کاتھولک کلیسیا یا رومی کاتھولک کلیسیا ایک مسیحی کلیسیا ہے جو پاپائے روم کے ساتھ مکمل اشتراک میں ہے۔ موجودہ پاپائے روم پوپ فرانسس اول ہیں۔ کاتھولککلیسیاء اپنی بنیاد اصل مسیحی برادری کو مانتی ہے جو خداوند یسوع مسیح نے خود قائم کی تھی اور جس کی کفالت بارہ رُسُل خصوصاً مقدس پطرس نے کی تھی۔


کاتھولک کلیسیا
Catholic Church
(لاطینی: Ecclesia catholica)‏
Saint Peter's Basilica
زمرہ بندیکیتھولک
سیاسی نظاماُسقفی[1]
صدربطریق اعظم فرانسس
انتظامیہمقدس کرسی بذریعہ پاپائیت
کلیسیالاطینی کلیسیا
مشرقی کاتھولک کلیسیائیں: 23
اسقف تعلقہاسقف تعلقہ: 640
پابند اسقف تعلقہ: 2,851
پیرش221,700
علاقہعالمگیر
صدر دفاترویٹیکن سٹی
بانییسوع مسیح، بمطابق
کیتھولک روایت
ابتداپہلی صدی[2]
یروشلم، یہودا، رومی سلطنت[3]
اراکین1.27;بلین
اہل کلیسیااسقف: 5,237
مسیحی پیشوا: 415,792
شماس: 44,566
ویب گاہمقدس کُرسی
سینٹ پیٹر چرچ، ویٹیکن سٹی (روم)

کاتھولک کلیسیا تمام مسیحیکلیسیاؤں میں سے سب سے بڑی کلیسیاء ہے جو تمام مسیحیوں میں سے تقریباً نصف کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے منظم مذہبی اکائی ہے۔Statistical Yearbook of the Church, کے مطابق سن 2005 میں کاتھولک کلیسیاء کے مندرج ارکان کی تعداد 1,114,966,000 یعنی دنیا کی کل آبادی کا تقریباً چھٹا حصہ ہے۔

عالمگیر کاتھولک کلیسیا غربی یا لاطینی کلیسیا اور بائیس خود مختار شرقی کیتھولک کلیسیاؤں پر مشتمل ہے۔ یہ تمام پاپائے روم بشمول کلیہ اُسقُفان کو اپنا حتمی دینی فیصل مانتے ہیں۔

ابتدا اور تاریخ

ترمیم

کاتھولککلیسیاء اپني تاریخ کا سلسلہ مسیح یسوع اور بارہ رُسُل تک جوڑتی ہے۔ یہ اُسقُفوں [بِشپ] اور پاپائے اعظم کو مقدس پطرس رسول کے جا نشیں تصور کرتی ہے۔ اصطلاح "کاتھولک کلیسیا" کاسب سے پہلا معلومہ استعمال اِنطاکیہ کے اِگنیشیئس نے کیا تھا جنھوں نے لکھا : "جہاں اُسقُف ہوں وہاں مومن بھی، ٹھیک جس طرح جہاں یسوع مسیح ہیں وہاں کاتھولک کلیسیاء ہے۔"

مسیحی فرقہ جو روم میں مقیم پوپ کو انتہائی تقدس کا حق دار خیال کرتا ہے۔ یہ مسیحیوں کا سب سے بڑا فرقہ ہے۔ جن میں اکثر اٹلی، ہسپانیہ، فرانس، پولینڈ، ہنگری، جنوبی امریکا وغیرہ میں آباد ہیں۔ 1829ء سے قبل انگلستان میں اس فرقے کے پیرو کئی ایک شہری حقوق سے محروم تھے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Marshall، Thomas William (1844)۔ "Notes of the Episcopal Polity of the Holy Catholic Church"۔ London: Levey, Rossen and Franklin {{حوالہ ویب}}: الوسيط |مسار= غير موجود أو فارع (معاونت)
  2. Stanford، Peter۔ "Roman Catholic Church"۔ BBC Religions۔ BBC۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-01
  3. Bokenkotter, 2004, pg. 18