خواجہ سلمان رفیق

پاکستان میں سیاستدان

خواجہ سلمان رفیق، ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو اپریل 2008 سے مارچ 2013 تک، ستمبر 2013 سے مئی 2018 تک اور اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کے طور پر کام کر چکے ہیں اور وہ معاون خصوصی برائے صحت کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ وہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی کابینہ میں وزیر بھی رہے۔

خواجہ سلمان رفیق
معلومات شخصیت
پیدائش 16 فروری 1965ء (59 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب حلقہ پی پی-154  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور خاندان

ترمیم

خواجہ سلمان رفیق 16 فروری 1965 کو پیدا ہوئے۔ [2] انھوں نے 1990 میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ای کی ڈگری حاصل کی۔[3] وہ خواجہ سعد رفیق کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان کے والد خواجہ محمد رفیق ایک سیاست دان، تحریک پاکستان کے کارکن اور بعد میں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے اپوزیشن لیڈر تھے۔ انھیں 1972 میں قتل کر دیا گیا تھا اور خاندان نے بھٹو پران کے قتل کا الزام لگایا۔ ان کی والدہ بیگم فرحت رفیق بھی 1985 میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔

سیاسی کیریئر

ترمیم

خواجہ سلمان رفیق 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 142 (لاہور-VI) سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ [4] اس دور میں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت رہے۔ وہ اگست 2013 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ پی پی-142 (لاہور-VI) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔ نومبر 2013 میں، انھوں نے مختصر طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ نومبر 2016 میں انھیں وزیر اعلیٰٰ شہباز شریف کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بنایا گیا۔ وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 157 (لاہور-XIV) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1405
  2. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2018 
  3. "Provincial Assembly Profile"۔ حکومت پنجاب۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولا‎ئی 2023 
  4. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2018