حبوب
عربی لفظ’’ حب‘‘ کے معنی دانہ کے ہیں۔ لیکن یہاں دواؤں کی وہ شکل مراد ہے جس میں کئی ادویہ کے سفوف کو کسی سیال میں گوندھ کر گولی کی شکل کا بنا لیا گیا ہو۔ یہ حکمائے قدیم کی ایجادات میں سے ہے۔ اکثر اطِبّا کا خیال ہے کہ بقراط اِس کا موجد و مخترع ہے۔علم و المرکبات میں کہیں ایک ہی دوا کے سفوف کو اور کبھی کئی ادویہ کے سفوف کو ملا کر گولیاں بنائی جاتی ہیں،حبوب کے استعمال کا تعلق کسی خاص نظام کے ساتھ مخصوص نہیں ہے۔ یہ متنوَّع امراض میں استعمال کرائی جاتی ہیں ، ضرورت اور مواقع استعمال کے تحت گولیوں کا حجم چھوٹا بڑا بھی ہوتا ہے ، مثلاً بقدر نخود، بقدرِ مسور، بقدرِ کرسنہ، بقدرِ ماش وغیرہ۔
حبوب کی اقسام
ترمیم1. حب احمر 2. حب اذاراقی 3.حب ایارج 4. حب بخار 5. حب پان 6. حب پپیتہ 7. حب پچلونہ 8. حب پیچش 9. حب تپ بلغمی 10. حب تنکار 11. حب جدوار 12. حب جواہر 13. حب حلتیت 14. حب حمل 15. حب خاص 16. حب سعال 17. حب سورنجان 18. حب سیاہ (برائے مقامی استعمال) 19. حب شبیار 20. حب شفاء 21. حب شہیقہ/ حب اناردانہ 22. حب عنبر مومیائی 23. حب غافث 24. حب قوقایا 25. حب کاکڑا سینگی 26. حب کبد نوشادری 27. حب کبریت 28. حب کتھ 29. حب گلِ آکھ 30. حب لیموں 31. حب مروارید 32. حب مقل 33. حب ملذذ 34. حب ملین 35. حب نشاط/حب نشاط انگیز [1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ کتاب دستور المرکبات صفحہ 90
- ↑ "دستور المرکبات ( اوّل) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 2018-04-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ "دستور المرکبات ( دوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 2018-05-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ "دستور المرکبات ( سوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 2018-06-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ "دستور المرکبات ( چہارم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 2018-05-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ کتاب دستور المرکبات
بیرونی روابط
ترمیم- دیکھیے دستور المرکبات حصہ اولآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- دیکھیے دستور المرکبات حصہ دومآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- دیکھیے دستور المرکبات حصہ سومآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- دیکھیے دستور المرکبات حصہ چہارمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- ڈاؤن لوڈ کتاب دستور المرکبات