حسام الدین راشدی

محقق، مورخ، ماہر سندھیات

پیرحسام الدین شاہ راشدی (پیدائش: 20 ستمبر 1911ء - وفات: یکم اپریل 1982ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ محقق، تاریخ دان، ماہر لسانیات اور فارسی ادبیات کے عالم اور سندھ کے نامور سیاستدان، صحافی اور ادیب پیر علی محمد راشدی کے چھوٹے بھائی ہیں۔

حسام الدین راشدی
معلومات شخصیت
پیدائش 20 ستمبر 1911ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع لاڑکانہ ،  بمبئی پریزیڈنسی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 اپریل 1982ء (71 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن مکلی قبرستان   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مورخ ،  سوانح نگار ،  ادبی نقاد ،  ماہرِ لسانیات   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی ،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل سندھ کی تاریخ ،  فارسی ادب ،  سوانح ،  تحقیق   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

حالات زندگی و تعلیم

ترمیم

پیر حسام الدین راشدی کی پیدائش رتو ڈیرو، لاڑکانہ، موجودہ پاکستان میں 20 ستمبر 1911ء کو سندھ کے مشہور روحانی گھرانے راشدی خاندان میں پیر سید حامد شاہ راشدی کے گھر ہوئی۔[1]

پیر حسام الدین راشدی نے ابتدائی تعلیم مولوی سید علی شاہ لکیاری اور مولوی محمد الیاس پنہور سے حاصل کی۔ چوتھے درجے تک پڑھنے کے بعد ذوق مطالعہ کو اپنا رہبر بنایا اور ذوق کتب خوانی اور اخبارات نے ان پر علم کے دروازے کھول دیے[2]۔

ادبی خدمات

ترمیم

شروع میں پیر حسام الدین راشدی نے صحافت کو ذریعہ معاش بنایا۔ وہ کئی اخبارات سے منسلک رہے مگروہ جلد ہی صحافت سے منہ موڑ کر ذوق مطالعہ کی تسکین میں محو ہو گئے اور نادر و نایاب مخطوطات اور مطبوعہ نسخوں کو جمع کرکے ان کا مطالعہ کرنے کا مشغلہ اختیار کیا۔

سندھ پر ان کا احسان عظیم یہ ہے کہ انھوں نے سندھ کے اکثر فارسی مخطوطوں اورسندھ کی تاریخ کو مدون کیا اور اس طرح انھیں محفوظ کر دیا۔ ان کے حواشی کو معلومات اور تحقیق کی انسائیکلوپیڈیا کہا جا سکتا ہے۔ مقالات الشعرا، تکملہ مقالات الشعرا، مکلی نامہ اور تاریخ مظہر شاہجہانی ان کی مدون کی گئیں وہ کتابیں ہیں جن پر مفید حواشی لکھ کر انھوں نے تاریخ سندھ کی بہت سی گتھیوں کو سلجھایا ہے۔ ان کی علمی اور تاریخی خدمات کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ انھوں نے اتنا کام کیا ہے جو ایک ادارے کے انجام دینے کا تھا۔[3] آپ کی اردو، سندھی اور فارسی زبان کی مدون، تصانیف اور تالیفات کی تعداد 43 ہے[4]۔

تدوین، تصنیف و تالیف

ترمیم
  • ہفت مقالہ (فارسی زبان و ادب)، انجمن ترقی اردو کراچی، 1967ء
  • میرزاغازی بیگ ترخان اور اُس کی بزمِ ادب، انجمن ترقی اردو کراچی، 1970ء
  • تذکرہ شعرائے کشمیر، اقبال اکادمی لاہور، 1967ء
  • مکلی نامہ، سندھی ادبی بورڈ جامشورو
  • میر محمد معصوم بکھری، سندھی ادبی بورڈ جامشورو
  • مقالات الشعرا سندھی، ادبی بورڈ جامشورو
  • تذکرہ امیر خانی، سندھی ادبی بورڈ جامشورو
  • تاریخ مظہر شاہجہانی
  • دُودِ چراغِ محفل، ادارۂ یادگار غالب کراچی، مارچ 1969ء
  • مجموعه مقالات پیر حسام الدین راشدی (فارسی)
  • حدیقۃ الاولیاء (تصحیح و حواشی)
  • تذکره مشاہیرِ سندھ ( مقدمه و حواشی)

مقالات

ترمیم
  • فردوسی و شاہنامه در سند (فارسی)، ماہنامه ارتباطات فرهنگي
  • روابط فرہنگی و سیاسی ایران و سند (فارسی)، ماہنامہ وحید، فروردین 1346ھ - شماره 40
  • فخری ہروی و سه اثر از او (فارسی)، جستا رہائے ادبی، تابستان 1350ھ - شماره 26
  • غیرت خان "ماثر جہانگیری" کے مؤلف کا مدفن اور کتبہ، اخبار اردو (جریدہ) -ستمبر 2013ء ادارہ فروغ قومی زبان، اسلام آباد
  • میر علی شیر قانع ٹھٹوی کی سوانح حیات، سہ ماہی "مہران"، شمارہ 2، 1956ء، سندھی ادبی بورڈ حیدرآباد

اعزازات

ترمیم

آپ کی ادبی و تعلیمی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا اور سندھ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی[4]۔ 1974ء میں تہران یونیورسٹی، ایران نے فارسی زبان، ادب اور تاریخ پر آپ کی خدمات کے صلے میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی[2]۔

اقتباس

ترمیم

پیر حسام الدین راشدی کا ایک اقتباس تاریخ کی اہمیت واضح کرتا ہے اور نوجوانوں کے لیے ایک نصیحت ہے:

اپنے ارد گرد جو دیکھو، محسوس کرو، سنو سب لکھ ڈالو اور بہتر ہے کہ چھپوا ڈالو۔ تمہاری تحریریں ملک کی زبان، ادب، ثقافت، تہذیب اور تاریخ کا اہم جز ہیں، انہیں لکھتے رہنا چاہیے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو تمہاری تاریخ گم ہو جائے گی[5]۔

وفات

ترمیم

سندھ کے مایہ ناز محقق، تاریخ دان اور فارسی کے عالم پیر حسام الدین راشدی کراچی، پاکستان میں یکم اپریل 1982ء کو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو کراپنے خالق حقیقی جاملے۔ وصیت کے مطابق آپ کو مکلی کے تاریخی قبرستان میں مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا گیا۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم