عثمان منصور پوری
محمد عثمان منصورپوری (12 اگست 1944 – 21 مئی 2021) ایک بھارتی مسلمان عالم و قومی رہنما تھے، وہ جمعیت علمائے ہند کے قومی صدر اور دار العلوم دیوبند کے استاذِ حدیث و سابق نائب مہتمم تھے۔
محمد عثمان منصورپوری | |
---|---|
قاری محمد عثمان منصورپوری | |
صدرِ جمعیت علمائے ہند (میم) | |
برسر منصب 5 اپریل 2008 سے 21 مئی 2020 تک | |
جانشین | محمود مدنی[1] |
نائب مہتمم دار العلوم دیوبند | |
برسر منصب 1997ء تا 2008ء | |
پیشرو | حبیب الرحمن خیرآبادی |
جانشین | عبد الخالق سنبھلی |
معاون مہتمم دار العلوم دیوبند | |
برسر منصب اکتوبر 2020ء تا وفات | |
ذاتی | |
پیدائش | 12 اگست، 1944ء منصورپور، مظفر نگر، برطانوی ہند |
وفات | 21 مئی 2021 | (عمر 76 سال)
مذہب | اسلام |
اولاد | سلمان منصورپوری، عفان منصورپوری |
فرقہ | سنی |
فقہی مسلک | حنفی |
تحریک | دیوبندی |
قابل ذکر کام | تحفظ ختم نبوت |
سوانح حیات
ترمیمعثمان منصورپوری 12 اگست 1944ء کو منصور پور، مظفر نگر میں پیدا ہوئے۔[2] انھوں نے سنہ 1965ء میں دار العلوم دیوبند سے روایتی درس نظامی میں سندِ فراغت حاصل کی۔[2] 1966ء میں دار العلوم دیوبند ہی سے آپ نے قرأت، تجوید اور عربی ادب میں تخصص کیا۔[2]
تعلیمی مشاغل سے فراغت کے بعد عثمان منصور پوری نے اولاً مدرسہ اسلامیہ قاسمیہ گیا، بہار میں پانچ سال پھر مدرسہ اسلامیہ عربیہ، امروہہ میں گیارہ سال تک تدریسی خدمات انجام دیں۔[2] پھر 1982ء میں ان کو دار العلوم دیوبند میں بطور مدرس مقرر کیا گیا۔[2] دار العلوم دیوبند میں انھوں نے سالہا سال موطأ امام محمد، موطأ امام مالک اور مشکوۃ المصابیح کا درس دیا۔[3][2][4] 5 اپریل 2008ء کو وہ جمعیت علمائے ہند کے قومی صدر مقرر ہوئے۔[5] انھوں نے 1997ء سے 2008ء تک دار العلوم دیوبند میں نائب مہتمم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔[6][7] اکتوبر 2020ء میں وہ دار العلوم دیوبند کے معاون مہتمم مقرر کیے گئے۔[4][8][2] رد قادیانیت پر آپ کے کئی محاضرات شائع چکے ہیں۔[9]
نومبر 2016ء میں، اسرائیلی وزیر اعظم ریوین ریولین کے دورہ ہندوستان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، عثمان نے نئی دہلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ظالم کا استقبال کرنا ہماری ثقافت اور روایت کے خلاف ہے"۔[10] انھوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ "ہندوستانی حکومت کو مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو اور اٹل بہاری واجپائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ظالم اور توسیع پسند اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہیے اور دنیا بھر کے کمزور اور مظلوم لوگوں کے ساتھ ہندوستان کی روایتی دوستی کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔"[10] جمعیت علمائے ہند (جے یو ایچ) نے مئی 2017ء کے دوران سپریم کورٹ آف انڈیا میں اپنے زیر قیادت آسام معاہدہ کا دفاع کیا۔[11] نومبر 2019ء میں، جے یو ایچ کی ایک میٹنگ ان کے زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں ایودھیا کے فیصلے کو "آزاد ہندوستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دھبہ" قرار دیا گیا۔[12] انھوں نے نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کی بھی حمایت کی کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ "کون ہندوستانی ہے اور کون نہیں؟ معلوم ہونا چاہیے"۔[13] جے یو ایچ نے ان کے زیر قیادت کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔"[13] دسمبر 2017ء میں، عثمان نے وارانسی میں اسرائیل مخالف احتجاج کی قیادت کی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ یروشلم پر قبضہ اور بے گناہوں کا قتل عام بند کیا جائے۔[14]
21 مئی 2021ء کو عثمان منصورپوری کووِڈ-19 میں انتقال کرگئے۔[15]
نومبر 2016 میں اسرائیلی وزیر اعظم ریوین ریولین کے دورہ بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عثمان منصورپوری نے نئی دہلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "کسی ظالم کا استقبال کرنا ہماری ثقافت و روایت کے منافی ہے"۔[10] انھوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ "ہندوستانی حکومت کو مہاتما گاندھی ، جواہر لال نہرو اور اٹل بہاری واجپائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ظالم اور توسیع پسند اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہیے اور دنیا بھر کے کمزور اور مظلوم لوگوں کے ساتھ ہندوستان کی روایتی دوستی کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے "[10] جمعیت علمائے ہند نے مئی 2017 میں عثمان منصورپوری کی قیادت میں سپریم کورٹ آف انڈیا میں آسام معاہدہ کا دفاع کیا تھا[16] نومبر 2019 میں ان کی زیر صدارت جمعیت علما کے اجلاس میں ایودھیا فیصلہ کو "آزاد ہندوستان کی تاریخ کا سیاہ ترین مقام" قرار دیا گیا۔[17] انھوں نے شہریوں کے قومی رجسٹر کی بھی حمایت کی؛ کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ "کون ہندوستانی ہے اور کون نہیں اس کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے"۔[13] جمعیت علمائے ہند نے ان کی سربراہی میں کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ کے طور پر بھی بتلایا ہے۔ "[13] دسمبر 2017 میں عثمان منصورپوری نےوارانسی میں یروشلم پر قبضہ اور بے گناہوں کے قتل کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل مخالف احتجاج کی قیادت کی۔[18]
21 مئی 2021ء کو عثمان منصورپوری کووِڈ-19 میں انتقال کرگئے۔[15] فاروق عبد اللہ نے ان کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان قومی اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کے پرچارک تھے اور ان کی موت ہندوستان اور مسلم برادری دونوں کا نقصان ہے۔ عبد اللہ نے اظہار خیال کیا کہ "قاری عثمان کو ان کے علمی رجحان اور" طلبہ "کو" قرآن " و سنت کی تعلیمات سے واقف کرانے میں تسہیل کے لیے یاد کیا جائے گا۔"[19] عمر عبداللہ ، علی محمد ساگر ، ناصر اسلم وانی اور سعادت اللہ حسینی ، علی الصلابی ، نورالاسلام جہادی نے بھی ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔[20][19][21]
خاندانی زندگی
ترمیمعثمان منصور پوری حسین احمد مدنی کے داماد تھے۔[4] ان کے فرزندان: محمد سلمان منصورپوری و محمد عفان منصورپوری عالم و مفتی ہیں۔[15]
ملحوظہ
ترمیم(اس مضمون میں جہاں کئی بین الواوین کسی کا بیان نقل کیا گیا ہے، وہ انگریزی عبارت کا ترجمہ ہے، اردو زبان کی منقول عبارت نہیں ہے۔)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Maulana Mahmood Madani elected interim chief of Jamiat Ulema-e-Hind"۔ آؤٹ لک۔ 27 May 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2021
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج محمد اللّٰہ خلیلی قاسمی۔ دار العلوم دیوبند کی جامع و مختصر تاریخ (2020 ایڈیشن)۔ دیوبند: شیخ الھند اکیڈمی۔ صفحہ: 686
- ↑ محمد سالم جامعی، مدیر (ستمبر 2021)۔ "یادوں کے نقوش از اشتیاق احمد قاسمی"۔ الجمعیۃ (خصوصی شمارہ: امیر الہند نمبر)۔ نئی دہلی: ہفت روزہ الجمعیۃ، مدنی ہال 1– بہادر شاہ ظفر مارگ: 182
- ^ ا ب پ نایاب حسن قاسمی۔ دار العلوم دیوبند کا صحافتی منظرنامہ (2013 ایڈیشن)۔ دیوبند: ادارہ تحقیق اسلامی۔ صفحہ: 290
- ↑ لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1 میں 4492 سطر پر: attempt to index field 'url_skip' (a nil value)۔
- ↑ محمد اللّٰہ خلیلی قاسمی۔ "نائب مہتمم حضرات"۔ دار العلوم دیوبند کی جامع و مختصر تاریخ (اکتوبر 2020 ایڈیشن)۔ دیوبند: شیخ الہند اکیڈمی۔ صفحہ: 750-751
- ↑ سلمان منصور پوری۔ "حیات عثمانی - ایک نظر میں"۔ ذکر عثمان (ذکر رفتگاں)۔ 5 (اپریل 2022ء ایڈیشن)۔ لال باغ، مرادآباد: المرکز العلمی للنشر والتحقیق۔ صفحہ: 13
- ↑ "دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے سہ روزہ اجلاس کا آغاز"۔ قندیل آنلائن۔ 15 اکتوبر 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2021
- ↑ "Books by Muḥammad Usmān Mansoorpuri"۔ WorldCat۔ 22 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2021
- ^ ا ب پ ت Ghazanfar Abbas (19 نومبر 2016)۔ "Muslims protest in Delhi against Israeli President's visit"۔ انڈیا ٹومورو۔ 04 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2021
- ↑ "Jamiat Ulema-e-Hind defends Assam Accord-1985 in SC"۔ 3 May 2017۔ 25 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2021
- ↑ "Ayodhya verdict: Jamiat Ulema-e-Hind says filing review petition not beneficial"۔ Financial Express۔ 22 November 2019۔ 20 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2021
- ^ ا ب پ ت Pragya Kaushika (12 September 2019)۔ "Kashmir as integral part of India: Jamiat passes resolution, supports NRC"۔ 25 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2021
- ↑ "In Towns Across India, Islamic Clerics Lead Anti-America, Anti-Israel Protests After Trump's Decision Recognizing Jerusalem As Israeli Capital"۔ Memri۔ 9 January 2018۔ 25 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2021
- ^ ا ب پ "دارالعلوم دیوبند کے کارگزار مہتمم مولانا قاری عثمان منصورپوری کا انتقال"۔ روزنامہ سہارا۔ 21 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2021
- ↑ "Jamiat Ulema-e-Hind defends Assam Accord-1985 in SC"۔ 3 May 2017۔ 25 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2021
- ↑ "Ayodhya verdict: Jamiat Ulema-e-Hind says filing review petition not beneficial"۔ Financial Express۔ 22 November 2019۔ 20 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2021
- ↑ "In Towns Across India, Islamic Clerics Lead Anti-America, Anti-Israel Protests After Trump's Decision Recognizing Jerusalem As Israeli Capital"۔ Memri۔ 9 January 2018۔ 25 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2021
- ^ ا ب "Farooq, Omar condole demises"۔ گریٹر کشمیر۔ 23 May 2021۔ 23 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2021
- ↑ Online Desk (22 May 2021)۔ "Death of Assistant Director of Darul Uloom Deoband"۔ Kaler Kantho۔ 25 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2021
- ↑ "مولانا عثمان منصورپوری کی رحلت ملت اسلامیہ کے لئے ایک بڑا حادثہ: جماعت اسلامی" [Usmān Mansoorpuri's death is huge loss of Indian Muslims: Jamat-e-Islami]۔ Awaz The Voice۔ 22 May 2021۔ 23 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2021