شاہ فرمان
شاہ فرمان ایک پاکستانی سیاست دان جو ستمبر 2018ء سےاپریل 2022ء تک خیبر پختونخوا کے بتیسویں گورنر رہے۔ اس قبل وہ مئی 2013ء سے مئی 2018ء تک اور اگست 2018ء سے ستمبر 2018ء تک صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے رکن رہ چکے ہیں۔
شاہ فرمان | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: Shah Farman) | |||||||
32ویں گورنر خیبر پختونخوا | |||||||
آغاز منصب 5 ستمبر 2018ء | |||||||
| |||||||
رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا | |||||||
مدت منصب 17 اگست 2018ء – 4 ستمبر 2018ء | |||||||
مدت منصب 31 مئی 2013ء – 28 مئی 2018ء | |||||||
وزیر عوامی صحت انجینئرنگ و اطلاعات برائے خیبر پختونخوا | |||||||
مدت منصب 21 جولائی 2014ء – 28 مئی 2018ء | |||||||
گورنر | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | نومبر1947ء (76–77 سال) | ||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
جماعت | پاکستان تحریک انصاف | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
مادری زبان | اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو | ||||||
درستی - ترمیم |
سیاسی زندگی
ترمیموہ پاکستان تحریک انصاف سے سنہ 2002ء سے منسلک ہیں۔[1]
وہ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے 2013ء اور 2018ء کے درمیان میں رکن رہے۔[2] وہ وزیر عوامی صحت انجینئری و اطلاعات برائے خیبر پختونخوا بھی رہے۔[3][4] صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی نشست کے لیے پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں پی کے 71 (پشاور 6) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر کھڑے ہوئے اور دوبارہ منتخب ہو گئے۔[5] انھوں 17,309 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صفت اللہ کو شکست دی۔[5]
16 اگست 2018ء کو انھیں گورنر خیبر پختونخوا کے لیے نامزد کیا گیا۔[6] 4 ستمبر 2018ء کو پاکستان کے صدارتی انتخابات، 2018ء میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد انھوں نے اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا۔[7] 5 ستمبر 2018ء کو انھوں نے گورنر خیبر پختونخوا کے طور پر حلف اٹھا لیا۔[3][7][8] 23 مئی 2022ء کو یہ عہدہ حاجی غلام علی کے حوالے کیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "PESHAWAR: PPP, ANP activists join PTI"۔ ڈان۔ 6 مارچ 2002۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2018
- ↑ "The News International: Latest News Breaking, Pakistan News"۔ دی نیوز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2018
- ^ ا ب "Shah Farman sworn in as new K-P governor"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 6 ستمبر 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2018
- ↑ بیورو رپورٹ (26 مئی 2017)۔ "Shah Farman made minister for information"۔ ڈان۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2018
- ^ ا ب "PK-71 Results – Election 2018 Results – Candidates List – Constituency Details – Geo.tv"۔ www.geo.tv۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2018
- ↑ نیوز پیپر اسٹاف رپورٹر (17 اگست 2018)۔ "PTI's Shah Farman named KP governor"۔ ڈان۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2018
- ^ ا ب "PTI's Shah Farman sworn in as KP Governor"۔ دی نیوز۔ 5 ستمبر 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2018
- ↑ "Shah Farman takes oath as 32nd Governor KP"۔ دنیا نیوز۔ 5 ستمبر 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2018
پیش نظر صفحہ پاکستانی سیاست سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |