سنتوش کمار مترا
سنتوش کمار مترا تلفظ (معاونت·معلومات)، پیدائش: 15 اگست، 1900ء - وفات: 16 ستمبر، 1931ء) بنگال سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے مشہور انقلابی اور تحریک آزادی ہند کے کارکن تھے۔ سنتوش کمار مترا 15 اگست 1900ء کو کلکتہ، مغربی بنگال، برطانوی ہندوستان میں اوسط درجے کے بنگالی خاندان میں پیدا ہوئے۔انھوں نے 1915ء میں ہندو اسکول کلکتہ سے میٹرک پاس کیا۔ 1919ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے بی اے پاس کیا۔ 1921ء اور 1922ء کے دوران انھوں نے ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کی۔[1] 1922ء میں انقلابی تنظیم جوگانتر سے وابستہ ہو گئے اور برطانوی سامراج کے خلاف وطن پرستانہ سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور 1921ء کی تحریک عدم تعاون میں شامل رہے۔ انھوں نے کلکتہ میں جواہر لعل نہرو کی سربراہی میں ہونے والی سوشلسٹ کانفرنس کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ انھیں 1923ء میں شنکھریتولا کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا اور حراست میں رکھے گئے۔ 16 ستمبر 1931ء میں ضلع مغربی مدناپور میں قائم برطانوی سامراج کا بدنام زمانہ ہجلی حراست کیمپ (جسے بعد میں شہید بھون کا نام دیا گیا) میں سیاسی نظربندوں پر پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہوئے اور اسی روز شہید ہو گئے۔[2] [3] [4][5]
سنتوش کمار مترا | |
---|---|
(بنگالی میں: সন্তোষ কুমার মিত্র) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 اگست 1900ء کولکاتا ، مغربی بنگال ، برطانوی ہند |
وفات | 16 ستمبر 1931ء (31 سال) ہجلی نظر بندی کیمپ ، ضلع مغربی مدناپور ، برطانوی ہند |
وجہ وفات | فائرنگ کا تبادلہ |
شہریت | برطانوی ہند |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کلکتہ |
تعلیمی اسناد | ایم اے ، فاضل القانون |
پیشہ | انقلابی |
مادری زبان | بنگلہ |
تحریک | تحریک آزادی ہند |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Arun Chandra Guha Part I۔ Indias Struggle Quarter of Century 1921 to 1946۔ ISBN 9788123022741۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2021
- ↑ Subodh S. Sengupta & Anjali Basu Vol - I (2002)۔ Sansad Bangali Charitavidhan (Bengali)۔ Kolkata: Sahitya Sansad۔ صفحہ: 559
- ↑ شہیدانِ آزادی (جلد اول)، چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر پی این چوپڑہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 1998ء، ص 513
- ↑ "IIT-Kharagpur remembers its Hijli Jail days"۔ financialexpress.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2021
- ↑ Naresh Jana (11 September 2002)۔ "IIT revival pill for historic Hijli Jail"۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2021