سید مظفر حسین کچھوچھوی

سابق رکن لوک سبھا
(سید مظفر حسین سے رجوع مکرر)

مولانا سید مظفر حسین کی پیدائش اکتوبر 1919ء میں بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے ضلع فیض آباد کے مشہور قصبہ کچھوچھہ میں ہوئی۔ آپ کے والد کا نام سید اشرف حسین کچھوچھوی تھا۔ آپ کی والدہ کا نام محمد النساء بیگم تھا۔ [1] [2]

سید مظفر حسین کچھوچھوی

نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
ممبرساتویں لوک سبھا بہرائچ
مدت منصب
18جنوری 1980ء –31 دسمبر 1984ء
اوم پرکاش تیاگی
عارف محمد خاں
معلومات شخصیت
مذہب اسلام
عملی زندگی

حالات

ترمیم

مولانا سید مظفر حسین نے ابتدائی تعلیم کچھوچھہ میں ہی حاصل کی۔حسین اشرف حدیث کا دور آپ نے جامعہ نعیمیہ مرادآباد، اترپردیش سے حاصل کی۔آپ نے جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں حضرت صدر الافاضل مولانا نعیم الدین سے حدیث کا دور پڑھا۔آپ کو اپنے والد سید اشرف حسین کچھوچھوی سے بیعت و خلافت حاصل تھی اور ، بکثرت افراد آپ سے بیعت تھے۔[3] آپ اردو ، عربی اور فارسی زبانوں کے ماہر تھے۔آپ کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔[4] مولانا مظفر حسین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور بانی رکن بھی تھے۔[5]

سیاسی سفر

ترمیم

مولانا سید مظفر حسین کا سیاسی سفر ٖڈاکٹر امبیڈکر کی سیاسی پارٹی ری پبلیکن پارٹی آف انڈیا سے شروع ہوا ۔ مولانا مظفر حسین پہلی بار تیسری لوک سبھا کے لیے مرادآباد سے منتخب ہوئے ری پبلیکن پارٹی آف انڈیا کے ٹکٹ پر۔دوبارہ 1980 میں بہرائچ (لوک سبھا حلقہ) سے انڈین نیشنل کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔[6]

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم