راجش پائلٹ
اسکواڈرن لیڈر راجیشور پرساد بدھوری المعروف راجیس پائلٹ (انگریزی: Rajesh Pilot)، پیدائش: 10 فروری، 1945ء - وفات: 11 جون، 2000ء) انڈین نیشنل کانگریس سے وابستہ بھارتی سیاست دان، بھارتی لوک سبھا کے سابق رکن، بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ اور بھارت کی مرکزی حکومت میں وزیر تھے۔ وہ 10 فروری 1945ء کو غازی آباد، راجستھان، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ نسلی اعتبار سے گوجر قبیلے کی ایک ذات بدھوری سے تعلق رکھتے تھے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1966ء کو انڈین ایئر فورس میں بہ طور پائلٹ آفیسر شمولیت اختیار کی۔ پاک بھارت جنگ 1971ء میں حصہ لیا۔ کئی عہدوں پہر تعینات رہے۔ 29 اکتوبر 1977ء میں اسکواڈرن لیڈر کے عہدے پر ترقی ملی۔ راجیو گاندھی سے تعلقات کی بنا پر ایئر فورس کی نوکری سے استعفا دیا اور انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ 1980ء میں لوک سبھا کے انتخابات بھرت پور، راجستھان سے الیکشن لڑا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ اس کے بعد راجیس پائلٹ نے دوسہ (راجستھان) کے حلقہ سے بالترتیب 1984ء، 1996ء اور 1999ء میں تین بار لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔ 1985ء میں انھیں وزیر ٹراسپورٹ بنایا گیا۔ راجیس پائلٹ 11 جون 2000ء میں جے پور کے نزدیک ایک کار حادثہ میں زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان کی موت واقع ہو گئی۔ بھاتے کے محکمہ ڈاک نے ان کی یادگار کے طور پر 5 روپیہ مالیت کا ڈاک ٹٹ جاری کیا۔[1] ان کے بیٹے سچن پائلٹ لوک سبھا کے رکن اور منموہن سنگھ وزارت میں کارپوریٹ امور کے وزیر تھے۔
راجش پائلٹ | |
---|---|
اندرونی سیکورٹی وزیر | |
مدت منصب 1993 – 1995 | |
وزیر اعظم | نرسمہا راؤ |
ٹیلی مواصلات کے وزیر | |
مدت منصب 1991 – 1993 | |
وزیر اعظم | نرسمہا راؤ |
سطح ٹرانسپورٹ کے وزیر | |
مدت منصب 1995 – 1996 | |
وزیر اعظم | راجیو گاندھی نرسمہا راؤ |
مدت منصب 1985 – 1989 | |
رکن پارلیمان، لوک سبھا | |
مدت منصب جنوری 1991 – 11 جون 2000 | |
مدت منصب 1984 - 1989 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10 فروری 1945ء گوتم بدھ نگر ضلع |
وفات | 11 جون 2000ء (55 سال) جے پور |
وجہ وفات | ٹریفک حادثہ |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
اولاد | سچن پائلٹ (بیٹا) سرکا پائلٹ (بیٹی) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
عسکری خدمات | |
عہدہ | اسکواڈرن لیڈر |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ سعید اختر چوہدری نقشبندی، ہیرے موتی، فرحان عباس ڈیزائن آرٹ پرنٹر راولپنڈی، 2022ء، ص 232