ملاک و محور عالم محمد
ملاک و محور عالم محمدﷺ اردو زبان میں غیر منقوط نعتیہ مجموعہ کلام ہے
غیر منقوط ایک انتہائی مشکل فن( اسے صنعت مہملہ‘یا ’عاطلہ‘اہمال اور معرا کہا جاتا ہے) میں لکھا گیا خورشید ناظر کا کلام ہے۔ شاعر کا اصل نام خورشید احمد ہے اور تخلص ’’ناظر‘‘ ہے۔ انھوں نے زبان میں غیر منقوط مکمل کتاب ’’ ملاک و محور عالم محمدﷺ‘‘ کے نام سے لکھی ہے۔[1]
ملاک ومحور عالم محمد ان کی ایک منفرد اور بے مثال کتاب ہے جو یقینا انھیں اللہ کی طرف سے عطا کی گئی ہے۔ جس بے نیازی اور سادگی سے اپنے اس سفر پر رواں دواں ہیں ایسی اور کتابوں کی بھی امید رکھی جا سکتی ہے۔[2]
کتاب 2020ء میں اردو مجلس بہاولپور سے طبع ہوئی ہے۔ ملاک و محور عالم محمدﷺ 237 صفحات پر مشتمل ہے۔ :
ملاک و محور عالم محمدﷺ | |
---|---|
مصنف | خورشید ناظر |
زبان | اردو |
اصل زبان | اردو |
ناشر | اردو مجلس بہاولپور |
تاریخ اشاعت | 2020ء |
پیش کش | |
صفحات | 237 |
درستی - ترمیم |
وہ محور، وہ مصدر سارے عالم کے | وہ ہی اللہ کا ہے اک اعلیٰ احساں | |
اسم محمد ہر اک آس کا محور ہے | اسم محمد سےہر کام سدا آساں |
ملاک و محور عالم محمدﷺ غزال کی ہیئت میں کہی گئی تریسٹھ (63)۔ نعوت اور کئی منظومات پر مشتمل ایک آزادنعتیہ نظم بعنوان ' ملاک و محور عالم محمدﷺ سے مکمل ہوئی ہے۔ اس کتاب کے کل اشعار کی تعداد نو سو چالیس (840) ہے۔ اور صنعت غیر منقوط میں لکھی جانے والے اشعار کی تعداد کے اعتبار سے انہی کی غیر منقوط حمدیہ مجمو عہ واللہ الحمد کے بعد دوسری ضخیم کتاب ہے۔ [4][5]
تصانیف
ترمیمملاک و محور عالم محمدﷺ، کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں
- 1۔ کلام فرید اور مغرب کے تنقیدی رویے
- 2خواجہ فرید کی کافیوں میں قوافی کافنی جائزہ
- 3۔بلغ العلی بکمالہ(منظوم سیرت النبی ﷺ مکمل)
- 4منظوم شرح اسماءالحسنی
- 5۔ہرقدم روشنی (سفر نامہ حج )
- 6۔پانچ درسی کتب
- 7۔حسنت جمیع خصالہ (حضرت محمد ﷺ کے پاک ناموں کی منظوم شرح)
- 8۔وللہ الحمد (غیر منقوط حمدیہ کلام)
- 9۔توشیح اسمائےمحمدﷺ۔
- 10۔ہرقدم روشنی
- 11۔کشف الدجی بجمالہ (آزاد ہیئت میں لکھی گئی اولین سیرتِ پاک)
- 12۔توشیح اسماء الحسنٰی
- 13۔حمد الٰہ و مدح محمدﷺ(غیر منقوط نعتیہ کلام)
- 14۔مالک عالم سرور عالم غیر منقوط مجموعہ حمد و نعت
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ماہنامہ اخبار اردو اسلام آباد اکتوبر 2023ء
- ↑ روزنامہ نوائے وقت ملتان۔11 نومبر 2015ء
- ↑ ملاک و محور عالم محمد
- ↑ ملاک و محور عالم محمدﷺ، خورشید ناظر، اردو مجلس بہاولپور
- ↑ روزنامہ نوائے وقت ملتان۔21 دسمبر 2020ء