پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے دو اہم پڑوسی ممالک ہیں جو اپنے ‍قیام سے ہی ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف رہے ہیں۔ان کے مابین ہونے والی جنگیں پاک بھارت جنگیں کہلاتی ہیں۔اب تک دونوں چار دفعہ بر سر پیکار ہوچکے ہیں۔ دونوں کے درمیان محاذ آرائی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر بتائی جاتی ہے۔