سانچہ:صفحہ اول/منتخب مضمون
پیرس (انگریزی: Paris) (فرانسیسی تلفظ: [paʁi] ( سنیے) پاغی) فرانس کا دار الحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، 2019ء کے تخمینہ آبادی کے مطابق اس میں 2,165,423 رہائشی تھے جو اس کے رقبہ 105 کلومیٹر (41 مربع میل) سے زیادہ کے علاقے میں تھے، جو اسے 2020ء میں اسے دنیا کا 34 واں سب سے زیادہ گنجان آباد شہر بناتا ہے۔سترہویں صدی سے پیرس دنیا کے مالیاتی، سفارت کاری، تجارت، فیشن، فن طباخی اور سائنس کے دنیا کے بڑے مراکز میں سے ایک رہا ہے۔ فنون اور سائنسی علوم میں اس کے اہم کردار کے ساتھ ساتھ شارعی روشنیوں کے اس کے ابتدائی نظام کی وجہ سے انیسویں صدی میں اسے "روشنیوں کا شہر" کہا جانے لگا۔ جنگ عظیم دوم سے پہلے لندن کی طرح، اسے کبھی کبھی دنیا کا دار الحکومت بھی کہا جاتا تھا۔
پیرس کا شہر پیرس علاقہ یا ایل-دو-فرانس علاقے کا مرکز ہے۔ 2019ء میں 12,262,544 کی تخمینہ شدہ آبادی کے ساتھ یہ فرانس کی آبادی کا تقریباً 19% ہے۔پیرس علاقے کی 2019ء میں خام ملکی پیداوار 739 بلین یورو (743 بلین امریکی ڈالر) تھی، جو یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔