صادق ہدایت
صادق ہدایت listen (help·info) (17 فروری 1903ء - 4 اپریل 1951ء) ایرانی مصنف، مترجم اور دانشور ہیں جنہوں نے ایرانی ادب میں جدید تکنیک متعارف کرائی۔ انہیں بلاشبہ بیسویں صدی کے عظیم مصنفین میں شمار کیا جاتا ہے۔[13]
صادق ہدایت | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 فروری 1903[1][2][3][4][5][6][7] تہران[8] |
وفات | 4 اپریل 1951 (48 سال)[3][4] پیرس[9] |
وجہ وفات | اختناق |
مدفن | قبرستان بیر لاشیز |
طرز وفات | خود کشی |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دار الفنون |
پیشہ | مصنف[7]، مترجم، ناول نگار، شاعر، نثر نگار[7][10] |
مادری زبان | فارسی |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی[11][12]، فرانسیسی |
IMDB پر صفحات | |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
حالات زندگیترميم
صادق ہدایت 17 فروری 1903ء کو ایران کے دار الحکومت تہران میں اونچے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ہدایت نے ابتدائی تعلیم تہران میں حاصل کی۔ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ چلے گئے جہاں بلجیم میں انجنیئرنگ اور فرانس میں دندان سازی کی تعلیم حاصل کی[13]۔ یہاں انہیں افسانہ نگاری سے لگاؤ پیدا ہوا۔ چنانچہ قیامِ یورپ کے دوران انہوں نے متعدد افسانے لکھے۔ جو بعد میں زندہ بگور اور سہ قطرہِ خون کے نام سے چھپے۔ 1930ء میں وہ تہران واپس آ گئے۔ قدیم ایران سے بے پناہ محبت اور مقامی ماحول سے بے زاری کے نتیجے میں 1936ء میں وہ تہران چھوڑ کر بمبئی پہنچے۔ یہاں انہوں نے فرانسیسی زبان میں دو افسانے لکھے جو بقول ایک فرانسیسی ادیب "پاستوروالری" ان کی بہترین تخلیقات میں سے ہیں۔ بمبئی ہی میں انہوں نے اپنے شاہکار ناول بوف کور کی تکمیل کی جو رضا شاہ پہلوی کی تخت سے دستبردارے کے بعد تہران کے اخبار روزنامہ ایران میں قسط وار اور پھر کتابی صورت میں شائع ہوا۔[14]
ہدایت کو فرانس ایک تعلق خاطر تھا چنانچہ 1950ء میں وہ دوبارہ پیرس جا پہنچے۔ ان کے مزاج میں ایک مستقل خلش اور گہری قنوطیت شروع سے تھی۔ زندگی سے نفرت کا جذبہ روز بروز شدید سے شدید تر ہوتا چلا گیا اور غمِ روزگار سے نجات کا راستہ انہیں حقائق سے مردانہ وال مقابلے کی بجائے ہتھیار ڈالنے میں نظر آیا اور اور یہ جاں گسل احساس ان کے افسانوں کا مستقل موضوع بن گیا۔ جبکہ پیرس پہنچنے کے بعد یہ جنون آمیز فلسفہ اس حد تک غالب آ گیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ اپنے ہاتھوں سے کر لیا۔[14]
ہدایت نے اپنی تیس سے زیادہ تصانیف چھوڑی ہیں جو ایران کے جدید ادب میں ایک منفرد اور ممتاز مقام رکھتی ہیں۔ ہدایت نے فارسی افسانے کو ایک نیا شعور اور مزاج دیا۔ انہوں نے عوامی معاشرے کی ترجمانی کی اور ان کے لیے انہی کی زبان کو اپنایا۔ یہ اقدام فارسی نثر میں ایک بہت بڑا انقلاب تھا۔ ہدایت نے عوامی زبان کو وقار بخشا اور قاری کو عمومی کرداروں کی اہمیت کا احساس دلایا۔ آج فارسی افسانے پر ہدایت کا نقش پوری طرح مسلط ہے۔ ہدایت کی زبان اب فارسی افسانے اور ناول کی زبان بن چکی ہے۔[14]
تخلیقاتترميم
ناولترميم
افسانوی مجموعےترميم
تراجمترميم
- پیامِ کافکا
- میٹافارسس
ڈراماترميم
- پروین، دخترِ ساسان
- افسانۂ افرینش
تنقیدترميم
- 1923ء - رباعیاتِ حکیم عمر خیام
- 1924ء - انسان و حیوان
- 1927ء - مرگ
- 1941ء - ترانۂ خیام
- 1941ء داستانِ ناز
سفر نامہترميم
- اصفہان نصفِ جہاں
- روئے جادۂ نمناک
وفاتترميم
صادق ہدایت نے اپنی زندگی سے تنگ آ کر 4 اپریل 1951ء کو پیرس، فرانس میں خودکشی کرلی۔[13][15]
حوالہ جاتترميم
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb120669834 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ جی این ڈی- آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118547585 — اخذ شدہ بتاریخ: 17 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/20965 — بنام: Sadegh Hedayat — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Internet Speculative Fiction Database author ID: http://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?130824 — بنام: Sadegh Hedayat — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/hedajat-sadegh — بنام: Sadegh Hedajat — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Proleksis enciklopedija ID: https://proleksis.lzmk.hr/25746 — بنام: Sadek Hedajat ili Hidayat — عنوان : Proleksis enciklopedija
- ^ ا ب https://cs.isabart.org/person/61959 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ ربط : https://d-nb.info/gnd/118547585 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ربط : https://d-nb.info/gnd/118547585 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ https://cs.isabart.org/person/132291 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb120669834 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0003542 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ^ ا ب پ صادق ہدایت، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن
- ^ ا ب پ صادق ہدایت، مصنف کا تعارف، اردو ڈائجسٹ-عالمی ادب نمبر، فروری 2011ء، لاہور
- ↑ صادق ہدایت، ایران چیمبر سوسائٹی