جسپندر نرولا

بھارتی گلوکارہ

جسپندر نارولا (انگریزی: Jaspinder Narula) (ولادت: 14 نومبر 1970ء) پس پردہ، کلاسیکی اور صوفی موسیقی کی ایک ہندوستانی گلوکارہ ہیں۔

جسپندر نرولا
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1970ء (عمر 53–54 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت عام آدمی پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی اندر پرستھ کالج برائے نسواں، دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحہ[1]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

جسپندر نارولا نے اپنی اسکول کی تعلیم گورو ہرکیشن پبلک اسکول، انڈیا گیٹ ، نئی دہلی سے حاصل کی اور اندر پرستھ کالج برائے نسواں سے موسیقی میں بی اے مکمل کیا، جہاں انھیں خصوصی طور پر داخل ملا تھا کیوں کہ ان کے پاس بارہویں جماعت میں مضمون کے طور پر میوزک نہیں تھا۔ موسیقی کا مضمون ہونا کورس میں داخلے کے لیے لازمی شرط ہے۔[2] انھوں نے 2008ء میں دہلی یونیورسٹی سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی۔[3]

پیشہ وارانہ زندگی

ترمیم

جسپندر کے گلوکاری کا آغاز بچپن سے ہی کیا۔ ان کے والد کیسر سنگھ نارولا 1950ء کی دہائی کے میوزک کمپوزر تھے۔ جسپندر نارولا نے پہلے اپنے والد کیسر سنگھ نارولا سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں رام پور سہاسون گھرانا کے استاد غلام صادق خان سے اپنی موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔

ذاتی زندگی

ترمیم

جسپندر نارولا ممبئی میں رہتی ہیں اور کینیڈا میں مقیم ہندوستانی کاروباری سے شادی کی ہے۔

جسپندر نارولا فروری 2014ء میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئیں۔[4]

ایوارڈ

ترمیم
سال ایوارڈ درجہ نغمہ نتیجہ
1999ء فلم فیئر اعزاز فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ "پیار تو ہونا ہی تھا"(فلم پیار تو ہونا ہی تھا) فاتح
اسکرین ایوارڈ بہترین پس پردہ گلوکارہ فاتح

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/198af86f-a3ba-4bf0-ab50-54f42c06e7aa — اخذ شدہ بتاریخ: 29 ستمبر 2021
  2. "All's not over yet"۔ دی ہندو۔ 20 دسمبر 2010۔ 2014-07-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-07
  3. "Jaspinder Narula on winning Dhoom Macha De"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ 12 مئی 2008
  4. "Dhanraj Pillai, Jaspinder Narula join AAP"۔ New Delhi: Hindustan Times۔ 18 فروری 2014۔ 2015-07-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-02-19