جامن
جامن (জাম) | |
---|---|
جامن
| |
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
کم تشویشناک انواع[1] |
|
اسمیاتی درجہ | نوع |
جماعت بندی | |
مملکت: | نباتات |
غير مصنف: | پھولدار پودےs |
غير مصنف: | Eudicots |
غير مصنف: | Rosids |
طبقہ: | Myrtales |
خاندان: | Myrtaceae |
جنس: | Syzygium |
نوع: | S. cumini |
سائنسی نام | |
Syzygium cumini[2] ہومر کولر سکلس | |
سابق سائنسی نام | Myrtus cumini |
مرادفات[حوالہ درکار] | |
*Eugenia cumini (L.) Druce
|
|
![]() |
|
درستی - ترمیم ![]() |
جامن استوائی خطے کا ایک سدا بہار درخت ہے جس کا اصل وطن پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا ہے۔ یہ کافی تیزی سے بڑھنے والا درخت ہے جو مناسب حالات میں 30 میٹر کی اونچائی تک پہنچ سکتا ہے۔ درخت اکثر 100 سال سے زیادہ کی عمر پاتا ہے۔ اس کے پتے گھنے اور سایہ دار ہوتے ہیں اور لوگ اسے صرف سایہ اور خوبصورتی کے لیے بھی لگاتے ہیں۔ اس کی لکڑی مضبوط نہیں ھوتی مگر قابل استعمال ہے۔اسے فرنیچر میں استعمال کیا جاتا ہے کھیلوں کا سامان بھی اس سے بنایا جاتا ہے۔جامن کے پھلوں کے رس کے داغ اگر کپڑوں پر لگ جائیں تو مشکل سے جاتے ہیں خوش ذائقہ زود ہضم اور ھردلعزیز پھل ہے۔طبی فوائد بے بہا ہیں۔جن کا ھاضمہ درست نہ ھو انہیں روزانہ نہار منہ کھانے کا مشورہ طبیب دیتے ہیں جامن کی عام طور پر دو اقسام ہیں ایک دیسی جامن اور ایک جنگلی جامن جنگلی جامن سائز میں چھوٹا لیکن ذائقے میں لاجواب ہوتا ہے۔جبکہ جنگلی جامن کے مقابلے میں دیسی جامن کا گودا زیادہ ہوتا ہے۔جو جوس بنانے کے لیے زیادہ کار آمد سمجھا جاتا ہے
درخت پر موسم بہار میں چھوٹے چھوٹے خوشبودار پھول آتے ہیں۔ برسات کے موسم تک پھل تیار ہوجاتا ہے۔ پھل کے باہر نرم چھلکا، پھر گودا اور درمیان میں ایک بیج ہوتا ہے۔ پھل کا رنگ جامنی ہوتا ہے، رنگ کا نام اسی پھل کی نسبت سے ہے۔
خوراک کے اجزاءترميم
غذائی قدر فی 100 گرام (3.5 oz) | |
---|---|
Energy | 251 کلوJ (60 kcal) |
14 g | |
Dietary fiber | 0.6 g |
0.23 g | |
0.995 g | |
حیاتین | مقدار |
Thiamine (B1) | 2% 0.019 mg |
Riboflavin (B2) | 1% 0.009 mg |
Niacin (B3) | 2% 0.245 mg |
Vitamin B6 | 3% 0.038 mg |
حیاتین ج | 14% 11.85 mg |
Minerals | مقدار |
Calcium | 1% 11.65 mg |
Iron | 11% 1.41 mg |
Magnesium | 10% 35 mg |
فاسفورس | 2% 15.6 mg |
Potassium | 1% 55 mg |
Sodium | 2% 26.2 mg |
دیگر اجزا | مقدار |
Water | 84.75 g |
Link to Newcrop entry Link to USDA Database entry Newcrop values given as averages Calories/B6 from USDA | |
| |
†Percentages are roughly approximated using US recommendations for adults. Source: USDA Nutrient Database |
تصاویرترميم
بنگلور کے بازار میں پکے ہوئے جامن
ویکی کومنز پر جامن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت ٹیکسن شناخت: 49487196 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2020 — عنوان : The IUCN Red List of Threatened Species 2020.3
- ↑ "معرف Syzygium cumini دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ". eol.org. اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2021ء.