خیال (موسیقی)
(خیال سے رجوع مکرر)
برصغیر کی اصناف موسیقی | |
فائل:Dhrupad 2.jpg | |
اقسام موسیقی | |
اقسام موسیقی | |
- خیال کی تلاش یہاں لاتی ہے۔ خیال کے طبی اور نفسیاتی مفہوم کے لیے دیکھیے خیال (دماغ)
قدیم راگوں کی ایک قسم۔ استادانِ فن دھرپد کے بعد خیال کو اہمیت دیتے ہیں۔ موسیقی نے جب ترقی کی تو دھوروا اور اور پد کے ملاپ سے دھرپد پیدا ہوا۔ اس کے چار حصے ہیں: استائی ،انترا، سنچاری اور ابھوگ۔ اس میں خدا کی حمد کے کچھ بول ہوتے ہیں۔ گانے والوں میں تان سین۔ بلاس خان، درنگ خاں، لعل خاں وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ پندرھویں صدی میں جونپور کے شاہان شرقیہ میں سے سلطان حسین شرقی نے خیال ایجاد کیا۔ پہلے خیال کے دھرپد کی طرح چار حصے ہی تھے۔ لیکن بعد میں صرف استھائی اور انترا ہی رہ گئے۔ محمد شاہ کے زمانے میں شاہ سدا رنگ اور شاہ ادا رنگ خیال کے مشہور گایک گذرے ہیں۔ ہمارے زمانے میں اُستاد بڑے غلام علی خان، اُستاد امیر خان، پنڈت بھیم سین جوشی خیال اور چھوٹا خیال گائیکی میں معروف ہیں۔