تھیرواد موجودہ بدھ مت کے دو اہم فرقوں میں سے ایک ہے۔ کمبوڈیا، لاؤس، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میانمار میں سب سے نمایاں مذہب ہے اور ویتنام، بنگلہ دیش اور چین میں اس کو اقلیتی گروہ مانا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں بھی اس کے پیروکاروں پھیلے ہوئے ہیں۔ تھیروادیوں کی عالمگیر تعداد لگ بھگ 15 کروڑ ہے اور حالیہ چند دہائیوں میں تھیرواد نے مغرب میں کچھ مقبولیت پائی ہے۔[1]

تھیرواد اور مہایان مکاتب فکر میں فرق ترمیم

تھیرواد لفظ کا مطلب عظیم لوگوں کی بات ہے۔ بدھ مت کی اس شاخ میں پالی زبان میں لکھے ہوئے قدیم تری پٹک پر عمل کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ تھیروادیوں کا دعوی ہے کہ وہ اصلی بدھ مت کے پیروکار ہیں۔ ان کے لیے مہاتما بدھ ایک عظیم شخصیت ضرور ہیں لیکن کوئی دیوتا نہیں، وہ ان کو پوجتے نہیں ہیں اور نہ ہی اپنی مذہبی تقریبوں میں بدھ پوجا کرتے ہیں۔ جہاں مہایان مکتب فکر میں دیوی دیوتاؤں جیسی بہت سی ہستیوں کو مانا جاتا ہے وہاں تھیرواد مکتب فکر میں ایسی کسی ہستی کو نہیں پوجا جاتا ہے۔ تھیروادیوں کا ماننا ہے کہ ہر انسان کو خود ہی نروان کا مارگ ڈھونڈنا ہوتا ہے۔ اس فرقے میں نوجوانوں کو بھکشو بنانے کو بہت شبھ مانا جاتا ہے اور یہاں یہ روایت بھی ہے کہ نوجوان کچھ دنوں کے لیے بھکشو بن کر پھر عام آدمی بن سکتا ہے۔[2] پہلے زمانے میں تھیرواد کو ہنیان شاخ کہا جاتا تھا، لیکن اب بہت سے محققین کہتے ہیں کہ یہ دونوں مختلف ہیں۔

پیروکار ترمیم

دنیا کے الگ الگ ممالک کے لوگ تھیرواد مکتب فکر کے پیروکار ہیں، جن میں اہم یہ ہیں:

حوالہ جات ترمیم

  1. Crosby, Kate; Theravada Buddhism: Continuity, Diversity, and Identity, 2013, page 2.
  2. Inside Buddhism (eBook), Kathy Zaun, Lorenz Educational Press, ISBN 978-0-7877-8193-4, Pages 26-27