حمیرا جمیل

پاکستانی مصنفہ، افسانہ نگار، کالم نگار اور ماہر تعلیم

دختر سیالکوٹ [1] حمیرا جمیل (ولادت: 3 مئی 1996ء) پاکستانی مصنفہ، افسانہ نگار، کالم نگار اور ماہر تعلیم ہیں۔ کلام اقبال اردو (مطالب و شرح) لکھنے والی پہلی خاتون مصنفہ ہیں۔[2]

ولادت

ترمیم

حمیرا بنت جمیل احمد مغل 3 مئی 1996ء کو ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں۔[3]

تعلیم

ترمیم

قرآن مجید کی تعلیم گھر اور پرائمری کی تعلیم گاؤں کے قریبی اسکول سے حاصل کی۔ میٹرک کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا بعد ازاں گورنمنٹ ڈگری کالج سیالکوٹ سے ایف اے پاس کیا۔ بی ایس آنرز اردو 2017ء میں گورنمٹ کالج وؤمن یونیورسٹی، سیالکوٹ سے اور یونیورسٹی سے ایم ایس سی اردو 2019ء میں پاس کیا۔ مقالے کا موضوع "قیام پاکستان کے بعد اقبال شناسی میں خواتین کا حصہ" استاد محترم ڈاکٹر طاہر عباس طیب کی نگرانی میں مکمل کیا،[4][5]

تدریس

ترمیم

درس و تدریس سے منسلک ہیں۔ سیالکوٹ کے مختلف کالجز میں تدریسی فرائض سر انجام دے چکی ہیں اور دے رہی ہیں۔[6]

کالم نویسی

ترمیم

2013ء میں کالم نویسی کا آغاز کیا، معدودے چند کالمز کے عنوانات مع اخبارات کے نام درج ذیل ہیں:

  • اقبال کا تصور ملت، روزنامہ نوائے شمال سیالکوٹ
  • اعظم کمال کی شاعری روایت سے جدیدیت کا سنگم، دھنک رنگ ، اٹک
  • ایک دل نواز شخصیت، دھنک رنگ ،اٹک
  • ڈاکٹر منور ہاشمی کی شعری بصیرت، دھنک رنگ ،اٹک[7]
  • مسلمان نوجوانوں کی شخصیت سازی اور فلسفہ اقبال....روزنامہ دستور، گوجرانوالہ

حمیرا جمیل کے کالمز کا مجموعہ بھی شائع ہو چکا ہے۔[8] [9][10]

ادبی سفر

ترمیم

حمیرا نے کسی سے باقاعدہ لکھنا نہیں سیکھا ان میں یہ خداداد صلاحیت پیدا ہوئی۔ معاشرتی رویوں کو صفحہ قرطاس پر اتارا جو فن کی شکل اختیار کر گیا۔ پہلی تحریر 2014ء میں "بلدیاتی الیکشن" کے حوالے سے "روزنامہ نیا اخبار " میں چھپی۔ افسانہ "سڑک" کے نام سے لکھا لیکن غیر مطبوعہ ہی رہا لیکن آخر کار لکھنے کا شوق غالب رہا اور ان کا افسانوی مجموعہ "درد کا سفر " منظر عام پر آیا۔

فائل:Drd ka sfr (cropped).jpg
درد کا سفر

درد بھی ختم نہیں ہوا اور سفر بھی جاری ہے "درد کاسفر" کالم نگاری کے مجموعے "تلخ حقیقت" کی طرف لے گیا جو صرف اب شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سے ہی متعلق لکھنے تک محدود ہے اس میں مہارت تامہ حاصل ہے۔[11][12] [13][14][15][16]

تصانیف

ترمیم
  • درد کا سفر (افسانوی مجموعہ) 2017ء2022ء)[17]
  • تلخ حقیقت (کالم نگاری کا مجموعہ) 2018ء
  • بیان اقبال مرتبہ (فکر اقبال کا توضیحی بیان)2018ء[18]
فائل:Bian e iqbal (cropped).jpg
بیان اقبال
فائل:Iqbal Lahore main (cropped).jpg
اقبال لاہور میں
  • ایم ایس اردو مقالہ (قیام پاکستان کے بعد اقبال شناسی میں خواتین کا حصہ، اقبال خواتین کی نظر میں (2021ء)[23][24][25][26]
  • اقبال سیالکوٹ میں (اپریل 2022ء)
فائل:Iqbal Sialkot main (cropped).jpg
اقبال سیالکوٹ میں
  • اقبال خواتین کی نظر میں
فائل:Iqbal khwatin ki nzr main (cropped).jpg
اقبال خواتین کی نظر میں
  • تفہیمات اسرار خودی (2023ء)
  • تفہیمات رموز بے خودی (2023ء)
  • تفہیمات پیام مشرق (2023ء)
  • تفہیمات زبور عجم (2023ء)
  • تفہیمات جاوید نامہ (2023ء)
  • تفہیمات پس چہ باید کرد اے اقوام شرق مع مسافر (2023ء)
  • تفہیمات ارمغان حجاز (فارسی) 2023ء

اعزازات و ایوارڈ

ترمیم
فائل:Humaira jamil (cropped).jpg
حمیرا جمیل علامہ اقبال کی بہو ناصرہ جاوید سے اعزاز وصول کرتے ہوئے

Bahria university islamabad Iqbal chair. Research presentation. Dr Tahir Abbas Tayib & Humaira jamil

  • بشیر رحمانی ادبی ایوارڈ (2021ء)
  • ایوارڈ "اقبال لاہور میں" الفانوس لائبریری گوجرانوالہ... دوم پوزیشن 2020ء
  • کلام اقبال اردو کی پہلی خاتون شارح... (اقبال سٹمپ سوسائٹی، لاہور/ شیلڈ اور اسناد 27 نومبر 2021)
  • ایوارڈ "اقبال خواتین کی نظر میں" الفانوس لائبریری گوجرانوالہ... 2022ء[28]
  • بزم بشیر رحمانی ادبی ایوارڈ 2022ء
  • ایوارڈ "اقبال سیالکوٹ میں" الفانوس لائبریری گوجرانوالہ 2023ء
  • الوکیل ایوارڈ حاصل پور 2023ء

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. یہ لقب معروف و مقبول شاعر اعتبار ساجد نے موصوفہ کو ان کی ادبی و اقبالیات پر خدمات کے صلہ میں دیا
  2. https://www.acw-614.com/%D8%AD%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AC%D9%85%DB%8C%D9%84/
  3. https://mualla.pk/humaira-jamil-ka-youm-e-pedaish/
  4. https://www.acw-614.com/%D8%AD%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AC%D9%85%DB%8C%D9%84/
  5. https://www.acw-614.com/
  6. https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=915998129201315&id=100023734097370
  7. https://www.aawaza.com/humaira-jamil/20453/2023/
  8. https://lrc.umt.edu.pk/cgi-bin/koha/opac-search.pl?q=au:%22%5BAllama%20Muhammad%5D%20Iqbal%22[مردہ ربط]
  9. "آرکائیو کاپی"۔ 08 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2021 
  10. https://www.worldurdurnp.com/%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%db%8c%da%a9%d8%ac%db%81%d8%aa%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d8%a7%d9%8f%d8%b1%d8%af%d9%88-%d9%86%d8%a7%da%af%d8%b2%db%8c%d8%b1-%db%81%db%92/
  11. http://daanish.pk/41980[مردہ ربط]
  12. http://www.urdulinks.com/urj/?p=3960
  13. "آرکائیو کاپی"۔ 09 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2021 
  14. https://mualla.pk/humaira-jamil-pur-dam-hy-agar-tu-to-nahi-khatra-e-uftad/
  15. https://soniyadigest.onlinewebchannel.com/?p=48
  16. https://sadaqatdigest.onlinewebchannel.com/?p=49
  17. https://www.rekhta.org/authors/hameera-jameel/all?lang=ur
  18. https://dailychitral.com/archives/55263
  19. https://www.daraz.pk/products/sharah-humaira-jameel-bang-e-dara-by-allama-iqbal-i211488552-s1418894984.html[مردہ ربط]
  20. "آرکائیو کاپی"۔ 26 جنوری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2023 
  21. https://www.dervishonline.com/products/iqbal-lahore-main
  22. https://www.rekhta.org/authors/humaira-jameel/ebooks?lang=ur
  23. https://www.punjnud.com/authors/Humaira-Jamil[مردہ ربط]
  24. "حمیرا جمیل کی افسانہ نگاری۔۔پروفیسر مہر سخاوت حسین"۔ 23 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  25. https://mualla.pk/humaira-jamil-pur-dam-hy-agar-tu-to-nahi-khatra-e-uftad/
  26. https://www.urdubooks.acw-614.com/
  27. https://www.acw-614.com/
  28. https://www.acw-614.com/%D8%AD%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AC%D9%85%DB%8C%D9%84/