سندھ کے سابق وزیر اعلٰی۔ سندھ کے ضلعے دادو ،گاؤں واہڑ میں پیدا ہوئے۔ سیاسی طور پر وہ پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔ انیس سو ترانوے میں انھوں نے سندھ کے چوبیسویں وزیر اعلیٰٰ کا حلف لیا اور انیس سو چھیانوے تک اس عہدہ پر فائز رہے۔

سید عبد اللہ شاہ

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 11 دسمبر 1934ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 14 اپریل 2007ء (73 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد مراد علی شاہ   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عبد اللہ شاہ بینظیر بھٹو حکومت کی برطرفی کے بعد فروری انیس سو ستانوے میں بیرونِ ملک چلے گئے۔ جہاں وہ دس سال سے زائد عرصے تک خود ساختہ جلاوطنی میں رہے اور مارچ کے وسط میں واپس پاکستان پہنچے۔نواز شریف کے دور حکومت میں ان پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے تیرہ سے زائد ریفرنس دائر کیے۔ وطن واپسی پر انھوں نے ان سب ریفرنسز میں سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرائیاور عدالت نے انھیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا۔

انھیں سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے مقدمے میں بھی مفرور قرار دیا گیا تھا۔ میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے وقت عبد اللہ شاہ سندھ کے وزیراعلٰی تھے۔ انھیں کے دور حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس عرصے میں ان کے ایک بھائی کو کراچی میں قتل بھی کیا گیا ۔

مزید دیکھیے

ترمیم

سید مراد علی شاہ

حوالہ جات

ترمیم