جبان گھوشال

بھارتی انقلابی

جبان گھوشال (انگریزی: Jiban Ghoshal)، پیدائش: 26 جون، 1912ء - وفات: یکم ستمبر، 1930ء) بنگال سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے مشہور انقلابی اور تحریک آزادی ہند کے کارکن تھے۔ جبان گھوشال 26 جون 1912ء کو صدارغت، چٹاگانگ ضلع، مشرقی بنگال، برطانوی ہندوستان میں ایک برہمن خاندان میں پیدا ہوئے۔وہ مکھن لال کے نام سے مشہور تھے۔ ابھی وہ طالب علم ہی تھے کہ وطن پرستانہ سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا اور انقلابی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ سوریہ سین کی سربراہی میں ہونے والی مذاحمتی تحریک کے رکن تھے۔ انھوں نے 18 اپریل 1930ء کو سوریہ سین، منو رنجن بھٹاچاریہ، بسنت کمار بسواس اور دیگر انقلاب پسند ساتھیوں کے ساتھ چٹا گانگ کے اسلحہ خانے پر حملے میں حصہ لیا۔ چٹاگانگ سے فرار ہو گئے لیکن 22 اپریل 1930ء کو ریلوے اسٹیشن سے گرفتار ہو گئے۔[1][2] پولیس کی حراست سے بچ نکلے اور مرزاپور، کلکتہ اور چندن نگر میں روپوش ہو گئے۔ یکم ستمبر 1930ء کو چندن نگر میں کلکتہ کے پولیس کمشنر چارلس ٹیگارٹ کی پولیس پارٹی سے مسلح مقابلے میں زخمی ہوئے اور اسی روز شہید ہو گئے۔[3] چٹاگانگ کے اسلحہ خانے پر حملے کے واقعہ کی یاد میں 2010ء میں ہندی زبان میں فلم کھیلیں ہم جان سے بنائی گئی تھی جس میں جبان گھوشال کا کردار سمت سیٹھ نے ادا کیا تھا۔

جبان گھوشال
(بنگالی میں: জীবন ঘোষাল ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 26 جون 1912ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صدارغت، چٹاگانگ ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 ستمبر 1930ء (18 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چندن نگر ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات فائرنگ کا تبادلہ   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ انقلابی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات ترمیم

  1. Arun Chandra Guha۔ Indias Struggle Quarter of Century 1921 to 1946۔ Part I۔ Publications Division Ministry of Information & Broadcasting۔ صفحہ: 217–۔ ISBN 978-81-230-2274-1۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2021 
  2. Subodh C. Sengupta & Anjali Basu (2002)۔ Sansab Bangali Charitavidhan (بزبان بنگالی)۔ Vol. I۔ Kolkata: Sahitya Sansad۔ صفحہ: 178۔ ISBN 81-85626-65-0 
  3. شہیدانِ آزادی (جلد اول)، چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر پی این چوپڑہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 1998ء، ص 400