دیسمڈرو (اردو: خوبصورت لڑکا) میں 2007ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار پوری جگناتھ ہیں۔ اس فلم کو ڈی وی وی ڈنایا نے یونیورسل میڈیا کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن اور ہنسیکا موٹوانی ہیں۔ یہ فلم 12 جنوری، 2007ء کو 400 سے زائد سنیماگھروں میں جاری ہوئی۔[1] یہ فلم اللو ارجن کے فلمی سفر کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔ یہ اداکارہ ہنسیکا کی بطور مرکزی کردار پہلی فلم ہے۔ رمبھا نے آئٹم گانے میں اللو ارجن کے ساتھ رقص کیا۔[2] یہ فلم ملیالم اور تمل میں ہیرو: دی ریئل ہیرو اور ہندی میں اک جوالا مکھی کے عنوان سے ڈب کی گئی۔

دیسمڈرو
ہدایت کارپوری جگناتھ
پروڈیوسرڈی وی وی ڈنایا
تحریرپوری جگناتھ
ستارےاللو ارجن
ہنسیکا موٹوانی
پردیپ روت
علی
موسیقیچکری
سنیماگرافیشیام کے نائڈو
ایڈیٹرمارتھنڈ کے ونکٹیش
تقسیم کاریونیورسل میڈیا
تاریخ نمائش
  • 12 جنوری 2007ء (2007ء-01-12)
دورانیہ
148 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو
بجٹ21 کروڑ
باکس آفس60 کروڑ

تیاری ترمیم

اللو ارجن کی فلم ہیپی کی اشاعت کے بعد یہ بتایا جا رہا تھا کہ آپ تمل فلم سواکاسی کے تیلگو ری میک میں کام کریں گے۔ اس فلم کے مرکزی ستارے وجے اور اسین تھے۔[3] لیکن بعد میں، پوری جگناتھ کی ہدایت کردہ اور ڈی ڈی ڈنایا کی یونیورسل میڈیا کے بینر تلے تیار کردہ اس فلم میں کام کیا۔[4] اس فلم کا عنوان دیسمڈرو رکھا گیا۔[5] پوری جگناتھ نے فلم کی کہانی پر بینکاک میں کام کیا اور 16 جون، 2006ء کو حیدرآباد واپس آئے۔[6] اس فلم کی منصوبہ بندی باضابطہ طور پر 19 جون، 2006ء کو پوری جگناتھ کی پروڈکشن کمپنی ویشنو اکیڈمی میں ہوئی۔[7]

اللو ارجن نے اس فلم میں ایک میڈیا رپورٹر کا کردار نبھایا۔[8] اس کردار کے لیے، اللو ارجن نے اپنے بالوں اور سکس پیک (six-pack) پر کافی توجہ دی۔[9] ہنسیکا موٹوانی کو فلم کی مرکزی اداکارہ کے طور پر چنا گیا، جنھوں نے اس فلم کے ذریعے صرف 16 سال کی عمر میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔[10] انھوں نے اس فلم میں ایک سنیاسن کا کردار نبھایا۔[11] رمبھا نے اللو ارجن کے ساتھ آئٹم نمبر میں رقص کیا۔[12][13]

فلمنگ ترمیم

 
سلسلہ کوہ ہمالیہ

شوٹنگ کی شروعات 28 جولائی، 2016ء کو حیدرآباد میں ہوئی۔ فلم کا اگلا شیڈول ہماچل پردیش میں شوٹ کیا گیا۔[14] ستمبر 2006ء کی شروعات میں کچھ ہنگامی منظر منالی میں شوٹ ہوئے۔[15] اس کے کچھ ہفتوں بعد مرکزی کرداروں کے درمیان کے کچھ منظر ہماچل پردیش میں شوٹ ہوئے۔ شوٹنگ کے اس حصے کو 5 دسمبر، 2006ء کو ختم ہونا تھا۔[16] لیکن بعد میں 10 اکتوبر، بھارتی ختم ہوا۔[17] فلم کے کچھ ہنگامی منظر دسمبر 2006ء کی شروعات میں گچی بولی کی ایک الومینیم فیکٹری میں شوٹ ہوئے۔[18]

اشاعت ترمیم

فلم کو دنیا بھر میں 500 اسکرینوں پر جاری کیا گیا، جس میں آندھرا پردیش میں 424، کرناٹک میں 32، اوڈیشا میں 8، چینائی میں 2، ممبئی میں 3 اور بیرون ملک میں 31 اسکرینیں شامل ہیں۔[19]

حوالہ جات ترمیم

  1. "indiaglitz.com"۔ Desamuduru set for release in 400 theatres۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2007 
  2. "Rambha's item number in Desa Muduru"۔ telugucinema.com۔ 06 جنوری 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2006 
  3. "Allu Arjun's plans"۔ IndiaGlitz۔ 26 April 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014 
  4. "Allu Arjun gets ready"۔ IndiaGlitz۔ 10 May 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014 
  5. "Allu Arjun is "Desa Muduru""۔ IndiaGlitz۔ 8 June 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014 
  6. "Desamuduru Script at Bangkok"۔ Idlebrain.com۔ 10 June 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014 
  7. "Allu Arjun's movie launched"۔ IndiaGlitz۔ 19 June 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014 
  8. "Allu Arjun to be the 'Desamuduru'"۔ IndiaGlitz۔ 3 January 2007۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014 
  9. "Allu Arjun goes Salman way!"۔ Sify۔ 22 November 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014 
  10. ""I am no more a babe", says Hansika"۔ Sify۔ 2 July 2008۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014 
  11. "Hansika charges 50 lakhs!"۔ Sify۔ 23 November 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014 
  12. "Rambha as item girl!"۔ Sify۔ 15 December 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014 
  13. "Charmi to do an item number in 'Desa Muduru'"۔ IndiaGlitz۔ 25 October 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014 
  14. "'Desa Mudhuru' from 28th"۔ IndiaGlitz۔ 21 July 2006۔ 22 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2014 
  15. "Desa Muduru shoot at Manali"۔ IndiaGlitz۔ 4 September 2006۔ 22 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2014 
  16. "Key scenes being shot for 'Desa Muduru'"۔ IndiaGlitz۔ 21 September 2006۔ 22 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2014 
  17. "'Desa Muduru' completes Himachal Pradesh schedule"۔ IndiaGlitz۔ 10 October 2006۔ 22 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2014 
  18. "Desa Muduru shooting in progress"۔ IndiaGlitz۔ 2 December 2006۔ 22 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2014 
  19. "{title}"۔ 18 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2007  الوسيط |archiveurl= و |archive-url= تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط |archivedate= و |archive-date= تكرر أكثر من مرة (معاونت)

بیرونی روابط ترمیم