کاتھولک کلیسیا یا رومی کاتھولک کلیسیا ایک مسیحی کلیسیا ہے جو پاپائے روم کے ساتھ مکمل اشتراک میں ہے۔ موجودہ پاپائے روم پوپ فرانسس اول ہیں۔ کاتھولککلیسیاء اپنی بنیاد اصل مسیحی برادری کو مانتی ہے جو خداوند یسوع مسیح نے خود قائم کی تھی اور جس کی کفالت بارہ رُسُل خصوصاً مقدس پطرس نے کی تھی۔

کاتھولک کلیسیا
ویٹیکن میں واقع پطرس باسلیکا کاتھولکیت کا مرکز ہے۔
ویٹیکن میں واقع پطرس باسلیکا کاتھولکیت کا مرکز ہے۔
ویٹیکن میں واقع پطرس باسلیکا کاتھولکیت کا مرکز ہے۔

مذہب مسیحیت
رہنما پوپ لیو چہاردہم
بانی
  • یسوع (بانیِ کلیسیا)
  • پطرس (بانیِ پاپائیت، کاتھولک مسیحی انھیں پہلا پاپائے روم سمجھتے ہیں)
مقام ابتدا
ابتدا مسیحیت
مقدس مقامات - پطرس باسلیکا (روم)
 ویٹیکن سٹی
قریبی عقائد والے مذاہب مشرقی راسخ الاعتقاد مسیحیت، پروٹسٹنٹ مسیحیت
مذہبی خاندان مغربی مسیحیت
پیروکاروں کی تعداد 1.28 ارب، ورلڈ کرسچین ڈیٹابیس کے مطابق (2024ء)[1]
1.406 ارب (آنوریو پونتی فیچیو کے مطابق (2023ء)[2]
دنیا میں اس کے پیروکار دنیا کے بہت سے ممالک میں موجود ہیں، خاص طور پر جنوبی یورپ، لاطینی امریکا، فلپائن، مشرقی تیمور، جمہوریہ آئرلینڈ اور لتھوینیا میں
سینٹ پیٹر چرچ، ویٹیکن سٹی (روم)

کاتھولک کلیسیا تمام مسیحیکلیسیاؤں میں سے سب سے بڑی کلیسیاء ہے جو تمام مسیحیوں میں سے تقریباً نصف کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے منظم مذہبی اکائی ہے۔ Statistical Yearbook of the Church, کے مطابق سن 2005 میں کاتھولک کلیسیاء کے مندرج ارکان کی تعداد 1,114,966,000 یعنی دنیا کی کل آبادی کا تقریباً چھٹا حصہ ہے۔

عالمگیر کاتھولک کلیسیا غربی یا لاطینی کلیسیا اور بائیس خود مختار شرقی کیتھولک کلیسیاؤں پر مشتمل ہے۔ یہ تمام پاپائے روم بشمول کلیہ اُسقُفان کو اپنا حتمی دینی فیصل مانتے ہیں۔

ابتدا اور تاریخ

ترمیم

کاتھولککلیسیاء اپني تاریخ کا سلسلہ مسیح یسوع اور بارہ رُسُل تک جوڑتی ہے۔ یہ اُسقُفوں [بِشپ] اور پاپائے اعظم کو مقدس پطرس رسول کے جا نشیں تصور کرتی ہے۔ اصطلاح "کاتھولک کلیسیا" کاسب سے پہلا معلومہ استعمال اِنطاکیہ کے اِگنیشیئس نے کیا تھا جنھوں نے لکھا : "جہاں اُسقُف ہوں وہاں مومن بھی، ٹھیک جس طرح جہاں یسوع مسیح ہیں وہاں کاتھولک کلیسیاء ہے۔"

مسیحی فرقہ جو روم میں مقیم پوپ کو انتہائی تقدس کا حق دار خیال کرتا ہے۔ یہ مسیحیوں کا سب سے بڑا فرقہ ہے۔ جن میں اکثر اٹلی، ہسپانیہ، فرانس، پولینڈ، ہنگری، جنوبی امریکا وغیرہ میں آباد ہیں۔ 1829ء سے قبل انگلستان میں اس فرقے کے پیرو کئی ایک شہری حقوق سے محروم تھے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Status of Global Christianity, 2024, in the Context of 1900–2050" (PDF)۔ Center for the Study of Global Christianity, Gordon-Conwell Theological Seminary۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-05-23۔ Christian total 2,631,941,000, Catholic total 1,278,009,000 (48.6%)
  2. "The Pontifical Yearbook 2025 and the Annuarium Statisticum Ecclesiae 2023". L'Osservatore Romano (بزبان اطالوی). 20 Mar 2025. Retrieved 2025-03-26.