شیام بینیگل مشہور ہندوستانی فلم ساز۔ جن کا شمار انیس سو ستر کی دہائی کے حقیقی سنیما کے خالقوں میں کیا جاتا ہے۔

شیام بینیگل
(انگریزی میں: Shyam Benegal)،(ہندی میں: श्याम बेनेगल ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 14 دسمبر 1934ء (90 سال)[1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تریمولگھیرے   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
بھارت
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن راجیہ سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2006  – 2012 
عملی زندگی
مادر علمی نارتھ ایسٹ ہل یونیورسٹی
جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد
نظام کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم ہدایت کار ،  منظر نویس ،  فلم ساز ،  سیاست دان ،  ہدایت کار [4]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ   (2005)
 پدم بھوشن   (1991)
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار (برائے:Junoon ) (1980)
 فنون میں پدم شری   (1976)
ایفا حاصل زیست اعزاز   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

مالوہ سکندر آباد میں 14 دسمبر 1934ء کو پیدا ہوئے۔ اڑیسہ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد اڑیسہ چلے گئے جہاں FTIIمیں ڈپلوما حاصل کیا۔ پھر اشتہارات کی دنیا سے وابستہ ہوئے۔ فلم کی طرف آنے سے پہلے بہت سے اشتہارات تخلیق کیے۔

بینیگل نے اپنی پہلی فلم ’انکور‘ انیس سو تہتر میں بنائی تھی اور اس میں انھوں نے شبانہ اعظمی کو متعارف کرایا تھا۔ اس کے علاوہ بینگل نے فلمی دنیا کو نصیرالدین شاہ، اوم پوری، سمیتا پاٹل اور کل بھوشن کھربندہ جیسے فنکار دیے جن کا شمار ہندی سنیما کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ متوازی سنیما کے طور پر انھوں نے یکے بعد دیگرے چار فلمیں ایسی دیں جس نے بینیگل کو ڈھیر سارے ایوارڈ دلائے اور انھیں ممتاز فلمسازوں کی فہرست میں لا کر کھڑا کر دیا۔ ان کی فلمیں انکور، منتھن، نشانت اور بھومیکا ہندستانی سماج میں عورتوں کے مسائل، مزدوروں اور زمینداروں کے رشتوں اور سماج کے سلگتے مسائل پر مبنی فلمیں تھیں۔

جنون

ترمیم

شیام بینیگل نے ان چار فلموں کے بعد ششی کپور کے ساتھ فلم ’جنون‘ بنائی۔ اٹھارہ سو ستاون کے پس منظر میں جنون نے انتہائی محبت کی ایک کہانی پیش کی تھی۔

اس کے بعد ان کی فلم ’ کل یگ‘ آئی جو پیچیدہ انسانی رشتوں کی کہانی تھی، لیکن انیس سو اسی کی دہائی کے بعد متوازی یا حقیقی سنیما کا دور ختم ہو گیا اور بینیگل نے کمرشیل سنیما سے سمجھوتہ کرنے کی بجائے خود کو ٹی وی سیرئیلز تک محدود کر لیا، البتہ سن دو ہزار ایک میں انھوں نے کرشمہ کپور کے ساتھ فلم ’زبیدہ‘ بنائی۔ یہ فلم ایک نڈر بیباک چلبلی عورت کی کہانی تھی جو اپنے طور پر اپنی زندگی جینے کی خواہش رکھتی ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی۔

بینیگل نے متوزای سنیما اور ٹی وی سیریل کے علاوہ چند یادگار دستاویزی فلمیں بھی بنائی ہیں جن میں ’چائلڈ آف دی سٹریٹ‘ اور ’ستیہ جیت رے‘ شامل ہیں۔ بینیگل نے کافی تحقیق کے بعد دو ہزار پانچ میں نیتا جی سبھاش چندر بوس پر فلم بنائی جو تنازع کا شکار ہو گئی۔

اعزازات

ترمیم

2007ء میں ہندوستان کی حکومت نے انھیں فلمی دنیا کے لیے مختص سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0070867/ — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015
  2. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Shyam-Benegal — بنام: Shyam Benegal — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6fn8sqc — بنام: Shyam Benegal — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب ACMI ID: https://www.acmi.net.au/creators/82180
  5. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12513993j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ