دوہری شہریت سے مراد کسی بھی ریاست کے شہریت کا وہ حیثیت جس میں ایک شخص ایک ملک کی بجائے دو مختلف ممالک کا شہریت رکھتا ہو۔ بین الاقوامی سطح پر اس قانون کی کوئی واضح حیثیت نہیں ہے لیکن بہت سے ممالک ایسے ہیں جن کے اپنے قوانین کے مطابق ایک شخص دو شہریت رکھ سکتا ہے۔ دوہری شہریت اس لیے رکھے جاتے ہیں کہ مختلف ممالک میں شہریت کے لیے مختلف حکمت عملی ہوتی ہے۔ دوہری شہریت میں ایک شخص دونوں متعلقہ ممالک کی ذمہ داری میں آتا ہے اور دونوں ممالک کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اس شہری کو اتنے ہی حقوق دیں جتنے حقوق باقی شہریوں کو دیے جاتے ہیں۔

کچھ ممالک دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتے اور ایسے ممالک میں شہریت حاصل کرنے کے لیے اس شخص کو اپنا پہلا والا شہریت چھوڑنا پڑتا ہے۔ اور ایسے ممالک بھی موجود ہیں جہاں نہ تو دوہری شہریت ملتی ہے اور نہ ہی اس ملک کی شہریت بیرونی افراد کو دی جاتی ہے۔ آسٹریا،آذربائجان،بھارت،انڈونیشیا،جاپان اور قازقستان میں اگر کوئی شہری رضاکارانہ طور پر اپنی شہریت تبدیل کرتا ہے تو خودکار طور پر اس شخص کی شہریت ان ممالک سے ختم ہو جائے گی۔

دوہری شہریت کی اجازت پاکستان سمیت 16 ممالک میں ہے جن میں آسٹریلیا،بلجئیم،کینیڈا،مصر،فرانس،آئس لینڈ،اطالیہ،اردن،نیدرلینڈز،نیوزی لینڈ،سویڈن،سویٹزرلینڈ،شام،مملکت متحدہ اور ریاستہائے متحدہ امریکا شامل ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم