حمید اللہ خاں
حمید اللہ خاں کی پیدائش 1891ء میں بھارت کے صوبہ اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے صدر مقام شہر بہرائچ کے محلہ قاضی پورہ میں ایک موسط خاندان میں ہوئی تھی۔ حمید اللہ خاں1957 میں ہوئے دوسرے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بہرائچ ضلع کے 268 - چردا اسمبلی حلقہ سے کانگریس کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیا اور انتخابات میں فتح حاصل کی اور اس طرح اترپردیش کی دوسری اسمبلی سبھا میں ممبر اسمبلی رہے۔[3] آپ کے والد کا نام عبد اللہ تھا۔ آپ کے والد محکمہ مال میں تھے۔ آپ کے والد نے دو شادیاں کیں۔ پہلی بیوی سے تین بیٹے عزیز اللہ خاں ،حمید اللہ خاں اور بشارت اللہ خاں وکیل (مشہور شاعر فرحت احساس کے والد) اور دو بیٹیاں تھیں،جبکہ دوسری بیوی سے دو بیٹے محمد نعیم اللہ خاں خیالی،کلیم اللہ خاں ،اور چار بیٹیاں تھیں۔[2]
حمید اللہ خاں | |
---|---|
ممبر اسمبلی چردا اسمبلی حلقہ 2ویں اسمبلی[1] | |
مدت منصب 1 اپریل1957ء سے 6 مارچ 1962ء | |
معلومات شخصیت | |
شہریت | بھارت |
مذہب | اسلام |
رشتے دار | وصفی بہرائچی،فرحت احساس |
عملی زندگی | |
تعليم | اردو مڈل [2] |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
حالات
ترمیمحمید اللہ خاں اپنے والد کی سب سے بڑی اولاد تھے۔ عبرت بہرائچی اپنی کتاب نقوش رفتگاں میں حمیداللہ خاں کے بارے میں لکھتے ہے کہ ”جہاں تک میری یادداشت میں ہے حمید اللہ خاں کی شادی شہر بہرائچ کے محلہ بشیرگنج کے کسی ذی رتبہ اور معزز گھرانے میں ہوئی تھی۔ قاضی پورہ کے مولوی صدیق صاحب ان کے ہم زلف تھے۔“حمید اللہ خاں نے اردو مڈل تک تعلیم حاصل کی تھی۔ آپ کانگریس پارٹی کے رکن تھے اور جنگ آزادی میں سرگرم تھے۔ آپ مجاہد آزادی بھی تھے۔ حمید اللہ خاں اینٹ بھٹوں کے علاوہ درگاہ روڈ پر واقع سرخی پیسنے کی فیکٹری کے مالک بھی تھے۔
خدمات
ترمیمحمید اللہ خاں 1924ءسے تا حیات شہر کی عیدگاہ کے متولی اور نگراں رہے۔ اس کے علاوہ آنریری مجسٹریٹ بھی رہے۔ ڈسٹرکٹ بورڈ بہرائچ کے نائب صدر کے ساتھ ساتھ شہر کانگریس کمیٹی کے صدر رہے۔ شہر کے مشہور کالجوں گاندھی انٹر کالج اور مہاراج سنگھ انٹر کالج کے رکن۔ آپ نے1957ءمیں اترپردیش کی دوسری اسمبلی کے لیے ہوئے الیکشن میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ضلع بہرائچ کے اسمبلی حلقہ چردہ سے منتخب ہوئے اور 1962تک اس عہدے پر فائز رہے۔
وفات
ترمیمحمید اللہ خاں کی وفات 24 اپریل 1967ءکو شہر بہرائچ میں ہوئی۔ آپ کی تدفین مشہور بزرگ شاہ نعیم اللہ بہرائچی کے احاطہ میں ہوئی ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Election Commission of India
- ^ ا ب پ نقوش رفتگاں از عبرت بہرائچی
- ↑ उत्तर प्रदेश विधान सभा
- نقوش رفتگاں از عبرت بہرائچی
- http://uplegisassembly.gov.in/