تھل نہر
تھل نہر پنجاب کے صحرائے تھل میں زیر تعمیر اک نہر ہے جس کا مقصد اس علاقے کو سیراب کر کے سر سبز زرعی علاقے میں تبدیل کرنا ہے ۔
1919 میں جنگ عظیم اول کے بعد برٹش حکومت نے کچھ دیگر پروجیکٹوں سمیت ایک تھل نہر کا پراجیکٹ بھی تیار کیا تھا لیکن اس پرعملدرآمد کی نوبت نہیں آئی ۔ آخرکار 16 اگست 2001 کو صدر جنرل پرویز مشرف نے تھل نہر کی تعمیر کا افتتاح کر دیا ۔ اس نہر کا اک حِصا مکمل ہو گیا ہے اور باقی کی تعمیر جاری ہے ۔
یہ نہر دریائے انڈس پر بنے چشما بیراج سے نِکلتی ہے ۔ چشما بیراج 1960 کے انڈس طاس معاہکے کے بعد بنایا گیا ۔ تھل نہر دریائے انڈس کے برابر چلتی ہے ۔ یہ ضلع خوشاب ، ضلع بھکھر ، ضلع لئیااور ارد گرد کے علاقے کو پانی دیتی ہے ۔ اس کی بہت ساری ڈسٹری بیوٹریز (شاخیں) ہیں، جو تونسہ پنجند لنک نہر تک چلی حاتی ہیں ۔ اس نہر کے بننے سے دریائے جہلم اور دریائے انڈس کے درمیان میں واقع صحرائے تھل کے علاقے کو کافی فائدا ہوا ہے اور لوگوں کی معاشی تے سماجی ترقی ہوئی ہے ۔