ظاہر الدولہ
ظاہر الدولہ (وفات: 16 جون 1879ء) برائے نام نواب کرناٹک تھے جنھوں نے 1874ء سے 1879ء تک حکومت کی۔ تاجِ برطانیہ کی جانب سے انھیں نائٹ گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف اسٹار آف انڈیا کا خطاب بھی ملا۔
نواب ظاہر الدولہ نواب کرناٹک، امیر ارکاٹ | |
14 جنوری 1874ء– 16 جون 1879ء | |
عظیم جاہ | |
انتظام الملک | |
والد | عظیم جاہ |
---|---|
وفات | 16 جون 1879ء مدراس، مدراس پریزیدینسی، مغل ہندوستان، موجودہ چینائی، تمل ناڈو، بھارت |
مذہب | اسلام |
نواب کرناٹک |
ابتدائی حالات
ترمیمظاہر الدولہ کا سنہ پیدائش معلوم نہیں ہو سکا۔ البتہ اتنا قیاس سے کہنا درست ہے کہ وہ مدراس میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والد نواب کرناٹک عظیم جاہ تھے۔
عہد حکومت
ترمیمعظیم جاہ کی وفات 14 جنوری 1874ء کو ہوئی۔ 15 جنوری 1874ء کو ظاہر الدولہ کو ریاست کرناٹک کا نواب اور امیر ارکاٹ تسلیم کر لیا گیا۔ 1876ء میں ظاہر الدولہ نے اپنی رہائش چینائی کے امیر محل منتقل کرلی۔ یکم جنوری 1877ء کو دہلی دربار میں شرکت کی اور تاجِ برطانیہ کی جانب سے 15 توپوں کی سلامی کی اجازت دی گئی اور خطاب نائٹ گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف اسٹار آف انڈیا دیا گیا۔
حوالہ جات
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمماقبل | نواب کرناٹک 14 جنوری 1874ء– 16 جون 1879ء |
مابعد |