عوامی جمہوریہ چین کی مرکزی حکومت (انگریزی: The central government of the People's Republic of China) (چینی: 中華人民共和國政府) کئی ریاستی اداروں میں منقسم ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:

عوامی جمہوریہ چین کی حکومت
Government of the
People's Republic of China

中华人民共和国政府
Zhōnghuá Rénmín Gònghéguó Zhèngfǔ
تشکیل1 اکتوبر 1949
مقننہقومی عوامی کانگریس (چین)
ویب سائٹEnglish.gov.cn
کمیونسٹ جماعت
جماعتچینی کمیونسٹ پارٹی
چینی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹریشی جن پنگ[1]
حکومت
ایگزیکٹوعوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل
(لی کاچیانگ حکومت)
صدر عوامی جمہوریہ چینشی جن پنگ
وزیر اعظم چینلی کی چیانگ
کانگریس چیئرمینلی ژانشو
مسلح افواج
فوجپیپلز لبریشن آرمی
عوامی مسلح پولیس
فوجی چیئرمینشی جن پنگ
عوامی جمہوریہ چین کی حکومت
Government of the People's Republic of China
روایتی چینی 中華人民共和國政府
سادہ چینی 中华人民共和国政府

عوامی جمہوریہ چین کی حکومت

ترمیم

مقننہ شاخ

ترمیم

قومی عوامی کانگریس اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی

صدارت

ترمیم

صدر عوامی جمہوریہ چین اور نائب صدر عوامی جمہوریہ چین

ایگزیکٹو شاخ

ترمیم

عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل (آئین چینوزیر اعظم چین سربراہ حکومت ہیں۔

فوجی شاخ

ترمیم

پیپلز لبریشن آرمی اور عوامی مسلح پولیس بواستہ مرکزی فوجی کمیشن جس کے چیئرمین کمانڈر ان چیف ہیں۔

نگرانی شاخ

ترمیم

قومی نگرانی کمیشن

عدالتی شاخ

ترمیم

عوامی عدالت عظمی

مقدمہ پیروی شاخ

ترمیم

سپریم عوامی مختار کار

نظام حکومت

ترمیم

چینی کمیونسٹ پارٹی کی قانونی طاقت کی ضمانت آئین عوامی جمہوریہ چین میں دی گئی ہے اور اس کی اہمیت عوامی جمہوریہ چین میں بطور سپریم سیاسی اتھارٹی کا احساس ریاست پر جامع کنٹرول، فوج اور میڈیا سے ہوتا ہے۔ [2]

ایک ممتاز حکومتی ترجمان کے مطابق:

ہم کبھی مغربی ممالک کے نظام کی نقل نہیں کریں گے نہ گردش میں ایک سے زیادہ جماعتوں کے عہدے دار دفتر کا نظام متعارف کرائیں گے؛ اگرچہ چین کے ریاستی اداروں کی مختلف ذمہ داریاں ہیں، وہ سب پارٹی کے اصولوں اور پارٹی کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہیں۔ [3]

ریاستی اقتدار کے بنیادی اعضا میں قومی عوامی کانگریس، صدر عوامی جمہوریہ چین اور عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل شامل ہیں۔ ریاستی کونسل میں وزیر اعظم چین، نائب پریمیئرز کی ایک متغیر تعداد (اب چار)، پانچ ریاستی کونسلرز اور 29 وزرا اور ریاستی کونسل کے سربراہان شامل ہیں۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی ایک کمیٹی جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی اعلی قیادت پر مشتمل ہوتی ہے۔ تاریخی طور پر یہ پانچ سے نو اراکین پر مشتمل رہی ہے اور اس وقت یہ سات رکنی ہے۔ یہ سرکاری طور پر پالیسی مباحثوں اور اہم امور پر فیصلے کرنے کے لیے ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری کا اس کا رکن ہونا لازمی ہے۔ [4]

طاقت بالا ترین رہنما پر مرکوز ہے موجودہ دور میں یہ شی جن پنگ ہیں جو چار اہم اور ریاستی دفاتر کے سربراہ ہیں۔ وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چیئرمین مرکزی فوجی کمیشن اور صدر عوامی جمہوریہ چین ہیں۔ [5]

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "How the Chinese government works"۔ South China Morning Post۔ Xi Jinping is the most powerful figure in China's political system, and his influence mainly comes from his position as the general secretary of the Chinese Communist Party. 
  2. Ralph H. Folsom, John H. Minan, Lee Ann Otto, Law and Politics in the People's Republic of China, West Publishing (St. Paul 1992), pp. 76–77.
  3. "China 'will not have democracy' China will never adopt Western-style democracy with a multi-party system, its top legislator has said." BBC 9 March 2009, accessed October 9, 2010
  4. Chapter III Central Organizations of the Party - Article 22
  5. "A simple guide to the Chinese government"۔ South China Morning Post۔ شی جن پنگ is the most powerful figure in the Chinese political system. He is the President of China, but his real influence comes from his position as the چینی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری.