سانیہ ملہوترا (پیدائش: 25 فروری 1992) ایک بھارتی اداکارہ ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں ۔ سوانحی کھیلوں کی فلم دنگل (2016) میں ببیتا کماری کے کردار سے اپنے فلمی قدم کا آغاز کرنے کے بعد ، انھوں نے مزاحیہ ڈراما بدھائی ہو (2018) میں کام کیا ، یہ دونوں فلمیں سب سے زیادہ کمانے والی بھارتی فلموں میں شامل ہیں۔

سانیہ ملہوترا
 

معلومات شخصیت
پیدائش 25 فروری 1992ء (32 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں دنگل  ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

سانیہ ملہوتراہندوستان کے شہر دہلی میں پیدا ہوئیں اور وہیں ان کی پرورش بھی ہوئی۔ وہ عصری اور بیلے کی تربیت یافتہ ڈانسر ہے۔

کیریئر ترمیم

گریجویشن کے بعد ، سانیہ ملہوترا نے ڈانس ریئلٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس میں حصہ لیا اور ٹاپ 100 میں شامل رہیں۔ اس کے بعد وہ ممبئی چلی آئیں ، جہاں وہ آڈیشن میں نمودار ہونے لگیں اور ٹیلی ویژن کے اشتہارات کے لیے کیمراپرسن کی مدد کرنے لگیں۔ بعد ازاں، ایک سال کے بعد، کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑاکے لیے انھوں نے 5,000 (امریکی $70) کے لیے ایک اشتہار میں کام کیا انھیں نیتیش تیواری کی سوانح عمری کھیل فلم دنگل کے لیے فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ منتخب کیا گیا تھا ، جو نسبتا نئی بھی تھیں۔

فلم سے پہلے سانیہ ملہوترا نے کہا تھا کہ وہ ریسلنگ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی ہیں اور نہ ہی کوئی میچ دیکھا ہے۔ اس کے بعد انھوں نے ریسلنگ اور "پہلوان کیسے حرکت کرتے ہیں ، کیسے چلتے ہیں ، ان کی باڈی لینگویج" کے بارے میں متعدد ویڈیوز دیکھی اور ٹریننگ بھی کی۔ سانیہ ملہوترا اور فاطمہ ثنا شیخ دونوں نے تیواری اور عامر خان کے ساتھ آڈیشن ، جسمانی تربیت اور ورکشاپس کے پانچ ادوار سے گذرے۔ انھیں کوچ اور سابق پہلوان کرپا شنکر پٹیل بشنوئی نے تربیت دی۔ ریلیز کے بعد ، دنگل نے تنقیدی تعریف اور ایک مضبوط تجارتی کامیابی حاصل کی ،جو 2017 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ۔ انوپما چوپڑا نے اپنے جائزے میں کہا کہ سانیہ ملہوترا کہانی کو "مضبوط تعاون" فراہم کرتے ہیں۔ [2] انھوں نے سیکرٹ سپر اسٹار (2017) کا گانا "سیکسی بلیئے" بھی کوریوگراف کیا ، جس میں عامر خان شامل تھے۔

 
ملہوترا 2019 میں

دو سال کے وقفے کے بعد ، وشال بھردواج کے کامیڈی ڈراما پتاخہ میں اداکارہ رادھیکا مدن کی ساتھ نظر آئیں ، جو اداکارہ رادھیکا مدن کی پہلی فلم تھی ۔ چرن سنگھ پیتھک کی مختصر کہانی ‘‘دو بہنیں’’ پر مبنی ،فلم کی کہانی راجستھان میں مقیم دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ہمیشہ آپس میں لڑتی جھگڑتی رہتی ہیں۔ کہانی پاتھک کے بھائیوں کی بیویوں پر مبنی تھی۔ رادھیکا مدن اور سانیہ ملہوترا دونوں بولی اور کردار کی باریکی کے لیے حقیقی خواتین سے ملتے تھے۔ تیاری کے ل ، رادھیکا مدن اور سانیہ ملہوترا دونوں جے پور کے قریب رونسی گاؤں میں رہے اور راجستھانی بولی سیکیے۔ وہ بھیڑ بکریاں ، دودھ دوہنے ، دیواروں کو گوبر لگانے اور سر پر پانی سے بھرا ہوا <i id="mwUg">مٹکا</i> اور اپنی کمر کے گرد ایک توازن رکھتے ہوئے لمبے فاصلے تک چلنے کے عادی ہوچی تھیں۔ فلم کے لیے انھیں 10 کلوگرام وزن بڑھانا بھی پڑا۔ راجا سین نے اپنے جائزے میں لکھا ہے کہ سانیہ ملہوترا "یہ کردار غیر جانبدار جوش و جذبے سے ادا کرتی ہیں" اور "ایک نڈر اداکارہ دکھائی دیتی ہیں۔" سانئی ملہوترا کی اگلی ریلیز کامیڈی فلم بدھائی ہو تھی، جس میں وہ آیوشمان کھرانا کی شریک اداکارہ تھیں ، جو ایک ادھیڑ عمر جوڑے کے حمل کے بارے میں ہے۔ فلم ایک تنقیدی اور تجارتی کامیاب ثابت ہوئی۔

2019 میں ، سانیہ ملہوترا ، نواز الدین صدیقی کے ساتھ رتیش بٹرا کی رومانوی فلم فوٹوگراف میں نظر آئیں۔ اس فلم میں ایک گلی کے فوٹوگرافر رفیع کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ جو ملونی (سانئی ملہوترا) ناممی لڑکی کو منگیتر بننے پر راضی کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ان کی نانی شادی کرنے پر دباؤ نہ ڈالیں۔ اس فلم کو 2019 میں سنڈینس فلم فیسٹیول اور 69 ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا تھا۔ ہالی ووڈ رپورٹر نے بعد کے میلے میں بریک آؤٹ ٹیلنٹ لسٹ کرنے میں ان کی خصوصیات پیش کی۔ فلم کمپینین کے راہول دیسائی نے فوٹوگراف کو ایک مثبت جائزہ پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سانیہ ملہوترا "خوابوں میں آنکھیں ڈالنے والا شریک بن جاتی ہے جو فلم کو خاموش نظروں اور خیالی تصورات کی نرمی سے اڑانے کے قابل بناتا ہے۔"

سانئیہ ملہوترا کی آنے والی فلم ہدایت کار انوراگ باسو کی فلم ہے جس کا عنوان ابھی رکھا نہیں گیا۔ جس میں ابیشیک بچن ، راجکمار راؤ ، فاطمہ ثنا شیخ ، آدتیہ رائے کپور اور پنکج ترپاٹھی شامل ہیں۔

فلموں کی فہرست ترمیم

سال فلم کردار نوٹ
2016 دنگل ببیتا کماری
2017 سیکریٹ سپر اسٹار گانے "سیکسی بلیے" کے لیے کوریوگرافر
2018 پٹاخا گینڈا "چھٹکی" کماری
2018 بدھائی ہو رینی شرما
2019 فوٹو گراف ملونی شاہ
2020 شکنتلا دیوی انوپما بنرجی فلم بندی
2020 عنوان زیر غور انوراگ باسو

سراہا ترمیم

سال فلم ایوارڈ قسم نتیجہ Reference
2017 دنگل نیوز 18 مووی ایوارڈ style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد [3]
جیکی چین ایکشن مووی ایوارڈ style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح

حوالہ جات ترمیم

  1. بنام: Sanya Malhotra — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/271991
  2. Anupama Chopra (22 December 2016)۔ "Dangal Movie Review"۔ Film Companion۔ 24 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017 
  3. "NEWS18 MOVIE AWARDS 2017"۔ Network 18۔ news18.com۔ 24 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2017 

بیرونی روابط ترمیم