ثنا فخر
ثناء نواز یا ثناء فخر (ولادت: 16 جون 1979ء)، پاکستانی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ فلمی دنیا میں ثناء کے نام سے جانی جاتی ہیں۔[1] ثناء کو 2002ء کی فلم یہ دل آپ کا ہوا میں اداکاری کے لیے نگار اعزازات برائے بہترین اداکارہ ملا۔[2] ثنا فخر کی قبل ذکر فلموں میں پاکستانی فلم سنگم، بھارتی فلم قافلہ، پنجابی فلم دل پردیشی ہو گیا اور ٹی وی ڈراما جینا سکھا دو ہمیں شامل ہے ۔ ثنا کا اصلی نام ثناء نواز تھا لیکن شادی کے بعد بدل کر ثناء فخر رکھ لیا۔ ثناء کی 2002ء کی فلم یہ دل آپ کا ہوا کافی کامیاب فلم تھی۔
ثنا نواز | |
---|---|
ثناء | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 جون 1979ء (45 سال) ملتان، پنجاب، پاکستان، پاکستان |
شہریت | پاکستان |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار، ماڈل |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمثنا فخر 16 جون 1979ء کو پاکستان کے شہر ملتان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام خاور ممتاز اور والدہ کا نام کامل خان ممتاز ہے۔ثنا فخر نے اپنی تعلیم ملتان میں علی گڑھ اسکول سے حاصل کی اور اس کے بعد لاہور کے کوئین میری کالج سے تعلیم مکمل کی ۔
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیمثناء نواز کو 1997ء میں فلم ہدایت کار سید نور نے اپنی فلم سنگم سے ثناء کو لولی وڈ میں متعارف کرایا تھا۔
ذاتی زندگی
ترمیمثنا فخر نے 13 دسمبر 2008ء کو فخر امام سے شادی کر لی۔ اس شادی سے ان کے دو بیٹے، عظی امام اور ریان امام ہیں۔
ایوارڈز اور نامزدگی
ترمیمسال | نامزد کام | درجہ | ایوارڈ | نتیجہ |
---|---|---|---|---|
2003ء | یہ دل آپ کا ہوا | بہترین اداکارہ | نگار ایوارڈز[1] | فاتح |
2018ء | الف اللہ اور انسان | بہترین معاون اداکارہ | ہم اعزازات | فاتح |
فلمو گرافی
ترمیمنام | سال | کردار | ہدایت کار | نوٹ |
---|---|---|---|---|
سنگم | 1997ء | ڈاکٹر ثناء | سید نور | پہلی فلم |
گھر کب آؤ گے | 2000ء | ڈاکٹر نیشے | اقبال کشمیری | |
بارڈر | 2002ء | |||
یہ دل آپ کا ہوا[2] | 2002ء | ستارہ | جاوید شیخ | نگار اعزازات برائے بہترین اداکارہ جیتا [1] |
سسی پنوں | 2004ء | حسن عسکری | ||
کیوں تم سے اتنا پیار ہے | 2005ء | عجب گل | ||
قافلہ | 2007ء | پلویشا | امیتوج مان | بھارتی فلم |
کھلے آسمان کے نیچے | 2008ء | جاوید شیخ | ||
دل پردیشی ہو گیا | 2013ء | ثناء | ٹھاکر تپسوی | پنجابی سنیما[1] |
ہجرت[3] | 2016ء | فاروق مینگل[3] | ||
زہر عشق | 2016ء | خالد خان | جلال الدین رومی کے نظریہ عشق پر مبنی فلم | |
عشق پوسیٹو | 2016ء | نور بخاری | ||
راستہ | 2016ء | بھابی | ثاقب صدیقی | |
جب تک ہیں ہم[4] | 2016ء | جرار رضوی[4] | ||
جیک پاٹ | 2018ء | شعیب خان | ||
تم ہی تو ہو | 2018ء | سنگیتا | آئٹم گانا | |
رانگ نمبر 2 | 2019ء | معصومہ | یاسر نواز |
ٹیلی ویژن
ترمیمسال | نام | کردار | چینل | نوٹ | حوالہ |
---|---|---|---|---|---|
2012ء | جینا سکھا دو ہمیں | جیو ٹی وی | |||
زندگی ہاتھ بڑھا | پی ٹی وی ہوم | ||||
نور نظر | پی ٹی وی ہوم | ||||
2013ء | دھوکے باز | ہم ٹی وی | ٹیلی فلم | ||
2015ء | ثواب | نمرہ | ہم ستارے | ||
2017ء | میں مری نہیں مرزا | اے آر وائی ڈیجیٹل | ٹیلی فلم | ||
2017ء | ارے میری شادی | اے آر وائی ڈیجیٹل | ٹیلی فلم | ||
2017ء | الف اللہ اور انسان[5] | نگار | ہم ٹی وی | ||
2017ء | او رنگ ریزہ | سونیا | ہم ٹی وی | ||
2018ء | بے دردی | تابندہ | اے آر وائی ڈیجیٹل | ||
2018ء | بابن خالہ کی بیٹیاں | دوردانہ | اے آر وائی ڈیجیٹل | ||
2018ء | آپ کو کیا تکلیف ہے | ثنا | بول | ||
2019ء | یتیم | اے پلس انٹرٹینمینٹ | |||
2019ء | تو میر ا جنون | روشن | جیو ٹی وی | ||
2021ء | قیامت | سمرا | جیو ٹی وی |
حقیقی شو
ترمیم- مذاق رات بطور مہمان
- جاگو پاکستان جاگو بطور مہمان
- افطار ملاقات
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت "Pakistani actress Sana Nawaz slams Veena Malik"۔ DNA India website۔ 19 December 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2020
- ^ ا ب Swami Ji (24 November 2017)۔ "Actress Sana's Nigar Award in 2002 (scroll down to read 2002 Awards)"۔ Film Reviews on HotspotOnline website۔ 27 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2020
- ^ ا ب Sana's interview about making of film Hijrat (2016) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hipinpakistan.com (Error: unknown archive URL) HipInPakistan website, Published 6 Oct 2015, Retrieved 30 December 2020
- ^ ا ب "Riding the wave of revival (about film 'Jab Tak Hain Hum')"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ 4 April 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2020
- ↑ Rimsha Butt (21 February 2017)۔ "Sana Shares Details About Her Role In Alif Allah aur Insaan"۔ Reviewit website۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2020