شیخ محمد عبد اللہ
شیخ محمد عبد اللہ (5 دسمبر 1905 تا 8 ستمبر 1982) ایک کشمیری سیاست دان تھے جنھوں نے جموں اور کشمیر کی سیاست میں مرکزی کردار ادا کیا۔ خود کو "شیر کشمیر" کا لقب دینے والے، عبد اللہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے بانی رہنماؤں میں سے ایک اور جموں و کشمیر کے چوتھے اہم وزیراعلی تھے۔ انہوں نے مہاراجا ہری سنگھ کی حکمرانی کی مخالفت کی اور کشمیر کے حق خود مختاری پر زور دیا۔
شیخ محمد عبد اللہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
چوتھے وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر | |||||||
مدت منصب 25 فروری 1975 – 26 مارچ 1977 | |||||||
| |||||||
مدت منصب 9 جولائی 1977 – 8 ستمبر 1982 | |||||||
| |||||||
دوسرے وزیر اعظم جموں و کشمیر | |||||||
مدت منصب 5 مارچ 1948 – 9 اگست 1953 | |||||||
| |||||||
بھارتی آئین ساز اسمبلی کے رکن | |||||||
مدت منصب 9 دسمبر 1946 – 24 جنوری 1950 | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 5 دسمبر 1905[1][2][3][4][5] | ||||||
وفات | 8 ستمبر 1982 (77 سال)[1][2][5] سری نگر |
||||||
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
||||||
جماعت | جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس | ||||||
زوجہ | بیگم اکبر جہاں عبداللہ | ||||||
اولاد | فاروق عبداللہ | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | اسلامیہ کالج لاہور جامعہ علی گڑھ سری پرتاب کالج |
||||||
پیشہ | سیاست دان، کیمیادان، مصنف | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو[6]، ہندی | ||||||
اعزازات | |||||||
ساہتیہ اکادمی اعزاز اردو (برائے:Aatish-e-Chinar) (1988)[7] |
|||||||
درستی - ترمیم ![]() |
انہوں نے 1947 ء میں بھارت کے قبضے کے بعد جموں و کشمیر کے دوسرے وزیر اعظم کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں اور بعد میں انہیں جیل ڈالا اور جلاوطن کیا گیا۔ انہیں 8 اگست 1953 کو وزیر اعظم کی حیثیت سے مسترد کر دیا گیا اور بخشی غلام محمد کو نئے وزیر اعظم کے طور پر تعینات کیا گیا۔ 1965 ء میں 'صدر ریاست' اور 'وزیر اعظم' کی بجائے 'گورنر' اور 'وزیر اعلیٰ' کی اصلاحات استعمال کی جانے لگیں۔ شیخ عبد اللہ نے 1974کے معاہدے کے تحت دوبارہ ریاست کا وزیر اعلیٰ بن کر ریکارڈ قائم کر دیا اور 8 ستمبر 1982 میں اپنی موت تک اسی عہدے پر فائز رہے۔
شیخ عبد اللہ سرینگر کے مضافاتی گاؤں سورا میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش اپنے والد شیخ محمد ابراہیم کی موت کے گیارہ دن بعد ہوئی۔ ان کے والد ایک درمیانی طبقے کے کارخانہ دار اور کشمیری شالوں کے تاجر تھے۔ وہ راگھو رام نامی ایک کشمیری پنڈت کی نسل سے تھے جس نے 1722ء میں صوفی راشد بلخی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔ عبد اللہ کی خود کی لکھی ہوئی سوانح حیات آتش چنار کے مطابق قبول اسلام کے بعد انہوں نے اپنا نام شیخ محمد عبد اللہ رکھ لیا۔
شیخ عبد اللہ کے مطابق، ان کے سوتیلے بھائی نے ان کی ماں کے ساتھ برا سلوک کیا اور ان کا ابتدائی بچپن انتہائی غربت میں گذرا۔ ان کی ماں یہ جانتی تھی کہ اس کے بچوں کو مناسب تعلیم حاصل کرنا چاہیے اور اس طرح وہ بچپن میں ہی ایک روایتی اسکول یا مکتب میں داخل ہو چکے تھے جہاں انہوں نے قرآن کریم کی تلاوت اور کچھ بنیادی فارسی نسخے جیسے گلستان سعدی، پدشناما وغیرہ پڑھے۔ پھر 1911ء میں انہیں ایک پرائمری اسکول میں داخل کیا گیا جہاں انہوں نے تقریباً دو سال تک تعلیم حاصل کی۔
تاہم، ان کے خاندانی حجام محمد رمضان نے اپنے چاچا پر زور دیا کہ انہیں دوبارہ اسکول واپس بھیج دیا جائے۔ انہیں اسکول جانے کے لیے تقریباً دس میل تک پیدل سفر کرنا پڑتا تھا اور واپسی بھی ایسے ہی ہوتی لیکن ان کے اپنے الفاظ میں اسکول تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ملنے کی خوشی اتنی زیادہ تھی کہ یہ سفر کی مشقت انہیں معمولی لگتی تھی۔ انہوں نے 1922ء میں پنجاب یونیورسٹی سے اپنا میٹرک کا امتحان پاس کیا۔
مزید دیکھیےترميم
حوالہ جاتترميم
- ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12447797s — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Sheikh-Muhammad-Abdullah — بنام: Sheikh Muhammad Abdullah — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
- ↑ گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0000168.xml — بنام: Mohammed Abdullah — عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana
- ↑ Proleksis enciklopedija ID: https://proleksis.lzmk.hr/6580 — بنام: Sheikh Mohammad Abdullah — عنوان : Proleksis enciklopedija
- ^ ا ب بنام: Mohammed Abdullah — Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000005436 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12447797s — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ http://sahitya-akademi.gov.in/awards/akademi%20samman_suchi.jsp#URDU
- ^ ا ب Hoiberg, Dale H. (2010) p 22-23
- ↑ Tej K. Tikoo (19 جولائی 2012). Kashmir: Its Aborigines and Their Exodus. Lancer Publishers. صفحات 185–. ISBN 978-1-935501-34-3. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2013.
ویکی ذخائر پر شیخ محمد عبد اللہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
سیاسی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل | Prime Minister of Jammu and Kashmir 1948–1953 |
مابعد |
ماقبل | Chief Minister of Jammu and Kashmir 1975–1977 |
مابعد |
ماقبل | Chief Minister of Jammu and Kashmir 1977–1982 |
مابعد |