عظیم جاہ (پیدائش: 27 مئی 1802ء– وفات: 14 جنوری 1874ء) نواب کرناٹک تھے جنھوں نے 1855ء سے 1874ء تک حکومت کی۔ وہ غلام محمد غوث خان کے چچا اور اعظم جاہ کے بھائی تھے۔

نواب عظیم جاہ نواب کرناٹک، امیر ارکاٹ
عظیم جاہ - 1867ء
7 اکتوبر 1855ء14 جنوری 1874ء
غلام محمد غوث خان
ظاہر الدولہ
والدعظیم الدولہ
پیدائش27 مئی 1802ء
وفات14 جنوری 1874ء (عمر: 71 سال )
مدراس، مدراس پریزیدینسی،
مغل ہندوستان، موجودہ چینائی، تمل ناڈو، بھارت
مذہباسلام
نواب کرناٹک

پیدائش اور ابتدائی حالات

ترمیم

عظیم جاہ کی پیدائش 27 مئی 1802ء کو مدراس میں ہوئی۔ اُس وقت اُن کے والد نواب کرناٹک عظیم الدولہ کا دورِ حکومت تھا۔ عظیم جاہ کے بھائی غلام محمد غوث خان تھے۔

عہدِ حکومت

ترمیم

عظیم جاہ اعظم جاہ کا چھوٹا بھائی تھا، 1825ء میں جب نواب کرناٹک اعظم جاہ کی وفات ہوئی تو اُس کا بیٹا غلام محمد غوث خان ابھی شیرخوارگی کی حالت میں تھا اور ایسٹ انڈیا کمپنی نے انتظامات ریاست بطور نائب السلطنت عظیم جاہ کے سپرد کردیے۔ 1842ء تک عظیم جاہ بحیثیتِ نائب السلطنت حکومت کرتے رہے۔ 7 اکتوبر 1855ء کو غلام محمد غوث خان کی وفات ہوئی تو ایک بار پھر عظیم جاہ کے لیے جانشینی کی راہ ہموار ہو گئی۔غلام محمد غوث خان بغیر کسی نرینہ اولاد کے فوت ہو گیا تھا، اُس کی وفات کے بعد کرناٹک کا تخت خالی ہو گیا۔ 1855ء کے اوائل میں گورنر جنرل ہند لارڈ ڈلہوزی نے غلام محمد غوث خان کو یہ پیشکش کی تھی کہ وہ اپنا جانشین کسی کو مقرر کر دے مگر وہ صلبی ہو، یہ محض اِس لیے کیا گیا تھا کہ غلام محمد غوث خان کی کوئی نرینہ اولاد نہ تھی، اِس طرح انتظاماتِ ریاست کرناٹک ایسٹ انڈیا کمپنی کے اختیار میں چلے گئے تھے۔ اب غلام محمد غوث خان نے وفات پائی تو ایسٹ انڈیا کمپنی نے انتظاماتِ ریاست پر دعویداروں کے دعوے مسترد کردیے۔ عظیم جاہ کو قانونی جانشین تسلیم کرنے سے مکملاً انکار کر دیا گیا۔ تقریباً ایک عشرے تک عظیم جاہ قانونی معاملات کے ذریعے سے اپنا قانونی حقِ جانشینی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ 1867ء میں ملکہ وکٹوریہ نے انھیں امیر ارکاٹ کا خطاب تفویض کیا اور وظیفہ مقرر کر دیا۔ 12 اپریل 1871ء کو مدراس کے گورنر جنرل کی رہائش گاہ پر ایک شاہی تقریب میں انھیں ملکہ وکٹوریہ کی جانب سے تفویض کردہ شاہی فرمان دیا گیا اور اُن کی تخت نشینی عمل میں آئی۔

عظیم جاہ نے چینائی میں امیر محل کی تعمیر شروع کروائی کیونکہ چیپاک محل 1859ء میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی تحویل میں چلا گیا تھا۔

وفات

ترمیم

عظیم جاہ نے 71 سال کی عمر میں 14 جنوری 1874ء کو چینائی میں وفات پائی۔ اُس کے بعد اُن کا بیٹا ظاہر الدولہ جانشین ہوا۔

حوالہ جات

ترمیم
ماقبل  نواب کرناٹک
(نواب کرناٹک)
7 اکتوبر 1855ء14 جنوری 1874ء
(نواب ارکاٹ)
1867ء14 جنوری 1874ء
مابعد