دنگل (سانچہ:لغوی معنی)(انگریزی: Dangal) بھارتی اداکار عامر خان کی ایک فلم ہے۔ یہ فلم ہندی زبان میں ہے اور سال 2016ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے ہدایتکار نتیش تیواری ہیں اور یہ ایک سوانحی فلم ہے۔ عامر خان کے اداکاری کے ساتھ عامر خان پروڈکشن کے تحت پروڈیوس بھی کیا ہے۔ عامر خان پروڈکشن کے علاوہ یو ٹی وی موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی پکچرز انڈیا نے بھی اس کے پروڈکشن میں حصہ لیا ہے۔ یہ فلم کم و بیش پھوگٹ خاندان کے سربراہ اور بھارت کے مشہور پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے جنھوں نے اپنی دو بیٹیوں گیتا پھوگٹ اور ببیتا پھوگٹ کو ایسی تربیت دی کہ وہ بھارت کی جانب سے پہلی عالمی پیمانہ کی خاتون پہلوان بنیں۔[8] عامر خان نے مہاویر پھوگٹ کا کردار ادا کیا جبکہ فاطمہ ثنا شیخ اور سانیہ ملہوترا نے پھوگٹ بہنوں کے جوانی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان دونوں بہنوں کے بچپن کا رول زائرہ وسیم اور سوہانی بھتناگر نے کیا ہے۔ ساکشی تنور نے مہاویر کی اہلیہ اور پھوگٹ بہنوں کی ماں کا کردار نبھایا ہے اور اپار شکتی کھورانا نے ان کے کزن کا کردار نبھایا ہے۔

دنگل
تھیٹر ریلیز پوسٹر
ہدایت کارنتیش تیواری
پروڈیوسرعامر خان (اداکار)
کرن راؤ
Siddharth Roy Kapur
تحریرنتیش تیواری
پیوش گپتا
Shreyas Jain
نکھیل میہاروترا
ستارےعامر خان (اداکار)
ساکشی تنور
فاطمہ ثنا شیخ
زائرہ وسیم
سانیا ملہوترا
سوہانی بھتناگر
اپار شکتی کھورانا
گریش کلکرنی
راویاپار شکتی کھورانا
موسیقیپریتم
سنیماگرافیSetu (Satyajit Pande)[1]
ایڈیٹرBallu Saluja
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارUTV Motion Pictures
تاریخ نمائش
  • 21 دسمبر 2016ء (2016ء-12-21) (امریکا)
  • 23 دسمبر 2016ء (2016ء-12-23) (بھارت)
  • 5 مئی 2017ء (2017ء-05-05) (چین)
دورانیہ
161 minutes[2]
ملکبھارت
زبانہندی زبان
بجٹ70 کروڑ[3]
باکس آفس₹2,060–2,100 crore[4][5][6] (امریکی ڈالر312–340 million)[7]

2013ء میں نتیش تیواری نے فلم کو لکھنا شروع کیا۔ 2014ء میں عامر خان نے پھوگٹ بہنوں کو اپنے شو ستیا میو جیاتی میں مدعو کیا اور ان کا انٹرویو لیا۔ اس کے بعد نتیش تیواری نے اس فلم کو لے کر عامر خان سے رابطہ کیا اور انھیں اس فلم میں کلیدی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ فلم کا سیٹ بھارت کی ریاست ہریانہ میں لگا۔ 2015ء میں پنجاب، بھارت میں ٍ فوٹوگرافی شروع ہوئی۔[9] ستیہ جیت پانڈے فلم کے سنیماٹوگرافر بنے اور بلو سلوجا اس کے ایڈیٹر منتخب کیے گئے۔ پریتم کو بیک گراونڈ موسیقی کی ذمہ داری دی گئی اور اس کے نغمے امیتابھ بھتاچاریہ نے لکھے۔ کریپا شنکر بشنوئی، خواتین پہلوانوں کے کوچ نے عامر خان اور دیگر کرداروں کو پہلوانی کی تربیت دی۔ واضح ہو کہ اس فلم کے لیے فلم کے اداکاروں نے کئی ماہ پہلوانی کی ٹریننگ لے کر باقاعدہ پہلوانی سیکھی ہے۔[10] شمالی امریکا میں دنگل کا پریمئر 21 دسمبر 2016ء کو لانچ ہوا تھا اور 23 دسمبر میں فلم میں دنیا بھر میں لانچ کردی گئی۔ دنیا بھر کے نقادوں کی طرف سے فلم کو مثبت تبصرے موصول ہوئے۔ فلم کو اصل زندگی اور متاثر کن کہانی اور عامر خان کی اداکاری کے لیے خوب سراہا گہا۔ اپریل 2017ء کو فلم کو بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا اور جون 2017ء کو دوسرے برکس فیسٹیول میں اس کی نمائش کی گئی۔[11] 62واں فلم فیئر اعزاز میں دنگل نے 4 اعزازات اپنے نام کیے: فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار، فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (عامر خان) اور بہترین ایکشن (شیام)۔[12]

تجارتی طور پر یہ فلم بہت کامیاب رہی اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں ابھی تک اول نمبر پر ہے اور غیر انگریزی فلموں میں یہ پانچویں درجہ پر ہے۔[13][14][15] 70 کروڑ (امریکی $9.8 ملین)، [3] فلم کا کل بجٹ 70 کروڑ (امریکی $9.8 ملین) تھا مگر فلم نے دنیا بھر میں 2,125.3 crore[16] کی کمائی کی جس میں $216.2 کی کمائی چین میں کی۔[17] اور اس کے ساتھ چین میں 20 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی۔[18] اور غیر انگریزی غیر چینی فلموں میں دنگل سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔[19] چین کے سنیما گھروں اور دیگر آلات پر یہ فلم تقریباً 400  ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھی گئی۔[20][21][22]

اداکار

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1 میں 4492 سطر پر: attempt to index field 'url_skip' (a nil value)۔
  2. "Dangal (2016)"۔ British Board of Film Classification۔ bbfc.co.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2017 
  3. ^ ا ب "Dangal: 5 reasons Aamir's film is ruling the box office despite demonetisation woes"۔ India Today۔ 26 دسمبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2017 
  4. Nirmal Narayanan (15 فروری 2018)۔ "Rajinikanth's 2.0 set to rock 10000 screens in Japan, Singapore, Malaysia, UAE, US and more"۔ International Business Times 
  5. "Aamir Khan's Secret Superstar earns seven times more money in China in 1 week than what it did in India"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 26 جنوری 2018 
  6. "'Baahubali 2' to open on more than 7,000 screens in China"۔ دی اسٹیٹسمین (بھارت)۔ 3 مئی 2018۔ 29 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2019 
  7. "All time box office revenue of the highest grossing Bollywood movies worldwide"۔ Statista۔ دسمبر 2017 
  8. "Baahubali 2 vs Dangal box office collection: Aamir's film trailing Rajamouli's by a few crores"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 24 مئی 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017 
  9. Priyanka Bhadani (25 دسمبر 2016)۔ "Dangal wasn't an easy screenplay"۔ The Week۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2017 
  10. "Meet the real-life wrestlers who got Salman and Aamir fit for the pit"۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016 
  11. Atul Aneja (25 جون 2017)۔ "China's 'Dangal' mega-success echoes at second BRICS film festival" – www.thehindu.com سے 
  12. "62nd Filmfare Awards 2017: Winners' list"۔ The Times of India۔ 15 جنوری 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2017 
  13. Rob Cain (19 جون 2017)۔ "How An Indian Drama Became The World's Highest-Grossing Sports Movie Of 2017"۔ فوربس (جریدہ) 
  14. "Dangal box office: Aamir Khan film is fourth biggest worldwide hit for Disney, to enter Rs 2000-cr club this weekend"۔ indianexpress.com۔ 27 جون 2017 
  15. 内地总票房排名 [Mainland total box office ranking] (بزبان چینی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2017 
  16. "Dangal's BEST actor? VOTE!"۔ Rediff.com۔ 30 دسمبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017