خلاد بن سوید
خلاد بن سوید رضی اللہ تعالیٰ عنہ (وفات: 5ھ) صحابی قبیلہ خزرج سے تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیعت عقبہ ثانیہ سے قبل مشرف باسلام ہوئے۔غزوہ بدر ، غزوہ احد اور غزوہ خندق میں شریک تھے۔غزوہ بنو قریظہ میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید ہوئے ۔
خلاد بن سوید | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر ، غزوہ احد ، غزوہ خندق |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمخلاد نام، قبیلۂ بنو خزرج سے ہیں، نسب نامہ یہ ہے، خلاف بن سوید بن ثعلبہ بن عمرو بن حارثہ بن امرا القیس بن مالک اغر بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج اکبر ۔ [1]
اسلام
ترمیمحضرت خلاد بن سوید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیعت عقبہ ثانیہ سے قبل مسلمان ہوئے اور بیعت میں شرکت کی۔
غزوات اور شہادت
ترمیمبدر، احد، خندق میں آنحضرت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمرکاب تھے، بنو قریظہ کی جنگ میں غزوہ کی نیت سے نکلے،ایک قلعہ کے نیچے کھڑے تھے، بنانہ(حکم القرضی کی بیوی تھی) نامی ایک یہودی عورت نے دیکھ لیا اور اس زور سے چکی گرائی کہ سر پھٹ گیا اسی وجہ سے انتقال ہو گیا، آنحضرت ﷺ نے فرمایا ان کو دو شہیدوں کا ثواب ملے گا،لڑائی ختم ہونے کے بعد جب قبیلۂ قریظہ اسیر ہوکر سامنے آیا تو آنحضرت ﷺ نے اس عورت کو ڈھونڈ کر قتل کروا دیا،اس واقعہ میں عورتیں قتل سے محفوظ رہی تھیں۔ [2]
اولاد
ترمیمحضرت خلاد بن سوید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دو لڑکے چھوڑے اور دونوں صحابی تھے ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں ابراہیم ،سائب۔[3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ الطبقات الكبرى لابن سعد - خَلادُ بْنُ سُوَيْدِ آرکائیو شدہ 2017-04-04 بذریعہ وے بیک مشین [مردہ ربط]
- ↑ أسد الغابة في معرفة الصحابة - خلاد بن سويد آرکائیو شدہ 2017-04-06 بذریعہ وے بیک مشین [مردہ ربط]
- ↑ اصابہ:2/140
- ↑ اسد الغابہ:3/121