جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات، 2019ء

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات، 2019ء (انگریزی: 2019 Jharkhand Legislative Assembly election)30 نومبر 2019ء تا 20 دسمبر 2019ء کو منعقد ہوئے۔ جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں کل 81 نشستیں ہیں اور ان 81 نشستوں کو پر کرنے کے لیے ریاست میں انتخابات ہوئے۔ انتخابات کا نتیجہ 23 دسمبر کو آیا۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات، 2019ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنی تھی مگر اس انتخابات میں متحدہ ترقی پسند اتحاد کے بینر تلے انڈین نیشنل کانگریس، جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور دیگر پورٹیوں کے اتحاد کو کامیابی ملی۔ جھارکھنڈ کے اگلے وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے صدر اور پارٹی کے بانی شیبو سورین کے بیٹے ہیمنت سورین ہوں گے۔ ہیمنت سورین پہلے بھی ریاست کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔[1][2]. اس مرتبہ متحدہ ترقی پسند اتحاد کو مکمل اکثریت ملی ہے۔ جے ایم ایم نے کل 43 نشستوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے جن میں 30 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کل 18.72% فیصد ووٹ ملے۔ مجموعی ووٹ کی تعداد 2,817,442 رہی۔ وہیں کانگریس نے 31 امیدوار میدان میں اتارے جن میں سے 16 کامیاب ہوئے۔ کل ووٹ فیصد 13.88% رہا اور کل ووٹ 2,088,863 ملے۔ بی جے پی نے کل 79 امیدوار میدان میں اتارے جن میں سے 25 امیدوار کامیاب ہوئے۔ گذشتہ انتخابات کے مقابلے 12 نشستوں کا نقصان ہوا۔ کل ووٹ فیصد 33.37% رہا اور کل 5,022,374 ووٹ ملے۔[3]

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات، 2019ء

→ 2014 30 November – 20 December 2019 2024 ←
ٹرن آؤٹ65.17% (کم 1.36%)
 
جماعت JMM BJP INC
اتحاد متحدہ ترقی پسند اتحاد قومی جمہوری اتحاد (بھارت) متحدہ ترقی پسند اتحاد

  فائل:Sudesh Mahto.jpg
جماعت JVM(P) AJSU

Constituencies of Jharkhand

جھار کھنڈ کے وزرائے اعلی کی فہرست قبل انتخابات

رگھوور داس
BJP

منتخب جھار کھنڈ کے وزرائے اعلی کی فہرست

ہیمنت سورین
جھارکھنڈ مکتی مورچہ

وزیر اعظم بھارت نریندر مودی نے فاتح مکتی مورچہ کے رہنما ہیمنت سورین کو مبارکباد دی۔ انھوں نے لکھا “میں ہیمنت سورین جی اور جے ایم ایم کی قیادت میں فاتح اتحاد کو جھارکھنڈ انتخابات میں جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ریاست کی بہتری کے لیے انھیں نیک تمنائیں۔“[4]

حکومت کی تشکیل ترمیم

موجودہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کے بعد وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ رگھوور داس نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ انھوں نے اپنا استعفی گورنر جھارکھنڈ دروپدی مورمو کو سونپا ہے۔

ووٹوں کی گنتی کے دوران ہی شام کے وقت سابق وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ اور جے ایم ای کے صدر ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے بالترتیب متحدہ ترقی پسند اتحاد, انڈین نیشنل کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل اور ان کے صدر سونیا گاندھی اور لالو پرساد یادو کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اظہار محبت کیا۔ اگلے دن تما نو منتخب ایم ایل اے کا اجلاس طلب کیا گیا اوت ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ مکتی مورچہ کو لیڈر منتخب کیا گیا۔ وہ متحدہ ترقی پسند اتحاد کی طرف سے وزارت اعلی کے امیدوار بھی تھے۔ اسی دن عالمگیر عالم کو کانگریس کا ریاست لیڈر بھی چنا گیا۔ انخابات کے بعد جھار کھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور جے وی ایم پی کے صدر بابو لال مرانڈی نے ہمینت سورین کو تعاون دینے کا وعدہ کیا تاکہ ریاست میں مضبوط حکومت کی تشکیل ہو سکے۔

24 دسمبر 2019ء کو ہیمنت سورین کے اتحاد کے دیگر لیڈروں کے ساتھ گورنر سے ملاقات کی اور حکومت تشکیل کو دعوی پیش کیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Hemant Soren becomes Jharkhand CM, heads 9th government in 13 years - The Times of India"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2013۔ JMM leader Hemant Soren, son of party chief Shibu Soren, was on Saturday sworn in as the new chief minister of Jharkhand 
  2. "Hemant Soren, ninth CM of Jharkhand"۔ دی ہندو۔ 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2013۔ Jharkhand Mukti Morcha(JMM) MLA Hemant Soren was sworn in as Jharkhand’s ninth Chief Minister 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 23 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2019 
  4. https://twitter.com/narendramodi/status/1209101217063985152