ابو علی حنبل بن عبد اللہ بن فرج بن سُعادہ رُصافی حنبلی، رصافہ کی جامع ہدی میں مکبر تھے، مسند احمد بن حنبل کے اپنے والد عبد اللہ کے واسطہ سے راوی ہیں، نوے سال عمر پائی،

حنبل رصافی
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1120ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الرصافہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 604ھ
بغداد
شہریت دولت عباسیہ
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنبلی
عملی زندگی
تلمیذ خاص عز بن عبد السلام ،  ابن باطیش   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

بغداد سے اربل تشریف لے گئے اور وہاں مسند احمد کا درس دیا، پھر دمشق کے بادشاہوں نے دمشق تشریف لانے کی دعوت دی، وہاں تشریف لے گئے اور لوگوں نے مسند احمد سماعت کی، دمشق کا بادشاہ عیسی ان کی خوب تعظیم و تکریم کرتا تھا، ہدایا و تحائف پیش کرتا، ان کے اس علمی میں ابن طبرزد ساتھ تھے، بادشاہ عیسیٰ بھی اس بڑے مجمع کے ساتھ حدیث کے درس میں شریک ہوتا تھا۔ پھر بغداد واپس آ گئے اور وہیں سنہ 604 ہجری میں وفات پائی، عز بن عبد السلام ان کے مایہ ناز شاگردوں میں ایک ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  • طبقات الشافعية الكبرى، از تاج الدین سبكی
  • النجوم الزاهرة
  • البداية والنهاية