جوزف پیلسوڈسکی
جوزف کلیمینس پیلسوڈسکی [a] (پولینڈی: [ˈjuzɛf ˈklɛmɛns piwˈsutskʲi] ( سنیے) 5 دسمبر 1867 – 12 مئی 1935) ایک پولش سیاست دان تھا جس نے سن (1918–1922) ء تک ریاست کے سردار Chief اور پولینڈ کے پہلے مارشل Marshal of Poland، (1920ء سے) کے طور پر خدمات انجام دیں۔
جوزف پیلسوڈسکی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(پولش میں: Józef Piłsudski) | |||||||
Chief of State of Poland | |||||||
مدت منصب 22 November 1918 – 14 December 1922 | |||||||
وزیر اعظم | |||||||
| |||||||
Prime Minister of Poland | |||||||
مدت منصب 2 October 1926 – 27 June 1928 | |||||||
صدر | Ignacy Mościcki | ||||||
نائب | Kazimierz Bartel | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (پولش میں: Józef Klemens Piłsudski) | ||||||
پیدائش | 5 دسمبر 1867ء [1][2][3][4][5][6][7] | ||||||
وفات | 12 مئی 1935ء (68 سال)[1][8][2][3][4][5][6] وارسا [9][8][10] |
||||||
وجہ وفات | سرطان جگر | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | سلطنت روس (–1918) | ||||||
مذہب | کیتھولک ازم [11] | ||||||
اولاد | |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | نیشنل یونیورسٹی آف خارخیف (1885–) | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، فوجی افسر ، عسکری قائد ، فوجی افسر ، ریاست کار | ||||||
مادری زبان | پولش زبان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | پولش زبان [12][13] | ||||||
ملازمت | نیشنل یونیورسٹی آف خارخیف | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
وفاداری | |||||||
شاخ | |||||||
لڑائیاں اور جنگیں | |||||||
اعزازات | |||||||
نامزدگیاں | |||||||
نوبل امن انعام (1934)[14] |
|||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |
پہلی جنگ عظیم کے بعد، وہ پولینڈ کی سیاست میں تیزی سے غالب شخصیت بن گیا اور ملک کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں نمایاں اثر و رسوخ استعمال کیا۔ پیلسوڈسکی کو دوسری پولش ریپبلک کے باپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو سنہ 1795ء میں پولینڈ کی حتمی تقسیم کے 123 سال بعد سنہ 1918ء میں دوبارہ قائم ہوئی تھی اور دوسری جمہوریہ کے ڈی فیکٹو لیڈر (1926–1935) کو عسکری امور کے وزیر کے طور پر سمجھا جاتا تھا۔اپنے آپ کو پولش۔لتھوانیائی دولت مشترکہ کی ثقافت اور روایات کے جانشین کے طور پر دیکھتے ہوئے، پلسوڈسکی ایک کثیر النسل پولینڈ پر یقین رکھتا تھا، "قوموں کا گھر" جس میں مقامی نسلی اور مذہبی اقلیتیں شامل تھیں۔ اپنی سیاسی زندگی کے اوائل میں، پیلسوڈسکی، پولش سوشلسٹ پارٹی کے رہنما بن گئے۔ یہ یقین رکھتے ہوئے کہ پولینڈ کی آزادی عسکری طور پر ہی حاصل کی جا سکتی ہے، اس نے پولش لشکر تشکیل دیا۔ سنہ 1914ء میں، اس نے پیش گوئی کی کہ ایک نئی بڑی جنگ روسی سلطنت اور مرکزی طاقتوں کو شکست دے گی۔ سنہ 1914ء میں پہلی جنگ عظیم شروع ہونے کے بعد، پلسوڈسکی کے لشکریوں نے آسٹریا ہنگری کے ساتھ مل کر روس کے خلاف جنگ کی۔ سنہ 1917ء میں، روس کی جنگ میں خراب کارکردگی کے باعث، اس نے مرکزی طاقتوں کے لیے اپنی حمایت واپس لے لی اور جرمنوں نے اسے میگڈے برگ میں قید کر دیا۔
پلوڈسکی نومبر 1918ء، جب پولینڈ نے اپنی آزادی دوبارہ حاصل کی، سے 1922ء تک پولینڈ کے چیف آف اسٹیٹ تھے۔ سنہ 1919ء سے 1921ء تک اس نے چھ جنگوں میں پولینڈ کی افواج کی کمانڈ کی جنھوں نے ملک کی نئی سرحدوں کی وضاحت کی۔ اگست 1920ء میں پولش۔سوویت جنگ میں شکست کے دہانے پر، اس کی افواج نے وارسا کی جنگ میں حملہ آور سوویت روسیوں کو پسپا کر دیا۔ سنہ 1923ء میں، اپنے مخالفین، خاص طور پر نیشنل ڈیموکریٹس کے زیر تسلط حکومت کی وجہ سے، پلسوڈسکی نے فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ تین سال بعد وہ مئی کی بغاوت میں اقتدار میں واپس آئے اور سنیشن حکومت کے مضبوط آدمی بن گئے۔ انھوں نے سنہ 1935ء میں اپنی موت تک فوجی اور خارجہ امور پر توجہ مرکوز رکھی، شخصیات کا ایک ایسا گروہ تیار کیا جو اکیسویں صدی تک زندہ رہا۔
اگرچہ پلسوڈسکی کی انتظامیہ کے کچھ پہلو، جیسے کہ بیریزا کارتسکا Bereza Kartuska میں اپنے سیاسی مخالفین کو قید کرنا، متنازع ہیں، لیکن وہ بیسویں صدی کی پولش تاریخ کی سب سے بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں اور انھیں جدید پولینڈ کا بانی سمجھا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118742574 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb120671599 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6w95bwp — بنام: Józef Piłsudski — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/31542775 — بنام: Josef Pilsudski — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/3984 — بنام: Josef Pilsudski — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/pilsudski-jozef-klemens — بنام: Józef Klemens Piłsudski — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0050943.xml — بنام: Józef Piłsudski
- ^ ا ب مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Пилсудский Юзеф — ربط: https://d-nb.info/gnd/118742574 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2015
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118742574 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ Sejm-Wielki.pl profile ID: https://www.sejm-wielki.pl/b/psb.22730.1
- ↑ http://pnap.ap.edu.pl/index.php/pnap/article/view/49
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb120671599 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/74554467
- ↑ ناشر: نوبل فاونڈیشن — نوبل انعام شخصیت نامزدگی آئی ڈی: https://www.nobelprize.org/nomination/archive/show_people.php?id=7251