خواجہ معین الدین
خواجہ معین الدین (پیدائش: 23 مارچ 1924ء - وفات: 9 نومبر 1971ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ڈراما نویس تھے جو اپنے ڈرامے مرزا غالب بندر روڈ پر کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔
خواجہ معین الدین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 مارچ 1924ء [1] ریاست حیدرآباد |
وفات | 9 نومبر 1971ء (47 سال)[1] کراچی [1]، پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی [2] جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد |
تخصص تعلیم | اردو |
تعلیمی اسناد | ایم اے |
پیشہ | مصنف ، ڈراما نگار [1] |
پیشہ ورانہ زبان | اردو [2] |
کارہائے نمایاں | لال قلعے سے لالوکھیت تک |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمخواجہ معین الدین 23 مارچ، 1924ء کو حیدرآباد دکن، برطانوی ہندوستان کے زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے[3][4]۔ ،
فنی خدمات
ترمیمخواجہ معین الدین حیدرآباد (دکن) میں تھے تو اکثر ریڈیو دکن سے پروگرام نشر کرتے تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے زمانہ طالب علمی میں چند ڈرامے بھی لکھے جن میں سے سرکاری دکان اور پرانے محل بہت پسند کیے گئے۔ 1948ء میں پاکستان آنے کے بعد بھی انھوں نے اس شغل کو جاری رکھا۔[4]
پاکستان میں انھوں نے جو ڈرامے تحریر کیے ان میں سب سے پہلا ڈراما زوال حیدرآباد تھا۔ اس کے بعد انھوں نے نیا نشان، لال قلعے سے لالوکھیت تک، تعلیم بالغان، مرزا غالب بندر روڈ پر، جیل کو کہیں سسرال، جلسہ عام اور ساون کا اندھا نامی ڈرامے نہ صرف تحریر کیے بلکہ ان کی ہدایات بھی دیں۔ ان کے ڈرامے طنز کے نشتروں اور مزاح کی حلاوت کا ایک خوب صورت مرقع ہوئے تھے اور انھیں دیکھنے والے ایک لمحے کے لیے بھی ان کے مکالمات کے طلسم سے باہر نکل نہیں پاتے تھے۔[4]
اعزازات
ترمیمحکومت پاکستان نے خواجہ معین الدین کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 14 اگست، 1966ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[4]
ڈرامے
ترمیم- زوال حیدرآباد
- مرزا غالب بندر روڈ پر
- نیا نشان
- لال قلعے سے لالوکھیت تک
- تعلیم بالغان
- جیل کو کہیں سسرال
- جلسہ عام
- ساون کا اندھا
وفات
ترمیمخواجہ معین الدین 9 نومبر، 1971ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ انھوں نے صرف 47 سال کی عمر پائی مگر اتنی کم عمری کے باوجود وہ ڈراما نگاری میں اپنے انمٹ نقوش رقم کر گئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[3][4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت https://www.samaaenglish.tv/culture/2011/11/famed-playwright-kh-moin-being-remembered-today/
- ^ ا ب https://irshadgul.com/anniversary-of-khawaja-moinuddin-the-creator-of-the-urdu-drama-adult-education/
- ^ ا ب خواجہ معین الدین، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب پ ت ٹ ص 338، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء