی بھرا جام لگے ہے! ------- میرا مشورہ کم از کم کوئی دوسرا نستعلیق یا اسی کا نیا version آنے تک انتظار کرنے کا ہے۔ آگے جو آپ حضرات مناسب سمجھیں کیجیۓ۔ --سمرقندی 00:48, 6 نومبر 2008 (UTC)
- میری ذاتی رائے یہ رہی ہے (جس کا اظہار چوپالوں پر کر چکا ہوں) کہ ویب کے لیے نسخ ہی بہتر ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ نستعلیق کی ضرورت کیا ہے؟ ہمارا نشانہ وہ لوگ ہیں جو جالبین پر نئے آ رہے ہیں اور اردو کو نستعلیق میں ہی پڑھنے کے عادی ہیں، اس لیے ہمیں ان کے مانوس خط میں مواد کو پیش کرنا ہے۔
- سمرقندی صاحب نے علوی فونٹ میں جن مسائل کا ذکر کیا ہے اس طرح کے ممکنہ مسائل سے میں بھی واقف ہوں۔ یہ درست ہے کہ وکیپیڈیا پر اتنی بڑی تبدیلی کے لیے یہ فونٹ ابھی پورا نہیں اترتا۔
- یہ حقیقت زیرِ نظر رہنی چاہیے کہ کسی بھی نئی طرزیات کو اگر عام استعمال میں نہ لایا جائے تو وہ ایک تجربہ رہ کر ہی ختم ہو جاتی ہے اور اس میں ترقی کم ہی ہوتی ہے۔ ترقی کے لیے طرزیات کو بازاری حصہ ملنا ضروری ہوتا ہے۔ بازاری طاقت سے ہی نئ راہیں کھلتی ہیں۔
- چونکہ علوی فونٹ ابھی نیا ہے، اس لیے بہت ہی قلیل تعداد کے شمارندہ پر نصب ہے۔ اگر ہم یہ تبدیلی ایک محدود مدت کے لیے کرتے ہیں، تو 90 فیصد لوگوں کو کوئی تبدیلی نظر ہی نہیں آئے گی۔ اس لیے عملاً کوئی خدشہ نہیں ہے۔ جن لوگوں کو تبدیلی نظر آئے گی وہ اردو کے گہاک لوگ ہی ہونگے۔ نتیجتاً اردو وکیپیڈیا معمولی اختطار لے کر اس اہم طرزیات میں سرمایہ کاری کر سکتی ہے۔
- سلمان صاحب کی رائے صائب ہے کہ اسے ابھی تجرباتی طور پر اپنایا جائے۔ چند مضامین میں تبدیلی کی بجائے میری تجویز ہے کہ اسے ایک ماہ کی مدت کے لیے اپنایا جائے جس کے بعد دوبارہ غور کیا جائے۔ آپ کو علم ہی ہے کہ علوی صاحب ساتھیوں کی مدد سے اس میں bugs ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اُمید ہے کہ مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔
--Urdutext 02:04, 6 نومبر 2008 (UTC)
- تائید.. مسئلہ یہ ہے کہ یہ فانٹ (جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں) مکمل نستعلق فونٹ نہیں ہے، اِس کا مطلب ہے کہ اِس میں نوری نستعلیق کے تمام لگیچرز اور گلیف شامل نہیں. اِس فونٹ کے خالق کا بیان ہے کہ انشاء اﷲ بہت جلد ہی نوری نستعلق کے تمام گلیفس و لگیچرز کو اِس میں زیر اثقال کردیا جائے گا، اور اِس طرح یہ فونٹ بھی نوری نستعلیق کی طرح صحیح کام کرسکے گا. لہٰذا، جناب سمرقندی صاحب نے جن نقائص کا ذکر کیا ہے اُن کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے میں urdutext صاحب کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں. --محبوب عالم 07:33, 6 نومبر 2008 (UTC)
- میں نے تجرباتی طور پر پچھلے دو دن علوی فونٹ کو استعمال کیا ہے اور کچھ مسائل کا سامنا کیا ہے جس کی ایک مثال درج ہے۔ پہلے تصویری شکل میں پھر ٹیکسٹ کی صورت میں علوی فونٹ میں۔ جن کے پاس یہ فونٹ ہیں وہ بھی تجربہ کر سکتے ہیں۔ مثلاً لفظ مکتبۃ المعارف علوی نستعلیق میں عجیب صورت اختیار کرتا ہے جہاں 'ب' کی جگہ 'ہ' بن جاتا ہے۔اس کے علاوہ دوسرے فونٹ کی جسامت اٹھارہ جبکہ علوی فونٹ کی چوبیس ہے۔ ملاحظہ کریں۔
فائل:Fontexamples.jpg
ٹیکسٹ کی صورت میں بھی دیکھ سکتے ہیں (جن کے پاس علوی فونٹ ہے)
مکتبۃ المعارف
ابھی میرے خیال میں اسے مکمل رائج کرنا شاید مشکل ہو۔
--سید سلمان رضوی 17:59, 6 نومبر 2008 (UTC)
- میرے پاس لینکس/فائرفاکس میں مسائل قدرے کم نظر آ رہے تھے، مگر آج ونڈوز پر دیکھا تو ویسے ہی مسائل تھے حو دوسرے نستعلیق فونٹ کے ساتھ ہیں، کچھ لفظ نیچے کھسک جاتے ہیں۔ اس حالت میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ --Urdutext 01:10, 7 نومبر 2008 (UTC)
Test Alvi Nastaleeq
How to modify your personal CSS to test ALVI NASTALEEQ:
- Enter the wikipedia with your username/passwd (using Firefox)
- find under which name this font appears in your OS: "Alvi Nastaleeq" or "Alvi Nastaleeq V1.0.0"
- Accordingly copy one of the following two lines (select and copy to clipboard)
#content{font-family:"Alvi Nastaleeq", "Nafees Web Naskh" !important;} #content{font-family:"Alvi Nastaleeq V1.0.0", "Nafees Web Naskh" !important;}
- By clicking here Special:Mypage/monobook.css, go to your personal CSS page
- There, click on edit the page
- Paste the aforementioned line in the text box
- Save the page
- Press CTRL-SHIFT-R or "command-R" (or whatever is required in your browser/OS) to refresh the page
- Visit any wikipedia page (force page refresh if needed)
راۓ درکار
لفظ font کے لیۓ ابھی تک ویکیپیڈیا پر خط یا font ہی استعمال ہوا ہے۔ دو الفاظ ذیل میں درج کیۓ جارہے ہیں ان کے بارے میں ہوسکے تو اپنی راۓ سے آگاہ کیجیۓ۔ کوئی اور متبادل ہو تو وہ بھی عنایت فرما دیجیۓ۔
- font = نویسہ
- font = خط
--سمرقندی 08:50, 7 نومبر 2008 (UTC)
- میرے خیال میں نویسہ ہی بہتر ہے. تاہم، ایک سوال ذہن میں اُبھر رہا ہے کہ یہ کہیں ‘‘نویس’’ کا مؤنث تو نہیں؟. --محبوب عالم 09:08, 7 نومبر 2008 (UTC)
حوالہ جات
اُردو نجد
خاکسار نے ایک عربی فونٹ ‘‘نجد’’ کا اُردو نسخہ تیار کیا ہے. جسے اِس پتہ سے زیراثقال کیا جاسکتا ہے: اُردو نجد
فانٹ کا نمونہ یہاں ملاحظہ فرمائیے!
اُردو ویکی پر یہ خوبصورت نظر آتا ہے. اگر آپ صاحبان متفق ہوں تو اِس کو اُردو ویکیپیڈیا کے فانٹ فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے. --محبوب عالم 12:56, 7 نومبر 2008 (UTC)
- ماشااللہ ! آپ نے بنایا ہے تو یہ میرے لیۓ ایک نہایت خوشی والی خبر ہے کہ ہمارے پاس بھی آپ جیسے قابل افراد موجود ہیں۔ اس font کی تیاری میں آپ نے جو محنت کی ہوگی اس کا اندازہ آپ ہی کو ہوسکتا ہے۔ font کی ویکیپیڈیا پر نمائش میں کوئی خامی نہیں اور لیکن صرف اتنا ہے کہ اس میں اور times new roman کی خطاطی میں کوئی خاص فرق بھی تو نہیں ہے۔ تھوڑا ligatures پر بہتر محسوس ہوتا ہے۔ کیا خیال ہے آپ کا ، کیا ہم لوگ کوشش کر کے نستعلیق کی تیاری کی جد و جہد نہیں کرسکتے ؟ اس موقع سے میں نے ایک demo version زیراثقال کیا ہے Fontlab آپ بھی زیراثقال کرسکتے ہیں اس میں عربی اور دیگر ایشائی زبانوں کی سہولت بھی موجود ہے۔ اگر آپ کے علم میں ہے تو براۓ مہربانی مجھے اردو نستعلیق کے تمام ligatures اور grapheme کا کوئی chart وغیرہ بتا دیجیۓ ، اپنے طور پر میں خود بھی کوشش کر رہا ہوں اور امکانات معدوم نہیں ہیں۔ آپ کا تعاون اور مشورہ مفید ہوگا۔ --سمرقندی 15:35, 7 نومبر 2008 (UTC)
- جناب! اِن دونوں فانٹس میں خاصا فرق ہے. ٹائمز کی بنسبت نجد زیادہ واضح نظر آتا ہے. درج ذیل روابط سے فرق ملاحظہ فرمائیے:
- فانٹ بنانے کیلئے خاکسار کی بہ پہلی کوشش ہے. ابھی اِسی نجد فانٹ میں تھوڑی سی خامیاں ہیں جنہیں دُور کرنے کی کوشش کررہا ہوں. اِس کے بعد دوسرے فونٹس پر توجہ دے سکتا ہوں. جہاں تک نستعلق کی بات ہے تو وہ نہایت کٹھن، طویل کام ہے. نستعلیق کا بڑا مسئلہ اِس کے اُصول ہیں. ہر حرف کا دوسرے حرف کے ساتھ ملنے سے ایک نیا لگیچر بنتا ہے اِس طرح نستعلیق کے ہزاروں لگیچرز ہیں. جن کو اکٹھا کرنا دِل گردے کا کام ہے. تاہم، نا ممکن نہیں. جس کی ایک مثال علوی نستعلیق کی شکل میں آپ کے سامنے ہے. لگیچرز اور گرافیم کے چارٹ کے بارے میں خاکسار کو علم نہیں. جیسے ہی کوئی معلومات حاصل ہوںگی خاکسار آپ کو آگاہ کرتا رہے گا. --محبوب عالم 16:14, 7 نومبر 2008 (UTC)
- میرے تبصرے کا مقصد آپ کی دل آزاری ہرگز نہیں تھا اور اگر کسی سطر سے ایسا ہوا تو درگذر فرمایۓ گا، آپ کی محنت آپ کی سائنس اور اردو سے محبت کی نمائندگی کرتی ہے۔ صرف اس قدر عرض کرنا چاہتا تھا کہ نظری اعتبار سے اس نجد اور microsoft کے tnr میں خاصی مماثلت دکھائی دے رہی ہے؛ اصل نجد واقعی tnr سے بہت مختلف ہوتا ہے۔ اگر آپ کر سکتے ہوں تو ایک کام کیجیۓ ؛ ابھی یہ نجد bold کیۓ بغیر بھی bold ہی کی طرح نظر آتا ہے اسے ایک ہی size کے دیگر معیاری fonts اور کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیۓ اسکی موٹائی ان ہی کے جیسی ہونی چاہیۓ۔ اسکے علاوہ دیگر معمولی نظری تبدیلیاں بھی درکار ہیں۔ خوشخطی میرا بہت پرانا مشغلہ رہا ہے اور مدرسے میں خوشخطی کے ایک مقابلے کے دوران اپنے پورے شہر میں اول درجے کا انعام بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ اسی خوشخطی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوۓ اپنے خیالات بیان کرے ہیں ہوسکتا ہے کہ کسی کے کام آجائیں۔ یہ صرف ایک تبصرہ ہے اور آپ کی محنت اور قابلیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ --سمرقندی 02:31, 8 نومبر 2008 (UTC)
اُردو نجد
خاکسار نے ایک عربی فونٹ ‘‘نجد’’ کا اُردو نسخہ تیار کیا ہے. جسے اِس پتہ سے زیراثقال کیا جاسکتا ہے: اُردو نجد
- بہت خوب! فونٹ فہرست میں تو ڈالا جا سکتا ہے، مگر حب تک اول نہیں کیا جائے گا، نظر نہیں آئے گا۔ --Urdutext 00:07, 8 نومبر 2008 (UTC)
- عزیزانِ من! اردو نجد فونٹ کا نسخۂ دوم (قدرے ترامیم) کے بعد حاضر ہے. اِس نسخہ میں کچھ حرفی نقائص کو دُور کرنے کی کوشش کی گئی ہے.
- اردو نجد نسخۂ دوم یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں.
- اردو نجد نسخۂ اول اور نسخۂ دوم میں فرق اور نمونہ یہاں ملاحظہ فرمائیے! --محبوب عالم 16:35, 9 نومبر 2008 (UTC)
- جی واقعی ، نسخہ اول سے بہتر لگتا ہے۔ --سمرقندی 00:34, 10 نومبر 2008 (UTC)
نویسہ
چند سطور اوپر لفظ font کے اردو متبادل کے بارے میں راۓ طلب کی گئی تھی ؛ جناب محبوب صاحب نے لفظ نویسہ کے حق میں راۓ دی ہے ساتھ ہی اسکے نویس کی مؤنث سے ابہام کا اندیشہ بھی ظاہر کیا تھا۔ گو یہ اندیشہ اپنی جگہ غیرندائی یا غیرقواعدی اردو میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ایک بات یہ ہے کہ نویسہ کا لفظ میری معلومات کے مطابق فارسی میں حرف کے لیۓ ہی آتا ہے نا کہ مؤنث کے لیۓ ، دوسری بات یہ اردو لغات میں بھی نویسہ غالبا نہیں ملتا (اگر کسی کے علم میں ہو تو آگاہ کیجیۓ) اور تیسری بات یہ کہ فی الحال نویسہ سے بہتر متبادل نظر نہیں آرہا اس لیۓ اسے ہی اختیار کیا جارہا ہے جب کوئی بہتر متبادل مل گیا تو تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ چوتھی بات یہ کہ نویس کا لفظ بلاتفریق مؤنث و مذکر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مزید یہ کے ایک جیسے الفاظ بھی (اگر کوئی راستہ نا ہو) تو استعمال سے واضح ہو جاتے ہیں۔ کسی صاحب کو کوئی اعتراض ہو تو آگاہ کرسکتے ہیں۔ --سمرقندی 03:21, 8 نومبر 2008 (UTC)
- ہمیں کوئی اعتراض نہیں صاحب. آگے بڑھئیے!. --محبوب عالم 04:26, 8 نومبر 2008 (UTC)
اگر فانٹ کو خط کہا جائے تو کیسا رہے گا؟ ویسے بھی خط نستعلیق، خط ثلث وغیرہ وغیرہ یہی تو ظاہر کرتے ہیں؟ قیصرانی 17 دسمبر 2008
- السلام علیکم جناب قیصرانی صاحب۔ آپ کی راۓ پر دیگر ساتھیوں کی راۓ آنے کے بعد فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ ویسے میری ذاتی راۓ یہی ہے کہ نویسہ ہی font کے لیۓ بہتر ہے۔ خط نستعلیق یا خط نسخ وغیرہ میں جو خط کا لفظ آتا ہے وہ font کے لیۓ نہیں بلکہ ؛ انداز تحریر ، لکھائی ، خوش خطی اور باالفاظ دیگر writing یا باالفاظ احسن typing کے معنوں میں آتا ہے اور ویکیپیڈیا پر ---- خط ----- type کے لیۓ ہی استعمال بھی ہو رہا ہے۔ آپ بھی اتفاق فرمائیں گے کہ ، تحریر ، انداز تحریر ، اور font کے مفہوم میں زمین آسمان کا نہیں تو کم از کم اتنا فرق تو ہوگا ہی کہ جتنا زمین کا چاند سے ہے۔ باقی ساتھیوں کی راۓ جو ہو وہی منتخب کر لیجیۓ ، مجھے دیگر ساتھیوں کی راۓ عامہ سے اتفاق ہوگا۔ --سمرقندی 07:55, 17 دسمبر 2008 (UTC)
عزیزان! آپ کے خیال میں اِس شمارندیاتی اِصطلاح (جو کہ انگریزی میں ہے) کا اُردو متبادل کیا ہونا چاہئے: ‘‘WYSIWYG - what you see is what you get’’.ہے تو یہ مشکل تاہم مجھے پختہ یقین ہے کہ اِس کیلئے بھی کوئی نہ کوئی اِصطلاح ضرور میسّر آئے گی. ‘‘جو تم دیکھتے ہو وہی تم پاتے ہو’’ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ --محبوب عالم 20:16, 11 نومبر 2008 (UTC)
- جو دیکھا وہ پایا --قائلہ 20:59, 3 دسمبر 2008 (UTC)
- زبردست. شکریہ محترمہ. یہ اِصطلاح یقیناً اِس کے لئے موزوں رہے گی. --محبوب عالم 04:37, 31 جنوری 2009 (UTC)
company & corporation
دو انگریزی الفاظ company اور corporation کیلئے اُردو لغات میں کوئی قابلِ استعمال اور با معنی متبادلات موجود نہیں. اُردو ویکی پر company کیلئے شرکت کا لفظ بکثرت استعمال ہورہا ہے. تاہم، ایک بات جو قابلِ غور ہے وہ یہ کہ شرکت عربی زبان کا لفظ ہے اور عربی میں یہ company اور corporation دونوں اِصطلاحات کیلئے زیرِ استعمال ہے. میرے خیال میں شرکت یا شرکہ کا لفظ corporation کے زیادہ نزدیک ہے (a group of merchants or traders united in a trade guild). جبکہ لفظ company کی معانی شرکت یا شرکہ نہیں ہوسکتی کیونکہ اِس کا مطلب ہے: a company is a form of business organization، اور عام زبان میں اِس کی معنی ‘‘ساتھ، رفاقت، صحبت’’ کے ہوتے ہیں. اور اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ شرکہ یا شرکت ہی کمپنی کی اصل معانی ہے تو پھر corporation کا کیا ہوگا؟ نیز، اُردو ویکی پر کارپوریشن کیلئے ایک جگہ ‘‘جمعیت’’ کا لفظ استعمال ہوا ہے، ‘‘جمعیت’’ کا لفظ assembly اور society کے معنوں میں آتا ہے. لہٰذا اِس کا استعمال بھی کارپوریشن کی جگہ غلط ہے. لغطی قواعد و ضوابط اور روایات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے خاکسار کا خلاصۂ تجزیہ درج ذیل ہے:
companion: رفیق، ساتھی، مصاحب
accompany: ساتھ دینا، رفاقت، ہمراہ
company: مرافقت (جمع: مرافقات)، سنگت (جمع: سنگات).
corporate: (ایک جماعت میں متحد کرنا)، مشترک، شریک کرنا، یکی شدہ.
corporation: یکاہ (فارسی: یکی سے ماخوذ) جمع: یکات، مجتمعہ (جمع: مجتمعات).
درج بالا تبصرہ پر اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے. شکریہ! --محبوب عالم 17:38, 12 نومبر 2008 (UTC)
- ایک ایک انگریزی لفظ کے متعدد ؛ سنسکرتی ، ہندیاتی ، فارسیاتی و عربیاتی نام تو لغات میں بکثرت مل جائیں گے۔ اور انکا اندراج وکشنری پر کیا بھی جاسکتا ہے لیکن ویکیپیڈیا کو سیدھا اور دوٹوک ہی رکھنا بہتر ہوگا۔ آپ کے الفاظ کو اگر یوں لکھا جاۓ تو مناسب رہے گا۔
companion: رفیق
accompany: رفاقت
company: مرافقت (جمع: مرافقات)
corporate: مشترک (بطور مرکب الفاظ ، شرکات)
corporation: شرکہ (جمع ؛ شرکات)
--سمرقندی 05:13, 15 نومبر 2008 (UTC)
- جی، آپ نے بجا فرمایا. میرا مقصد اصل میں آپ صاحبان کی توجہ اِس طرف مبذول کرانی تھی. آپ کے منتخب کردہ الفاظ ‘‘رفیق، رفاقت، مرافقت’’ اور ‘‘مشترک، شرکہ’’ موزوں ہیں. مرافقت کی جگہ لفظ ‘‘مرافقہ’’ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اگر موزوں لگے تو کیونکہ یہ ذرا مختصر لگتا ہے. --محبوب عالم 04:48, 16 نومبر 2008 (UTC)
== ریاضی اصطلاحاتی انتشار ==
function کو عرصے سے اردو میں تفاعل لکھا پڑھا اور چھاپا جا رہا ہے۔
وکی پیڈیا پر دوری تفاعل اور تشاکلی تفاعل کے عنوان سے "مضمونی" لکھی تو آج دیکھنے پر علم ہوا کہ کسی Urdutext نے ان کا عنوان بالترتیب "دوری دالہ" اور "جفت اور طاق دالہ" کردیا۔ میرا ان سے سوال ہے کہ مروجہ اصطلاحات کو چھوڑ کر وہ یہ اصطلاحات کہاں سے لاتے ہیں؟ کیا کسی کتاب کا حوالہ دے سکتے ہیں جہاں یہ مستعمل ہوں؟
تفاعل Function کے لیے لکھا پڑھا اور چھاپا جاتا ہے اس کو "دالہ" کی اصطلاح میں کس وجہ سے بدلا ہے جبکہ میں نے اس کو مروجہ اردو سائنسی لٹریچر میں کہیں نہیں دیکھا اور Symmetry کے لیے تشاکل لکھا پڑھا اور چھاپا جاتا ہے تو آپ نے کہاں سے Symmetric Function کو جفت اور طاق دالہ جیسی اصطلاح میں بدل دیا۔
براہ کرم یہ نامانوس اصطلاحیں نہ ہی رائج کریں اور کسی اصطلاح کو گھڑنے سے پہلے موجودہ سائنسی مواد ضرور دیکھیں ورنہ اصطلاحاتی انتشار ہوگا اور بے چارے اردو قارئین۔الف نظامی
- الف نظامی صاحب السلام علیکم۔ آپ نے اپنی مذکورہ بالا عبارت میں کئی دعوٰے کیۓ ہیں جو کہ بلا کسی دلیل کے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر آپ کو جو اصطلاحات ملیں گی ان کے بارے میں اتنی تحقیق کی جاچکی ہے کہ آپ کو کسی اردو لغت میں اتنی تحقیق کی ہوئی نہیں ملے گی۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اس وقت موجود سائنسی صفحات کا مطالعہ ہی نہیں کیا وگرنہ آپ یہ ہرگز نا کہتے کہ ---- کسی اصطلاح کو گھڑنے سے پہلے موجودہ سائنسی مواد ضرور دیکھیں ----- جناب اصطلاحاتی انتشار کی اصطلاح استعمال کرنا تو آسان ہے اور آپ نے کر بھی لیکن یہ انتشار ویکیپڈیا پر نہیں کیا جارہا ، بلکہ یہاں تو اس انتشار کر ختم کر دیا گیا ہے۔
- function کے لیۓ تفاعل کس طرح اختیار کیا جاسکتا ہے؟
- تفاعل کا لفظ فعل سے بنا ہے یعنی action کے معنوں میں۔ interaction کا مطلب mutual یا reciprocal انداز میں ہونے والے action کا ہوتا ہے، ٹھیک کہہ رہا ہوں نا میں؟؟ تو اسے تفاعل نہیں کہیں گے تو پھر کیا کہیں گے؟؟ فعل سے تفاعل ایسے ہی بنا ہے جیسے فرق سے تفارق بنایا جاتا ہے یعنی disassociation یعنی mutual difference کے معنوں میں۔
- symmetry کو تشاکل کیسے کہہ سکتے ہیں؟ symmetry کے لفظ میں کہاں ہے شکل کا تذکرہ ؟؟ symmetry کا مطلب ہوتا ہے کہ balance or relation between parts of a body اور حد تو یہ ہے کہ ریاضی میں بھی symmetry کا یہی مفہوم ہوتا ہے۔ تو پھر اس کے لیۓ ----- تناظر ----- سے بہتر کیا لفظ ہوگا۔
- تشاکل کا لفظ شکل سے بنا ہے اور اسکا مطلب شکل کی شناخت ، یکسانیت یا identical shape ہوتی ہے اور اسے انگریزی میں isomorphism کہا جاتا ہے یعنی iso اور morphism یعنی شکل ، تو کیا isomorphism کو تشاکل نہیں کہا جاۓ گا۔
اگر میں نے کوئی بات غیرمنطقی یا بلا دلیل درج کری ہو آگاہ فرمایۓ کہ ناچیز اپنی اصطلاح کرسکے۔ مذکورہ بالا تمام الفاظ آپ کو ہر مستند اردو اور عربی لغت میں مل جائیں گے۔ میرے خیال سے یہ یادآوری تو ضروری نہیں کہ اردو میں تمام الفاظ عربی ہی سے آۓ ہیں ، فارسی سے جوڑنا ایک دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ --سمرقندی 01:00, 22 نومبر 2008 (UTC)
- مذکورہ بالا وضاحت میں ایک بات کی وضاحت رہ گئی ؛ جن کے لیۓ آپ نے ----- کسی Urdutext ----- کا لفظ استعمال کیا ہے ان کے صفحۂ صارف پر جاکر right menu میں دیۓ گۓ ربط صارف کا حصہ پر ٹک کر کہ ایک نظر دیکھ لیجیۓ ، خاصہ بھلا تعارف دستیاب ہو جاۓ گا ، زمرہ:ریاضیات میں کسی بھی مضمون کو کھول کر تاریخچہ دیکھنا بھی مفید ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ لفظ اس گمان میں لکھ دیا گیا ہو کہ اردو مدونات کی طرح یہاں بھی بہت سے لکھنے والے ہوں گے یا انگریزی ویکیپیڈیا کی طرح اردو ویکیپیڈیا پر بھی لاکھوں اندراج کرنے والے ہوں گے ، ایسا ہی تو نہیں ہے ، یہاں تو لکھنے والے اس قدر قلیل تعداد میں ہیں کہ گننے کے لیۓ ایک ہاتھ کی پوریں کافی ہیں۔ آپ آتے جاتے رہے تو چند روز میں سب سے ملاقات ہوجاۓ گی۔ --سمرقندی 04:14, 22 نومبر 2008 (UTC)
میرا خیال ہے کہ وہ سائینسی اصطلاحات جو پہلے ہی سے مستعمل ہیں ان کو نہ ہی چھیڑا جاۓ تو بہتر ہے۔ "تفاعل " بھی ایک ایسی ہی اصطلاح ہے جسے سکولوں میں کافی عرصے سے پڑھایا جا رہا ہے۔ ویسے میرے خیال میں "فعل" اور "فنکشن" تقریبا ہم معنی الفاظ ہیں۔ اس لیے تفاعل میرے خیال میں "دالہ" کی نسبت زیادہ فائدہ مند ہو گی۔
غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بھی اس وقت "DeFunction" ہی ہیں۔
Council stops Chaudhary from functioning as Chief Justice:http://www.dawn.com/2007/03/09/welcome.htm http://www.urdupoint.com/lawyers_movement_of_pakistan/News9-129-1281-24299.html ان دونوں روابط میں سے ایک میں غیر فعال اور دوسرے میں Stop Functioning کے الفاظ میں اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کے لیے استعمال کر سکتا ہوں
سوالات
مجھے نہیں پتا آیا کہ میں اپنے سوالات صحیح جگہہ پر لکھ رہا ہو یا نہیں،غلطی کے لیے پیشگی معذرت۔ میرے سوالات یوں ہیں:
1۔ کیا اردو میں حسابی کلیے لکھنا ممکن ہے۔ میں نے ایک فارمولے میں متغیرات کو اردو حروف سے تبدیل کرنے کی بہت کوشش کی جو کا میاب نہیں ہو سکی۔ کیا اس کا کوئی حل ہے یا کہ انگلش ہی استعمال کی جاۓ۔
2۔ کیا تمام اردو سائینسی ترکیبات ایک کتاب (مثلا پی ڈی ایف فارمیٹ میں) تیار کی جا سکتی ہے ۔ اس طرح انہیں یاد رکھنا اور موقع پر استعمال کرنا آسان ہو جاۓ گا۔
3۔ مضامین کو زمرہ جات میں کس طرح شامل کیا جاۓ تا کہ دوہرے لنک نہ بنیں۔
- میرا خیال ہے کہ اردو میں ریاضی یا کیمیائی صیغے لکھنا فی الحال ممکن نہیں جب تک کہ ان کے لیۓ اردو characters کو upload نا کر لیا جاۓ۔ مزید درست تجزیہ جناب اردو ٹیکسٹ صاحب ہی دے سکتے ہیں۔
- ہر اصطلاح کو انگریزی میں بھی تلاش کیا جاسکتا ہے۔ جہاں تک رہی بات انکا pdf ملف تیار کرنے کی تو وہ جو دلچسپی اور جذبہ رکھتا ہو وہ کر سکتا ہے کہ تمام اصطلاحات اردو اور انگریزی تلاش کے ساتھ دائرہ عام میں سب کے سامنے ہیں۔
- انداز مقالات بھی دیکھیۓ۔ ویسے کسی مضمون میں زمرہ رکھنے کے لیۓ یہ coding اپنے مضمون کے آخر میں رکھ دیجیۓ۔ [[زمرہ:عنوان]]
--سمرقندی 06:56, 24 نومبر 2008 (UTC)
محترم سمرقندی صاحب آپ کا بہت شکریہ
آپ نے اپنے پیغام میں فارمولے کے لیے صیغے کا لفظ استعمال کیا ہے جو کہ حیران کن ہے۔ اردو کی درسی سائینسی کتب میں تو اس کے لیے "کلیے" کا لفظ ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
Bilingual editors: Please help
I do not speak any Urdu, so can someone bilingual please help?
Hello. I am an editor from the Simple English Wikipedia named Jonas D. Rand. You can see my userpage here. I speak English at a native level. I have come to Urdu Wikipedia to inquire about an editor on the Simple English Wikipedia who constantly posts articles about Pakistan, but some are copied from other websites that do not explicitly permit copying of content. There are also concerns about whether the articles are neutral, since the editor has a pro-Pakistan point of view about Kashmir. See also: simple:User:Chenzw/Pakistan
When anyone attempts to communicate with this user, they never respond. Nothing posted on the user's talk page is ever responded to. Both template warnings and genuine attempts to communicate have been unsuccessful.
The editor is annoying to some people, but I suggested that instead of warning the user, we should have someone try to communicate with the user in their native language. Since most of the editor's contributions regard Pakistan or India, I suggested that an Urdu-speaking editor try to communicate with the editor. Can someone try to do something about this? Yours,
Jonas Dalton Rand
68.96.213.118 04:29, 1 دسمبر 2008 (UTC)
Hi Jonas Which artice are you reffering to, to be pro-Pakisatn? Why are not you using your wikipedia account? You may better discuss these issues on the discussion page of the article you are reffering to. I think it would be a better idea than hunting for the person.
علوی نستعلیق اور Mac OS X
حضرات ـ بار بار ایک ہی رونے کی معزرت ـ میں نے علوی نستعلیق ڈاؤنلوڈ کر کہ اپنی لائبریر میں فانٹس میں ڈال دیا ہےـ ایپل میں اسی طرح installation ہوتی ہےـ میں نے monobook.css میں کوڈ بھی ڈال دیا مگر کسی بھی براؤزر میں نستعلیق نما کوئی بھی چیز نظر نہیں آ رہی ـ فائرفاکس ۳ اور سی منکی دونوں میں کچھ فرق نہیں پڑتاـ اس کے علاوہ Mac OS X کا ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ہر قسم کا فانٹ آسانی سے استعمال ہو سکتا ہے، مگر علوی نستعلیق کے حروف ہر طرف بکھر جاتے ہیں ـ اس سے پہلے فجر نوری نستعلیق ایک فانٹ ملا تھا جس میں بھی اسی قسم کا مسئلہ تھا لیکن اس حد تک نہیں ـ میرا سوال یہ ہے: کیا کسی نے Mac OS X میں اس کو کامیابی سے install کیا ہے؟ --قائلہ 16:40, 4 دسمبر 2008 (UTC)
- محترمہ بہت دیر سے جواب دینے کی معذرت کہ یہ میری نظروں سے آج ہی گزرا ہے۔ آپ کے علاوہ چند دیگر میک صارفین کی جانب سے بھی اس امر کی شکایت ملی ہے کہ ان کے پاس علوی نستعلیق کام نہیں کر رہا۔ جو بلاشبہ ایک افسوسناک خبر ہے۔ اس سلسلے میں میں علوی نستعلیق کے خالق سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں یا پھر کم از کم اس امر کو ان پر ان کی توجہ مبذول کراؤں گا کہ میک پر نستعلیق خط نہیں چل رہا، تاکہ وہ آئندہ کسی اور خط نستعلیق کی تیاری پر میک کو بھی ملحوظِ خاطر رکھیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
صفحۂ اول
صفحۂ اول پر خوش آمدید سمیت قریب قریب تمام سرخیوں کو نستعلیق کے images میں کر دیا گیا ہے، اگر آپ کو پرانی متن شدہ عبارت نظر آتی ہو تو اپنے شمارندے کا ابطن صاف کیجیۓ۔ اس طرح نستعلیق میں تصاویر سے سرخیاں لگانے کی روش دیگر صفحات پر اختیار نہیں کی جانا چاہیۓ اور اسے صرف صفحۂ اول تک محدود رکھنا ضروری ہے۔ ایسا صرف صفحۂ اول کی خوبصورتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مضامین میں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔ --سمرقندی 03:30, 6 دسمبر 2008 (UTC)
تصویر اپ لوڈ
براۓ کرم بتا دیجیے تصویر کیسے اپ لوڈ ہو سکتی ہے، وکی پر۔
شکریہ
گڑ بڑ
چند سانچے انگریزی ویکی سے نقل کیۓ تھے جن کے بعد کچھ صفحات پر پہلے سے موجود سانچوں میں گڑ بڑ نظر آئی ، تمام نۓ سانچوں سے متعلق ترمیمات کو واپس سابقہ حالت پر لوٹا دیا ہے۔ اگر کسی ساتھی کو ابھی بھی کسی صفحے پر گڑ بڑ زدہ سانچے نظر آئیں تو براہ کرم مطلع کیجیۓ تاکہ درست کیا جاسکے۔ --سمرقندی 05:38, 16 دسمبر 2008 (UTC)
Dear old users pleease tel me how can i use it
i am trying to search latest IT and research reports about health and agruculture, so please help me how can i find it in this website in urdu
--سمرقندی 15:21, 25 دسمبر 2008 (UTC)
ب
اس بار جو ایندھن کے لیئے کٹ کے گرا ہے چڑیوں کو بڑا پیار تھا اس بوڑھے شجر سے