جسپندر نرولا
جسپندر نارولا (انگریزی: Jaspinder Narula) (ولادت: 14 نومبر 1970ء) پس پردہ، کلاسیکی اور صوفی موسیقی کی ایک ہندوستانی گلوکارہ ہیں۔
جسپندر نرولا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1970ء (عمر 53–54 سال) |
شہریت | بھارت |
جماعت | عام آدمی پارٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اندر پرستھ کالج برائے نسواں، دہلی |
پیشہ | گلو کارہ |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ[1] | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمجسپندر نارولا نے اپنی اسکول کی تعلیم گورو ہرکیشن پبلک اسکول، انڈیا گیٹ ، نئی دہلی سے حاصل کی اور اندر پرستھ کالج برائے نسواں سے موسیقی میں بی اے مکمل کیا، جہاں انھیں خصوصی طور پر داخل ملا تھا کیوں کہ ان کے پاس بارہویں جماعت میں مضمون کے طور پر میوزک نہیں تھا۔ موسیقی کا مضمون ہونا کورس میں داخلے کے لیے لازمی شرط ہے۔[2] انھوں نے 2008ء میں دہلی یونیورسٹی سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی۔[3]
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیمجسپندر کے گلوکاری کا آغاز بچپن سے ہی کیا۔ ان کے والد کیسر سنگھ نارولا 1950ء کی دہائی کے میوزک کمپوزر تھے۔ جسپندر نارولا نے پہلے اپنے والد کیسر سنگھ نارولا سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں رام پور سہاسون گھرانا کے استاد غلام صادق خان سے اپنی موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔
ذاتی زندگی
ترمیمجسپندر نارولا ممبئی میں رہتی ہیں اور کینیڈا میں مقیم ہندوستانی کاروباری سے شادی کی ہے۔
جسپندر نارولا فروری 2014ء میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئیں۔[4]
ایوارڈ
ترمیمسال | ایوارڈ | درجہ | نغمہ | نتیجہ |
---|---|---|---|---|
1999ء | فلم فیئر اعزاز | فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ | "پیار تو ہونا ہی تھا"(فلم پیار تو ہونا ہی تھا) | فاتح |
اسکرین ایوارڈ | بہترین پس پردہ گلوکارہ | فاتح |
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/198af86f-a3ba-4bf0-ab50-54f42c06e7aa — اخذ شدہ بتاریخ: 29 ستمبر 2021
- ↑ "All's not over yet"۔ دی ہندو۔ 20 دسمبر 2010۔ 2014-07-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-07
- ↑ "Jaspinder Narula on winning Dhoom Macha De"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ 12 مئی 2008
- ↑ "Dhanraj Pillai, Jaspinder Narula join AAP"۔ New Delhi: Hindustan Times۔ 18 فروری 2014۔ 2015-07-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-02-19