فائبرومیالجیا، ( FM )، ایک طبی حالت ہے، جس کی خصوصیت میں دائمی وسیع پیمانے پر درد اور دباؤ کے نتیجے میں ہونے وا لے بڑھتا ہوا درد شامل ہیں۔ [3] دیگر علامات میں اس نوعیت کی تھکاوٹ جس سے معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں ، نیند کے مسائل اور یادداشت کے ساتھ پریشانیاں بھی شامل ہیں۔ [4] کچھ لوگ بے چین ٹانگوں کے سنڈروم ، آنتوں یا مثانے کے مسائل ، بے حسی ، جھنجھلاہٹ ، شور، روشنی یا درجہ حرارت کی حساسیت کی بھی اطلاع دیتے ہیں۔ [5] فائبرومیالجیا اکثر ڈپریشن ، اضطراب اور مابعد صدمہ تناؤ کی بدنظمی سے منسلک ہوتا ہے۔ [4] دائمی درد کی دوسری اقسام بھی اکثر موجود ہوتی ہیں۔ [4]

ریشہ دار عضلاتی درد
مترادففائبرومیالجیا سنڈروم (FMS) ,فائبرومیالجیا
نو جوڑی والے ٹینڈر پوائنٹس کا مقام جو 1990 کے امریکن کالج آف ریمیٹولوجی کے معیار کو فبرومالجیا کے لیے تشکیل دیتا ہے۔
تلفظ
اختصاصنفسیاتی, جوڑوں اور پٹھوں کے امراض, اعصابی امراض[2]
علاماتوسیع پیمانے پر درد، تھکاوٹ محسوس کرنا، نیند کے مسائل[3][4]
عمومی حملہدرمانی عمر[5]
دورانیہطویل المدتی[3]
وجوہاتنامعاوم[4][5]
تشخیصی طریقہدیگر ممکنہ وجوہات کو مسترد کرنے کے بعد علامات کی بنیاد پر[4][5]
مماثل کیفیتگٹھیا کی بیماری، پولی میلجیا ریمیٹیکا, ریوماٹائڈ آرتھریٹس (تحجر المفاصل), جوڑوں کادرد, تھائرائڈ کی بیماری[6]
علاجکافی نیند اور ورزش، صحت مند غذا[5]
معالجہڈولوکسیٹائن, ملناسپرین, پری گابلین, گاباپینٹین[5][7]
تشخیض مرضعام زندگی کی توقع[5]
تعدد2–8فیصد[4]

فائبرومیالجیا کی وجہ نامعلوم ہے، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کا امتزاج شامل ہے۔ [5] یہ حالت خاندانوں میں چلتی ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ بہت سے جین اس میں ملوث ہیں۔ [8] ماحولیاتی عوامل میں نفسیاتی تناؤ ، صدمے اور بعض انفیکشن شامل ہو سکتے ہیں۔ [4] درد مرکزی اعصابی نظام کے عمل کے نتیجے میں ظاہر ہوتا ہے اور اس حالت کو "مرکزی حساسیت کا سنڈروم" کہا جاتا ہے۔ [4] فائبرومیالجیا کو یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور امریکن کالج آف ریمیٹولوجی نے ایک عارضے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ [5] [9] اس کا کوکوئی مخصوص تشخیصی ٹیسٹ نہیں ہے۔ [5] تشخیص میں پہلے دیگر ممکنہ وجوہات کو مسترد کرنا اور اس بات کی تصدیق کرنا شامل ہے کہ علامات کی ایک مقررہ تعداد موجود ہے۔ [4] [5]

فائبرومیالجیا کا علاج مشکل ہو سکتا ہے۔ [5] سفارشات میں اکثر کافی نیند لینا، باقاعدگی سے ورزش کرنا اور صحت مند غذا کھانا شامل ہے۔ [5] کوگنیٹو ( علمی رویہ) تھراپی (سی بی ٹی) بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ [10] ڈولوکسیٹائن ، ملنا سیپران یا پریگابلن دوائیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ [5] اوپیئڈ درد کی دوائیوں کا استعمال متنازع ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی افادیت کے بارے میں کمزور شواہد موجود ہیں [5] [11] اور دوسروں کا کہنا ہے کہ اگر دوسری دوائیں موثر نہ ہوں تو کمزور اوپیئڈز معقول ہو سکتی ہیں۔ [12] غذائی سپلیمنٹس کے استعمال کی حمایت کرنے کے ثبوت موجود نہیں ہیں۔ [5] اگرچہ فائبرومیالجیا طویل عرصے تک چل سکتا ہے، لیکن اس کے نتیجے میں موت یا ٹشو کو نقصان نہیں ہوتا ہے۔ [5]

تخمینہ لگایا جاتا ہے کہ فائبرومیالجیا 2–8فیصد آبادی کو متاثر کرتا ہے۔ خواتین مردوں کے مقابلے میں تقریباً دگنا متاثر ہوتی ہیں۔ [4] یہ شرحیں دنیا کے مختلف علاقوں اور مختلف ثقافتوں میں یکساں نظر آتی ہیں۔ [4] فائبرومیالجیا کی تعریف پہلی بار 1990 میں کی گئی تھی، جبکہ 2011 میں اس کو وضاحتی معیار کے ساتھ بیان کیا گیا تھا-[4] فائبرومیالجیا کی درجہ بندی، تشخیص اور علاج کے بارے میں تنازع ہے۔ [13] [14] اگرچہ کچھ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ فائبرومیالجیا کی تشخیص کسی شخص پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، دوسری تحقیق اسے فائدہ مند ثابت کرتی ہے۔ [4] اصطلاح "فائبرومیالجیا " نئی لاطینی فائبرو- سے ہے، جس کا مطلب ہے "فبروس ٹشوز"، یونانی μυώ myo- ، "muscle" اور یونانی άλγος algos ، "درد"؛ اس طرح، اصطلاح کا لفظی مطلب ہے " پٹھوں اور ریشے دار بافتوں میں درد"۔ [15]

حوالہ جات:

ترمیم
  1. "fibromyalgia"۔ Collins Dictionaries۔ 04 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2016 
  2. "Neurology Now: Fibromyalgia: Is Fibromyalgia Real? | American Academy of Neurology"۔ tools.aan.com۔ October 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2018 [مردہ ربط]
  3. ^ ا ب پ GS Ngian، EK Guymer، GO Littlejohn (February 2011)۔ "The use of opioids in fibromyalgia"۔ Int J Rheum Dis۔ 14 (1): 6–11۔ PMID 21303476۔ doi:10.1111/j.1756-185X.2010.01567.x 
  4. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ Daniel J. Clauw (16 April 2014)۔ "Fibromyalgia"۔ JAMA۔ 311 (15): 1547–55۔ PMID 24737367۔ doi:10.1001/jama.2014.3266 
  5. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز ژ "Questions and Answers about Fibromyalgia"۔ NIAMS۔ July 2014۔ 15 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2016 
  6. Fred F. Ferri (2010)۔ Ferri's differential diagnosis : a practical guide to the differential diagnosis of symptoms, signs, and clinical disorders (2nd ایڈیشن)۔ Philadelphia, PA: Elsevier/Mosby۔ صفحہ: Chapter F۔ ISBN 978-0323076999 
  7. TE Cooper، S Derry، PJ Wiffen، RA Moore (3 January 2017)۔ "Gabapentin for fibromyalgia pain in adults."۔ The Cochrane Database of Systematic Reviews۔ 1: CD012188۔ PMC 6465053 ۔ PMID 28045473۔ doi:10.1002/14651858.CD012188.pub2 
  8. ^ Buskila D, Sarzi-Puttini P (2006)
  9. "Fibromyalgia"۔ American College of Rheumatology۔ May 2015۔ 17 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2016 
  10. ^ Mascarenhas, Rodrigo Oliveira; Souza, Mateus Bastos; Oliveira, Murilo Xavier; Lacerda, Ana Cristina; Mendonça, Vanessa Amaral; Henschke, Nicholas; Oliveira, Vinícius Cunha (26 October 2020). "Association of Therapies With Reduced Pain and Improved Quality of Life in Patients With Fibromyalgia: A Systematic Review and Meta-analysis". JAMA Internal Medicine. doi:10.1001/jamainternmed.2020.5651
  11. ^ Goldenberg, DL; Clauw, DJ; Palmer, RE; Clair, AG (May 2016). "Opioid Use in Fibromyalgia: A Cautionary Tale". Mayo Clinic Proceedings (Review). 91 (5): 640–8. doi:10.1016/j.mayocp.2016.02.002. PMID 26975749. Archived from the original on 29 August 2021. Retrieved 22 July 2020.
  12. JE Sumpton، DE Moulin (2014)۔ Fibromyalgia.۔ Handbook of Clinical Neurology۔ 119۔ صفحہ: 513–27۔ ISBN 9780702040863۔ PMID 24365316۔ doi:10.1016/B978-0-7020-4086-3.00033-3 
  13. ^ Häuser W, Eich W, Herrmann M, Nutzinger DO, Schiltenwolf M, Henningsen P (June 2009). "Fibromyalgia syndrome: classification, diagnosis, and treatment". Dtsch Arztebl Int. 106 (23): 383–91. doi:10.3238/arztebl.2009.0383. PMC 2712241. PMID 19623319.
  14. ^ Wang, SM; Han, C; Lee, SJ; Patkar, AA; Masand, PS; Pae, CU (June 2015). "Fibromyalgia diagnosis: a review of the past, present and future". Expert Review of Neurotherapeutics. 15 (6): 667–79. doi:10.1586/14737175.2015.1046841. PMID 26035624.
  15. Uri Bergmann (2012)۔ Neurobiological foundations for EMDR practice۔ New York, NY: Springer Pub. Co.۔ صفحہ: 165۔ ISBN 9780826109385