درہ پیزو (انگریزی: Darra Pezu) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک محدود نما شہر ہے جو ضلع لکی مروت میں واقع ہے۔ [1]درہ پیزو میں لکی سیمنٹ فیکٹری کے قیام کے بعد کاروبار اور آبادی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ اور اب درہ پیزو  ایک چھوٹا نما کاروباری ، تعلیمی اورقریب واقع دیہات کے لیے ایک اہمیت کا حامل شہر بن چکا ہے۔ درہ پیزو  ضلع لکی مروت کا اختتامی صرِحد ہے  جس کی سرحدجنوب میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اورمغرب میں ضلع ٹانک سے ملتی ہے۔ درہ پیزو کے مشرق میں مشہور صحت افزا مقام شیخ بدین واقع ہے۔ درہ پیزو انڈس ہائی وے پر واقع ایک اہم زمینی گذر گاہ بھی ہے ۔[2]جہاں سے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے لیے بنوں اور پشاور سے آنے والی ٹریفک (گاڑیوں) کا گذر بسر ہوتا ہے۔ قیام پاکستان سے پہلے یہاں  ہندو اور سکھ مذاہب کے لوگ بھی محلہ ھردیال میں   آباد تھے لیکن تقسیم ہند کے بعد دونوں مذاہب کے لوگ علاقہ چھوڑ کر ہندوستان چلے گئے۔


Darra Pezu
درہ پیزو
سرکاری نام
Darra Pezu
درہ پیزو شہر کا دور سے نظر آنے والا نظارہ
ملکپاکستان
صوبہخیبر پختونخوا
ضلعلکی مروت
درجہیونین کونسل
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
پوسٹل کوڈ28470
ٹیلی فون کوڈ0969

   نام

ترمیم

پیزو نام کے بارے میں چند  مفروضات بذریعہ عام مُنْھ گفتگو بیان کیا جاتا ہے۔ لیکن تاریخ کے اوراق میں اس کا زکر کہیں نہیں ملتا۔

  • ایک مفروضے کے مطابق بڑے پیمانے پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پیزو "فیضو" نامی شخص سے موسوم ہے۔ کہا جاتا کہ زمانہ قدیم میں اس علاقے یا جگہ میں" فیض" نامی شخص آباد تھا۔ جو بعد میں اس کا نام "فیض "سے بگڑ کر لوگ " فیضو " بولنے لگے۔ پھر وقت کے ساتھ ساتھ لفظ "فیضو" بھی  بگڑ کر پیزو بن گیا۔ جبکہ لفظ درہ پہل ساتھ اس لیے لگایا گیا کہ یہ جگہ یا علاقہ پہاڑوں کے بیچو بیچ واقع ہے۔
  • دوسرے مفروضے کے مطابق زمانہ قدیم میں افغانستان ، پشاور سے  آنے والے لوگوں کے لیے یہ ایک اہم گذر گاہ تھی۔کہا جاتا ہے کہ اسی راستے سے آنے جانے والے لوگوں نے اسی جگہ کو "په ځو" پکانے لگے۔ اب لفظ "په ځو"   پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے اردو میں معنی   "پر جانا "یا "پر گذرنا" وغیرہ کے ہیں۔بہر کیف کہا جاتا  ہے کہ لفظ  "په ځو" پھر رفتہ رفتہ  بگڑ کر پیزو بن گیا۔

بلدیاتی تقسیم

ترمیم

درہ پیزو ضلع لکی مروت کا ایک بڑا یونین کونسل ہے۔ [3] خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت یونین کونسل درہ پیزو کو (4) ویلیج کونسل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ [4]جس کی تفصیل درج ذیل ہیں۔[5]

یونین کونسل کا نام ویلیج کونسل کے نام شامل علاقے /دیہات
درہ پیزو پیزو .I پیزو  مین   آبادی
پیزو .II ورغڑ  آباد، وانڈہ احمد خان، وانڈہ جوگی، وانڈہ گل میر، وانڈہ شربت، وانڈہ ریلوے اسٹیشن
شہباز خیل شہباز خیل،وانڈہ بنوچی،  بلند خیل ، وزیر کلے، وانڈہ کریم خان، زیڑ ملا خیل
اعضر خیل اعضر خیل ، سرگہ خیرو خیل

درہ پیزو ریلوے اسٹیشن

ترمیم

درہ پیزو ریلوے اسٹیشن NWRنے 1916ء میں برطانوی دورحکومت میں تعمیرکیا گیا تھا۔ یہ ریلوے لائن کالا باغ ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو کر لکی مروت جنکشن ریلوے اسٹیشن سے ہوتی ہوئے درہ پیزو ریلوے اسٹیشن اورآگے ٹانک  ریلوے اسٹیشن پر ختم ہوتی تھی۔ پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق درہ پیزو ریلوے اسٹیشن کا کوڈ  PZU ہے۔ محکمہ  کے مالی خصارے کی وجہ اس ریلوے اسٹیشن کو 1995ء میں بند کر دیا گیا ہے۔ اور یہاں اب کوئی مسافر یا ریل گاڑی نہیں ٹھہرتی۔ جبکہ عمارت آج بھی موجود ہے۔[6]

پچھلا اسٹیشن موجودہ اسٹیشن اگلا اسٹیشن
لکی مروت ریلوے جنکشن اسٹیشن درہ پیزو ریلوے اسٹیشن ٹانک ریلوے اسٹیشن

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Darra Pezu" 
  2. "انڈس ہائی وے" 
  3. "ضلع لکی مروت کی یونین کونسلیں" 
  4. "Names of Village / Neighbourhood Councils alongwith seats detail of Khyber Pakhtunkhwa" (PDF) 
  5. "Khyber Pakhtunkhwa Local Government Act, 2013" 
  6. "pezu railway station"