ترکان تیموری: امیر تیمور برلاس

تیمور ایک ترک منگول قبیلے برلاس سے تعلق رکھتا تھا چنگیز خان اور امیر تیمور دونوں کا جد امجد تومنہ خان تھا۔امیرتیموربرلاس کا تعلق سمرقند سے تھا۔ وہ سمرقند کے قریب ایک گاؤں ’’کیش‘‘ میں پیدا ہوا۔ اس کے والدین معمولی درجے کے زمیندار تھے۔۔ تیمور دریائے جیحوں کے شمالی کنارے پر واقع شہر سبز (جس کو کش بھی کہتے ہیں) 1336ء میں پیدا ہوا۔ یہ علاقہ اس وقت چغتائی سلطنت میں شامل تھا جو زوال پزیر تھی۔ چغتائی حکمران بے بس ہوچکے تھے اور ہر جگہ منگول خان اور ترک خان سردار اقتدار حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے۔

تخت نشین ہونے کے بعد اس نے صاحب قران کا لقب اختیار کیا۔ (علوم نجوم کی رو سے صاحب قران وہ شخص کہلاتا ہے جس کی پیدائش کے وقت زہرہ اور مشتری یا زحل اور مشتری ایک ہی برج میں ہوں۔ ایسا شخص اقبال مند، بہادر اور جری سمجھا جاتا ہے مجازاً اپنے دور کا عظیم ترین حکمران)۔

تیمور نے اپنی زندگی میں بیالیس ملک فتح کیے۔ وہ دنیا کے چند نادر لوگوں میں بھی شامل ہوتا ہے۔ تیمور کی ایک خاص بات یہ تھی کہ وہ ایک وقت میں اپنے دونوں ہاتھوں سے کام لے سکتا تھا۔ وہ ایک ہاتھ میں تلوار اُٹھاتا تھا اور دوسرے ہاتھ میں کلہاڑا۔ امیرتیموربرلاس کو (امیرتیمورلنگ) کےنام سےبھی جاناجاتاہے۔

ذیلی زمرہ جات

اِس زمرہ میں کل 13 میں سے درج ذیل 13 ذیلی زمرہ جات موجود ہیں۔

ا

ت

ز

ق

م

ک