تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/2009/چہارم

Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

چند درست ہجے نیچے درج کر رہا ہوں ، قابل اعتنا سمجھیں تو اپنے روبات میں تصحیح فرما لیں۔

  • لیئے / لیۓ
  • کیۓ
  • چاہئیے
  • بنائیے
  • بتائیے

آگے جو دل میں آوے آپ بھائیو کے۔ --سمرقندی 14:07, 30 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • تائید جو الفاظ اردو میں مختلف ہجوں سے مستعمل ہیں، انھیں "درست" کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔--Urdutext 00:09, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • تنقید میری معلومات کے مطابق "لئے" اور "لیئے" جیسے الفاظ غلط العام ہیں، درست لفظ "لیے" ہے اور اسی طرح "کیجیے" وغیرہ کو ہی درست تسلیم کیا جاتا ہے۔ "ء" صرف اس وقت آئے گی جب "آئیے" جیسے الفاظ استعمال ہوں گے۔ پرانی کتب میں دیکھا ہے کہ "ء" کا استعمال موجودہ دور کے مقابلے میں بہت کم تھا، بعد میں نجانے کیسے یہ بہت زیادہ بڑھ گیا، لگتا ہے یہ سمجھنے کے لیے اردو کے ارتقائی سفر کی کہانی پڑھنا پڑے گی فائل:Smile.PNG۔ مختصر یہ کہ میری رائے "لیے"، "کیے" کے حق میں ہوگی البتہ "چاہئیے" "بنائیے" اور "بتائیے" جیسے الفاظ میں "ء" لازماً آئے گی، اس مقصد کے لیے اردو لغت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ فہد احمد 03:50, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • تنقید اور فہد احمد کے ساتھ تائید۔ لیے لفظ کا ایک اور صیغہ ہے لیا۔ اب یہ بتائیے کہ لیا میں ء کہاں ہے کہ لیے میں ء کی ضرورت پڑ گئی۔ قواعد کی رو سے اس ء کی کوئی تک سمجھ نہیں آتی۔ اسی طرح لفظ کیا کو کیۓ کیوں لکھا جا رہا ہے؟ کیا میں ء کہاں ہے جو کیے میں ء کی ضرورت پڑ گئی۔ لفظ بتائیے ء کے ساتھ ٹھیک ہے کیونکہ یہ لفظ بتائی سے بنا ہے جس میں ء موجود ہے۔ یہی صورت حال بنائیے کے ساتھ بھی ہے۔ بنائیے بنائی سے بنا ہے لہذا ٹھیک ہے۔ سمرقندی صاحب، دلیل سے بات کیجیے، اپنی ناپسند (مگر درست) چیز کو بغیر دلیل کے مت رد کر دیا کیجیے۔ حیدر 04:24, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • برا نا مانیۓ صاحبو! میں نے تو جو بہتر سمجھا وہی کہہ دیا اور ساتھ ہی لکھ دیا تھا کہ ---- آگے جو دل میں آوے آپ بھائیو کے ---- اصل میں ایک چیز ہوتی ہے صوتیات اور ہر زبان کی صوتیات ہوا کرتی ہے۔ لیا ، کی مثال یہاں حیدر بھائی کی ہمزہ کے قواعد سے مکمل نا واقفیت کی بنا پر ہے۔ یہ جگہ اس موضوع کے لیۓ مناسب نہیں ہے اور میں جو معلومات رکھتا ہوں ان کو اصل صفحے ہمزہ پر پیش کردوں گا ، تمام بات اب مستند ترین حوالہ جات کے ساتھ ہوگی ، اس کے باوجود میں اپنے قول پر قائم رہوں گا کہ ؛ آگے جو دل میں آوے آپ بھائیو کے۔ --سمرقندی 05:29, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • حتمی فیصلہ ہونے تک میری درخواست ہے کہ روبات کا اس متنازع موضوع پر کام روک دیا جاۓ، روبات کے کرنے کے کام تو ابھی اور بہت ہیں۔ --سمرقندی 05:33, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • میری درخواست کے باوجود متنازع کام جاری ہے، کیا یہ تنظیمی کام کہا جاسکتا ہے؟ اگر اس متنازع کام کو نہیں روکا جاسکتا تو میں اپنا کام تو روک سکتا ہوں۔ کرتے رہیۓ جو دل میں آئے۔ --سمرقندی 05:40, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • میرے خیال میں ان تبدیلیوں کو رائے شماری تک روک دینا چاہئیے۔ اس دوران اردو کی مستند لغات سے حوالے تلاش کیے جائیں۔ ہمزہ بھی باقی حروف کی طرح ایک حرف ہے۔ اسے اس بنیاد پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ اس سے تلاش میں مشکل ہوتی ہے وغیرہ۔ اگر اردو لغات سے مستند حوالے ملیں تو یہ کسی رائے شماری سے بہتر بات ہوگی۔--سید سلمان رضوی 08:52, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)
یہاں بعض اوقات مستند سے مستند حوالے کو بڑی خوبصورتی سے رد کر دیا جاتا ہے۔ مثال کے طور توجہ درکار کے ذیل سے لی گئی یہ سطر دیکھیے، "شاید اس کے لیۓ آج کل کی روئے خط لغات یا نئی پود کی کاغذی لغات کا بہانہ تراشا گیا ہے۔" سوچ کا یہ انداز اپنے اندر آمرانہ مظاہر رکھتا ہے اور وکیپیڈیا اردو کی صحت کیلیے نقصاندہ ہے۔ یہاں ہم معلومات کو اردو میں صرف پیش کر رہے ہیں۔ نئی اردو کی ایجاد کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ زبانوں میں تبدیلی قدرتی طور پر آتی ہے۔ اور یہ تبدیلیں قومیں لاتی ہیں افراد نہیں۔ حیدر 14:31, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • "کیے"، "لیے" اور "کیلیے" کے ہجے کے سلسلے میں میرا موقف فہد اور حیدر سے مطابقت رکھتا ہے۔ میری رائے میں بھی ان الفاظ میں ہمزہ کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن میں ان الفاظ کی خودکار درستگی کا مخالف ہوں جب تک کہ کئی مستند حوالوں یا احباب کی رائے شماری کے ذریعے ہم ایک فیصلے پر نہ پہنچ جائیں۔ حیدر بھائی سے گزارش کروں گا کہ وہ فی الوقت ان الفاظ کو اپنی فہرست سے نکال دیں اور باقی ماندہ الفاظ کے ساتھ کام جاری رکھیں۔ اس اختلاف رائے کو حل کرنے کے لیے میں سمرقندی بھائی اور سلمان بھائی سے امید کروں گا کہ وہ حوالہ جات اکٹھے کرنے کی کوشش کریں۔ --کاشف عقیل 19:39, 1 اگست 2009 (UTC)

کچھ اختلافات کا پس منظر مقتدرہ اور صوتی کلیدی تختہ میں حروف کا فرق بھی ہے۔ دیکھو شمارندہ پر نایکساں اردو حروف۔ اس کے علاوہ unicode normalization بھی ذہن میں رہنا ضروری ہے۔ --Urdutext 23:35, 1 اگست 2009 (UTC)

سمرقندی بھائی، اس سے تو یہ معلوم ہوا کہ لیے اور لئے درحقیقت دو الگ الگ الفاظ ہیں جنھیں ہم کبھی کبھی غلط بھی استعمال کر لیتے ہیں۔ کم از کم اس لفظ کو خودکار طریقے سے درست نہیں کیا جا سکتا۔

  • لِیے (متعلق فعل) راس: لِئے معنی: واسطے، خاطر، سبب، برائے۔ ۔ ۔ ۔
  • لِیے (فعل) راس: لینا معنی: حاصل کرنا، پانا، وصول کرنا، صرف میں لانا، اخذ کرنا۔ ۔ ۔ ۔

یعنی کہ

  • اس واسطے = اس لئے
  • پیسے وصول کیے = پیسے لیے

ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس لغت میں لیئے موجود نہیں ہے۔ --کاشف عقیل 15:14, 2 اگست 2009 (UTC)

کاشف عقیل صاحب، آپ وزنی باتیں کر رہے ہیں اور مجھے کافی پسند آ رہی ہیں۔ آپ مزید معلومات اور حوالہ جات بھی دستیاب فرمائیے تا کہ سب غور کر سکیں۔ دیگر حضرات سے گزارش ہے کہ م:آوب میں سے جو سطور آپ حضرات نکلوانا چاہتے ہیں وہ تبادلۂ خیال:م:آوب پر نقل کر دیں اور ساتھ وجۂ اعتراض میں تحریر فرما دیں۔ حیدر 21:59, 2 اگست 2009 (UTC)
  • اوپر کی عبارت پڑھی جاسکتی ہے ، میں نے صرف یہی کہا تھا کہ میں یہ مناسب سمجھتا ہوں۔ پھر اردو ٹیکسٹ صاحب نے بھی ان الفاظ کو درست نا کرنے کی رائے دی ، سلمان صاحب اور خود آپ (کاشف) نے بھی یہی کہا کہ ابھی رائے شماری سے متفقہ فہرست تیار کرنا ضروری ہے۔ تو اس بات میں کیا برائی ہے؟ کیا کچھ روز ان روبات کو جو کہ فی الوقت متنازع کام کر رہے ہیں روکنا تنظیمی کام کی علامت نہیں؟ کیا میں بھی جو درست سمجھتا ہوں اس کا ایک روبہ چلانا شروع کر دوں ؟ کیا اب یہاں راۓ شماری کے بجائے روبات کی جنگیں ہوا کریں گی؟ جب تک ایک متفقہ فہرست تمام الفاظ کی تیار نا ہو جائے املا والے روبات (boots) ہرگز نہیں چلانے چاہیں۔ یہی انصاف ہے۔ درست متفقہ فہرست کی تیاری میں ایک ایک لفظ کی تحقیق کی جائے گی اور اس کام میں مہینہ بھی لگ سکتا ہے۔ کیا ہجے درست کرنا ہی اس ویکیپیڈیا پر کام رہ گیا ہے؟ کیا ہجے فوری درست کرنا ضروری ہیں ؟ کیا ہجے کے پیچھے پڑجانے کے سوا اور کوئی کام نہیں اس ویکیپیڈیا پر کرنے کو باقی ؟ متفقہ فہرست کی تیاری تک ہجے کے روبات روک دیئے جانے چاہیں یہی درخواست اوپر بھی کی تھی۔ جب کوئی ساتھی اعتراض کر دے تو اس پر فیصلہ ہوئے بغیر متنازع کام کیوں جاری رکھا گیا ؟ کیا میں روبہ نہیں چلا سکتا ؟ کیا مجھے کوئی اس کام کو الٹانے والا روبہ چلانے کا حق نہیں ؟ --سمرقندی 23:08, 2 اگست 2009 (UTC)
  • سمرقندی بھائی، آپکی ناراضگی ہمیں بالکل گوارا نہیں، آپ ناراض نہ ہوں۔ میرے دل میں تو آپ کیلئے بے انتہا عزت ہے۔ میرا روبہ میں روک چکا ہوں اور متنازع الفاظ کو فہرست سے الگ بھی کر چکا ہوں۔ حیدر بھائی کا اوپر والا پیغام پڑھنے کے بعد، میں نے ان کی فہرست سے بھی تمام متنازع الفاظ نکال دیے ہیں۔ اب اگر حیدر بھائی AWB استعمال بھی کرتے ہیں تو وہ کوئی متنازع درستگی نہیں کرے گا۔ ہم انشاء اللہ اتفاق رائے سے ہی یہ کام کریں گے۔ زبان کی پیچیدگیاں سمجھنے کیلئے میں آپکو اپنے آپ سے کہیں بہتر سمجھتا ہوں اور اس لئے امید کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں آپکی مدد شامل حال رہے گی۔ --کاشف عقیل 23:20, 2 اگست 2009 (UTC)
  • کاشف بھائی احقر کی رائے کو قابلِ اعتنا سمجھنے کا شکریہ۔ میں یہاں سائنسی اردو متبادلات اس لیۓ نہیں لا رہا کہ مجھے اردو سے محبت ہے، میں یہ کام اس لیئے کر رہا ہوں کہ میری دانست میں ایسا کرنے سے ہی اردو پڑھنے سمجھنے والوں میں سائنس سے عجنبیت دور ہوگی اور ایسا کرنے سے ہی سائنس حقیقی طور پر دلوں میں سمائے گی۔ اس کی شہادت اردو میں شاعری اور مذہب کے لافانی ذخیرے کی موجودگی سے ملتی ہے؛ وگرنہ نا تو یہاں غالب پیدا ہوتے نا مذہبی علماء کی ایسی شاندار تخلیقات وجود میں آتیں۔ مجھے تو اگر گجراتی ، بنگالی ، سندھی ، مراٹھی ، پنجابی زبانیں آتی ہوتیں تو میں ان میں بھی ویکیپیڈیا پر لکھتا؛ مجھے اردو سے محبت ہے نا ہی کسی اور خاص زبان سے اور نا ہی مجھے کسی ملک سے محبت ہے نا ہی اس ملک کی لغات سے۔ میرے پاس نا تو حب الوطنی کے جذبات ہیں اور نا ہی میں حب اللسانی کے کوئی جذبات رکھتا ہوں۔ جس روز میری درخواست کے باوجود یہ متنازع کام کیا گیا تھا میں نے اسی روز یہاں سے الگ ہوجانے کی ٹھان لی تھی۔ میں نے سوچ لیا تھا کہ اب انگریزی ویکیپیڈیا پر واپس چلا جاؤں گا۔ اردو ویکی کی جانب آنے سے قبل مختلف ناموں سے انگریزی ویکیپیڈیا پر کام کرتا رہتا تھا ، وہاں نام بدل بدل کر آنے کی ضرورت اس لیۓ ہوا کرتی تھی کہ میرے اکثر بیانات دوٹوک ہونے کی وجہ سے پابندی لگا دی جاتی تھی۔ یہاں آپ کے اور اردو ٹیکسٹ اور سلمان بھائی کے متعادل بیانات پڑھ کر سوچا کہ اس معاملے کو درست کرنا چاہیۓ ورنہ من مانی کرنے والے یہی سمجھیں گے کہ سمرقندی غلطی پر تھا اس لیۓ راہ فرار اختیار کر گیا۔ مجھے وقت دیجیے میں انشاء اللہ اس معاملے کو واضح کردوں گا اور اس وقت تک متنازع روبہ جاتی افعال روکنا آپ منتظمین کی ذمہ داری میں آتا ہے۔ اس بات کو ذاتی انا کا مسئلہ نہیں بننے دیجیے ، بلکہ صرف اس بات کو ویکیپیڈیا پر لکھا جائے جو کہ درست اور حقیقت ہو نا کہ کسی کی ذاتی انا کی بنا پر ہو، تحمل سے کام لیجیے۔ --سمرقندی 02:08, 3 اگست 2009 (UTC)
  • سمرقندی بھائی، آپ کے اپنے الفاظ میں: "یہاں غلطیاں اور کامیابیاں ہم سب کی سانجھی ہیں" فائل:Smile.PNG۔ ہم سب یہاں پر صرف اردو زبان کی خدمت کے لیے آتے ہیں اور انشاء اللہ کسی بھی چھوٹی یا بڑی بات کو ذاتی انا کا مسئلہ نہیں بننے دیں گے۔ اردو وکیپیڈیا کے کامیاب ہونے پر ہی ہم سب ایک دن فخر سے کہ سکیں گے کہ اس کے ابتدائی دنوں میں ہم بھی اس کے ایک ادنی کارکن تھے۔ اور اس افتخار پر آپ کا حق تو ہم میں سے اکثر سے زیادہ ہے۔ --کاشف عقیل 03:16, 3 اگست 2009 (UTC)

متفقہ طور پر متنازع الفاظ چونکہ کاشف عقیل صاحب نے م:آوب سے نکال دیے ہیں اس لیے اس کا کام دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ اس کام کی بندش کا تعلق صرف متنازع الفاظ سے تھا۔ اب چونکہ فہرست میں وہ الفاظ نہیں رہے جن کے بارے میں ایک سے زیادہ منتظمین کی رائے میں تحقیق ضروری ہے لہذا کوئی وجہ نہیں کہ املا کی درستگی کا کام روک دیا جائے۔ یاد رکھیئے، غلط املا قاری کی نظر میں مضمون کی ساکھ کو گرا دیتی ہے۔ حیدر 02:33, 3 اگست 2009 (UTC)

  • تائید جی حیدر بھائی آپ باقی ماندہ الفاظ کے ساتھ کام جاری رکھیں۔ جیسا کہ آپ پہلے ہی اتفاق کر چکے ہیں، اگر مجھے اور کوئی متنازع لفظ نظر آیا یا کسی اور ساتھی نے کسی اور لفظ پر اعتراض کیا، تو اسے فہرست سے نکال دوں گا۔ --کاشف عقیل 03:16, 3 اگست 2009 (UTC)
  • وکیپیڈیا پر کام کرنے والے جو ساتھی مجھے ملے ہیں، انٹرنیٹ پر اردو دنیا میں کہیں بھی ایسی ٹیم مجھے نہیں ملی، جس پر مجھے فخر محسوس ہوتا ہے لیکن ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی بار مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ متعدد مواقع پر ہم ایسی بات پر اپنی توانائیاں اور صلاحیتیں ضایع کر رہے ہوتے ہیں، جس کا حاصل حصول کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اب اسی بحث کو دیکھ لیجیے کہ "لیے" اور "لئے" جیسے معمولی الفاظ پر گرما گرم بحثیں ہو رہی ہیں۔ خیر! اب تو "متنازع" الفاظ فہرست سے نکال دیے گئے ہیں، اس لیے کسی کو اعتراض نہيں ہونا چاہیے۔ فہد احمد 03:53, 3 اگست 2009 (UTC)

علم ایک دولت ہے۔

ہزاروں مقالوں کا یہ خزانہ ہر ایک کے ہاتھوں میں ہے۔علم ایک نور ہے۔کوءی عام ہو یا خاص،ہر کوءی یہ معلو مات حاصل کر سکتا ہے۔ہر ایک کو چاہیے کہ اس نور کی قدر کرے۔یہ اردو کو عزت دینے کی کو شش ہے۔ میں باقا عدگی سے اس کا مطالعہ کرتا ہوں۔

محمد قاسم فاروق عباسی

فیصل آباد،پاکستان

ہمزہ میں اضافہ

مضمون ہمزہ میں اوپر جاری ہونے والی بحث کی وضاحت کے لیۓ چند اضافے کئے ہیں ؛ دیکھ لیجیئے اور جو بات مناسب لگے اس کے بعد ویسے ہی کر لیجیئے۔ --سمرقندی 10:08, 4 اگست 2009 (UTC)

تم نے تو کربلا مچادی یارو!

بھائیو! اگر یہاں مجھ سے بغض رکھنے والے ویکیمیڈیا کو بھی لے آتے تو میں ان کو بھی دیکھ لیتا اور جو چٹان بن رہی ہے اس کو مزید اونچا کرتے رہنے کا عمل جاری رکھتا۔ دشمنوں سے تو انسان مقابل کھڑا ہوسکتا ہے تیر اپنوں کی جانب سے آنے لگیں تو دل آگے کر کہ سہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔ آپ لوگوں کی محبت کے نام پر میں اردو میں مکمل سائنسی ڈھانچہ تیار کرنے کا اپنا ہدف اور کام نامکمل چھوڑنے پر مجبور ہوں۔ انسان ارادے باندھ لے تو آگ کے سمندر میں کود سکتا ہے پر دوستوں کے دل کی شمعوں پر پھونک ہم سے نہیں ماری جاتی۔

شمعیں جو بجھیں بجھنے دے ، دل بجھنے نا پائے
یہ شمع ہوئی گل تو اجالے نا رہیں گے

میری ایک بات یاد رکھنا ؛ کبھی ہوسکے تو غور کرلینا کہ کہیں سیلِ زمانہ میں بہہ کر تم ایسے کام میں تو ملوث نہیں ہورہے کہ آنے والی نسلیں تم پر انگلیاں اٹھائیں؟ ویکیپیڈیا کا مقصد اس زبان میں لکھنا ہے جس میں وہ ویکیپیڈیا ہو نا کہ اس زبان میں کہ جو شرح خواندگی کم ہونے کی وجہ سے اس زبان سے تعلق رکھنے والے بولتے ہوں۔ اعتراض تو تم لوگوں کو اپنے ملک کے ذرائع ابلاغ پر کرنا چاہیۓ تھا نا کہ ویکیپیڈیا پر! زبان کا درجہ تمہاری قوم میں پست ہوا ہے تو اس کا حل تو یہ ہے کہ تعلیم کی شرح بڑھاؤ نا یہ کہ زبان کی سطح ہی کو گرا کر شرخ خواندگی کی پستی سے ہم آہنگ کرنے پر تل جاؤ ، خوب ! کیا حل تلاش کیا ہے تم لوگوں نے، سبحان اللہ۔ تم نے پیارو بات بھی مکمل نہیں کرنے دی ، ابھی تو اردو غیر اردو میں بہت کچھ واضح کرنا باقی تھا۔ بہرحال آپ بھائیو کی اکثریت کی رائے مخالفت میں آچکی ہے کیونکہ میرے لۓ یہ کوئی کھیل نہیں ہے اور نا ہی ایسا ممکن ہے کہ میں عربیزدہ انگریزی پر اپنا وقت ضائع کروں ، یہاں عربی اصطلاح سازی میں نرمی کا میرے سامنے کوئی راستہ ہی نہیں ، تو میں صرف دوستو کی رائے کے احترام میں یہ کام بند کر رہا ہوں ، دشمنوں کی رائے کی میرے لئے کوئی اہمیت نہیں رہی لہذا انہیں میرے خاموش ہونے کو اپنی کامیابی کی غلط فہمی میں نہیں مبتلا ہونا چاہیۓ۔ آج آپ لوگ اپنے اپنے مدونات پر اعلان کردو کہ اب ویکیپیڈیا پر جو کرنا ہے کر لو ، ریت کے گھروندے بناؤ اور خوش ہو لو۔ والسلام۔ --سمرقندی 06:10, 5 اگست 2009 (UTC)

  • سمرقندی بھائی! سب سے پہلے تو یہ واضح کر دوں کہ میرا کسی کے ساتھ کوئی بغض نہیں بلکہ آپ کے ساتھ جو محبت اور دلی قرب و تعلق ہے اسے الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے نا ممکن ہے۔ جو کام آپ کرنا چاہ رہے ہیں، کہ اردو میں سائنسی اصطلاحات سازی کا کام کرنا ہے تو عربی و فارسی سے رجوع کرنا ہوگا، میں اس سے صد فی صد اتفاق رکھتا ہوں لیکن جاری بحث میں میرا جو واحد نقطہ ہے وہ یہ ہے کہ یہ کام ہمارے کرنے کا نہیں ہے۔ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جہاں بھی زبانوں کی تطہیر کا عمل شروع کیا گیا اسے سرکار نے شروع کیا اور وہی اس عمل کو پروان چڑھا کر تکمیل تک پہنچاتی ہے۔ اس عمل میں ذرائع ابلاغ اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ لیکن ہم جو یہاں کر رہے ہیں وہ تمام تر خلوص کے باوجود کسی بھی اردو بولنے والے کے فائدے میں نہیں ہوگا کیونکہ وہ اصطلاحات سازی کا حق ہمیں تفویض نہیں کرے گا۔ موجودہ صورتحال میں تمام تر ذمہ داری ان اداروں کی بنتی ہے جنہیں اردو کی ترویج و اصطلاحات سازی کے لیے قائم کیا گیا ہے نا کہ رضا کاروں کے ذریعے کام کرنے والی ایک ویب سائٹ کی۔

مجھے بہت افسوس ہے کہ میری بات سے آپ کا دل دکھا ہے لیکن جس طرح آپ اردو کی محبت میں یہ کام کرنے پر مجبور ہیں بالکل اسی طرح اس زبان کی محبت میں میں بھی مجبور ہوں کہ اس کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ میں نے ہمیشہ آپ کو اپنا استاد سمجھا ہے اور ہر رائے کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔ اگر مجھ سے کوئی پوچھے تو شاید میں بھی یہی کہوں کہ اردو کو آپ جیسے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو ذات میں پورے ادارے کی حیثیت رکھتا ہو اور اصطلاحات سازی کے لیے آپ جیسے کسی شخص ہی کی ضرورت ہے۔ آخر میں ایک التجا کروں گا کہ بخدا آپ اردو وکیپیڈیا کو چھوڑ کر کہیں نہ جائیں، اسے آپ جیسی شخصیت کی جتنی ضرورت شاید کسی کی نہ ہوگی۔ ہم میں سے سب چلے جائیں اس پر کچھ فرق نہ پڑے گا اور نہ پڑا ہے لیکن آپ کی عدم موجودگی اسے یتیم کر دے گی۔ امید ہے کہ میری یہ باتیں تعلقات میں خرابی کا باعث نہیں بنیں گی، اور نہ بننی چاہئیں، اور اردو کی ترویج کے عظیم مقصد کے لیے آپ کا ساتھ ہمیشہ حاصل رہے گا۔ فہد احمد 06:45, 5 اگست 2009 (UTC)

  • عرصہ ہوا، اردو وکیپیڈیا اصطلاحات بارے اپنی سمت مقرر کر چکی ہے۔ کسی نئے آنے والے کو اگر تجسس ہو تو اسی صفحہ کے وثق میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دیوان عام میں بار بار پرانے سوالات اُٹھا کر گنتی کے چند لکھنے والوں کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر بحث کرنا ہی ہو تو اس کے لیے اردو وکیپڈیا کی برقی ڈاک فہرست موجود ہے جہاں ایسے سوال جتنی بار کوئی چاہے اُٹھا سکتا ہے۔ --Urdutext 23:39, 5 اگست 2009 (UTC)
  • ٹھیک ہے جناب اردو ٹیکسٹ صاحب! ویسے بھی اس موضوع کو میں نے اپنی طرف سے ختم کر دیا ہے۔ البتہ اپنے بلاگ پر یہاں مضمون اردو غیر اردو کو چسپاں کر دیا ہے تاکہ بلاگنگ کی دنیا میں زیر بحث اس موضوع کے حوالے سے وکی انتظامیہ کا موقف بھی سامنے لایا جا سکے۔ امید ہے کہ اس پر کچھ بحث ہوگی، التماس ہے کہ وکی انتظامیہ وہاں اپنے موقف کے دفاع کے لیے کچھ تبصرہ جات ضرور کرے۔ فہد احمد 12:01, 6 اگست 2009 (UTC)

گذارشات

ذمہ دارنِ ویکی پیڈیا سے گذارش کی جاتی ہے کہ جو مضمون شیخ عبدالقادر جیلانی پر لکھا گیاہے،وہ ناقص دلائل سے آراستہ ہے،کو حذف کردیا جائے،اور جو مضمون عبد القادر جیلانی کے عنوان سے لکھا گیاہے، اس کو باقی رکھاجائے،جو کہ مستند حوالوں سے صحیح ترین سیرت مرتب کی گئی ہے۔آپکا بھائی عبد الرحمٰن سیڈمی--Think good do good 17:45, 6 اگست 2009 (UTC)

دونوں مضمون جانبدارانہ لکھے ہوئے ہیں۔ ایک تعریف میں حد سے بڑھا ہوا اور دوسرا سلفی نقطہ نظر سے۔ دونوں میں توازن کی ضرورت ہے۔--اردو دوست 19:13, 6 اگست 2009 (UTC)

  • آپ دونوں دوست آپس میں بحث کر کے کسی متفقہ متن پر پہنچنے کی کوشش کریں۔--Urdutext 23:45, 7 اگست 2009 (UTC)

وضاحت

ویکیپیڈیا پر اب تک جو کام ہوا وہ اچھا ہوا یا برا ؟ اس بات کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا۔ فی الوقت یہاں چند وضاحتیں لکھ دینا حجت تمام کرنے کے لئے ضروری ہے

  1. اچھا ہوا یا برا ہوا یہ تو نہیں معلوم مگر جو بھی ہوا اس کی اچھائی یا برائی کا میں واحد ذمہ دار نہیں ہوں فائل:Smile.PNG ہمارے کم سخن اردو ٹیکسٹ بھائی تو اس میں برابر کے شریک ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا ، اردو ویکیپیڈیا پر ریاضیات تو خیر مکمل اردو ٹیکسٹ صاحب ہی کے کام پر مشتمل ہے اس کے علاوہ بھی ان کے چند شاندار مضامین ایسے ہیں کہ جو اردو میں کہیں اور نہیں مل سکتے۔ اس کے علاوہ دیگر ساتھیوں میں جناب سلمان بھائی کا نام سر فہرست آتا ہے جنہوں نے ہمیشہ میانہ روی اختیار رکھی لیکن ہر ممکن ایسے مضامین تخلیق کئے جو اردو کے ایک مثالی نمونے کے طور پر کہیں بھی پیش کئے جاسکتے ہیں ، معاشیات کی لغت بھی سلمان بھائی کا کارنامہ ہے۔ فہد بھائی گو سائنسی اور متنازع مضامین سے دور رہے لیکن کھبی دوسرے ساتھیوں کا حوصلہ پست کرنے کی کوشش انہوں نہیں کی بلکہ (مجھ سمیت) دیگر منتظمین نے فہد بھائی کے مضامین نئے آنے والوں کو حوالے کے طور پر پڑھنے کا مشورہ دیا۔ ہمارے کاشف بھائی نے بھی عرصہ تک منتظمین میں شامل نا ہونے کے باوجود جانفشانی سے اس دائرۃ المعارف پر محنت کی اور منتظم بننے کے بعد بھی تمام منتظمین اور ساتھیوں سے دوستانہ اور تعمیری ماحول میں روابط کرتے رہے ، فلکیات کے چند بہترین مضامین کے علاوہ انتہائی اھم سانچہ سازی اور روبات کا سہرا بھی ان کے سر ہے۔ یہ وضاحت اس تاثر کو ختم کرنے کے لئے کی جارہی ہے کہ میری جانب سے اس کام کو روک دینے میں مذکورہ بالا کسی بھی محترم ساتھی سے ناراضی یا شکوے کا عمل دخل ہرگز نہیں ہے۔ یہ تمام ساتھی ایک دوسرے کے لئے اتنے ہی مخلص رہے ہیں کہ جتنا کوئی اچھا دوست ہو سکتا ہے۔
  2. کم از کم میری جانب سے اب کسی بھی صارف کو کچھ بھی لکھنے پر اسکی تحریر میں ترمیم کا اصطلاح کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور ہر کوئی جو چاہے لکھ سکتا ہے خواہ وہ کوئی بھی زبان کا اختیار کرنا چاہے۔ عربی زدہ انگریزی میں لکھے یا اردو زدہ انگریزی میں لکھے ، اس کی مرضی کہ جیسا وہ مناسب سمجھے کرے اور یہاں علمی معلومات پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
  3. اوپر عدد 2 میں دی گئی اطلاع کی ضمانت میں صرف اپنی جانب سے دے سکتا ہوں اگر میرے بعد کوئی اور منتظم کوئی اور حکمت عملی اختیار کرتا ہے تو یہ اس کی اپنی صوابدید پر ہوگا اور نئے آنے والوں کو چاہیے کہ گفت و شنید سے متعلقہ منتظم کو راضی کرنے کی کوشش کرے۔
  4. میرا خیال ہے کہ اگر کسی بھی منتظم یا ساتھی کو اس بدلی ہوئی حکمت عملی پر اعتراض ہو تو اسے بیان کر دے اور موجودہ حالات میں ایک صفحہ حکمت عملی کا بنا کر نا صرف یہ کہ اسے ویکیپیڈیا پر لگا دیا جائے بلکہ جو ساتھی اپنے مدونات رکھتے ہیں وہ بھی اس کو اپنے اپنے طور پر اردو بولنے والوں تک منتشر کر دیں تاکہ موجودہ جمود توڑا جاسکے اور اردو بولنے والے اردو کی اس آخری چٹان کو مضبوط بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں۔ اور اگر باقی منتظمین کے خیال میں حکمت عملی نہیں بدلی اور وہی پرانی چل رہی ہے تو اس بات کا بھی واضح اعلان ہونا چاہیے تاکہ نئے صارفین کسی مخمصے میں نا رہیں۔
  5. ناچیز کے اس بیان یا وضاحت اور حکمت عملی میں تبدیلی کی وجہ یا ذمہ داری اردو ویکیپیڈیا کے کسی بھی محترم ساتھی پر نہیں آتی بلکہ یہ مدونات پر ہونے والی بحث کے رجحان کو دیکھتے ہوئی کرنی پڑی ہے ، تمام محترم ساتھیوں کی کسی بھی ممکنہ پریشانی کو دور کرنے کے لئے مجھے یہ پیغام لکھنا پڑا ہے کہ اس تبدیلی کی وجہ کاشف بھائی ، فہد بھائی ، سلمان بھائی اور اردو ٹیکسٹ بھائی سے ہونے والی حالیہ گفت و شنید یا بحث ہرگز نہیں ہے۔ والسلام۔ --سمرقندی 14:34, 7 اگست 2009 (UTC)

اگلا قدم

مجھے خطرہ یہ رہا ہے کی مشکل اصطلاحات سے کہیں اردو دان طبقہ ہم سے دور نہ ہو جائے۔ اب جبکہ سمرقندی بھائی نے مدونات پر اور لوگوں کی آراء کو دیکھتے ہوئے فی الحال سب کو اصطلاحات کے معاملے میں کھلی چھوٹ دینے کی تجویز دی ہے، دیکھنا یہ ہوگا کہ اردو دان طبقہ اس تجویز کے بعد کچھ کرتا بھی ہے یا نہیں۔ جس طبقے کو اپنے ساتھ ملانے کی فکر مجھے لگی رہی، اگر تو وہ ہمارے ساتھ ملکر محنت کرتا ہے اور وکیپیڈیا کو تیزی سے ترقی کی منازل طے کرواتا ہے، تو ہمیں یہ پالیسی جاری رکھنی چاہیے۔ اور اگر ہمارے دوست صرف دوسروں کے کام پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن اپنا قیمتی وقت ہمیں نہیں دے سکتے، تو پھر کم از کم میں تو اپنا موقف تبدیل کرنے پر مجبور ہوں گا۔ میرے لیے یہ سوال اہم نہیں کہ وکیپیڈیا کا کام اصطلاح سازی ہے یا نہیں۔ میرے لیے اہم صرف اس راستے کی نشاندہی ہے جس پر چلنے اور محنت کرنے کے لیے بہت سے دوست تیار ہوں اور ہم اردو وکیپیڈیا کو تیزی سے ترقی دے سکیں۔

فہد اور حیدر کا موقف مجھ سے ملتا جلتا ہے۔ سمرقندی بھائی کی تجویز کے بعد یہ ذمہ داری ہم تینوں پر عائد ہوتی ہے کہ لوگوں کو اس طرف بلایا جائے۔ چونکہ فہد بھائی کا بلاگ بھی ہے اور ساری بحث کا آغاز بھی وہاں سے ہوا تھا، اس لئے میں ان سے امید کروں گا کہ کہ وہ لوگوں کو اس طرف بلانے کی کوشش کی قیادت کریں۔ اس سلسلے میں جو بھی مدد درکار ہو، میں اس کے لئے حاضر ہوں۔

میں نے فہد بھائی کے بلاگ پر یہ تجویز بھی دیکھی کہ مقتدرہ پہلے ہی کوئی اصطلاحات کی فہرست جاری کر چکی ہے جو ہمیں استعمال کرنی چاہیے۔ میرے علم میں تو یہ فہرست نہیں۔ تجویز کنندہ سے یہ درخواست کرنی چاہیے کہ وہ یہ فہرست ہمیں فراہم کر دیں۔ --کاشف عقیل 16:19, 7 اگست 2009 (UTC)

  • وکیپیڈیا کی حکمت عملی میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ جہاں تک اپنی مرضی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھنے کی اجازت کا ذکر ہے تو اس پر کبھی پابندی نہیں رہی۔ لکھنے والے کو اگر کسی اصطلاح کی اردو معلوم نہیں تو انگریزی ہجے یا انگریزی کلمہ نویسی سے لکھ دے، مگر ربط دیتے ہوئے انگریزی ہجوں کا استعمال کرے، مثلاً

...... یہ مسئلہ [[graph theory|گراف تھیوری]] میں خاصی اہمیت کا حامل ہے ......
البتہ مضامین کے عنوانات میں کلمہ نویسی کی ممعانت ہے۔ انگریزی کلمہ نویسی کو بعد میں کوئی بھی متفقہ اردو اصطلاح سے بدل سکتا ہے، جو کہ وکیپیڈیا کی رسم ہے، اس پر اگر کسی کو اعتراض ہو تو اسے وکیپیڈیا پر لکھنے کی زحمت نہیں کرنا چاہیے۔ باقی متعلقہ نکات پر انشاللہ برقی ڈاک فہرست پر بات ہو گی۔ --Urdutext 23:41, 7 اگست 2009 (UTC)


نام فضاء "باب"

وکیمیڈیا کی ٹیم نے نام فضاء باب کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا کسی بھی ایک فرد کے کہنے پر نہیں کیا جاسکتا۔ اس سلسلے میں رائے شماری کرکے ایک متفقہ فیصلے پر پہنچنا ہوگا۔ متفقہ فیصلہ بعد ازاں انگریزی ترجمہ کرکے Embassy پر رکھا جا سکتا ہے اور انھیں اس کا ربط فراہم کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسے میں تبادلہ خیال اور متفقہ فیصلہ دیکھنے کے بعد ہی وہ کسی نام فضاء کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ میری رائے میں تو اگر ہمیں اس سارے عمل سے گذرنا ہے تو پھر رائے شماری سے پہلے ان تمام کاموں یا کم از کم نام فضائوں کی فہرست بنا لینی چاہیے جس کے لیے ہمیں وکیمیڈیا والوں کی مدد چاہیے ہوگی۔ --کاشف عقیل 05:31, 8 اگست 2009 (UTC)

  • اس وقت انگریزی اور اردو وکیپیڈیا میں فضاؤں کے ارتباط واحد الواحد کا یہ جدول ہے (اس کے علاوہ ان کے "تبادلہ خیال/talk" بھی)
article مرکز
user صارف
wikipedia منصوبہ
file تصویر
mediawiki میڈیاوکی
template سانچہ
help معاونت
category زمرہ
portal ؟؟ باب ؟؟

صرف "باب" موجود نہیں، باقی دوسرے ناموں سے موجود ہیں۔ --Urdutext 09:32, 8 اگست 2009 (UTC)


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،ایک مشکل مجھے یہ پیش آرہی ہے، پہل جو ٹولز جو تحریر کے لکھنے کے لیے ضروری ہیں وہ نظر نہیں آرہے ہیں ،مجھے کیاکرنا چاہیے،رہنمائی کریں۔ عبد الرحمن سیڈمی

وکیپیڈیا اور اردو مدونات

بلاگ اور مدونات کے ذریعے اردو وکیپیڈیا کی تشہیر اور اسے تازہ خون مہیا کرنے کی مہم جس کی کمان ابو شامل کر رہے ہیں اور میں ان کے ساتھ ایک معاون کے طور پر شامل ہوں انشاءللہ ضرور رنگ لائے گی اور وکیپیڈیا کے منتظمین کی کشادہ دلی اور فراست سے اس دیرینہ مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔ میں اس پر ایک تفصیلی رائے جلد پیش کرتا ہوں اور اسے بلاگ پر شائع کرکے قارئین کی رائے بھی لیتا ہوں اور آپ لوگوں کا موقف بھی پیش کرتا ہوں۔ --محب علوی 08:15, 11 اگست 2009 (UTC)

  • محب صاحب، آپ کی کوششوں سے امید ہے کہ تبدیلی آئے گی۔ جس طرح آپ نے پہلے مدونات سے وکیپیڈیا پر خودکار ربط دینے کی تجویز دی تھی، اس طرح مدونات اور وکپیڈیا میں synergy قائم ہو گی۔ مدونات لکھنے والوں کو یہ پیغام نہیں دیا جا رہا کہ وہ اپنا کام چھوڑ کر وکیپیڈیا پر جُت جائیں، بلکہ کبھی کبھار ربط دیتے ہوئے اگر وکیپیڈیا پر مضمون نہ ملے تو تخلیق کر دیں۔ وکیپیڈیا کی حکمت عملی پر تبصرے کرنے پر کوئی پابندی نہیں، بحث سے تعمیری سوچ اجاگر ہو سکتی ہے، اس کے لیے برقی ڈاک فہرست موجود ہے، مگر سوات کے فضل اللہ کی طرح فتوے جاری کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ وکیپیڈیا نے کسی کو مزاکرات کی دعوت نہیں دی۔ وکیپیڈیا کی حکمت عملی وکیپیڈیا پر سرگرم افراد نے ہی وضع کرنی ہے، کسی کے فتوے قابل قبول نہیں۔ --Urdutext 11:53, 11 اگست 2009 (UTC)

بین الوکی روابط کی ترتیب

اس سلسے میں رائے شماری مکمل ہو چکی ہے۔ میں نے نتیجہ کو سفارتخانہ پر بھی ڈال دیا ہے۔ یہ پیغام صرف ساتھیوں کو اطلاع دینے کے لیے ہے کہ آج سے روبہ اس پر کام شروع کر دے گا۔ --کاشف عقیل 18:04, 11 اگست 2009 (UTC)

  • روبہ پہلے مرحلے میں وکیپیڈیا کے تمام صفحات پر بین الوکی روابط کی درآمد کا کام مکمل کرچکا ہے اور اب ان روابط کو ترتیب دیا جارہا ہے۔ اگر کسی ساتھی کو ان ترامیم میں کوئی غلطی نظر آئے تو برائے مہربانی مطلع کریں۔ --کاشف عقیل 02:47, 13 اگست 2009 (UTC)
  • روبہ نے اردو وکیپیڈیا کے تمام صفحات پر روابط کو ترتیب دینے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اگر کسی ساتھی کو ان ترامیم میں کوئی غلطی نظر آئے تو برائے مہربانی مطلع کریں۔ دوسرے روبات ابھی اس ترتیب پر کام نہیں کرتے اس لئے ان کی ترامیم کے نتیجے میں یہ ترتیب پھر بگڑ جاتی ہے۔ اس سلسے میں میں تمام روبات سے ایک ایک کر کے رابطہ کر رہا ہوں۔ --کاشف عقیل 00:23, 14 اگست 2009 (UTC)

مدد درکار بسلسہ روبہ

میرا روبہ کھاتہ کاشف روبہ صفحات محفوظ نہیں کر پارہا۔ پچھلے 24 گھنٹوں سے میں نے روبہ کو کافی متحرک کیا ہوا تھا اور شاید اس وجہ سے اس کے حقوق میں کوئی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ تاہم ایسی کسی تبدیلی کی اطلاع مجھے نہیں دی گئی، صرف مجھے یہ پیغام مل رہا ہے "Insufficient right to edit the page"۔ ہو سکتا ہے کہ بین الوکی روابط کی درآمد کے لیے "transwiki importer" گروہ کی رکنیت درکار ہو۔ میرے پاس کسی صارف کو اس گروہ میں داخل کرنے کے کا اختیار نہیں ہے، یہ اختیار شاید صرف منتظم اعلی کے پاس ہوتا ہے۔ سمرقندی بھائی یا ثاقب بھائی یہ پیغام دیکھیں تو برائے مہربانی مدد کریں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ روبہ کہیں غلطیاں تو نہیں کررہا، اس کی شراکت یہاں ملاحظہ کریں

--کاشف عقیل 17:05, 12 اگست 2009 (UTC)

کاشف صاحب، آپ کا بوٹ کس طرح کام کرتا ہے ایس بارے میں تو میں نہیں جانتا لیکن مجھے شاید آپ کی مدد کی ضرورت پڑے۔ میں آٹو وکی براؤزر (المعروف AWB) اکثر استعمال کرتا ہوں۔ میرے اسے استعمال کرنے کے 3 بنیادی مقاصد ہوتے ہیں۔ 1۔ املا کی درستگی۔ 2۔ سادہ روابط کی اصلاح۔ 3۔ زمرہ جات کی اصلاح۔ اس کے علاوہ یہ بین الوکی روابط کو حروف تہجی کے مطابق کر دیتا ہے۔ بین الوکی روابط حروف تہجی کے مطابق ہوں یا کسی دوسری ترتیب سے، میرے خیال میں اس کی کوئی خاص اہمیت نہیں گو کہ آٹو وکی براؤزر جو ترتیب دیتا ہے وہ حالیہ رائے شماری کے نتائج کے برخلاف ہے اور اس میں میرا کئی اختیار نہیں کہ آٹو وکی براؤزر یہ ترتیب کس طرح دیتا ہے اور اس نئی ترتیب کو روکنے کا اختیار بھی میرے پاس نہیں۔ میرے خیال میں املا و دیگر روابط کی اصلاح بین الوکی روابط کی ترتیب سے کئی گنا زیادہ اہم ہے۔ اس لیے آپ سے دو گزارشات ہیں۔ یا تو (املا و دیگر اصلاحات کے نتیجہ میں) آٹو وکی براؤزر کی دی ہوئی بین الوکی روابط کی ترتیب کو نظر انداز کرتے ہوئے دوبارہ اپنے انداز سے ترتیب دے لیں، یا آٹو وکی براؤزر کے منتظمین سے کہ کر اس میں اردو وکیپیڈیا کیلیے بین الوکی روابط کا انفرادی اصول وضع کروا دیں۔ حیدر 09:44, 13 اگست 2009 (UTC)
  • حیدر بھائی یہ کام صرف آٹو وکی برائوزر نہیں بلکہ تمام Bots اور وہ تمام پروگرام کر رہے ہیں جو پائیتھوں وکیپیڈیا بوٹ فریمورک کو استعمال کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں میں نے فریمورک والوں سے رابطہ کیا ہے اور ان کی توجہ بھی رائے شماری کی طرف دلائی ہے۔ ابھی تک تو ان کی طرف سے کسی نے رابطہ نہیں کیا لیکن میں نے سفارتخانہ پر مکمل Sorting Array جو پائیتھون موڈیول میں استعمال ہوگا، وہ رکھ دیا ہے اس لیے جب بھی اس پر کسی نے توجہ کی تو اسے صرف وہ کوڈ کاپی کرنا ہوگا۔ ایک دفہ فریمورک میں یہ چیز ڈال دی جائے تو صرف تمام Bots کو فریم ورک کا نیا ورژن اتارنا ہوگا، وہ خود بخود ترتیب ہماری رائے شماری کے مطابق کرنے لگیں گے۔ میں اس پر نظر رکھے ہوئے ہوں، آپ AWB استعمال کرتے رہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ AWB بھی یہی فریمورک استعمال کرتا ہے۔ --کاشف عقیل 12:42, 13 اگست 2009 (UTC)

ajiz union of development concern

a wefare foundation

  • اگر آپ کے پاس اس بارے مصدقہ مواد ہے، تو آپ اس ادارے پر مضمون لکھ سکتے ہو۔--Urdutext 23:41, 22 اگست 2009 (UTC)

منظرہ

کامنز میں بہت سے منظرہ اب موجود ہیں، جنہیں تصویروں کی طرح صفحات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ogg شکلبندی میں ہیں۔ انھیں فائرفاکس 3.5 [1] کی مدد سے بغیر کچھ نصب کیے دیکھا جا سکتا ہے۔--Urdutext 23:41, 22 اگست 2009 (UTC)

ہمزہ کا استعمال

سرسری طور پر میں نے پڑھا کہ ہمزہ کے استعمال کے بارے میں کچھ ابہام پایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ حوالہ میں دینا چاہتا ہوں۔

1۔ انشاء اللہ خان انشاء دریائے لطافت میں کچھ املا کے اصول بیان کرتے ہیں جس کے مطابق انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کیجیے، لیجیے وغیرہ پر ہمزہ نہیں لکھنا چاہیے اور حقیقت بھی ہے کہ ہمزہ اور ے کا تلفظ اے ہوتا ہے یے نہیں ہوتا۔

2۔اس طرح سے عبدالستار صدیقی اس حوالے سے لکھتے ہیں کہ لیے ، دیے میں ہمزہ کہیں نہیں آنا چاہیے۔ چاہیے ، دیجیے ، لیجیے وغیرہ میں بھی ہمزہ نہیں بلکہ یے ہے۔ ہمزہ اسی وقت آئے گا جب اس سے پہلے زبر ہوگا۔ اگر اس سے پہلے زیر ہے تو یے آئے گی۔ یعنی گئے میں ہمزہ مگر کیے میں یے

بحوالہ : اردو املا ۔ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان

  • بہت خوب وہاب صاحب۔ یہ مواد آپ ہمزہ مضمون میں شامل کر سکتے ہیں۔ ذاتی طور پر میری رائے ہے کہ جس طرح بھی کوئی لکھنا چاہے اس کی اجازت ہونا چاہیے۔ یہ وقت "فروعی" اختلافات کا نہیں۔ اردو وکیپیڈیا کے "دشمنوں" کی تعداد پہلے ہی ضرورت سے زیادہ ہے۔ اصل مقصد وکیپیڈیا پر اچھے مواد کے مضامین کی تعداد بڑھانا ہے۔ --Urdutext 07:33, 24 اگست 2009 (UTC)
  • بہت شکریہ وہاب صاحب۔ آپ کے ان حوالہ جات سے میرے موقف کی تائید ہوتی ہے۔ اردو ٹیکسٹ صاحب کی بات اس حد تک تو درست ہے کہ یہ وقت فروعی اختلافات کا نہیں ہے بلکہ اجتماعی طور پر جدوجہد کرنے کا ہے۔ آپ کو کئی معاملات پر کئی افراد سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن یہ اختلاف اردو کی ترویج سے زیادہ اہم نہیں ہونا چاہیے بلکہ مقدم یہ بات رہے کہ ہم نے ویب پر اردو کی ترقی و ترویج کا کام کرنا ہے، چاہے اس میں ہزاروں رکاوٹیں آئیں۔ لیکن جب ہم کسی بھی موضوع پر مضمون لکھتے ہیں تو ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ اسے درست لکھا جائے اور میں اس بات سے اتفاق نہيں کر سکتا کہ جس طرح بھی کوئی لکھنا چاہے اسے اجازت ہونی چاہے۔ فہد احمد 08:35, 24 اگست 2009 (UTC)
  1. firefox web browser
فہد صاحب، یہ صرف آپ کے مؤقف ہی کی نہیں بلکہ میرے مؤقف کی بھی تائید ہے۔ میں نے م:آوب پر املا کی درستگی کے جو قواعد وضع کیے تھے وہ بھی انہی اصولوں کی بنیاد پر تھے۔ اور میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں، املا کی درستگی کو فروعی اختلاف کہہ کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ غلط ملا کی درستگی کا کام جاری رہنا چاہیے اور جو کوئی بھی املا میں غلطی کرے اسے اصلاح کو فراخدلی سے قبول کرنا چاہیے، اور اپنے مؤقف کی تائید کیلیے مقالے لکھنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیا خیال ہے م:آوب سے مبینہ طور پر متنازع سطور، جو حذف کر دی گئی تھیں، واپس لے آئی جائیں کیونکہ ان کے غیر متنازع ہونے کے بارے میں کئی ثبوت پیش کیے جا چکے ہیں؟ حیدر 12:57, 24 اگست 2009 (UTC)

اصل میں اردو املا کا مسئلہ کافی الجھا ہوا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ پشاور ٹیکسٹ بک بورڈ کی انٹر سال دوم کی کتاب میں ایک مضمون شامل ہے جس میں املا کے اصول بتائے گئے ہیں۔ لیکن اس کتاب بلکہ اس مضمون میں ان اصول کی پیروی نہیں کی گئی۔ مگر اس کے باوجود املا ایک اہم چیز ہے۔ جو کہ الفاظ کی صحیح تصویر کشی کا نام ہے۔ اس لیے تمام اصولوں کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ زبان میں ابہام پیدا نہ ہو۔ً18:08, 24 اگست 2009 (UTC)

  • وہاب صاحب نے مدبرانہ بات کی ہے۔ املاء کے اصول لکھنے والے بھی پابندی نہیں کرتے۔ دوسرا "ہمزہ" کے مسئلہ پر ایک سے زیادہ رائے ہے۔ بی بی سی کے مضمون سے اقتباس ملاحظہ ہو:

خلاصہ کلام:

  1. ہمزہ کی علامت دو واول آوازوں کے ملاپ کو ظاہر کرتی ہے۔
  2. ِلئے، دِئے، کِئے وغیرہ کو کئی طرح سے لکھا جا تا ہے لیکن مکمل

ترین ہجّے وہ ہیں جن میں ہمزہ اور ی دونوں استعمال ہوں۔

  1. تعظیمی خطاب آئیے، لائیے، کھائیے میں بھی یہی املائی اصول مدِنظر رکھنا چاہیئے۔
  2. جب دو واؤ متصّل ہوں تو ہمزہ دوسرے واؤ پر آئے گا مثلاً آنسو کی قیمت، لیکن آنسوؤں کا دریا۔

اس وقت اردو کی جالبین پر جو حالت ہئے، اس کے پیش نظر اس طرح کے من پسند چنگیزی قواعد وکیپیڈیا پر لاگو کرنا میرے نزدیک "کوے کے حلال و حرام ہونے پر بحث" کی ماند ہئے۔ اصل مقصد اردو زبان میں علم کو منتقل کرنا ہے نہ کہ فقہی بحثیں کرنا، یا پرانے بدلے اتارنا۔ ایک ہی لفظ کے ہجے دوسری زبانوں میں مختلف کیئے جاتے ہیں، مثلاً برطانیہ میں "colour" لکھا جاتا ہے امریکہ میں "color" اور پاکستانی "کلر" لکھتے ہیں ۔--Urdutext 00:23, 25 اگست 2009 (UTC)

  •   تائید درست فرمایا اردو ٹیکسٹ صاحب، یہ وقت اس طرح کی باتوں پر وقت ضایع کرنے کا نہیں ہے۔ فہد احمد 06:39, 26 اگست 2009 (UTC)

رائے شماری

صاحبان! اُردو ویکیپیڈیا پر ہمیشہ سے یہ الزام عائد ہے کہ یہاں مشکل اُردو اِصطلاحات استعمال ہوتی ہیں. اِس پر بحث بھی بہت ہوچکی ہے یہاں دیوان عام میں بھی اور دوسرے مواقع پر بھی. تاہم، اُردو اِصطلاحات کا استعمال رُکا نہیں، اب تک چلا آرہا ہے یا یوں کہہ لیں کہ چلا آرہا تھا، کیونکہ ابھی ابھی حیدر صاحب نے سالوں کی محنت پر پانی پھیرتے ہوئے انگریزی اصطلاحات کو جوں کا توں نقل کرنے کا کام شروع کردیا ہے. اُن کا نقطۂ نظر ملاحظہ فرمائیے:

شمارندہ کوئی لفظ نہیں اور نہ ہی کسی مقتدر عالم اردو نے اس کے استعمال کی سفارش کی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اردو کے قاری عوام کو جدید تکنیکی معلومات باآسانی دستیاب ہوں تو اسی زبان میں وہ معلومات فراہم کی جانی چاہییں جس سے وہ واقف ہیں۔ جن انگریزی اصلاحات کا اردو ترجمہ کسی مستند حوالۂ اردو سے دستیاب نہیں اور ان کا ترجمہ لغوی ابہام پیدا کرتا ہے ان کو انگریزی ہی میں رہنے دیا جائے لیکن شستہ اردو میں ان کی تفاصیل کا بھرپور احاطہ کیا جائے۔ مثلا برقی کتاب، برقی ڈاک وغیری جن کا یا تو ترجمہ ابہام پیدا نہیں کرتا اور/ یا جو کئی برقی و کاغذی اخبارات و جرائد میں دستیاب ہیں لہذا معیاری اردو کا حصہ بن چکے ہیں۔ اصطلاحات کی ایجاد وکیپیڈیا کی روح کے خلاف ہے۔ میرے خیال میں شمارندی اصطلاحات کا زمرہ اردو کے کسی تجربہ کار پروفیسر کو بھی تذبذب میں ڈال دے گا جبکہ کمپیوٹری اصطلاحات کا زمرہ پہلی نظر میں اپنا مفہوم و مقصد واضح کر دیتا ہے۔ میرا ترجمہ کیا ہوا زیر تعمیر مضمون ڈافٹ پنک ملاحظہ کیجیے۔ مغربی موسیقی میں سینکڑوں اصطلاحات ہیں جن کا تصور بھی اردو میں اور مشرقی موسیقی میں موجود نہیں۔ اس لیے ان کا ترجمہ ممکن نہیں۔ کمپیوٹر، ڈسک، کیسٹ، ریکارڈ، البم، فلم، بلب، گلاس، ٹیوب، گروپ، گٹار، ڈرم جیسے عام فہم الفاظ کا یک لفظی تسلی بخش مطلب کسی لغت میں بھی موجود نہیں ہوتا کیا ان کا ترجمہ ایجاد کرنا وقت و توانائی کا ضیاع نہیں تو اور کیا ہے۔ لغات بھی ایسے الفاظ کی تشریح یا تعریف بیان کرتی ہیں مطلب یا ترجمہ نہیں۔ سکنک اور ریکون ایسے جانور ہیں جو صرف شمالی امریکہ میں پائے جاتے ہیں۔ جب یورپی آبادکار یہاں آئے تو انہوں ان کے مقامی زبان کے ناموں کو انگریزی کا حصہ بنا لیا۔ جب تک انگریزی کی مشکل اصطلاحات اور اردو زبان کا حصہ بن جانے والے الفاظ کا انگریزی ترجمہ جید و مقتدر ماہرین اردو نہیں کرتے ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بناتے پھریں۔ امید ہے میں اپنا مدعا واضح طور پر بیان کرنے کی سعی میں کسی حد تک کامیاب رہا ہوں۔

میرا مقصد انگریزی اصطلاحات کے ایسے تراجم تخلیق کرنا نہیں ہے جنہیں کوئی بھی مقتدر ماہر اردو نہ پہچانتا ہو۔ میرا مقصد صرف وہ تراجم مہیا کرنا ہے جو وکیپیڈیا سے باہر کسی مستند ذریعہ سے ثابت ہوں اور یہی وکیپیڈیا کے راہنما اصولوں کی روح کے عین مطابق ہے۔ جب تک ہمارے اردو قاری انگریزی اصطلاحات (جن کے اردو تراجم موجود نہیں) انگریزی اور ان کی وجۂ تسمیہ کو اردو میں نہیں سمجھیں گے تب تک ان کے قابل قبول اردو تراجم کی تخلیق ممکن نہیں۔ زبانوں کو تبدیلی کیلیے کئی دہائیاں اور نسلیں درکار ہوتی ہیں۔ ہمیں خطرہ انگریزی اصطلاحات سے نہیں ان عام انگریزی الفاظ سے ہے جو اردو میں آج کی نسل کی بدولت سرائیت کر رہے ہیں۔ مثلا رنگ کی جگہ کلر، بتی اور بجلی کی جگہ لائٹ، میز کی جگہ ٹیبل، کرسی کی جگہ چیئر، راہنما کی جگہ لیڈر، گاڑی کی جگہ کار وغیرہ۔ مشکل انگریزی اصلاحات کا ترجمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ان کا مکمل علم اردو میں منتقل نہ ہو جائے۔ اور ترجمہ وکیپیڈیا کا کام نہیں۔ میرا مقصد انگریزی اصطلاحات کا شستہ اردو میں مفہوم و تفصیل مہیا کرنا ہے تا کہ قاری خود اپنے دماغ سے فیصلہ کرے کہ ان کا باضابطہ اردو ترجمہ کیا ہو گا؟ امید ہے آپ میری گزارش پر ٹھنڈے دل و دماغ سے غور فرمائیں گے اور میرے کام میں تحذیفی مداخلت نہ کر کے مجھے عملی امثال پیش کرنے کا موقع عنایت فرمائیں گے۔

اِس رائے شماری کا مقصد یہاں پر بحث کرنا نہیں ہے بلکہ تمام صاحبان سے گزارش ہے کہ ‘‘ہاں’’ یا ‘‘نا’’ تحریر فرماکر حیدر صاحب کے نقطۂ نظر سے متفق یا غیرمتفق ہوں. شکریہ!

http://en.wikipedia.org/wiki/What_wp_is_not#Wikipedia_is_not_a_democracy سےاقتباس ملاحظہ فرمائیے:

Wikipedia is not an experiment in democracy or any other political system. Its primary but not exclusive method of determining consensus is through editing and discussion, not voting. Although editors occasionally use straw polls in an attempt to test for consensus, polls or surveys sometimes impede rather than assist discussion. They should be used with caution, and are no more binding than any other consensus decision.

حیدر 13:10, 28 اگست 2009 (UTC)

شوریدہ سری

لیجیے صاحب ! آج کئی روز بعد یہاں آیا اور ؛ دوستوں کے مخلصانہ پیغامات دیکھ کر اپنا خیرباد کہنے کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہوگیا۔ ان مخلص دوستوں کے خلوص کے آگے میرے ذاتی فیصلے کی دیوار کھڑی نہیں رہ سکتی اور ان میں عبید بھائی ، فہد بھائی ، سلمان بھائی ، کاشف بھائی ، محبوب بھائی اور اردو ٹیکسٹ بھائی شامل ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہاں اب کسی مزید بحث کی گنجائش بھی نہیں اور ضرورت بھی نہیں کیونکہ ویکیپیڈیا کے صفحۂ اول پر موجودہ حکمت عملی تمام صارفین کی رائے کے بعد ہی منتخب کر کہ آویزاں کی گئی ہے اور اگر کسی بحث کی ضرورت کسی کو محسوس ہوتی ہے تو اس حکمت عملی کے تبادلۂ خیال پر بحث کرے اور متفقہ طور پر حکمت عملی کو تبدیل کروانے کی کوشش کرے؛ اگر حکمت عملی متفقہ طور پر تبدیل ہوجاتی ہے تو تمام لکھنے والوں کو اس کا پابند ہونا پڑے گا۔ ایک عجیب بیان آج یہ دیکھنے میں آیا کہ شمارندہ کوئی لفظ نہیں ہے (باالفاظ دیگر خود ساختہ ہے)؛ عربی استعمال کریں تو اعتراض کہ عربی نہیں فارسی سے اصطلاحات لو اور فارسی استعمال کریں تو اعتراض ! بندہ جائے تو کہاں جائے ؟ یہ ملاحظہ کیجیۓ حضرات! یہ فارسی لغت ہے ، عربی نہیں! اور چھوڑیئے جناب یہ لیجیے یہ ملاحظہ کیجیۓ یہ کیا لکھا ہے حضرات؟ کیا یہ اردو لغت نہیں؟ کیا computer شمار کرنے والا یا حساب کرنے والا آلہ نہیں؟ اور اس لغت میں یہی لکھا ہے۔

کتنی دیواریں کھڑی ہیں ہر قدم پر راہ میں
اور ستم یہ ہے کہ شوریدہ سری بھی جرم ہے

ہم نے تو قسم کھائی تھی کہ اب شوریدہ سری نا کریں گے اور خیرباد کہہ گئے تھے؛ لیکن وہ قسم اپنی ذات تک تو پوری کرنے کی سکت ہے مگر جب بات آجائے دوستوں کی اور کوئی دوستوں کو بلاوجہ پریشان کرے اور ان کی علمی صلاحیتوں کو بلا منطق گفتار سے خاموش کرنے کی کوشش کرے تو بھائی ہم سے نہیں پوری ہوتی ایسی قسم ! اب دوستوں کے لیۓ اور اس ویکیپیڈیا کے معیار کو تاحیات برقرار رکھنے کے لیۓ ہم شوریدہ سری بھی کریں گے۔ اب ہر سطح پر بات ہوگی اور ہر ایک کو آزادی ہے کہ جس سطح تک جانا چاہے چلا جائے۔ آخر میں یہ کہ اگر ہماری اس نئی شوریدہ سری پر آمادگی دوستوں کو منظور نہیں تو مجھے ایک پیغام دے دیجیے ، دوستوں نے کہا تو میں پھر خاموش ہو جاؤں گا۔ --سمرقندی 13:45, 28 اگست 2009 (UTC)

لفظ کمپیوٹر آج کے دور میں اپنے اصل معنی کھو چکا ہے لیکن مروج ہونے کی وجہ سے اس کا نعم البدل متعارف کروانا شاید ماہرین انگریزی کیلیے ممکن نہیں۔ جب کمپیوٹر ایجاد ہوا تھا تو اس کا بنیادی مقصد وہی تھا جو آجکل ایک کیلکولیٹر پورا کر سکتا ہے۔ لیکن آج اس کا استعمال صرف حساب کرنے سے ہزاروں میل آگے بڑھ چکا ہے۔ لہذا شمارندہ کا لفظ انتہائی ناقابل قبول اور مضحکہ خیز ہے۔ آپ سے پہلے بھی عرض کی تھی علوم طب و حیاتیات میں آپ جو بھی اصطلاح اختراع کریں میں مداخلت نہیں کروں گا کیونکہ میں ان علوم کا طالب علم نہیں ہوں اور ان سے واقفیت نہیں رکھتا لیکن جس علم سے مجھے ذاتی شغف ہو اس میں میں ایسی بے راہروی برداشت نہیں کر سکتا۔ جو ربط یا لنک آپ نے دیا ہے اس میں صرف لفظ کے وجود کا ذکر ہے لیکن یہ ذکر نہیں کہ یہ کمپیوٹر کا نعم البدل ہے۔ لہذا پنجابی میں: جتھے دی کھوتی اوتھے آن کھلوتی۔ حیدر 14:35, 28 اگست 2009 (UTC)
  • حیدر صاحب! انگریزی میں کمپیوٹر کا نعم البدل جب متعارف کروایا جائے ہم بھی اُردو میں شمارندہ کا کوئی نعم البدل متعارف کروادیں گے. اُس وقت تک انتظار فرمائیے. انگریزی میں جب تک کمپیوٹر استعمال ہوتا رہے گا اُردو میں اُس وقت تک شمارندہ کا لفظ استعمال ہوگا. پہلے آپ انگریزی میں کمپیوٹر کو تبدیل کیجئے اُس کے بعد شمارندہ کو تبدیل کرنے کی بات کریں. دوسری بات یہ کہ بحث بہت ہوچکی ہے اِس ضمن میں. اب بس رائے شماری سے ہی یہ فیصلہ ہوگا. آپ صرف اپنے نقطۂ نظر کی تحت یہاں کچھ نہیں کرسکتے جب تک دوسرے صاحبان آپ سے متفق نہ ہوں. لہٰذا، آپ سے گزارش ہے کہ بحث نہ کریں اور دوسرے دوستوں کی رائے کا انتظار کریں. سمرقندی صاحب! آپ کا بہت شکریہ اور مبارکباد کہ آپ نے اپنا ویکیپیڈیا کو ترک کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، کیونکہ میرے خیال میں آپ نے یہ فیصلہ جلدبازی میں کیا تھا. سو ایک دفعہ پھر خوش آمدید کہتا ہوں دوست. شکریہ! ..--محبوب عالم 14:47, 28 اگست 2009 (UTC)

محبوب عالم صاحب، جب کسی بات کا جواب دلیل سے نہ دیا جا سکے تو رائے شماری کو بیچ میں لے آنا فرار کے راستہ اختیار کرنے کے برابر ہے کیونکہ بد قسمتی سے نوح کی کشتی کے سوار کم ہیں۔ لیکن ایک دفعہ پھر یاد دہانی کرا دوں کہ وکیپیڈیا کیا ہے:

Wikipedia is not an experiment in democracy or any other political system. Its primary but not exclusive method of determining consensus is through editing and discussion, not voting. Although editors occasionally use straw polls in an attempt to test for consensus, polls or surveys sometimes impede rather than assist discussion. They should be used with caution, and are no more binding than any other consensus decision.

یعنی وکیپیڈیا کوئی جمہوری ادارہ نہیں جہاں چند لوگوں کی عقل کی بات پر اکثریت کی بےعقلی کو ترجیح دی جائے۔ یہ بتائیے کہ http://www.crulp.org/oud/ViewWord.aspx?refid=5547 پر کہاں لکھا ہے کہ یہ شمارندہ کا اردو نعم البدل ہے؟ حیدر 19:17, 28 اگست 2009 (UTC)

  • سمرقندی بھائی واپسی مبارک ہو۔ دل سے چاہتا تھا کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔ جیسا کہ آپ سے برقی خطوط سے تبادلہ خیال ہوا کہ آپ کو کیوں واپس آنا چاہئیے۔ حیدر بھائی سے بھی گذارش ہے کہ کوئی درمیانی راستہ تبادلہ خیال سے نکالیں اور مل جل کر اپنی طاقت اردو کے لیے استعمال کریں۔ سب احباب سے التماس ہے کہ تبادلہ خیال کو برائے تبادلہ ہی کیا جائے اور اسے دشمنی پر محمول نہ کیا جائے۔ یہ درست ہے کہ لفظ کمپیوٹر آج کل لوگوں میں زیادہ مستعمل ہے اور سمجھا جاتا ہے لیکن کیا ہمیں عوام الناس کی اس اردو کو رواج دینا چاہئیے جو غلط طور پر رائج ہے؟ لفظ کمپیوٹر انگریزی کا ایسا لفظ ہے جو اردو میں بہت مستعمل ہے مگر اس کا نعم البدل شمارندہ کے طور پر 1931ء سے مختلف کتابوں میں مستعمل رہا ہے جیسا کہ اردو لغت کے اس ربط پر دیکھا جاسکتا ہے جس طرف سمرقندی بھائی نے اشارہ کیا۔ یاد رہے کہ لفظ کمپیوٹر کا فرانسیسی میں استعمال شروع ہوا تو فرانسیسی پروفیسروں نے ایک لفظ (Ordinateur) ایجاد کیا اور اسے رواج دیا۔ عربی زبان میں بھی یہ حاسوب کہلاتا ہے اگرچہ عوام الناس اسے کامبیوتر بھی کہتے ہیں۔ فارسی میں بھی کامپیوتر عوام استعمال کرتے ہیں مگر کتابی فارسی میں رایانہ کہا جاتا ہے جیسا آپ فارسی وکی پر دیکھ سکتے ہیں۔ سویڈن میں عوام اسے کومپیوتر کہتے ہیں مگر کتابی و ادبی زبان میں Dator یا datamaskin کہا جاتا ہے۔ یہی حساب دیگر بے شمار زبانوں میں ہے کہ عوام تو انگریزی لفظ بھی استعمال کرتے ہیں مگر کتابی و ادبی زبان میں اس کا ترجمہ کیا گیا ہے یا اپنا لفظ استعمال کیا گیا ہے چاہے عوام میں کچھ بھی رائج ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ انگریزی زدگی کا مقابلہ کرتے ہیں۔ تو کیا اردو ایک یتیم و یسیر زبان ہے؟ کیا ہمیں سائنسی اصطلاحات کے لیے نئے لفظ وضع نہیں کرنا چاہئیے؟ یہاں تو ایک ایسا لفظ ہے جو لغت میں موجود بھی ہے۔ میں خود عام زبان میں اسے کمپیوٹر کہتا ہوں مگر کتابی وادبی زبان مختلف ہوتی ہے۔ یہ میرے ذاتی خیالات ہیں۔ بہرحال امید ہے کہ اسے تبادلہ خیال کے طور پر لیا جائے گا اور کوئی بدمزگی پیدا نہ ہوگی۔ خدارا مل جل کر محبت کے ساتھ کام کریں ۔ والسلام۔--سید سلمان رضوی 17:06, 28 اگست 2009 (UTC)

شاہ جی، آپ کی بات میں بڑا وزن ہے لیکن http://www.crulp.org/oud/ViewWord.aspx?refid=5547 پر کہیں شمارندہ کو کمپیوٹر کا اردو نعم البدل نہیں قرار دیا گیا۔ مجھے کوئی دو ایسے مستند و مقتدر حوالہ جات لا دیں جہاں بغیر کسی ابہام کے شمارندہ کو کمپیوٹر کی جگہ اردو کا لفظ قرار دیا گیا ہو میں شمارندہ کو تسلیم کر لوں گا۔ لیکن یہ بات صرف شمارندہ کے لفظ تک محدود ہو گی۔ ہر اصطلاح کے وکیپیڈیا پر ایجاد کردہ ترجمے کو اسی طرح درست اور معروف ثابت کرنا ہو گا۔ یہاں زور معروف پر ہے۔ اگر اردو یتیم ہے تو اس کی یہ یتیمی وکیپیڈیا پر بھی دکھائی دینی چاہیے تا کہ زمینی خداوندان کو اپنی ناہلیت کسی طور نظر آ سکے۔ الفاظ ایجاد کرنا وکیپیڈیا کا کام نہیں، حکومت پاکستان کا کام ہے جہاں اردو قومی زبان ہے، علمی جامعات و درسگاہوں کا کام ہے جن کی اسناد کو کسی دوسری توثیق کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان ماہرین اردو کا کام ہے جن علمی حیثیت ان کی رائے کو لغت کا حصہ بنا دیتی ہے۔ ہمارا تو وہ حساب ہے کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔

دیگر حضرات، ایک دفعہ پھر یاد دہانی کیلیے http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:No_original_research سے اقتباس ملاحظہ فرمائیے:

Wikipedia does not publish original research or original thought. This includes unpublished facts, arguments, speculation, and ideas; and any unpublished analysis or synthesis of published material that serves to advance a position. This means that Wikipedia is not the place to publish your own opinions, experiences, arguments, or conclusions.

ایک اور اقتباس ہے:

Any material that is challenged or likely to be challenged must be supported by a reliable source. Material for which no reliable source can be found is considered original research.

ایک اور اقتباس:

Do not combine material from multiple sources to reach a conclusion not explicitly stated by any of the sources. Editors should not make the mistake of thinking that if A is published by a reliable source, and B is published by a reliable source, then A and B can be joined together in an article to reach conclusion C. This would be a synthesis of published material that advances a new position, and that constitutes original research.

میری کسی سے دوستی ہے نہ دشمنی۔ میرا اصولی اختلاف ہے۔ یہاں ایسی بیشمار مثالیں بھی موجود ہیں جہاں خالص اردو کی اصطلاحات کو رد کر کے من پسند اصطلاحات کو رائج کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ انتہا پسندی ہے، میں یہاں تک کہوں گا یہی انتہا پسندی جب دینی شکل اختیار کرتی ہے تو طالبان پیدا کرتی ہے۔ آپ اردو کے طالبان کہلانا چاہتے ہیں یا تحریک پاکستان ایسی تحریک کے راہرو، یہ فیصلہ آپ کیجیے۔

حیدر 19:17, 28 اگست 2009 (UTC)

جناب یہاں تو پھر وہی بحث چڑھ گئی. آپ صاحبان سے گزارش ہے کہ بحث بہت ہوچکی اور ہم سب جانتے ہیں کہ صحیح کیا ہے اور غلط. بس اب اپنی رائے سے نوازئیے. حیدر صاحب! یہ اُردو ویکیپیڈیا ہے اور یہاں ضروری نہیں کہ ہم انگریزی اِصطلاحات کا ترجمہ استعمال کریں، کچھ اِصطلاحات اُردو میں انگریزی اِصطلاحات پر فوقیت رکھتے ہیں، لہٰذا ہمیں اپنی اِصطلاحات کی معانی کو دیکھنا چاہئے نہ کہ انگریزی اِصطلاحات کی. شمارندہ اُردو میں مستعمل لفظ اور یہ اُس آلے کیلئے نہایت موزوں ہے ہمیں اِس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ یہ انگریزی لفظ کمپیوٹر کی معانی ہے یا نہیں. دوسری بات یہ کہ آپ کو اُردو اِصطلاح سازی و تخلیق کاری کا کوئی علم نہیں تو اتنے حساس معاملے پر بحث کیوں کررہے ہیں؟ جو صاحبان اِتنے عرصے سے اتنا معیاری کام کرتے آرہے ہیں کیا وہ کچھ نہیں جانتے؟ اور آپ اپنا نقطۂ نظر دوسروں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں (جبکہ کوئی بھی آپ سے متفق نہیں) تو کیا یہ ویکیپیڈیا کے اُصولوں کی خلاف ورزی نہیں؟ اور کیا اُردو صرف پاکستان کی زبان ہے کہ اِس کی ترویج و ترقی یہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے؟ اگر دانشوران و علماء اُردو کی ترقی نہیں چاہتے تو کیا ہم بھی ہاتھ پہ ہاتھ دھرے منتظر فردا بنے رہیں؟....--محبوب عالم 21:30, 28 اگست 2009 (UTC)

بحث سے بھاگنا بزدلی ہے۔ شمارندہ کا لفظ کمپیوٹر کیلیے مستعمال ہے تو ثابت کریں۔ ہزاروں الفاظ پر مشتمل بحث کے باوجود کوئی بھی صاحب علم یا خداوند وکیپیڈيا اردو یہ ثابت نہیں کر سکا کہ شمارندہ معیاری اردو میں مستعمل لفظ ہے۔ آپ نے میرے کسی نکتہ کا دوٹوک جواب نہیں دیا۔ میں شمارندہ کے معیاری اردو کے حصہ ہونے کے ثبوت بغیر اس کو تسلیم نہیں کر سکتا۔ یہاں انگریزی اصطلاحات کے تراجم ہو رہے ہیں۔ آپ کے پاس وہ کون سا پیمانہ ہے جو اس کام کو معیاری قرار دیتا ہے کیونکہ یہ کام میاری اردو سے تو مماثلت نہیں لکھتا؟ انگریزی اصطلاحات کا مفہوم اردو مضامین میں کوئی ترجمہ مسلط کیے بغیر بیان کر دینے میں کیا برائی ہے؟ کیا اس طرح ہم ہزاروں قارئین کو ان کے تراجم کے بارے میں ایک علمی بحث کی دعوت نہیں دے سکتے؟ خودساختہ تراجم مسلط کرنے کی بجائے قاری کو اس بات کی دعوت دی جانی چاہیے کہ جس انگریزی اصطلاح کا معیاری اردو میں ترجمہ موجود نہیں اس کے بارے میں کیا کیا جائے۔ ہزاروں دماغ دو چار دماغوں سے ہزاروں گنا بہتر سوچ سکتے ہیں۔ حیدر 22:16, 28 اگست 2009 (UTC)

اور جی ہاں، اردو صرف پاکستان کی قومی زبان ہے۔ حیدر 22:21, 28 اگست 2009 (UTC)

  • پہلے تو سمرقندی صاحب، آپ کو واپس دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ محبوب صاحب آپ بھی کچھ عرصہ چھٹیوں پر رہ کر آئے ہیں۔ خوشآمدید۔ دلائل تو اوپر بہت دیے گئے ہیں، میں ان کی تکرار نہیں کرنا چاہتا۔ ویسے بھی یہ بحث کچھ سال پہلے ہو چکی ہے، کوئی نئی بات نہیں۔ سلمان صاحب نے تدبر سے صائب مشورہ دیا ہے، اس پر ہی عمل کرنے میں بہتری ہے۔ حیدر صاحب، آپ اپنی صلاحیتیں وکیپیڈیا کی ترقی میں صرف کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی خاص شعبہ میں لکھنا چاہتے ہیں تو شوق سے لکھیں۔ وکیپیڈیا پر مضمون کسی ایک شخص کی ملکیت نہیں، اس لیے کسی کو مثبت تبدیلی کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ اگر آپ پھر بھی سنجیدگی سے سمجھتے ہیں کہ یہاں وکیپیڈیا فاؤنڈیشن کے قواعد کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، تو فاؤنڈیشن سے براہ راست رابطہ کے کے انھیں اس کا مداوا کرنے کو کہیں۔ پرانی بحثیں یہاں دوبارہ شروع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ جیسا کہ محبوب صاحب نے اوپر کہا ہے کہ کسی کو برسوں کی محنت سے کیے کام کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ --Urdutext 23:15, 28 اگست 2009 (UTC)

جوابات ، بالترتیبِ سوالات و سوالات

سب سے پہلے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کروں گا کہ جنہوں نے اس ناچیز کو اتنی محبتیں اور کام کرنے کا حوصلہ و موقع دیا۔ اس کے بعد حیدر صاحب کے سوالات کے جوابات اور پھر کچھ سوالات حیدر صاحب کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کروں گا۔

  • شمارندہ ، computer کا متبادل نہیں؟
compute کے معنی شمار کے ہوتے ہیں جس سے computer یعنی شمار کرنے والا بنا (اردو لغت میں یہی لکھا ہے)۔
  • computer میں جدت کی وجہ سے اصل معنی کھو چکے ہیں؟
اصل معنی کھو چکنے کے باوجود نام تو وہی چل رہا ہے computer اور اسی طرح جیسا سلمان بھائی نے خوب توجہ دلائی کہ شمارندہ بھی اسی وقت کا لفظ ہے جب موجودہ computer کا کوئی وجود نہیں تھا یعنی شمارندہ بھی 1931 سے اردو میں مستعمل ہے۔
  • شمارندہ کو کہیں computer کا نعم البدل نہیں قرار دیا گیا؟
اردو 1931 میں شمارندہ کا اندراج لازماً فارسی لغت سے ہی کیا گیا ہے، اور اسی کو مذکورہ بالا اردو لغت میں بھی اپنایا گیا اور بڑا بڑا لکھا ہے کہ یہ لفظ فارسی سے آیا ہے! ٹھیک؟ تو بھائی مسئلہ کیا ہے؟ فارسی لغت میں computer درج کرنے کے بعد تلاش کر لیجیئے اور اگر نتیجے میں شمارندہ نا ملے تو جو چور کی سزا وہ میری سزا۔ یعنی ثابت ہوا کہ شمارندہ کے لفظ کو computer کا نعم البدل قرار دیا گیا ہے۔
  • الفاظ ایجاد کرنا وکیپیڈیا کا کام نہیں، حکومت پاکستان کا کام ہے جہاں اردو قومی زبان ہے؟
ہمیں کسی ملک سے ویکیپیڈیا کا بلا جواز تعلق جوڑنے کا کوئی حق نہیں ہے، تمام ممالک اپنی اپنی جگہ اپنے اپنے احترام کرنے والے رکھتے ہیں۔ الفاظ ایجاد کرنا بے شک حکومت پاکستان کا حق ہے اور امید ہے کہ وہ اس کو پورا بھی کرے گی۔ لیکن اس کا یہ مطلب کیسے ہوا کہ لغت کے حوالوں کے ساتھ ایسا کرنے کا حق ویکیپیڈیا کو نہیں؟ اگر عربی یا فارسی لغت کا حوالہ دیئے بغیر کوئی لفظ اختیار کیا گیا ہو تو اس پر تو اعتراض سمجھ میں آتا ہے لیکن جب ایک لفظ کی اصل الکلمہ بیان کر دی گئی ہو تو اس پر اعتراض کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی۔
  • اردو صرف پاکستان کی قومی زبان ہے۔
بجا فرمایا آپ نے اور اس حقیقت سے کس نے انکار کیا ہے؟ لیکن کسی زبان کے کسی ملک کے قومی زبان ہونے کا یہ مطلب تو نہیں نکلتا کہ دنیا بھر میں اس زبان کے استعمال کرنے والے اپنے طور پر اس زبان میں کوئی کام کرنے کی جسارت نا کریں! قومی زبان سے پہلے انسان کی ذاتی زبان کا حق زیادہ ہے، خواہ وہ مادری زبان ہو یا غیر مادری یعنی اگر کوئی کسی زبان کو سمجھتا اور استعمال کرتا ہے تو اس کا حق اس زبان پر اس ملک سے زیادہ ہے جس کی وہ قومی زبان ہو۔

ان جوابات کے بعد اب میں بھی کچھ سوالات اپنے ذہن میں رکھتا ہوں ، ہو سکے تو راہنمائی فرماتے ہوئے جوابات سے آگاہ کیجیئے۔

  • کسی اردو کی لغت میں یہ لکھا ہے کہ اس لغت کے علاوہ اردو میں کوئی اور لفظ استعمال کرنا منع ہے؟
  • کوئی اردو کا سرکاری یا غیرسرکاری ادارہ یا کوئی اردو دان یہ کہتا ہے کہ اردو میں عربی اور فارسی کی لغات مستند نہیں ہیں؟
  • کیا ویکیپیڈیا پر کسی جگہ لغاتی الفاظ کو original research کے زمرے میں رکھا گیا ہے؟ کیا یہ غیر منطقی نہیں ہوگا؟
  • عربی ، فارسی اور اردو کی کسی لغت سے ماخوذ لفظ کو original research کہا جاسکتا ہے؟
  • کیا لغات کے الفاظ کو مرکب کر کہ استعمال کرنے کو combination of material from multiple sources کہا جاسکتا ہے؟ اگر جواب ، ہاں میں ہے تو میرے لیئے ایک مضحکہ خیز بات ہوگی! پھر زبان میں بچے گا کیا؟ بقول حیدر صاحب کے! زبان میں برجستگی ہی نا رہے گی، باز کو راہ کے ساتھ آپ ہی نے تو مرکب کیا ہے۔ --سمرقندی 03:10, 29 اگست 2009 (UTC)

ذیل میں سوالات کو نقل کر کےان کے جوابات تحریر کیے جا رہے ہیں:

  • کسی اردو کی لغت میں یہ لکھا ہے کہ اس لغت کے علاوہ اردو میں کوئی اور لفظ استعمال کرنا منع ہے؟
یہ سوال سرے سے ہی غلط ہے۔ لغت کوئی ہدایت نامہ نہیں ہوتی۔ اردو میں کوئی اور لفظ استعمال کرنا منع ہے یا نہیں اس کا فیصلہ اس لفظ کو استعمال کرنے والے اردو کے اہل زبان کرتے ہیں یا ماہرین اردو۔ کمپیوٹر کا لفظ کثیر الاستعمال ہونے کی وجہ سے اردو کا حصہ بن چکا ہے لہذا جب تک کوئی مستند و مقتدر ادارہ یا شخصیت اس کا کوئی نعم البدل نہیں لاتی اسے انگریزی سے ماخوذ اردو کا لفظ ہی سمجھا جائے گا۔
  • کوئی اردو کا سرکاری یا غیرسرکاری ادارہ یا کوئی اردو دان یہ کہتا ہے کہ اردو میں عربی اور فارسی کی لغات مستند نہیں ہیں؟
عقل کہتی ہے کہ اردو کی لغت کی جگہ کسی دوسری زبان کی لغت استعمال نہیں ہو سکتی۔ اگر کسی لفظ کا اردو میں وجود اردو کی مستند لغت سے ثابت نہیں تو وہ لفظ اردو کا نہیں۔ کمپیوٹر کا لفظ آپ کو قریبا اردو کی ہر لغت میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ مل جائے گا۔ شمارندہ کا لفظ اردو کا نہیں فارسی کا ہے۔ جب تک یہ لفظ روز مرہ بول چال کا حصہ نہیں بنتا یا کوئی مستند و مقتدر ادارہ یا شخصیت اس کو اردو کا حصہ نہیں بناتا یہ اردو کا لفظ نہیں کہلا سکتا۔
  • کیا ویکیپیڈیا پر کسی جگہ لغاتی الفاظ کو original research کے زمرے میں رکھا گیا ہے؟ کیا یہ غیر منطقی نہیں ہوگا؟
جن الفاظ کے اردو میں وجود کا کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہو ان کو دوسری زبانوں کی لغات سے لے کر وکیپیڈیا پر ٹھونسنا original research ہے کیونکہ یہ صرف ان افراد کی رائے میں اردو کے الفاظ ہیں جنہوں نے ان کو وکیپیڈیا اردو پر اردو کا حصہ بنانا چاہا ہے۔ کسی بیرونی حوالہ سے ان الفاظ کا اردو میں وجود ثابت نہیں۔
  • عربی ، فارسی اور اردو کی کسی لغت سے ماخوذ لفظ کو original research کہا جاسکتا ہے؟
عربی، فارسی یا کسی بھی اور غیر اردو زبان کی لغت سے ماخوذ لفظ کو original research کہا جا سکتا ہے اگر وہ لفظ جس مفہوم میں اخذ کیا گیا ہے اسی مفہوم میں کسی مستند اردو لغت سے اردو زبان کا حصہ ثابت نہ ہو۔
  • کیا لغات کے الفاظ کو مرکب کر کہ استعمال کرنے کو combination of material from multiple sources کہا جاسکتا ہے؟ اگر جواب ، ہاں میں ہے تو میرے لیئے ایک مضحکہ خیز بات ہوگی! پھر زبان میں بچے گا کیا؟ بقول حیدر صاحب کے! زبان میں برجستگی ہی نا رہے گی، باز کو راہ کے ساتھ آپ ہی نے تو مرکب کیا ہے۔
ایک سے زیادہ لغات سے من پسند الفاظ چن کر، ان کا مرکب ایک نئے مفہوم یا معنی میں اردو کا حصہ بنانا combination of material from multiple sources کے بیان پر بلا شک و شبہ پورا اترتا ہے۔ بازراہ کا لفظ صرف ٹائیپنگ کی کوفت کو کم کرنے کیلیے وکیپیڈيا کی تکنیکی زبان کیلیے تیار کیا گیا تھا۔ اس طرح کے بیشمار الفاظ آپ کو میرے تخلیق کردہ سانچوں میں مل جائیں گے۔ پس منظر میں چھپی زبان قاری کو نظر نہیں آتی لہذا وکیپیڈیا کے متن کا حصہ نہیں بنتی۔ آپ اپنے دیے ہوئے ربط کے صفحہ پر میری تحریر کو دوبارہ شرف مطالعہ بخشیں تو آپ پر واضح ہو جائے گا کہ اس لفظ کو میں نے اردو زبان کا نہیں انتظامی الفاظ کا حصہ بنانے کو کہا تھا تا کہ مدونین کیلیے تکنیکی آسانی کم سے کم ابہام کے ساتھ پیدا کی جا سکے۔ حضرات نے اس کو رد کیا تو میں نے بھی زیادہ زور نہیں دیا کہ مجھے بین بجانے کی زیادہ مشق نہیں۔ حیدر 20:40, 29 اگست 2009 (UTC)

علاوہ ازیں آپ ابھی تک شمارندہ کو اردو میں کمپیوٹر کا نعم البدل ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ یاد رکھیے میں فارسی کی نہیں اردو کی بات کر رہا ہوں۔ جس لغت کا آپ نے حوالہ دیا تھا اس میں اس لفظ کے فارسی میں مستعمل ہونے کا ذکر ہے لیکن یہ کہیں ذکر نہیں کہ یہ اردو میں بھی کمپیوٹر کا موزوں متبادل ہے۔ ثبوت کا منتظر ہوں، بہت شدت کے ساتھ۔ حیدر 20:40, 29 اگست 2009 (UTC)

  • جناب! ہمیں کوئی ضرورت نہیں صرف ایک صاحب کو مطمئن کرنے کیلئے ثبوت ڈھونڈ نکالنے کی، تمام صاحبان جانتے ہیں کہ شمارندہ کا لفظ کمپیوٹر کا بہترین متبادل ہے اور سب اِس پر متفق ہیں، صرف ایک صاحب کے نا اتفاقی سے کچھ نہیں ہوتا، آپ بولتے رہئیے جب تک باقی ساتھی آپ سے آپ کے نقطۂ نظر پر متفق نہیں ہوجاتے، آپ کی بات کی کوئی اہمیت نہیں. اُردو اِصطلاحات سازی و استعمال کاری پر یہاں سب متفق ہیں اور کام ہمیشہ سے چلتا آرہا ہے اور چلتا رہے گا، اب بس یہ بحث بند! آپ ہمارے اِس کام کو روکنا چاہتے ہیں تو اپنے نقطۂ نظر پر دوسرے صاحبان کو متفق کریں، پھر کچھ بات نکل سکے گی. آپ کوئی ویکیپیڈیا کے مالک نہیں کہ آپ ایک غیر منطقی بات کریں گے اور ہم سب ڈر جائیں گے اور آپ کو مطمئن کرنے کے چکر میں اپنا کام روک دیں گے. لگادیجئے انبار ان غیر منطقی باتوں کا، جو صحیح ہے وہ صحیح ہے اور جو غلط ہے وہ غلط، ہم سب یہ جانتے ہیں...--محبوب عالم 01:12, 30 اگست 2009 (UTC)

محبوب عالم صاحب، آپ نے تو وہ ضرب المثل درست کر دکھائی، مدعی سست گواہ چست۔ آپ نے جو اوپر پیرا لکھا ہے اس کو آپ کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ آپ نے اس میں نہ صرف خود بلکہ دوسروں کی جگہ بھی وکیپیڈیا کے بانی اور بنیادی اصولوں کی اعلانیہ خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے جو کہ کسی بھی اور وکیپیڈیا پر آپ پر طویل پابندی عائد کرنے کیلیے کافی ہوتا۔ جذپاتی پن میں گستاخیاں ہو ہی جاتی ہیں۔ نظر انداز کیے دیتا ہوں۔ آپ نئے ہیں۔ میرا اور سمرقندی صاحب کا جھگڑا بہت پرانا ہے اور ہم دونوں بہت محنت سے اس کو مل جل کر پال پوس کر بڑا کر رہے ہیں۔ وہ میری نہیں مانتے، میں ان کے کہے کو تسلیم نہیں کرتا۔ واللہ آپ کا بیچ میں آنا مجھے ناگوار گزرا۔ سمرقندی صاحب، کچھ تو فرمائیں۔ میں تو آپ کے جواب کا منتظر تھا۔ مگر اصولی طور پر کسی ترکش میں تیر کم ہیں۔ تیروں کی جگہ ایک خالی ترکش بھی ہمیں اپنی طرف آتا دکھائی دیا ہے۔ حیدر 20:27, 30 اگست 2009 (UTC)

    • آج صبح آتے ہی یہ خوشخبری ملی کہ برادر سمرقندی واپس آ گئے ہیں، دلی اطمینان و سکون محسوس ہوا۔ میری طرف سے ایک مرتبہ پھر خوش آمدید۔ برادر محبوب عالم و دیگر ساتھی بھی متحرک نظر آ رہے ہیں اور دراصل یہ تحریک ہی وکیپیڈیا کی رگوں میں دوڑتا ہوا خون ہے، جب یہ تڑپ رکے گی تو گویا اس کی دھڑکیں بھی بند ہو جائیں گی، اس لیے کئی ساتھیوں کو دیکھ کر بہت زیادہ مسرت ہو رہی ہے۔ سب سے پہلے میں برادر محبوب عالم سے گزارش کروں گا کہ بحث کو بحث ہی رہنے دیں، اس کے نتیجے میں کچھ اچھا سامنے لانے کی کوشش کریں، نا کہ ایک دوسرے پر ذاتی حملے کر کے اسے ماحول خراب کرنے کا باعث بنائیں اور دوسری بات یہ کہ ایک ایسی بحث، جس کے نتیجے میں فریقین کچھ بہتر حاصل کرنا چاہتے ہوں، کبھی بھی نقصان دہ ثابت نہیں ہوتی بلکہ اس سے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے اس لیے بحث کیجیے لیکن کھلے دل کے ساتھ اور دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے۔ اردو وکیپیڈیا پر اصطلاحات سازی پر یہ بحثیں ہم گزشتہ تین سال سے دیکھتے آ رہے ہیں، لیکن اتنی طویل و گرما گرم بحثوں کے باوجود نقطۂ نظر کسی کا نہ بدلا، البتہ ہمیں الٹا نقصان اٹھانا پڑا کہ وکی پر کام کے خواہشمند چند "جیالے" افراد ہمیں خیر باد کہہ گئے۔ اس لیے کوشش کیجیے کہ کسی کا دل نہ دُکھے۔ ہم اس وقت اپنے کسی ساتھی کی جدائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ باقی مندرجہ بالا تمام معاملات احقر کی ذہنی سطح سے اوپر کے ہیں، سہ سالہ بحثوں کے بعد ہماری حالت تو وہ ہو چکی ہے کہ

ایماں مجھے روکے ہے تو کھینچے ہے مجھے کفر کعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے

اس لیے فی الحال تو کوئی رائے نہیں دے سکتا لیکن تمام ساتھیوں سے اتنی گزارش ضرور کروں گا کہ اپنی تمام قوتوں اور بحثوں کو وکیپیڈیا کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کریں۔ ان تبادلۂ خیالات کے نتیجے میں کچھ مثبت ہی سامنے آنا چاہیے، نا کہ مزید کدورتیں اور نفرتیں پیدا ہوں۔ ہمیں ان جذبات کو اردو وکی کو مہمیز دینے کے استعمال کرنا چاہیے۔ فہد احمد 03:45, 31 اگست 2009 (UTC)

  • یہاں وضاحت کر دوں کہ محبوب صاحب عرصہ سے وکیپیڈیا کی خدمت کر رہے ہیں، نئے نہیں، اور منتظم بھی ہیں۔ بردباری کی وجہ سے وہ تحکامانہ پیغام کو بھی نظر انداز کر گئے۔ جیسا کہ فہد صاحب نے اوپر کہا کہ بحث کو ذاتی سطح پر نہ آنے دیا جائے، اس لیے امید ہے کہ سب ساتھی اس پر عمل کریں گے۔--Urdutext 07:48, 31 اگست 2009 (UTC)
  • پھر وہی عالم کہ جس عالم سے جی گبھرا گیا! حیدر صاحب میں تو تمام ساتھیوں کے جذبات اور آپ کی تعظیم میں خاموش ہوگیا تھا کہ اب اس بحثِ بیکار کو بند ہی ہوجانا چاہیۓ، محبوب بھائی اور اردو ٹیکسٹ بھائی سمیت تمام ساتھی اس بحث کو بند کرنے پر اصرار کر رہے ہیں اور میں واقعی محبوب بھائی کے مخلصانہ اصرار پر ہی خاموش ہوگیا تھا۔ آپ نے میرے سوالات کے جوابات عطا فرمائے ، آپ کی نوازش۔ لیکن اس پر میرا ایک منطقی سوال ہے کہ آپ تمام باتیں خود اپنے خیالات کی ترجمانی کی صورت کر رہے ہیں ان کے اجتماعی مدبر ہونے کا کوئی ایک ہی حوالہ بھی مرحمت فرما دیجیے۔ کیا یہ انصاف ہے کہ دوسروں سے ہر بات کا حوالہ طلب کیا جائے اور خود تمام گفتار کو بلا حوالہ لکھ کر دوسروں کو اس سے متفق ہونے کا حکم دیا جائے؟ --سمرقندی 08:22, 31 اگست 2009 (UTC)

فرما دیجیے، آپ کو کس چیز کیلیے حوالہ کی ضرورت ہے؟ اور یہ بھی بتائیے کہ شمارندہ کو اردو کا لفظ ثابت کرنے میں کیا رکاوٹ حائل ہے؟ اگر آپ شمارندہ لفظ کو اوپر حوالہ دیے گئے وکیپیڈیا راہنما اصولوں کے مطابق اردو کا حصہ ثابت نہیں کر سکتے تو تب بھی فرما دیجیے تا کہ اس لفظ کو فوری طور پر کویپیڈیا سے بارہ پتھر کر دیا جائے۔ حیدر 13:29, 31 اگست 2009 (UTC)

  • حیدر صاحب، عقلی دلائل اور حوالے تو اوپر دے دیے گئے ہیں۔ اگر آپ پھر بھی سنجیدگی سے یہ بات کہہ رہے ہیں تو یہاں تو مذید بحث کی گنجائش نہیں۔ اب یہی ہو سکتا ہے کہ آپ ہاتف اُٹھائیں اور جمبو ویلز سے براہ راست بات کریں۔--Urdutext 00:18, 1 ستمبر 2009 (UTC)
لگتا ہے آپ شکست تسلیم کر رہے ہیں۔ کیونکہ آپ پر بارہا مرتبہ ثابت کیا جا چکا ہے کہ آپ حضرات اپنی کسی دلیل کو بھی کسی غیرمتنازع اور ٹھوس حوالے سے ثابت نہیں کر سکے۔ بلکہ آپ کے حوالہ جات خود آپ کے دلائل کی نفی اور میرے مؤقف کو مضبوط کرتے ہیں۔ اگر آپ شمارندہ کو اردو کا لفظ دو ٹوک اور انتہائی غیرمبہم اور طور پر ثابت کرنے کو تیار نہیں تو صاف کہہ دیجیے۔ تمام مضامین سے شمارندہ کا لفظ نکالنا محض دو گھنٹے کا کام ہے۔ حیدر 16:30, 1 ستمبر 2009 (UTC)

اندھیری نگری چوپٹ راجا

حیدر صاحب آپ تو ، اندھیری نگری چوپٹ راجا ، والا معاملہ کر رہے ہیں مگر مسئلہ تو یہ ہے کہ ویکیپیڈیا اندھیر نگری نہیں ہے کہ آپ اس کے راجا بن بیٹھیں۔ آپ کے تمام سوالات کے جوابات اور حوالہ جات فراہم کیۓ جاچکے ہیں اور اس پر آپ کا تمام ردعمل بے حوالہ ہے؛ میرے سوالات کے جو من پسند جوابات آپ نے گھڑے ہیں ان کے درست ہونے کا مستند حوالہ دیجیئے ، باقی بات اس کے بعد ہوگی۔ --سمرقندی 00:20, 2 ستمبر 2009 (UTC)

  • حیدر صاحب، ہم تو یہاں فتح و شکشت کے نکتہ نظر سے نہیں آتے۔ ہاں آپ جمبو سے ملاقات کر کے ضرور دیکھیں، آپ کے وکیمیڈیا کے قوانین کے وسیع مطالعہ کے پیش نظر گمان یہی ہے کہ اسے آپ کو کم از کم steward کے رتبہ پر تو فائز کر ہی دیے گا۔--Urdutext 00:25, 2 ستمبر 2009 (UTC)

بلا ضرورت کلمہ نویسی

صارفین اکرام سے گذارش ہے کہ اس سنگل (موسیقی) کے صفحے کو مفرد (موسیقی) پر منتقل کرنے کا قصد ہے، تین روز تک اپنا اعتراض یا اتفاق اس کے تبادلۂ خیال پر درج فرما دیجیئے۔ اردو کی نزاکتوں پر گہری نظر رکھنے والے محبوب بھائی کی رائے اتفاق میں آچکی ہے اور ظاہر ہے کہ حیدر صاحب کی اعتراض میں ہی ہوگی ؛ دیگر دوستوں کی رائے درکار ہے۔ --سمرقندی 01:34, 30 اگست 2009 (UTC)

  • میرا نہیں خیال کہ حیدر بھائی کی اعتراض میں ہوگی۔ شمارندہ پر ان کا اپنا ایک نقطہ نظر ہے جس کی میں عزت کرتا ہوں۔ مفرد اردو کا ہی لفظ ہے البتہ وہ اس معنی میں نہیں آتا جس میں کسی گانوں کے مجموعے سے ایک گانا قبل از وقت شائع کیا جائے۔ کیا یہاں منفرد کا لفظ درست نہیں؟ یہ صرف میرا ذاتی خیال ہے۔--سید سلمان رضوی 10:08, 30 اگست 2009 (UTC)
    • گو کہ مفرد اور منفرد بہت سی جگہوں پہ ایک دوسرے کی جگہ استعمال ہوتے ہیں تاہم زیادہ مخصوص معانی میں اِن دونوں میں تھوڑا سا فرق ضرور ہے. منفرد دراصل unique اور different جبکہ مفرد single کی معنی میں استعمال ہوتا ہے، اور اِسی لئے کچھ جگہوں پہ آپ اِن دونوں الفاظ کو ایک معانی میں نہیں لے سکتے جیسا کہ ‘‘مفرد الفاظ’’ میں آپ مفرد کی جگہ منفرد استعمال نہیں کرسکتے. --محبوب عالم 13:23, 30 اگست 2009 (UTC)
  • آپ حضرات کی رائے صائب ہے۔ اصل میں عربی میں اسے أغنية منفردة کہتے ہیں۔--سید سلمان رضوی 18:11, 30 اگست 2009 (UTC)
سلمان بھائی عربی میں منفرد single کے مفہوم میں alone سے قریب آتا ہے اور اسی وجہ سے اس کے ساتھ تائے مدورہ لگا کر أغنية منفردة لکھا گیا ہے جو کہ صفت سے زیادہ قریب ہوجاتا ہے۔ اردو میں منفرد alone کے معنوں میں ہونے کی وجہ سے یکتائی سے زیادہ قریب ادا کیا جاتا ہے اسی وجہ سے اردو ٹیکسٹ اور محبوب برادران نے unique کا اشارہ دیا ہے۔ خیر اردو نام کا فیصلہ تو ہوتا ہی رہے گا فی الحال تو اردو پر منتقل کرنے کا فیصلہ لٹکا ہوا ہے، حالانکہ مسئلہ اس قدر بڑا نہیں ہے۔ --سمرقندی 07:02, 31 اگست 2009 (UTC)

یہ بتائیے کہ آپ حضرات کے اصولوں کے مطابق اوپر کے مضامین کے عنوانات میں دوسرا اور قومی ترانہ کا انگریزی میں ترجمہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ خدارا عقل سے کام لیجیے۔ جذباتی انتہا پسندی کی عینک کو تھوڑی دیر اتار کر دنیا پر نظر دوڑائیے۔ سنگل کا تصور مشرقی موسیقی کی صنعت میں موجود نہیں جبکہ مغرب میں یہ ایک صنعت موسیقی کا تکنیکی لفظ ہے جس کا ترجمہ ممکن نہیں۔ حیدر 20:17, 30 اگست 2009 (UTC)

انگریزی میں اردو بمقابلہ اردو میں انگریزی

حیدر صاحب آپ نے نکتہ وہ اٹھایا ہے کہ جس پر شاید ابھی تک توجہ نہیں دی گئی ؛ یعنی انگریزی ویکی پر اردو یا عربی عنوانات کے صفحات۔ آپ نے بہت اچھا کیا کہ اس پہلو پر بھی وضاحت سامنے آجانی چاہیۓ تاکہ بار بار تکرار سے بچا جاسکے۔

  1. انگریزی میں اردو (یا عربی / جاپانی) الفاظ محض علامتی ہوتے ہیں جبکہ اردو میں انگریزی الفاظ ایک متعدی مرض کی طرح پھیلتے ہیں
  2. انگریزی میں اردو یا عربی الفاظ کو صرف اس کی مخصوص جگہوں پر ہی استعمال کیا جاتا ہے (جیسے اکثر اسلام پر اعتراض کرنے والے مغربیوں کے مضامین میں متعدد عربی اصطلاحات) جبکہ اس کے علاوہ جگہوں پر اسکا انگریزی متبادل ہی استعمال ہوتا ہے
  3. اگر اردو میں بھی انگریزی کے الفاظ کے ساتھ ایسی ہی توقع ہو کہ ان کو صرف مخصوص مقامات پر ہی اختیار کیا جاوے (مثال کے طور پر عیسائیت کے مضمون میں نائسین (nicene) کا لفظ) تو پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں اور پھر حیدر صاحب کا اٹھایا ہوا نکتہ بہت وزن رکھتا ہے۔ لیکن معاملہ یوں ہے کہ اردو کی قوت مدافعت کو اردو والوں نے اتنا طاقتور بننے ہی نہیں دیا کہ وہ اس قسم کی ڈگر پر چلنے کے قابل ہو ، اردو میں تو ہر انگریزی لفظ ایک وبا کی طرح پھیلتا ہے
  4. سنگل (موسیقی) ایک ایسا لفظ ہے کہ جو بقول خود آپ کے ابھی اردو دنیا میں نہیں ہے، اور اس پر ایک حقیقت یہ کہ چونکہ یہ ایک (کاروباری لفظ ہوگا) اس لیۓ مستقبل میں اس کو اردو دنیا میں پھیلنے سے روکا نہیں جاسکتا۔ اب بات آتی ہے کہ کیا پھیلانے کی کوشش کی جائے؟ وہ جو کہ اصل متبادل ہے یا پھر برسوں پرانی اردو دانوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کہ اردو میں ہر زبان کا لفظ سمونے کی صلاحیت ہے single کو ہی پھیلایا جائے ؟ جبکہ نہایت درست متبادلات بصورت مفرد ، منفرد اور یا اکیلا کی صورت میں موجود ہیں

فیصلہ آپ اہلِ علم حضرات پر چھوڑتا ہوں۔ --سمرقندی 06:44, 31 اگست 2009 (UTC)

آپ کے اپنے بقول آپ کو اردو سے محبت نہیں لیکن ہمیں تو جناب اس زبان سے عشق ہے اور ہم اس کو عوام الناس کی مدد سے قدرتی طریقے سے پھلتا پھولتا دیکھان چاہتے ہیں اور یہ قطعی نہیں پسند کرتے کہ چند حضرات اس کو فرینکنسٹائن جیسا عفریت بنا ڈالیں۔ آپ کیوں نہیں کسی ایسی زبان میں طبع آزمائی کرتے جس سے آپ کو واقعی محبت ہو۔

جیسا کہ مضمون سے واضح ہے کہ مغربی موسیقی میں سنگل کے لفظ کے موجودہ مفہوم کی تاریخ لگ بھگ سو سال پر محیط ہے۔ اس لفظ کا اردو میں گھڑا گیا ترجمہ چاہے کو کسی زبان سے بھی لیا جائے اس تاریخ کا احاطہ نہیں کر سکتا۔ یہی بات کمپیوٹر پر بھی صادق آتی ہے۔

اگر آپ کے خیال میں صرف اردو کو انگریزی سے خطرہ ہے تو آپ کی یہ محض ذاتی رائے ہے جس سے ماہرین عالم متفق نہیں۔ دنیا کی بڑی سے بڑی زبانیں بھی انگریزی سے خطرہ محسوس کر رہی ہیں۔ english world dominance لکھ کر اگر آپ انٹرنیٹ پر تلاش کریں تو آپ کو اس کے ہزاروں ثبوت مل جائیں گے۔ http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_Arabic_loanwords_in_English کو بھی ملاحظہ فرمائیے اور بتائیے کہ کیا یہ الفاظ اس دور میں کہ جب عربی کا غلبہ تھا انگریزی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے؟ آپ ذرا میانہ روی سے کام لیں تو سب مل جل کر اردو کی حقیقی ترقی میں ایک دوسرے ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ آپ دینی آدمی معلوم ہوتے ہیں مجھے یقین ہے کہ آپ کا دین بھی میانہ روی کا حکم دیتا ہے۔

آپ کی تسلی کیلیے یہ بھی بتاتا چلوں کہ پاکستان میں موسیقی کی مغرب زدگی کے باوجود سنگل کا لفظ اردو میں نہیں پھیل سکا کیونکہ پاکستان میں صنعت موسیقی ایک مختلف دور کی پیداوار ہے اور یہاں موسیقی کا کاروباری ماحول سنگلز کی فروخت کیلیے سازگار نہیں۔ یہاں ہر اس چیز کو جس کو مغرب میں سنگل کہا جا سکتا محض گانا یا میوزک ویڈیو کہہ کر کام چلایا جاتا ہے۔ مثلا دل دل پاکستان مغربی موسیقی کے اصولوں کے مطابق بطور سنگل نشر کیا گیا تھا لیکن اس کو آج تک پاکستان میں کسی اردو بولنے والے نے سنگل نہیں کہا۔

حیدر 14:16, 31 اگست 2009 (UTC)



مجھے حیدر صاحب کا موقف غلط نہیں لگتا۔ میں لگ بھگ چھ سال ایران میں کام کر چکا ہوں اور میں نے ہمیشہ انہیں لفظ کامپیوتر بولتے سنا۔ شمارندہ کبھی نہیں سنا۔ ۔لگتا ہے ہم شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں ۔اہل فارس بھی فارسی سے اتنے وفادار نہیں ہیں جتنے کہ ہم۔ ًًًًShahab 20:20, 31 اگست 2009 (UTC)

  • شہاب صاحب، شاید آپ نے اوپر علمی اور عامی زبان کے فرق بارے تفصیل پڑھی نہیں۔--Urdutext 00:19, 1 ستمبر 2009 (UTC)
  • doctor صاحب آپ کی بات کو نظر انداز کرنا میرے لیۓ مشکل ہے کہ آپ نے ایسا بیان دیا تو کچھ سوچ کر ہی دیا ہوگا۔ اردو ٹیکسٹ بھائی کی بات پر غور فرما لیجیۓ؛ آپ جیسے اہل علم افراد کو میں دس بار جھک کر سلام کرتا ہوں اور آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے بہت عرصہ قبل آپ کے مضامین میں دخل اندازی ترک کر دی ہے آپ جو مناسب سمجھیں لکھتے رہیۓ اور علم کو اردو میں منتقل کرتے رہیئے۔ ایک doctor ہونے کے ناطے آپ سے بہتر کون جانتا ہوگا کہ علم طب کو موجودہ اردو استعمال کرتے ہوئے اردو میں نہیں لکھا جاسکتا ، ہاں کلمہ نویسی بہت آسان کام ہے۔ --سمرقندی 07:12, 1 ستمبر 2009 (UTC)

کوئی بتا سکتا ہے

  • ڈسٹرائر (Destroyer) ، فریگیٹ (Frigate) ، کروزر (cruiser) ان سب میں کیا فرق ہوتا ہے ؟

ذرا متوجہ ہوں

صارفین کرام، اس بات کی طرف توجہ فرمائیں۔ بہت سارے مضامین اور صفحات ایسے ہیں جن کا صرف عنوان ہے اور مواد کچھ بھی نہیں۔ یوں کہیں تو صحیح ہوگا کہ صفحات بالکل خالی ہیں۔ صارفین اس بات کی طرف غور فرمائیں کہ صفحہ جات اپنے عنوانات کے متعلق کچھ مواد رکھیں۔ تبھی جاکہ مضمون کہلا سکتے ہیں۔ اصطلاحات کے صفحوں کی بات الگ ہے۔ مگر بہت سارے صفحات بغیر کسی مواد کے یتیم پڑے ہوئے ہیں۔ اردو ویکی میں تقریباً 11000 صفحات ہیں۔ اور مضامین کی شکل میں ایک ہزار صفحات بھی نہیں ہیں۔ صارفین سے گذارش ہے کہ نئے صفحات شروع کریں مگر کم از کم 2 کلو بائٹ مواد کے ساتھ۔ یعنی پانچ چھہ سطروں کے ساتھ۔ Ahmadnisar 17:03, 31 اگست 2009 (UTC)

  • ایسے صفحے جو اصطلاحات نہ ہوں، اور خالی ہوں، ان پر براہ کرم "حذف" کا سانچہ لگا دیں (جیسا آپ کر بھی رہے ہیں)۔ ان صفحات کو بنانے والوں نے واپس آ کر انھیں مکمل نہیں کرنا۔ --Urdutext 00:10, 1 ستمبر 2009 (UTC)
میں آپ دونوں حضرات سے اس بات پر متفق ہوں۔ حیدر 16:24, 1 ستمبر 2009 (UTC)
  • جناب نثار صاحب! یہ انکشاف کسی دھماکے سے کم نہیں کہ کیا آپ کے بتائے گئے معیار یعنی 2 کلو بائٹ اور پانچ چھ سطروں تک یہاں صرف ایک ہزار مضامین پورے اترتے ہیں؟ کہیں میں سمجھنے میں غلطی تو نہیں کر رہا؟ فہد احمد 07:37, 2 ستمبر 2009 (UTC)
  • میرے خیال میں یہ اعداد و شمار درست نہیں۔ ایک ہزار صفحات تو میں ہی ذاتی طور پر بنا چکا ہوں جو کم از کم 2 کلو بائٹ مواد پر مبنی ہوں۔ بہرحال بات میں وزن یہ ہے کہ خالی مضامین نہیں ہونا چاہئیں مگر حذف کرنے میں جتنی محنت ہے اس سے کم محنت یہ ہے کہ ان میں دو چار سطریں لکھ دی جائیں۔ اگر مضمون کا عنوان ہی غلط ہو تو ہی حذف کیا جائے۔--سید سلمان رضوی 13:11, 2 ستمبر 2009 (UTC)
  • جی سلمان صاحب اور سمرقندی، اردو ٹیکسٹ، محبوب عالم، وہاب اعجاز، کاشف عقیل اور دیگر صاحبان کے مضامین کی کل تعداد 5 ہزار سے زائد تو ہونی ہی چاہیے اور میرا نہیں خیال کہ ان احباب نے کبھی کوئی غیر معیاری مضمون لکھا ہے۔ بہرحال آپ کا بات دل کو لگتی ہے کہ حذف کرنے کے بجائے چند سطریں لکھ دینا بہتر ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اپنے موضوعات پر ایسے جو بھی مضامین سامنے آئیں انہیں کچھ بہتر کرتا جاؤں۔ فہد احمد 02:50, 3 ستمبر 2009 (UTC)

اردو کی خوشبو سے بسی دنیا

میں عرصے سے کمپیوٹر پر اردومیں کرنے کا خواہش مند رہا تھا اس سلسلے میں اردو میں کام کرنے والے سائنسی رسالوں کا بھی بڑی دلچسپی سے مطالعہ کرتا رہا ہوں ۔ کافی اردو ویب سائٹ کو بھی دیکھتا رہا ہوں مگر جو بات اس وکی پیڈیا کے آزاد دائرۃالمعارف میں ہے وہ کسی اور میں نہیں ہے بس اب ضرورت اس بات ہے کہ اس ویب سائٹ کا بہترین استعمال جاری رکھا جائے ۔ نورالدین

وکی اردو خور بھیڑیے

وکیپیڈیا اردو کو بھیڑیوں نے گھیر لیا ہے ۔سب کے سب جن کے نام نیچے مذکور ہیں اردو کی خدمت کی کھال اوڑھ کر اردو کو بھیڑیوں کی طرح بھنبھوڑنے میں مصروف ہیں۔شرم کرو ڈوب مرو -- 119.63.136.150

  • پیغام تو بڑا مزیدار ہے۔ حضرت! ہم ڈوب مرنے کو تیار ہیں اگر آپ جیسے "خفیہ" احباب اپنی شناخت اور کچھ اچھا کام سامنے لے کر آئیں۔ صرف اردو کی محبت کا ڈھنڈورا پیٹنا کافی نہیں، اس سے اپنی محبت ثابت کرنا بھی ضروری ہے۔ فہد احمد 02:52, 3 ستمبر 2009 (UTC)
  • آّپ کی ڈاڑھی میں تنکا معلوم ہوتا ہے ۔ ہم خفیہ ہوکر وکی پر جلا وطنی کاٹ رہے ہیں اور اردو کی خدمت کے نام پر سجائے ہوئے تھیٹر سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ڈھنڈورا کون پیٹ رہا ہے سارا وکیپیڈیا جانتا ہے۔ ہم تو یہ طلسم ہوشربا دیکھ کر اپنا سر پیٹ رہے ہیں۔
  • ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہوگا؟
  • ہر پیج پر ماہر بیٹھا ہے انجام وکی کیا ہوگا ؟

ہمارے سامنے لائے کام میں دنیا جہان کے کیڑے ہوتے ہیں۔ یہاں تو ریوڑیاں بانٹی جارہی ہیں۔ یار ہم کیا ، ہمارا کام کیا ؟ نہ صلے کی تمنا ، نہ ستائش کی پروا۔ --119.63.136.150 06:36, 3 ستمبر 2009 (UTC)

  • بھائی سب سے پہلے تو سلام عرض کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے بعد عرض ہے کہ گذشتہ باتوں کو بھول کر آگے آیئے اور آپ خود محسوس کرلیں گے کہ اب یہاں حالات بہت دوستانہ ہیں۔ آپ جو چاہیں لکھ لیجیئے ، اس میں ترمیم سے پہلے تبادلۂ خیال پر آپ سے مشورہ ضرور کیا جائے گا اور کوئی بھی آپ کی تحریر کو یکطرفہ طور پر ترمیم نہیں کرے گا۔ کوئی بات زیادہ پیچیدہ ہوئی تو دیوان عام میں تمام افراد سے مشورے کی راہ بھی کھلی ہے۔ گفت و شنید کی راہ پر قائم رہنے کی مثال آپ اسی صفحے پر اوپر سنگل (موسیقی) کے بارے میں ہونے والی بحث میں دیکھ سکتے ہیں ، مضمون کو اردو نام پر منتقل کرنے کے تمام تو جواز کے باوجود محض تحریر کرنے والے کی رضامندی کی خاطر بات چیت کو جاری رکھا جارہا ہے۔ --سمرقندی 06:53, 3 ستمبر 2009 (UTC)
  • بہت خوب برادر۔ اب خود ساختہ جلا وطنی ترک کیجیے حضور، غلط کو غلط کہنے سے زیادہ بہتر ہے کہ اسے صحیح کرنے کے لیے آگے بڑھیں۔ آپ کی گفتگو سے لگتا ہے کہ آپ کے کام میں کوئی کیڑے نہیں نکال سکے گا۔ ہمیں بھی کسی صلے کی تمنا نہیں، نیکی کر کے دریا میں ڈال رہے ہیں۔ اس عمل میں ہمارے ساتھ چلیں گے تو خوشی ہوگی۔ مثبت جواب کا منتظر ہوں۔ فہد احمد 07:02, 3 ستمبر 2009 (UTC)
  • سمر قندی بھائی کو قلم چھوڑ ہڑتال کے خاتمے پر مبارکباد۔ بھائی فہد ہم کو ہی دریا میں نہ ڈال دیجئے گا ہم تو اب تیرنا بھی بھول چکے ہیں۔ آپ سب بھائیوں کے پرخلوص جذبات کا میں دل سے متعرف ہوں۔
  • خاکسار کو 99.9 فیصد یقین ہے کہ آپ کون ہیں ، بس وہ جو باقی 0.1 فیصد اندیشہ ہے اس کی بنا پر آپ کو پکارتے ہوئے کترا رہا ہوں۔ آپ کے نا آنے سے عرصے سے تشویش میں ہوں ، ہو سکے تو اب واپس آجایئے۔ --سمرقندی 07:40, 3 ستمبر 2009 (UTC)
  • ارے یہ کیا بات کر دی حضور، آپ کو بچانے کے لیے تو ہم خود دریا میں کود جائیں، گو تیرنا نہیں جانتے۔ ہمارے نیک جذبات کو سمجھنے پر آپ کا مشکور ہوں۔ فہد احمد 07:57, 3 ستمبر 2009 (UTC)

احتجاج

  • جناب عالی میرا آرٹیکل ( اسام کے دشمن کون ) کے نام پر آپ کو اعتراض ہوا وہ میں نے تبدیل کردیا

جو کہ اب( اسلام کے خلاف جنگ) ہے، اسکے بعد آپ نے ہیڈنگ کا مضمون تبدیل کر دیا اور اب پورا مضمون ہی حزف کردیا ـ اور اس کی بجاۓ ایک خود ساختہ مضمون لکھا گیا میرے بھائی اس مضمون کے ہر پیرا گراف کا حوالہ موجود ہے جملہ کتب کے حوالے موجود ہیں ـاسکے باوجود میرا مضمون بدنیتی کی بنیاد پر حزف کیا گیا ہے جس کے خلاف میں احتجاج کرتاہوں ـمشاہدے سے ثابت ہے کہ فارسی میڈیا پر شیعہ حضرات کا قبضہ ہے اور اردو میڈیا پر وہابی لابی کی اجارہ داری ہے ـ اور کسی مخالفت کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہےـ بیرونی طاقتیں میرے ملک کا امن تباہ کررہی ہیں ریال درم دینار پانی کی طرح بہارہی ہیں ضیاء دور سے پہلے پاکستان میں مدرسوں کی تعداد پانچ سو تھی جو کہ اب بیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں ـ گھروں سے روٹی مانگ کر کھانے والے ملاء کے پاس لینڈ کروزر اور سیٹلاہٹ فون کہاں سے آیا ـ اسکا جواب ہے آپ کے پاس ـ اگر آپ کی ہمدردیاں اپنے مسلک کے ساتھ ہیں تو انکو اپنے پیشورانہ فرائض میں استعمال نہ کریں ـ --Khwaja 11:59, 10 ستمبر 2009 (UTC)

  • آپ نے درست فرمایا ہے خواجہ صاحب بیرونی طاقتیں درہم و دینار پانی کی طرح بہار رہی ہیں اور ہمارے ملک کو تباہ کررہی ہیں مگر آپ شاید اس میں ڈالروں کا اضافہ کرنا بھول گئے ہیں۔ چلیں کوئی بات نہیں ہے۔ ویسے بھی امریکی سفارتکاروں کے لئے 200 مکانات اسلام آباد میں کرائے پر حاصل کر لئے گئے ہیں۔ دنیا میں امریکہ کا سب سے بڑا سفارتخانہ اسلام آباد میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ عراق سے فوجی سازو سامان بھی خیر سے پاکستان پہنچائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ بلیک واٹرز کے جوان آج چکوال میں حساس علاقے میں اسلحہ سمیت دیکھئے گئے ہیں۔ انشاء اللہ جلد سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ آپ فکرمند نہ ہوں۔ امید ہے کہ آپ وکی اردو کو آئندہ بھی اپنی قیمتی خیالات سے نوازتے رہیں گے۔ آتے جاتے رہیئے گا۔ --Ubaidmughal 23:28, 12 ستمبر 2009 (UTC)

مفید مباحث

محترم حیدر اور سمرقندی کے مباحث سے میں نے تو کافی کچھ سیکھا ہے اور میری گزارش ہے کہ ایسی مفید بحثوں کو مضمون کی شکل دے کر وکیپیڈیا پر شائع کرنا چاہیے جس میں سے ذاتی حملے اور طنز نکلے ہوئے ہوں یا مباحث کے نام سے ایک علیحدہ زمرہ بنا کر اس میں ایسی کارآمد مباحث ڈال دیں۔ --محب علوی 16:27, 16 ستمبر 2009 (UTC)

  • اچھی تجویز ہے۔ میں اسے بحث کی جگہ اظہارِ خیال یا تبادلہ خیال سمجھتا ہوں--سید سلمان رضوی 16:39, 16 ستمبر 2009 (UTC)

م

مما بعد ؤسيط Metamedia]] ا س لفظ کؤسب سے پہلےمارشل ميک لؤھان نےاپنے کتاب←استعمال←کيےجاچکےہين·مابعدوسیط جدید ذرايع ابلاغ اور نۓ تیکنالؤجی مين آ ر ہی تبدیلیؤن مين مواد اؤر شکل ؤصؤرت کےدرمیا ن ہم آھنگی کؤظاہرکرتاہے·میک لوھا ن کے مفہوم میڈیاکی مجموعی تاثیرکی وضا حت کرتا ہے·یہ اکیڈمی٫ فن اسٹوڈیو اور معلوماتی ساينس کے درمیان سرکٹ کی طرح ہے جو میڈیا اوران کے اثار قدیمہی مادة کا پتہ لگاتےہین·اورتعلیم کے مختلف روایتی شعبوں میں تعاون دیتےہین

منصوبہ صفحہ دیوان عام/وثائق/2009/چہارم میں واپس جائیں۔