خلیل الرحمن قاسمی برنی

ہندوستانی مسلمان عالم

خلیل الرحمن قاسمی برنی (پیدائش: 19 مارچ 1982ء) ایک ہندوستانی دیوبندی عالم، مفتی، سوانح نگار اور مصنف ہیں۔ وہ شفیق الرحمن قاسمی بلند شہری، استاذ شعبۂ تجوید و قراءت دار العلوم دیوبند کے فرزندِ ارجمند ہیں۔

مولانا، مفتی
خلیل الرحمن قاسمی برنی
معلومات شخصیت
پیدائش (1982-03-19) 19 مارچ 1982 (عمر 42 برس)
بلند شہر، اترپردیش، بھارت
قومیت ہندوستانی
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم دیوبند
استاذ نصیر احمد خان بلند شہری ،  عبد الحق اعظمی ،  نعمت اللہ اعظمی ،  قمر الدین احمد گورکھپوری ،  ارشد مدنی ،  سعید احمد پالن پوری ،  حبیب الرحمن قاسمی اعظمی ،  عثمان منصورپوری   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم ،  مفتی ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

خلیل الرحمن قاسمی برنی 19 مارچ 1982ء کو بلند شہر، اترپردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔[1]

ان کی حفظ و ناظرہ کی تعلیم اپنے علاقے کے مکتب میں ہوئی، اس کے بعد انھوں نے دو پارے قاری محسن کے پاس حفظ کیے، پھر پورا قرآن مع حفظ و تجوید اپنے والد سے پڑھا اور ساتھ ہی میں ایک دوسرے قاری و عالم جمشید علی قاسمی، استاذِ تجوید و قراءت دار العلوم دیوبند سے فارسی کی ضروری تعلیم حاصل کی۔[2]

حفظ و تجوید کی تعلیم سے فراغت کے بعد انھوں نے دار العلوم دیوبند کے درجۂ عربی اول میں داخلہ لے کر 2003ء میں دورۂ حدیث سے فراغت حاصل کی۔ ان کے اساتذۂ دورۂ حدیث میں نصیر احمد خان بلند شہری، عبد الحق اعظمی، قمر الدین احمد گورکھپوری، نعمت اللہ اعظمی، سعید احمد پالن پوری، سید ارشد مدنی، حبیب الرحمن قاسمی اعظمی، سید عثمان منصور پوری[2] اور عبد الخالق مدراسی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔[3]

فراغت کے بعد انھوں نے دار العلوم دیوبند ہی سے افتا کیا، ابتداً دو سال دار العلوم اسعدیہ ایکڑ خورد، ضلع ہری دوار، اترانچل (اتراکھنڈ) میں مدرس رہے، پھر 2008ء سے بنگلور میں مقیم رہ کر تدریسی، دعوتی اور تصنیفی خدمات انجام دے رہے ہیں۔[2][1]

تصانیف

ترمیم

خلیل الرحمن قاسمی برنی کی تصانیف میں مندرجۂ ذیل کتابیں شامل ہیں:[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ محمد اخلاق الرحمن قاسمی (18 دسمبر 2022ء)۔ "ایک نوجوان صاحب قلم مفتی خلیل الرحمن قاسمی برنی"۔ urdu.indianarrative.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 اپریل 2023ء 
  2. ^ ا ب پ برنی، خلیل الرحمن قاسمی (2020ء)۔ "حرفِ تعارف"۔ تذکرہ سلطان العلماء۔ بنگلور: ادارۂ علمی مرکز۔ ص 15–17
  3. برنی، خلیل الرحمن قاسمی (1438ھ)۔ "حضرت مولانا عبد الخالق صاحب مدراسی مد ظلہ العالی"۔ قافلۂ علم و کمال۔ بنگلور: ادارۂ علمی مرکز۔ ص 404–407